صَحائِف کی کَہانیاں
جوزف اور ایما


”جوزف اور ایما،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)

”جوزف اور ایما،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں

1825–1828

3:42

جوزف اور ایما

دُنیا میں مورمن کی کِتاب پھیلانے کے لیے مِل کر کام کرتے ہُوئے

ایما ہیل اپنے گھر کے قریب دریا کے پاس بیٹھی ہے۔

ایما ہیل نے نیو یارک کے قریب، پنسلوانیا کے ایک بڑے خاندان میں پرورش پائی، جہاں جوزف سمِتھ رہتا تھا۔ ایما اور اُس کا خاندان خُدا پر ایمان رکھتے تھے۔ ایما کو پڑھنا، گانا، گھوڑوں پر سواری کرنا، اور اپنے گھر کے پاس دریا میں کشتی چلانا اچھا لگتا تھا۔

مُقدّسین، 1:‏31–32

جوزف سمِتھ اور اُس کا والد ایما ہیل کے گھر کے پاس سے گُزرتے ہُوئے۔ ایما کھڑکی سے باہر جوزف کو دیکھ رہی تھی۔

جب ایما 21 برس کی تھی، تو جوزف سمِتھ اور اُس کا والد ایما کے پڑوسیوں میں سے ایک کے لیے کام کرنے آئے تھے۔ ایما کے والد نے اُنھیں اپنے گھر میں رہنے کی دعوت دی۔

جوزف سمِتھ—تاریخ 1:‏56–57؛ مُقدّسین، 1:‏31–32

ایما کے گھر کے باہر جوزف اور ایما باہم باتیں کر رہے تھے۔ ایما کے والدین دروازے پر کھڑے ہیں۔

جوزف اور ایما کو ایک دُوسرے کو جاننے کا موقع مِلا۔ وہ اکٹھے رہنا پسند کرتے تھے۔ مگر ایما کے والدین جوزف کو پسند نہیں کرتے تھے۔ اُنھیں یقین نہ تھا کہ اُس نے فرشتہ دیکھا تھا۔

مُقدّسین، 1:‏32–33

ایما اور جوزف سمِتھ گھوڑا گاڑی میں اکٹھے سوار ہوتے ہیں۔

تقریباً ایک سال بعد، جوزف نے ایما کو شادی کرنے کو کہا۔ ایما اور جوزف ایک دُوسرے سے پیار کرتے تھے۔ اُن کی شادی ہُوئی اور وہ جوزف کے والدین کے ساتھ رہنے کے لیے نیو یارک چلے گئے۔

جوزف سمِتھ—تاریخ 1:‏57–58؛ مُقدّسین، 1:‏34–35

ایما اور جوزف سمِتھ گھوڑا گاڑی کو جنگل میں لے جاتے ہُوئے۔

مرونی کو جوزف کو سونے کے اوراق کے بارے میں بتائے ہُوئے چار سال بیت چُکے تھے۔ مقررہ وقت پر، ایما اور جوزف اُس پہاڑی پر گئے جہاں اوراق چھپائے گئے تھے۔

جوزف سمِتھ—تاریخ 1:‏59؛ مُقدّسین، 1:‏36–37

مرونی جوزف سمِتھ کو سونے کے اوراق دیتا ہے۔

مرونی فرشتہ جوزف سے پہاڑی پر مِلا اور اُسے اوراق دیے۔ اُس نے جوزف کو بتایا کہ اگر اُس نے اوراق کی دیکھ بھال کرنے کی اپنی بہترین کوشش کی، تو وہ محفُوظ رہیں گے۔

جوزف سمِتھ—تاریخ 1:‏59؛ مُقدّسین، 1:‏37–38

جوزف سمِتھ سونے کے اوراق لے جاتے ہُوئے۔ ایک آدمی اُس کا پیچھا کر رہا ہے اور اوراق حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

لوگوں نے سُنا تھا کہ جوزف کے پاس سونے کے اوراق تھے، اور اُن میں سے کُچھ نے اُس سے اوراق چوری کرنے کی کوشش کی۔ جوزف کو اُنھیں چھپانے کے لیے جگہیں ڈھونڈنی تھیں۔ جب جوزف جنگل میں سے چھُپی ہُوئی جگہ سے اوراق لے جا رہا تھا، تو کُچھ آدمیوں نے اُس پر حملہ کِیا۔ اُس نے اُنھیں نیچے گِرا دیا اور اپنے والدین کے گھر کی طرف دوڑا۔

جوزف سمِتھ—تاریخ 1:‏60؛ مُقدّسین، 1:‏38، 40–41

جوزف سمِتھ سونے کے اوراق گھر لاتا ہے اور اپنے خاندان کو اوراق کو چھُونے دیتا ہے۔

جب جوزف اوراق کو گھر لایا، تو اُس کی بہن نے اُنھیں میز پر ترتیب سے رکھنے میں اُس کی مدد کی۔ مرونی نے جوزف کو بتایا تھا کہ وہ اوراق کو کسی کو نہ دیکھنے دے، لیکن اُس کا خاندان اوراق کو محسُوس کر سکتا تھا جب وہ کپڑے میں لپیٹے ہوں۔

مُقدّسین، 1:‏41

ایما اور جوزف نئے گھر میں مُنتقل ہو رہے تھے۔

خُدا چاہتا تھا کہ جوزف سونے کے اوراق کا ترجمہ کرے تاکہ لوگ اُنھیں پڑھ سکیں۔ لیکن نیو یارک میں لوگ اوراق چوری کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ جوزف کو محفُوظ رکھنے کے لیے اوراق کو چھُپانا جاری رکھنا تھا۔ پس جوزف اور ایما، ایما کے والدین کے قریب ایک گھر میں مُنتقل ہُوئے۔ اُنھیں اُمید تھی کہ وہ اوراق کا اطمینان سے ترجمہ کر سکتے ہیں۔

جوزف سمِتھ—تاریخ 1:‏61–62؛ مُقدّسین، 1:‏43، 45–46

جوزف سمِتھ پیشانی پر ایما کو بوسہ دیتے ہُوئے۔ وہ سونے کے اوراق کا ترجمہ کرنے میں اُس کی مدد کر رہی ہے۔

جوزف نے اوراق کا ترجمہ کرنا شُروع کِیا۔ اُس نے خاص آلات استعمال کیے جو خُدا نے اُس کی مدد کے لیے تیار کیے تھے۔ جب جوزف ترجمہ کرتا، تو ایما وہ سب تحریر کرتی جو اَلفاظ وہ بولتا تھا۔ گھنٹوں وہ مِل کر کام کرتے تھے۔ ایما حیران تھی۔ وہ جانتی تھی کہ اُس کا شوہر خُدا کی قُدرت سے ترجمہ کر رہا تھا۔

جوزف سمِتھ—تاریخ 1:‏35؛ مُقدّسین، 1:‏49