صحائف
ہیلیمن ۲


باب ۲

ہیلیمن کا بیٹا، ہیلیمن، اعلیٰ قاضی بنتا ہے—جدیانتن، قیسقمن کے دستہ کی کمان سنبھالتا ہے—ہیلیمن کا نوکر قیسقمن کو قتل کرتا ہے، اور جدیانتن کا دستہ بیابان میں فرار ہو جاتا ہے۔ قریباً ۵۰—۴۹ ق۔م۔

۱ اور اَیسا ہُوا قضات کے عہدِ حُکُومت کے بیالِیسویں برس میں، بنی نِیفی اور بنی لامن کے درمیان میں، جب مرونِیہا اَمن قائم کر چُکا تو اُس کے بعد، دیکھو اب کوئی نہ تھا جو تختِ عدالت پر بیٹھتا؛ پَس لوگوں میں دوبارہ اِس بات کے مُتعلق جھگڑا ہونے لگا کہ تختِ عدالت پر کون بیٹھے گا۔

۲ اور اَیسا ہُوا کہ لوگوں کی رائے سے ہیلیمن، جو کہ ہیلیمن کا بیٹا تھا، تختِ عدالت سنبھالنے کے لِیے مُقرّر کِیا گیا۔

۳ بلکہ دیکھ، قیسقمن، جِس نے فحورن کو قتل کِیا تھا، ہیلیمن کو بھی ہلاک کرنے کے لِیے گھات لگائے بیٹھا تھا؛ اور اُسے اپنے اُس دستہ کی معاونت بھی حاصل تھی، جو قَسم اُٹھا چُکا تھا کہ کسی شخص کو اُس کی بدکاری کا عِلم نہ ہونے دیں گے۔

۴ پَس اُن میں واحد جدیانتن تھا، جو کئی باتوں میں، اور اپنی عیاری و مکاری میں، قتل و غارت اور ڈاکہ زنی میں اِنتہائی شاطِر تھا؛ پَس وہ قیسقمن کے دستہ کا سردار بن گیا۔

۵ پَس اُس نے اُنھیں، اور قیسقمن کو پُھسلایا، کہ اگر وہ اُسے تختِ عدالت پر بِٹھائیں تو وہ اُنھیں جو اُس کے دستہ میں ہیں لوگوں پر اِقتدار اور اِختیار دے گا؛ پَس قیسقمن، ہیلیمن کو نیست و نابُود کرنے کا خواہاں تھا۔

۶ اور اَیسا ہُوا کہ جب وہ ہیلیمن کو قتل کرنے کے لِیے تختِ عدالت کی طرف بڑھا، تو دیکھو، ہیلیمن کے نوکروں میں سے ایک نوکر، جو رات کو گشت پر تھا، اور بھیس بدل کر اُن کے منصُوبوں کو جان گیا تھا، جو اِس دستہ نے ہیلیمن کے قتل کے لِیے بنائے تھے—

۷ اور اَیسا ہُوا کہ وہ قیسقمن سے مِلا، اور اُس کو اِشارہ دِیا؛ پَس قیسقمن نے اپنی خواہش کا مقصد بتایا، کہ وہ چاہتا ہے کہ وہ اُس کو تختِ عدالت کی طرف لے جائے تاکہ وہ ہیلیمن کو قتل کر دے۔

۸ اور جب ہیلیمن کا نوکر قیسقمن کے دِل کی ساری بات جان گیا، اور یہ کہ کیسے اُس کا اِرادہ قتل کرنا تھا، اور یہ کہ اُن سب کا مقصد بھی، جو اُس کے دستہ سے تعلُق رکھتے تھے، قتل کرنا، اور لُوٹ مار کرنا، اور اِقتدار حاصل کرنا تھا (اور یہ اُن کا خُفیہ منصُوبہ تھا اور اُن کی سازش تھی) ہیلیمن کے نوکر نے قیسقمن سے کہا: آؤ تختِ عدالت کی طرف چلیں۔

۹ اب اِس بات نے قیسقمن کو نہایت خُوش کِیا پَس اُس نے سوچا کہ اب وہ اپنا منصُوبہ پُورا کرے گا؛ بلکہ دیکھو، جب وہ تختِ عدالت کی طرف جا رہے تھے، تو ہیلیمن کے نوکر نے قیسقمن کو خنجر مارا یعنی خنجر دِل میں اُتار دِیا، اور وہ بغیر چِلّائے نیچے گِر گیا۔ اور وہ دوڑا اور ہیلیمن کو وہ سب کُچھ بتایا جو اُس نے دیکھا، اور سُنا، اور کِیا تھا۔

۱۰ اور اَیسا ہُوا کہ ہیلیمن نے لُٹیروں کے اِس ٹولا اور خُفیہ قاتِلوں کو پکڑنے کے لِیے آدمی بھیجے، تاکہ اُن کو قانُون کے مُطابق موت کی سزا دی جائے۔

۱۱ بلکہ دیکھو، جب جدیانتن کو معلُوم ہُوا کہ قیسقمن واپس نہیں لوٹا تو اُس کو شک ہُوا کہ کہیں وہ مارا نہ گیا ہو؛ پَس اُس نے اپنے دستہ کو حُکم دِیا کہ اُس کا تعاقُب کریں۔ اور وہ مُلک کے خُفیہ راستے کے ذریعے سے بیابان میں فرار ہو گئے؛ اور یُوں جب ہیلیمن نے اُن کو پکڑنے کے لِیے آدمی بھیجے تو وہ کہیں نہ مِلے۔

۱۲ اور اِس جدیانتن کی بابت بعد میں مزید بتایا جائے گا۔ اور یُوں نِیفی کے لوگوں پر قضات کے عہدِ حُکُومت کا بیالیسواں برس ختم ہُوا۔

۱۳ اور دیکھو، اِس کِتاب کے آخِر میں تُم جان لو گے کہ یہی جدیانتن زوال کا سبب بنا، ہاں، بلکہ بنی نِیفی کی غالباً مُکمل بربادی کا سبب۔

۱۴ دیکھو میرا مطلب ہیلیمن کی کِتاب کے اِختتام سے نہیں، بلکہ میرا مطلب نِیفی کی کِتاب کے اِختتام سے ہے، جِس سے کہ مَیں نے وہ سارے اَحوال لِیے جو کہ مَیں نے لِکھے ہیں۔

شائع کرنا