”جوزف سمِتھ کا خاندان،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)
”جوزف سمِتھ کا خاندان،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں
1805–1817
جوزف سمِتھ کا خاندان
اِیمان دار خاندان
جوزف سمِتھ 23 دسمبر، 1805 کو، شمال مشرقی ریاست ہائے مُتحدّہ میں پیدا ہُوا تھا۔ اُس کے والد کا نام بھی جوزف تھا۔ اُس کی ماں کا نام لُوسی تھا۔ اُس کے بُہت سے بھائی اور بہنیں تھیں۔ جوزف کسانوں کے خاندان سے تعلق رکھتا تھا۔ وہ خُدا پر ایمان رکھتے اور ایک دُوسرے سے پیار کرتے تھے۔
جب جوزف چھوٹا لڑکا تھا، تو اُس کو ایک بیماری تھی جِس کی وجہ سے اُس کی ٹانگ میں مسئلہ پیدا ہو گیا تھا۔ جِس کی وجہ سے وہ بُہت زیادہ تکلیف میں تھا۔ جوزف کے خاندان نے اُسے بہتر محسُوس کرنے میں مدد کرنے کی کوشش کی، مگر اُس کی ٹانگ میں پھر بھی بُہت زیادہ تکلیف تھی۔ ڈاکٹروں نے اُس کی ٹانگ کی تکلیف کو بہتر کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ ایسا نہیں کر سکے۔
مُقدّسین، 1:7
ڈاکٹروں نے کہا کہ اُنھیں جوزف کی جان بچانے کے لیے اُس کی ٹانگ کاٹنی پڑے گی۔ لیکن اُس کی ماں نے اُنھیں اِجازت نہیں دی۔ اُس نے پُوچھا کہ کیا جوزف کی مدد کرنے کا کوئی دُوسرا طریقہ ہے۔ ڈاکٹروں نے اِس کی بجائے اُس کی ٹانگ میں ہڈی کا حِصّہ کاٹنے کا فیصلہ کِیا۔ جوزف جانتا تھا کہ یہ تکلیف دہ ہو گا، مگر اُسے اِیمان تھا کہ خُدا اُس کی مدد کرے گا۔
مُقدّسین، 1:7
درد کو سُن کرنے کے لیے ڈاکٹرز جوزف کو شراب دینا چاہتے تھے۔ مگر جوزف نے کہا نہیں۔ وہ صرف چاہتا تھا کہ اُس کا والد اُسے تھامے رکھے۔
مُقدّسین، 1:7
جوزف نے اپنی ماں کو باہر جانے کو کہا۔ وہ نہیں چاہتا تھا کہ وہ اُسے اتنی تکلیف میں دیکھے جب کہ ڈاکٹرز اُس کی ٹانگ کاٹنے لگے تھے۔
جوزف کے والد نے اُسے تھامے رکھا جب کہ ڈاکٹروں نے اُس کی ٹانگ میں ہڈی کے بُرے حِصّے کو کاٹ دیا۔ یہ بُہت تکلیف دہ تھا، لیکن خُدا نے جوزف کی بہادر ہونے میں مدد کی۔ چند سال بعد، جوزف کی ٹانگ بہتر ہو گئی، مگر پھر بھی چلنا تکلیف دہ تھا۔
دیکھیں مُقدّسین، 1:6–7
جب جوزف بڑا ہُوا، تو اُس کا خاندان نیو یارک ریاست میں مُنتقل ہو گیا۔ جوزف کا خاندان غریب تھا۔ اُنھوں نے اپنے خاندان کے لیے خوراک حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کی۔ جوزف اچھا لڑکا تھا۔ وہ خُوش مزاج تھا اور ہنسنا اور مذاق کرنا پسند کرتا تھا۔
مُقدّسین، 1:5–9
جوزف کا خاندان یِسُوع مسِیح سے پیار کرتا تھا۔ اُنھوں نے اکٹھے دُعا کی اور بائبل کا مُطالعہ کِیا۔ لیکن جوزف کے والدین کو یقین نہیں تھا کہ اُن کا تعلُق کِس کلِیسیا سے ہونا چاہیے۔ ایک رات، جوزف کی ماں، لُوسی، نے دُعا کی اور خُدا کو بتایا کہ وہ یِسُوع مسِیح کی سچّی کلِیسیا کو ڈھونڈنا چاہتی ہے۔ خُدا نے اُس کی دُعا کا جواب دِیا اور اُس سے وعدہ کِیا کہ وہ اُسے ڈھونڈ پائے گی۔
مُقدّسین، 1:10–11