صَحائِف کی کَہانیاں
فرشتے کہانت کو بَحال کرتے ہیں


”فرشتے کہانت کو بَحال کرتے ہیں،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)

”فرشتے کہانت کو بَحال کرتے ہیں،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں

1829

2:9

فرشتے کہانت کو بَحال کرتے ہیں

خُدا کا کام کرنے کی قُدرت

جوزف سمِتھ اور اولیور کاؤڈری گُفتگُو کر رہے ہیں، منظر نامے میں یِسُوع اور قدیم اَمریکہ کے لوگوں کی اضافی شبیہ بھی شامِل ہے۔

جب جوزف اور اولیور نے سونے کے اوراق کا ترجمہ کِیا، تو اُنھوں نے جانا کہ یِسُوع چاہتا تھا کہ ہر کوئی بپتِسما پائے۔ اُس نے بپتِسما دینے کی قُدرت لوگوں کو بھی عطا کی۔ جوزف نے بپتِسما نہیں لیا تھا۔ وہ بپتِسما کے بارے میں مزید جاننا چاہتا تھا۔

جوزف سمِتھ—تاریخ 1:‏68؛ مُقدّسین، 1:‏65–66

جوزف سمِتھ اور اولیور کاؤڈری جنگل میں، دُعا میں گھُٹنے ٹیکے ہُوئے۔

جوزف اور اولیور حیران تھے کہ اب لوگوں کو بپتِسما دینے کی طاقت کس کے پاس ہے۔ اُنھوں نے خُدا سے پُوچھنے کا فیصلہ کِیا۔ وہ جنگل میں گئے اور دُعا کرنے کے لیے گھٹنے ٹیکے۔

جوزف سمِتھ—تاریخ 1:‏68؛ مُقدّسین، 1:‏66

فرشتہ، یُوحنّا بپتِسما دینے والا، جوزف سمِتھ کو ہارونی کہانت عطا کرتا ہے۔

جب اُنھوں نے دُعا کی، تو ایک فرشتہ ظاہر ہُوا۔ اُس نے کہا کہ وہ یُوحنّا بپتِسما دینے والا ہے، جس نے بُہت پہلے یِسُوع مسِیح کو بپتِسما دیا تھا۔ اُس نے جوزف اور اولیور کو ہارونی کہانت عطا کی۔ کہانت خُدا کی قُدرت ہے۔ یہ خُدا کے بچّوں کو برکت دینے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

عقائد اور عہُود 13؛ جوزف سمِتھ—تاریخ 1:‏69، 72؛ مُقدّسین، 1:‏66–67

جوزف سمِتھ اولیور کاؤڈری کو دریا میں بپتِسما دیتے ہُوئے۔

یُوحنّا بپتِسما دینے والے نے کہا کہ ہارونی کہانت کا حامِل شخص لوگوں کو توبہ کرنے کی تعلیم اور اُن کو بپتِسما دے سکتا ہے۔ یُوحنّا نے جوزف اور اولیور کو بپتِسما لینے کو کہا۔ وہ دریا میں گئے اور ایک دُوسرے کو بپتِسما دیا۔ جب وہ پانی سے باہر آئے، تو وہ رُوحُ اُلقدس سے معمُور ہو گئے۔ وہ بُہت خُوش تھے!

جوزف سمِتھ—تاریخ 1:‏70–73

پطرس، یعقُوب اور یُوحنّا نے جوزف سمِتھ کو ملکِ صدق کی کہانت دِی۔

بعد میں، دُوسرے فرشتے آئے۔ یِسُوع کے تین رسُولوں—پطرس، یعقُوب، اور یُوحنّا—نے جوزف اور اولیور کو ملکِ صدق کی کہانت عَطا کی۔ اب جوزف اور اولیور رُوحُ اُلقدس کی نعمت دے سکتے تھے۔ جوزف اور اولیور بھی رَسُول بن گئے۔ وہ کلِیسیا کی راہ نُمائی اور یِسُوع مسِیح کے خاص گواہ بن سکتے تھے۔

عقائد اور عہُود 27:‏12؛ مُقدّسین، 1‏:84