صَحائِف کی کَہانیاں
جوزف سمِتھ کی پہلی رویا


”جوزف سمِتھ کی پہلی رویا،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)

”جوزف سمِتھ کی پہلی رویا،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں

1817–1820

3:23

جوزف سمِتھ کی پہلی رویا

عاجزانہ دُعا کا جواب

جوزف سمِتھ اُن لوگوں کو سُنتے ہُوئے جو اپنے مُختلف مذہبی عقائد کی مُنادی کر رہے ہیں۔

جہاں جوزف سمِتھ کا خاندان رہتا تھا، وہاں بُہت سی کلِیسیائیں تھیں جو یِسُوع مسِیح کے بارے میں سِکھاتی تھیں۔ اُن سب نے اُس کے بارے میں مُختلف باتیں سِکھائیں۔ جوزف کو یقین نہیں تھا کہ کون صحیح تھا۔ وہ جانتا تھا کہ اُسے نجات دہندہ کی ضرورت ہے، مگر وہ نہیں جانتا تھا کہ کون سی کلِیسیا میں شامل ہو۔

جوزف سمِتھ—تاریخ 1:‏5–6؛ مُقدّسین، 1:‏9

جوزف سمِتھ اپنے فارم پر کام کر رہا تھا۔

جوزف نے طویل عرصہ تک اِس کے بارے میں سوچا۔ وہ اپنے گُناہوں کی مُعافی پانا چاہتا تھا۔ وہ بُہت سی کلِیسیاؤں میں گیا، مگر وہ پھر بھی اُلجھن میں تھا۔

جوزف سمِتھ—تاریخ 1‏:8–10؛ مُقدّسین، 1:‏9–12

جوزف سمِتھ بائبل کو شمع کی روشنی میں پڑھتے ہُوئے۔

ایک روز، جوزف نے بائبل میں یعقُوب 1:‏5 کو پڑھا۔ اِس میں لکھا تھا کہ اگر ہمیں حِکمت کی ضرورت ہو، تو ہم خُدا سے مانگ سکتے ہیں۔ جوزف اپنے دِل میں جانتا تھا کہ اُسے یہی کرنے کی ضرورت تھی۔

جوزف سمِتھ—تاریخ 1:‏11–13

جوزف سمِتھ دُعا کرنے کے لیے اپنے گھر کے قریب جنگل میں داخل ہُوا۔

1820 میں موسمِ بہار کے خُوب صورت دِن کی ایک صُبح، جوزف اپنے گھر کے قریب جنگل میں چلا گیا۔ وہ ایسی جگہ جانا چاہتا تھا جہاں وہ آسمانی باپ سے دُعا کرنے کے لیے تنہا رہ سکتا تھا۔

جوزف سمِتھ—تاریخ 1:‏14–15

جوزف سمِتھ جنگل میں دُعا کرتے ہُوئے۔

اُس نے گھُٹنے ٹیکے اور دُعا کرنے لگا۔ جب اُس نے ایسا کِیا، تو اُس نے محسُوس کِیا کہ کسی بُری طاقت نے اُسے اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ اُس نے اپنے اِرد گرد تاریکی کو محسُوس کِیا۔ ایسا لگتا تھا جیسے کوئی اُسے خُدا سے بات کرنے سے روکنے کی کوشش کر رہا تھا۔ جوزف نے اپنی پوری طاقت استعمال کر کے خُدا سے فریاد کی کہ وہ اُسے بچائے۔

جوزف سمِتھ—تاریخ 1‏:15–16

آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح جوزف سمِتھ پر ظاہر ہُوئے۔ اُس نے اُن کے سامنے گھُٹنے ٹیکے۔

اچانک، جوزف نے ایک خُوب صورت روشنی آسمان سے اُترتی دیکھی۔ تاریکی ختم ہو گئی، اور اُس نے اطمینان محسُوس کِیا۔ نُور میں، جوزف نے آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کو ہوا میں کھڑے دیکھا۔ آسمانی باپ نے جوزف کا نام پکارا۔ پھر اُنھوں نے یِسُوع کی طرف اِشارہ کِیا اور کہا، ”یہ میرا پیارا بیٹا ہے۔ اِس کی سُنو!“

جوزف سمِتھ—تاریخ 1‏:16–17

یِسُوع جوزف سمِتھ کو بتاتا ہے کہ اُس کے گُناہ مُعاف کیے گئے ہیں۔

یِسُوع نے جوزف کو بتایا کہ اُس کے گُناہ مُعاف ہو گئے ہیں۔ جوزف نے یِسُوع سے پُوچھا کہ اُسے کون سی کلِیسیا میں شامل ہونا چاہیے۔ یِسُوع نے کہا کہ اُسے اِن میں سے کسی میں بھی شامل نہیں ہونا چاہیے۔

جوزف سمِتھ—تاریخ 1:‏18–19؛ مُقدّسین، 1:‏16

جوزف سمِتھ، درختوں کے جھُنڈ میں گھٹنے ٹیک کر، نجات دہندہ کی سُنتا ہے۔

یِسُوع نے کہا کہ اُس کی اِنجِیل کے بارے میں اہم سچّائیاں کھو گئی تھیں۔ اُس نے کہا کہ وہ جوزف کو یہ سچّائیاں سِکھانے کے لیے فرشتے بھیجے گا، کہ وہ دُنیا کو بتائے۔

مُقدّسین، 1:‏16–17

جوزف سمِتھ جنگل سے باہر گھر کی طرف جاتے ہُوئے۔

رویا ختم ہونے کے بعد، جوزف محبّت اور خُوشی سے معمُور ہو گیا۔ وہ اب اُلجھن میں نہیں تھا۔ وہ جانتا تھا کہ خُدا اُس سے پیار کرتا ہے۔ اگرچہ کُچھ لوگوں کو اِس بات سے نفرت تھی کہ اُس نے آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کو دیکھا تھا، لیکن جوزف جانتا تھا کہ یہ سچ ہے۔

جوزف سمِتھ—تاریخ 1:‏20–26؛ مُقدّسین، 1:‏16