”مرونی فرشتہ جوزف سمِتھ سے مُلاقات کرتا ہے،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)
”مرونی فرشتہ جوزف سمِتھ سے مُلاقات کرتا ہے،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں
1823
مرونی فرشتہ جوزف سمِتھ سے مُلاقات کرتا ہے
مُقدّس کِتاب کے بارے میں جاننا
جوزف سمِتھ کی پہلی رویا کو تین سال بیت گئے۔ جوزف تب سے اب تک کی اپنی چند غلطیوں کے بارے میں بُرا محسُوس کرتا تھا۔ اُس نے سوچا کہ خُدا اُس کے بارے کیسا محسُوس کرتا ہو گا۔
جوزف سمِتھ—تاریخ 1:28–29؛ مُقدّسین ، 1:20
ایک رات، سب کے سو جانے کے بعد، جوزف نے دُعا کرنے کا فیصلہ کِیا۔ خُدا نے پہلے بھی اُس کی دُعاؤں کا جواب دیا تھا، اور جوزف جانتا تھا کہ وہ اُن کا دوبارہ جواب دے گا۔
جوزف سمِتھ—تاریخ 1:29؛ مُقدّسین، 1:21–22
جب جوزف دُعا کر رہا تھا، تو روشنی نے کمرے کو معمُور کر دیا۔ جوزف نے ایک فرشتہ کو اپنے بستر کے ساتھ ہوا میں کھڑا دیکھا۔ فرشتے نے کہا کہ اُس کا نام مرونی تھا۔ خُدا نے اُسے بھیجا تھا۔ اُس نے کہا کہ خُدا نے جوزف کو مُعاف کر دیا ہے اور اُس کے کرنے کے لئے ایک کام ہے۔ پُوری دُنیا کے لوگ جوزف اور اُس کام کے بارے میں جانیں گے جو خُدا نے اُسے دیا تھا۔
مرونی نے کہا کہ ایک کِتاب سونے کے صفحات یا اوراق پر بنی ہے۔ اُسے جوزف کے گھر کے قریب ایک پہاڑی میں دفن کِیا گیا تھا۔ کِتاب اُن لوگوں کے بارے میں تھی جو بُہت پہلے امریکہ میں رہتے تھے۔ وہ یِسُوع مسِیح اور اُس کی اِنجِیل کے بارے میں جانتے تھے۔ مرونی نے کہا کہ خُدا کِتاب کا ترجمہ کرنے میں جوزف کی مدد کرے گا تاکہ لوگ اُسے پڑھ سکیں۔
مرونی نے اُس رات تین بار اور اگلے دن دوبارہ مُلاقات کی۔ جوزف نے اپنے باپ کو بتایا کہ اُس نے کیا دیکھا تھا۔ جوزف کا باپ خُوش تھا۔ ”یہ خُدا کی طرف سے رویا تھی،“ اُس نے جوزف کو بتایا۔
جوزف سمِتھ—تاریخ 1:35–50؛ مُقدّسین، 1:22–25
جوزف پہاڑی پر گیا اور ایک بھاری چٹان کے نیچے اُسے سونے کے اوراق ملے۔ جب وہ اُنھیں پکڑنے لگا، تو اُس نے سوچا کہ اُن کی مالیت کتنے روپیوں کی تھی۔ مرونی آیا اور جوزف کو بتایا کہ وہ اوراق لینے کے لیے تیار نہیں ہے۔ اُس نے جوزف کو ہر سال اُس جگہ واپس آنے کو کہا جب تک کہ وہ تیار نہ ہو۔
جوزف سمِتھ—تاریخ 1:51–54؛ مُقدّسین، 1:25–27