صَحائِف کی کَہانیاں
مارٹن ہیرس جوزف کی مدد کرتا ہے


”مارٹن ہیرس جوزف کی مدد کرتا ہے،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)

”مارٹن ہیرس جوزف کی مدد کرتا ہے،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں

1828–1829

4:32

مارٹن ہیرس جوزف کی مدد کرتا ہے

خُداوند پر بھروسا کرنا سیکھنا

مارٹن ہیرس اور اُس کی بیوی جوزف اور ایما سمِتھ کا اِستقبال کرتے ہیں۔

ایک دِن، جب جوزف اور ایما پنسلوانیا میں رہتے تھے، تو مارٹن ہیرس نامی ایک دوست اُن سے ملنے آیا۔ مارٹن نیو یارک میں ایک بڑے فارم کا مالک تھا۔ وہ جوزف کے سونے کے اوراق کے کام کے بارے جانتا تھا۔ اُس نے پہلے بھی جوزف کی مدد کی تھی، اور اب وہ جاننا چاہتا تھا کہ آیا وہ مدد کے لیے مزید کُچھ کر سکتا تھا۔

مُقدّسین، 1:‏49

مارٹن ہیرس کی قریب سے خاکہ کشی۔ وہ جوزف اور ایما سمِتھ کے گھر کے باورچی خانے میں کھڑا ہے۔

جوزف اور ایما شُکر گُزار تھے۔ بُہت سے لوگوں نے سوچا کہ جوزف جھوٹ بول رہا تھا۔ مارٹن جیسا دوست ہونا خُوش آئند تھا جو یقین رکھتا تھا کہ سونے کے اوراق حقیقی تھے۔

مُقدّسین، 1:‏49

جوزف اور ایما سمِتھ مارٹن ہیرس کے ساتھ اپنے گھر کے اندر کھڑے تھے۔ جوزف اور مارٹن ہاتھ سے لکھے ہوئے صفحات پکڑے ہُوئے ہیں۔

جب جوزف اوراق کا ترجمہ کرتا، تو مارٹن اُس کے منہ سے نکلنے والے سارے اَلفاظ لکھتا۔ مارٹن اِس عظیم کام میں خُداوند کی مدد کرنے کے لیے پُر جوش تھا۔

مُقدّسین، 1:‏50

مارٹن اور لُوسی ہیرس اپنی گھوڑا گاڑی کے سامنے بحث کرتے ہوئے۔

مارٹن کی بیوی، لُوسی، خُوش نہیں تھی۔ اُسے یقین نہ تھا کہ جوزف کے پاس واقعی سونے کے اوراق تھے۔ اُس نے سوچا کہ جوزف مارٹن کو دھوکا دے رہا تھا۔ وہ چاہتی تھی کہ مارٹن نیو یارک واپس آئے اور جوزف کی مدد کرنا بند کر دے۔

مُقدّسین، 1:‏49–50

جوزف سمِتھ ہاتھ سے لکھا ہوا ایک صفحہ تھامے ہُوئے۔ مارٹن ہیرس جوزف سے درخواست کر رہا ہے کہ وہ ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریر اُسے عارضی طور پر دے تاکہ وہ اِسے اپنی بیوی کو دِکھا سکے۔

لیکن مارٹن جوزف کے ساتھ کام کرتا رہا۔ اُس نے سوچا کہ اگر لُوسی وہ پڑھے جس پر وہ کام کر رہے ہیں، تو وہ بھی ایمان لائے گی۔ اُس نے جوزف سے پُوچھا کہ کیا نیو یارک میں اپنی بیوی کو دکھانے کے لیے وہ صفحات لے جا سکتا ہے جن کا اُنھوں نے ترجمہ کِیا تھا۔ جوزف نے کہا کہ وہ دُعا کرے گا اور خُدا سے پُوچھے گا۔

مُقدّسین، 1:‏50–51

جوزف سمِتھ خُدا سے پُوچھنے کے لیے دُعا کرتے ہُوئے کہ آیا مارٹن ہیرس ہاتھ سے لکھے ہوئے صفحات عارضی طور پر لے سکتا ہے۔

خُداوند نے اُسے بتایا کہ وہ مارٹن کو اوراق نہ لینے دے۔ مارٹن نے جوزف کو دوبارہ دُعا کرنے کو کہا۔ جوزف نے دُعا کی اور وہی جواب پایا۔ لیکن مارٹن واقعی اپنی بیوی کو صفحات دکھانا چاہتا تھا، اور جوزف اپنے دوست کی مدد کرنا چاہتا تھا۔ جوزف نے تیسری بار دُعا کی۔ اِس بار خُدا نے جوزف کو بتایا کہ وہ فیصلہ کر سکتا ہے کہ کیا کرنا ہے۔

مُقدّسین، 1:‏51

مارٹن ہیرس ہاتھ سے لکھے ہوئے صفحات کو تھامے ہُوئے۔ پسِ منظر میں جوزف سمِتھ، پریشان نظر آرہا تھا۔

جوزف نے مارٹن کو بتایا کہ وہ صفحات کو نیو یارک لے جا سکتا ہے، مگر وہ اُنھیں صرف چند خاندانی ارکان کو دِکھا سکتا ہے۔ اور اُسے دو ہفتوں میں صفحات واپس لانے کی ضرورت تھی۔ مارٹن راضی ہو گیا اور صفحات کے ساتھ نکل گیا۔

مُقدّسین، 1:‏51

جوزف سمِتھ اپنے مرحوم بچّے کی قبر پر گھٹنے ٹیکے ہُوئے۔

جب مارٹن چلا گیا تھا، تو جوزف اور ایما کے ہاں ایک بچّہ پیدا ہُوا۔ مگر بچّہ مر گیا، اور ایما بیمار ہو گئی۔ ایما اور جوزف بُہت اُداس تھے۔

مُقدّسین، 1‏:51–52

جوزف سمِتھ ایما کو گلے لگاتے ہُوئے۔

جوزف ایما کے بارے میں فکر مند تھا۔ وہ مارٹن کے بارے میں بھی فکر مند تھا۔ دو ہفتے گُزر چُکے تھے، اور مارٹن واپس نہیں آیا تھا۔ ایما بھی پریشان تھی۔

مُقدّسین، 1:‏52

مارٹن ہیرس ایک میز پر بیٹھے، جوزف سمِتھ اور اُس کے والدین سے بات کرتے ہُوئے۔

ایما نے جوزف کو مارٹن کی تلاش کرنے کے لیے نیو یارک جانے کو کہا۔ جوزف مارٹن سے اپنے والدین کے گھر مِلا۔ جب جوزف نے مارٹن سے اُن صفحات کے بارے میں پُوچھا، تو مارٹن بُہت اُداس ہو گیا۔ اُس نے کہا کہ صفحات کھو گئے تھے۔ اُس نے ہر جگہ دیکھا تھا مگر وہ اُنھیں نہ ڈھونڈ پایا۔

مُقدّسین، 1:‏52–53

ایما سمِتھ جوزف سمِتھ کو گلے لگاتے ہُوئے۔

جوزف بُہت اُداس اور خوف زدہ ہو گیا۔ وہ جانتا تھا کہ اُس نے مارٹن کو صفحات دے کر غلط کِیا تھا۔ وہ گھر واپس گیا اور ایما کو بتایا کہ کیا ہُوا تھا۔ مرونی فرشتہ آیا اور سونے کے اوراق واپس لے گیا۔ اُس نے کہا کہ اگر جوزف فروتن ہو اور توبہ کرے، تو وہ اوراق واپس پا سکتا ہے اور دوبارہ ترجمہ کر سکتا ہے۔

عقائد اور عہُود 3:‏5–11؛ 10:‏1–3؛ مُقدّسین، 1:‏53–54

جوزف سمِتھ اپنے بستر کے ساتھ گھٹنے ٹیک کر، خُدا سے مُعافی مانگتے ہُوئے۔

کئی ہفتوں تک، جوزف نے سوچا کہ اُس نے کیا غلط کِیا۔ اُس نے دُعا کی اور مُعافی مانگی۔ خُدا نے اُسے مُعاف کر دیا۔ اُس نے جوزف کو بتایا کہ اُن لوگوں نے صفحات چوری کر لیے ہیں جو خُدا کے کام کو روکنے کی کوشش کر رہے تھے۔ لیکن کوئی بھی خُدا کے کام کو روک نہیں سکتا۔ خُدا نے اپنے کام کو جاری رکھنے کا منصُوبہ بنایا تھا۔

عقائد اور عہُود 3‏:1–10؛ مُقدّسین، 1‏:54–55

جوزف اور ایما سمِتھ مارٹن ہیرس سے بات کرتے ہُوئے۔ جوزف مارٹن ہیرس سے ہاتھ ملاتے ہُوئے۔

مرونی نے اوراق جوزف کو واپس دے دیے۔ خُدا نے جوزف اور مارٹن کو بتایا کہ اگر وہ فروتن بنیں اور اُس پر بھروسا رکھیں، تو وہ اُس کے کام میں کئی طریقوں سے مدد جاری رکھ سکتے ہیں۔ وہ مورمن کی کِتاب کو دُنیا میں پھیلانے میں مدد کر سکتے ہیں۔ یہ کِتاب ہر جگہ لوگوں کی توبہ کرنے اور یِسُوع مسِیح پر ایمان رکھنے میں مدد کرے گی۔

عقائد اور عہُود 3:‏16–20؛ 5:‏21–35؛ مُقدّسین، 1:‏56–57