”عقائد اور عہُود کی بابت،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)
”عقائد اور عہُود کی بابت،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں
تعارُف
عقائد اور عہُود کی بابت
خُداوند دوبارہ کلام کرتا ہے
ہمارا آسمانی باپ ہم سے محبّت کرتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم اُس کے ساتھ عہُود باندھیں، یا وعدے کریں، تاکہ وہ ہمیں برکت دے سکے۔ اُس نے اپنے بیٹے، یِسُوع مسِیح، کو ہمارا نجات دہندہ ہونے اور اُس کی طرف لوٹنے میں ہماری مدد کے لیے بھیجا ہے۔
خُدا نبیوں کو اِس لیے بھی بھیجتا ہے کہ وہ ہمیں یِسُوع مسِیح اور اُس کی حُکموں کے بارے میں سِکھائیں۔ نبی یِسُوع مسِیح کی خِدمت کرتے اور اُس کی کلِیسیا کی راہ نُمائی کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
یِسُوع نبیوں کو بتاتا ہے کہ ہمیں کیا سِکھانا ہے۔ قدیم نبیوں کے الفاظ مُقدّس کِتابوں جیسے بائبل اور مورمن کی کِتاب میں لِکھے گئے ہیں۔
یِسُوع کی زمین پر موجُودگی کے کئی برس بعد، کوئی نبی نہیں تھا۔ لوگ خُدا کے ساتھ نہ عہد باندھتے اور نہ ہی اُنھیں برقرار رکھتے تھے۔ کلِیسیائے یِسُوع مسِیح زمین پر موجُود نہیں تھی۔
مگر پھِر خُداوند نے جوزف سمِتھ کو نبی ہونے کی بُلاہٹ بخشی۔ جوزف محض ایک نوجوان لڑکا تھا، مگر خُدا کے پاس اُس کے کرنے کے لیے بُہت اَہم کام تھا۔
جوزف سمِتھ نے یِسُوع کی بابت سِکھایا۔ اُس نے یِسُوع کی کلِیسیا کو مُنظم کرنے میں مدد کی۔ یِسُوع نے جوزف سمِتھ کو اپنی اِنجِیل کی تعلیم دی اور اپنی کلِیسیا کی راہ نُمائی کا طریقہ بتایا۔
بُہت سی باتیں جو یِسُوع نے جوزف سمِتھ کو بتائیں وہ عقائد اور عہُود میں درج ہیں۔ عقائد اور عہُود بائبل اور مورمن کی کِتاب کی طرح صحائف کی کِتاب ہے۔
عقائد اور عہُود کی کہانیاں بتاتی ہیں کہ کیسے یِسُوع نے، نبی جوزف سمِتھ اور دُوسروں کی مدد سے اپنی کلِیسیا کو، بحال کِیا۔ کلِیسیا کے اَرکان کو مُقدّسِین کہا جاتا ہے۔ یہ کہانیاں ظاہر کرتی ہیں کہ خُدا دُنیا بھر میں اپنے بچّوں سے پیار کرتا ہے۔ جب ہم اُس کے ساتھ عہُود باندھتے ہیں تو وہ ہمیں برکت دینے کا وعدہ کرتا ہے۔