”مارچ ۳۱–اپریل ۶: ”یِسُوع اپنے لوگوں کو اکٹھا کرتا ہے“: عقائد اور عہُود ۲۹،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: عقائد اور عہُود ۲۰۲۵ (۲۰۲۵)
”عقائد اور عہُود ۲۹،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۵
مارچ ۳۱–اپریل ۶: ”یِسُوع اپنے لوگوں کو اکٹھا کرتا ہے“
عقائد اور عہُود ۲۹
اگرچہ ۱۸۳۰ میں کلِیسیائے یِسُوع مسِیح منظم کی گئی تھی، بُہت سی اِنجِیلی سچّائیاں ابھی بھی ظاہر ہونا باقی تھیں، اور کئی اِبتدائی کلِیسیائی اراکین کے سوالات تھے۔ اُنھوں نے اسرائیل کو اکٹھا کرنے اور صیون کی تعمیر کے بارے میں مورمن کی کتاب میں نبوتوں کا مُطالعہ کیا تھا (دیکھیں ۳ نیفی ۲۱)۔ ایسا کیسے ہو گا؟ وہ مُکاشفے جن کے حاصِل کرنے کا حائرم پیج نے دعویٰ کِیا اِس موضوع پر قیاس آرائیوں کا باعث بنے، جس سے صرف اراکین کے تجسس میں اضافہ ہُوا ہے (دیکھیں عقائد اور عہُود ۲۸)۔ دُوسرے لوگ آدم اور حوّا کے زوال اور رُوحانی موت کے بارے میں حیران ہُوئے۔ خُداوند نے ۱۸۳۰ میں اِن سوالوں کا خیر مقدم کیا، اور وہ آج بھی ہمارے سوالوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔ اُس نے مُقدّسِین کو بتایا، ”تُم جو کُچھ بھی اِیمان سے، میرے حُکم کے مُطابق دُعا میں مُتحد ہو کر مانگو گے، تُم پاؤ گے“ (عقائد اور عہُود ۲۹:۶)۔ درحقیقت، جیسا کہ عقائد اور عہُود ۲۹ میں عقائد سے بھرپور مُکاشفہ ظاہر ہوتا ہے، خُداوند بعض اوقات ہمارے سوالوں کا جواب ہمارے پُوچھنے سے کہیں بڑھ کر سچّائی اور علم دے کر دیتا ہے۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز
آسمانی باپ اپنے بچّوں کی نجات کا منصُوبہ رکھتا ہے۔
عقائد اور عہُود ۲۹ آپ کے لیے خُدا کے منصُوبے کے بارے میں بُہت سی سچّائیاں سِکھاتا ہے۔ جب آپ مُطالعہ کرتے ہیں، اُن سچّائیوں کی تلاش کریں جو آپ اُس کے منصُوبے کے ہر ایک حِصّے کے بارے میں سیکھتے ہیں:
-
قبل از فانی زندگی (دیکھیں آیات ۳۶–۳۷)
-
تخلیق (دیکھیں آیات ۳۱–۳۳)
-
آدم اور حوّا کا زوال (دیکھیں آیات ۴۰–۴۱)
-
آخری عدالت (دیکھیں آیات ۱۲–۱۳، ۲۷–۳۰)
آپ نے کون سی بصیرت حاصِل کی؟ اگر یہ آپ کے لیے مددگار ہے، تو آپ اُنھیں خاکہ کے آخر میں دی گئی تصاویر کے ساتھ فراہم کردہ جگہ پر لکھ سکتے ہیں۔ وہ سچّائیاں آپ کی زِندگی پر کیسے اثر انداز ہو رہی ہیں؟
مزید دیکھیں موضُوعات اور سوالات، ”نجات کا منصُوبہ،“ گاسپل لائبریری۔
یِسُوع مسِیح مُجھے اپنی آمدِ ثانی سے پہلے اپنے لوگوں کو اکٹھا کرنے میں مدد کرنے کی دعوت دیتا ہے۔
یِسُوع مسِیح اپنے لوگوں کو اکٹھا کرنے کی بات کرتا ہے ”جیسے مُرغی اپنے چوزوں کو اپنے پروں کے نیچے جمع کرتی ہے“ (عقائد اور عہود ۲۹ : ۲)۔ یہ موازنہ آپ کو یِسُوع مسِیح کے بارے میں کیا سِکھاتا ہے؟ جب آپ اِس خاکہ میں مرغی اور چوزوں کی خاکہ کشی کا مُطالعہ کرتے ہیں تو آپ کے ذہن میں کون سے اضافی خیالات یا تاثرات آتے ہیں؟ اِس بارے میں سوچیں کہ یِسُوع مسِیح کے آپ کو اکٹھا کرنے اور تحفظ دینے سے آپ کیسا محسُوس کرتے ہیں۔
جب آپ عقائد اور عہُود ۲۹:۱–۱۱ پڑھتے ہیں، اِس کے بارے میں بصیرت تلاش کریں:
-
کِس کو اکٹھا کیا جائے گا۔
-
مسِیح میں ”اکٹھا ہونے“ سے کیا مُراد ہے۔
-
ہم اُس میں کیوں اکٹھے ہُوئے ہیں۔
غور کریں کہ آپ کیوں چاہتے ہیں کہ دُوسرے لوگ یِسُوع مسِیح میں جمع ہوں۔ آپ مدد کرنے کے لیے کیا کرنے کی تحریک محسُوس کرتے ہیں؟
آپ ”خُدا کی گواہی“ (گاسپل لائبریری) کی ویڈیو دیکھتے ہُوئے بھی خود سے یہی سوالات پُوچھ سکتے ہیں یا اکٹھا کرنے کے بارے میں گیت کو پڑھتے یا سنتے ہُوئے، جیسا کہ ”Israel, Israel, God Is Calling“ (گیت، نمبر ۷)۔ آپ کیا محسُوس کرتے ہیں کہ خُداوند آپ کو اکٹھا کرنے کے کام کے بارے میں کیا سِکھانے کی کوشش کر رہا ہے؟
صدر رسل ایم نیلسن نے فرمایا: ”اب اکٹھا کرنا ہر قوم میں وقوع پذیر ہوتا ہے۔ خُداوند نے ہر جہان میں صیون قائم کرنے کا حُکم دیا ہے جہاں اُس نے اپنے مُقدّسِین کو اُن کی پیدائش اور قومیت بخشی ہے“ (”مُنتشر اسرائیل کا اکٹھا ہونا،“ لیحونا، نومبر ۲۰۰۶، ۸۱)۔ نجات دہندہ کی آمد ثانی کے لیے اکٹھا ہونا کیسے ہمیں ”ہر بات میں تیار ہونے“ میں مدد دیتا ہے؟ (آیت ۸؛ مزید دیکھیں آیات ۱۴–۲۸)۔
مزید دیکھیں رسل ایم نیلسن اور وینڈی ڈبلیو نیلسن، ”اسرائیل کی اُمید“ (عالم گیر نوجوانان ڈیوشنل، ۳ جون ۲۰۱۸)، گاسپل لائبریری؛ ڈی ٹاڈ کرسٹوفرسن، ”عقیدہِ وابستگی“ لیحونا، نومبر ۲۰۲۲، ۵۳–۵۶؛ موضُوعات اور سوالات، ”اسرائیل کا اکٹھا ہونا“ گاسپل لائبریری۔
”میرے لیے تمام چیزیں روحانی ہیں۔“
جیسے آپ عقائد اور عہُود ۲۹:۳۱–۳۵ کا مطالعہ کرتے ہیں، تو اپنے آپ سے پوچھیں، ”کِس طرح سے تمام احکام رُوحانی ہیں؟“ آپ چند احکام کی فہرست بنائیں اور ہر ایک سے مُتعلق رُوحانی سچّائیوں پر غور کریں۔ برائے مضبُوطی نوجوانان: اِنتخابات کرنے کے لیے ہدایت نامہ کا جائزہ مددگار ثابت ہو سکتا ہے—یہ خُدا کے کئی احکامات کے پیچھے کُچھ ابدی سچّائیوں کی تعلیم دیتا ہے۔
یہ علم کہ ”سب چیزیں … رُوحانی ہیں“ خُدا کے احکامات پر نظر کرنے کے طریقے پر کیسے اثر انداز ہوتا ہے؟ اپنی زندگی کے دیگر پہلوؤں میں بھی رُوحانی مفہوم یا مقصد کی تلاش کرنے پر غور کریں۔
مزید دیکھیں ۲ نیفی ۹:۳۹۔
یِسُوع مسِیح ہمیں زوال سے بچّاتا ہے۔
آپ عقائد اور عہُود ۲۹:۳۶–۵۰ کو کیسے استعمال کر سکتے ہیں یہ بیان کرنے کے لیے کہ ہمیں یِسُوع مسِیح کے ذریعے مُخلصی کی کیوں ضرورت ہے؟
آدم اور حوّا کی زوال پذیری موت اور گناہ کو دُنیا میں لائی، مگر اُس نے مسِیح کے وسیلے سے مُخلصی اور خُوشی کا راستہ بھی تیار کیا۔ اِس خیال کو ذہن میں رکھتے ہُوئے، آیات ۳۹–۴۳ پڑھیں اور اُن الفاظ اور فقرات کو نوٹ کریں جو آپ کو خُوشی دیتے ہیں۔ مُوسیٰ ۵:۱۰–۱۲ میں آدم اور حوّا کی زوال پذیری کے بارے میں رائے آپ کو کیسے مُتاثر کرتی ہے؟
مزید دیکھیں ”ہمیں نجات دہندہ کی ضرورت کیوں ہے“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔
بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز
آسمانی باپ اپنے بچّوں کی نجات کا منصُوبہ رکھتا ہے۔
-
ہمارے لیے آسمانی باپ کے منصُوبے کے بارے میں گُفتگُو شُروع کرنے کے لیے، آپ اور آپ کے بچّے اُس وقت کے بارے بات کر سکتے ہیں جب آپ نے کوئی منصُوبہ بنایا ہو، جیسا کہ سفر کے لیے یا کِسی کام کی تکمیل کے لیے۔ آپ منصُوبوں کی مثالوں کا اِشتراک بھی کر سکتے ہیں، جیسے کہ کیلنڈر اور اُس پر لکھی گئی سرگرمیاں یا کُچھ بنانے کی ہدایات۔ منصُوبے کیوں مُفید ہیں؟ پھر آپ اِس بارے میں بات کر سکتے ہیں کہ آسمانی باپ کیا کام انجام دینا چاہتا ہے اور اُس کا منصُوبہ اِسے مُکمل کرنے میں کیسے ہماری مدد کرتا ہے۔
-
آپ اِس خاکہ کے آخر میں اُن تصاویر کو عقائد اور عہُود ۲۹ کی آیات تلاش کرنے میں مدد دینے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں جو آسمانی باپ کے منصُوبے کے مُختلف حِصّوں کے بارے میں سِکھاتی ہیں۔ آپ تصاویر کو کاٹ سکتے ہیں اور اپنے بچّوں کو اُنھیں درست ترتیب میں لگانے کو کہہ سکتے ہیں۔ ہم یہ جان کر کیوں شُکر گزار ہیں کہ آسمانی باپ ہمارے لیے منصُوبہ رکھتا ہے؟ اِس کے بارے میں جاننا ہماری روزمرہ کی زندگیوں پر کیسے اثر انداز ہوتا ہے؟
یِسُوع مسِیح دوبارہ آنے سے پہلے اپنے لوگوں کو اکٹھا کر رہا ہے۔
-
نیچے دی گئی مرغی کے اپنے چوزوں کو اکٹھا کرنے کی خاکہ کشی یا ویڈیو ”چوزے اور مرغیاں“ (ChurchofJesusChrist.org) آپ کے بچّوں کو عقائد اور عہود ۲۹ : ۱–۲ میں تمثیل کا تصور کرنے میں کیسے مدد دے سکتی ہے۔ پھر آپ اِن آیات کو اکٹھے پڑھ سکتے ہیں اور ایک دُوسرے سے بات کر سکتے ہیں کہ مرغی کیسے اپنے چوزوں کی حفاظت کرتی ہے اور یہ کیسے اُس کی مانند ہے جو نجات دہندہ ہمارے لیے کرتا ہے۔
-
آپ کے بچّوں کو اُس کے لوگوں کو اکٹھا کرنے میں مُنجّی کی مدد کرنے کے لیے کون سی چیز الہام بخشے گی؟ شاید وہ کِسی ایسے شخص کے تجربے کو سُننا چاہیں جو اُس کی کلِیسیا میں شامل ہو کر اُس کے پاس ”اکٹھا ہُوا“ ہو۔ مثال کے طور پر، آپ کے خاندان کو کِس نے کلِیسیا سے مُتعارف کروایا؟ نجات دہندہ کی اُس کے پاس جمع ہونے کی بُلاہٹ کو قبُول کرنے سے ہم نے کیسے برکت پائی ہے؟ ہم دُوسروں کو اُس کے پاس اکٹھا کرنے میں کیسے مدد کر سکتے ہیں؟ (دیکھیں ”صدر رسل ایم نیلسن کا بچّوں کے لیے پیغام“ [ویڈیو]، ChurchofJesusChrist.org.)
یِسُوع مسِیح پھر آئے گا۔
-
نجات دہندہ کی آمدِ ثانی کی تصویر (جیسا کہ گاسپل آرٹ کی کتاب، نمبر ۶۶) یا اُس کے بارے گیت (جیسا کہ ”جب وہ پھر آئے گا“ بچّوں کے گیتوں کی کتاب، ۸۲–۸۳) آپ کی اور آپ کے بچّوں کی عقائد اور عہُود ۲۹:۱۱ پر گُفتگُو کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ اپنے بچّوں کی صحائف میں ایسے فقرات پر غور کرنے میں مدد کریں جو گیت یا تصویر کی کِسی چیز سے مُتعلق ہوں۔ ایک دُوسرے کے ساتھ اِشتراک کریں کہ آپ یِسُوع مسِیح کی زمین پر آمدِ ثانی کے بارے میں کیسا محسُوس کرتے ہیں۔