”خُداوند اولیور کاؤڈری کو بھیجتا ہے،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)
”خُداوند اولیور کاؤڈری کو بھیجتا ہے،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں
1828–1829
خُداوند اولیور کاؤڈری کو بھیجتا ہے
یہ سیکھنا کہ خُدا ہم سے کیسے کلام کرتا ہے
جوزف اور ایما نے مورمن کی کِتاب کا ترجمہ جاری رکھا۔ کام کٹھن تھا، اور وہ اپنے کھیت پر بھی کام کرتے تھے۔ جوزف نے دُعا کی کہ آسمانی باپ کسی کو مورمن کی کِتاب کا ترجمہ کرنے میں مدد کے لیے بھیجے۔
مُقدّسین، 1:56، 58
نیو یارک میں بُہت دُور، اولیور کاؤڈری، ایک نوجوان سکول ٹیچر، جوزف سمِتھ کے والدین کے ساتھ رہ رہا تھا۔ اولیور نے جوزف کے چھوٹے بھائیوں اور بہنوں کو تعلیم دی۔
مُقدّسین، 1:58–59
اولیور نے جوزف اور سونے کے اوراق کے بارے میں سُنا۔ وہ جاننے کا خواہش مند تھا۔ اُس نے جوزف کے والدین سے بات کی۔ اُنھوں نے اولیور کو بتایا کہ جوزف خُدا کا کام کر رہا تھا۔
مُقدّسین، 1:59
اب وہ اور بھی متجسس ہو گیا تھا۔ جوزف کے والدین نے اولیور کو بتایا کہ اُسے خود ہی دُعا کرنی اور جاننا چاہیے کہ آیا یہ خُدا کا کام ہے۔ پس ایک رات، اولیور نے اپنے پُورے دِل سے دُعا کی۔ خُدا نے اُسے اُس کے ذہن میں اطمینان دیا۔ اولیور جانتا تھا کہ جوزف سمِتھ خُدا کا خادم تھا۔ اُس نے محسُوس کِیا کہ اُسے جوزف کی مدد کرنی چاہیے۔
مُقدّسین، 1:60
جب سکول کا سال ختم ہُوا، اولیور جوزف اور ایما سے ملنے گیا۔ جوزف اور اولیور سونے کے اوراق اور خُدا کے کام کے بارے میں دیر تک بات کرتے رہے۔
مُقدّسین، 1:60
اولیور نے کہا کہ جب جوزف ترجمہ کرے گا تو وہ لکھے گا۔ وہ یِسُوع کے بارے میں جو کُچھ سیکھ رہا تھا اُسے بُہت پسند آیا۔ اُس کے سوالات بھی تھے اور وہ مضبُوط ایمان چاہتا تھا۔
ُمُقدّسین، 1:61
نبی جوزف کے ذریعے، خُداوند نے اولیور کو ایک پیغام دیا۔ اُس نے اولیور کو بتایا کہ وہ اُس رات کو یاد رکھے جب اُس نے دُعا کی تھی۔ خُدا نے اُسے اطمینان بخشا تھا۔ صرف خُدا ہی اُس دُعا کے بارے میں جانتا تھا۔ اولیور کا اِیمان مضبُوط ہُوا۔ وہ جوزف کی مدد کرتا رہا، اور خُداوند نے اُسے بُہت سی باتیں سِکھائیں کہ خُدا ہم سے کیسے کلام کرتا ہے۔
عقائد اور عہُود 6:14–24؛ 8:1–3؛ 9:7–9؛ مُقدّسین، 1:62–64