خدمت گزاری
اُن کی ضروریات کے بارے میں مشورت
اُصول


خدمت گزاری کے اصول

اُن کی ضروریات کے بارے میں مشورت

آپ کو یہ اکیلے کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مشور ت آپ کو وہ مدد مہیا کر سکتی ہے جو دوسروں کی مدد کے لئے آپ کو درکار ہوتی ہے۔

Liahona, September 2018

خدا نے آپ کو اپنی وارڈ یا شاخ میں کسی ایک فرد یا خاندان کی ضروریات کے مطابق خدمت کرنے کی دعوت دی ہے۔ آپ کیسے جان سکتے ہیں کہ وہ ضروریات کیا ہیں؟ مشورت کے اصول، جو کلیسیا میں اس طرح کی توجہ کا مرکز رہے ہیں، وہ کلیدی ہیں۔

اس بات پہگفتگو کے بعد کہ ہم کس چیز کے بارے میں مشورت پہ غور کر سکتے ہیں، ہم دریافت کریں گے:

  1. آسمانی باپ کے ساتھ مشورت۔

  2. مقرر کردہ فرد اور خاندان کے ساتھ مشورت۔

  3. اپنے ساتھی کے ساتھ مشورت۔

  4. اور دوسروں کے ساتھ مشورت جن کو اِس فرد یا خاندان کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔

اپنے راہنماؤں کے ساتھ بھی مشورت لازمی ہے۔ مستقبل میں لیحونا میں شائع ہونے والے خدمت گزاری کے اصول کے متعلق مضمون میں آپ راہنماؤں سے مشاورت کے ساتھ ساتھ اُس مرحلے میں خدمت گزاری کے انٹرویوز کے کردار کے بارے میں بھی جانیں گے۔

ہم کس بارے میں مشورت کرتے ہیں

ضروریات کی سمجھ ایک دوسرے کی خدمت کرنے کے لئے لازمی ہے۔ مگر وہ ضرورتیں کس قسم کی شکل اختیار کر سکتی ہیں، اور کیا ضروریات سے بڑھ کر کچھ ہے جو ہمیں تلاش کرنے کی ضرورت ہے؟

ضروریات مختلف شکلوں میں درپیش ہوتی ہیں۔ وہ جن کی ہم خدمت کرتے ہیں وہ جذباتی، مالی، جسمانی، تعلیمی، اور مزید چنوتیوں کا سامنا کر سکتے ہیں۔ کچھ ضروریات دوسری ضروریا ت کی نسبت زیادہ ترجیحی ہیں۔ کچھ ضروریات میں ہم مدد کرنے کے لئے لیس ہوتے ہیں؛ مگردیگر میں ہمیں دوسروں کی مدد کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ دنیاوی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کی اپنی کوششوں میں، یہ مت بھولیں کہ خدمت گزاری کی ہماری بلاہٹ میں عہد کی راہ پہ دوسروں کی ترقی کی مدد بھی شامل ہے، کہانتی رسومات کی تیاری کرنا اور اُنہیں پانا سرفرازی کے لئے لازم ہے۔

کسی فرد یا خاندان کی ضروریات کے بارے میں مشورت کے علاوہ، ہمیں اُن کی مضبوطی کے بارے میں جاننے کے خواہاں بھی ہونا چاہیے۔ اُنہیں کس چیز میں مد د کی ضرورت نہیں ہے؟ اُن کے پاس کون سی قابلیتیں اور تحائف ہیں جو دوسروں کو برکت دے سکتے ہیں؟ وہ خدا کی بادشاہی کی تعمیر میں مدد کے لئے کیسے منفرد طور پر مناسب ہیں؟ ایک فرد کی طاقت کی سمجھ اتنی ہی اہم ہے کہ جتنی اسکی ضروریات کی سمجھ۔

آسمانی باپ کیساتھ مشورت

ہمارے ایمان کا ایک مرکزی عقیدہ یہ ہے کہ آسمانی باپ اپنے بچوں سے بات کرتاہے (دیکھئے ایمان کے ارکان ١: ٩)۔ جب ہم کسی کی خدمت کے لئے نئی ذمہ داری پاتے ہیں، تو ہمیں اُن کی ضروریات اور مضبوطیوں کے فہم اور الہام کے خواہاں ہوتے ہوئے، دعا میں آسمانی باپ سے مشورت کرنی چاہیے۔ دعا کے ذریعے مشورت کا مرحلہ خدمت گزاری کی ذمہ داری کے دوران جاری رہنا چاہیے۔

ایک فرد یا خاندانوں کے ساتھ مشورت

وہ فرد یا خاندان جن کی خدمت کی ذمہ داری ہمیں ملتی ہے اُن تک رسائی ہم کیسے اور کب پاتے ہیں یہ حالات کے مطابق مختلف ہو سکتاہے، مگر کسی ایک فرد یا خاندان کیساتھ براہ راست مشورت اُس فرد یا خاندان کے ساتھ تعلقات کی تعمیر اور اُن کی ضرورتوں کا فہم حاصل کرنے کیلئے لازمیہوتا ہے، بشمول اِس کے کہ اُن کی مدد کیسے کی جائے۔ جب تک ایک قابل اعتماد رشتہ فروغ نہیں پاتا تب تک کئی سوالات اُس وقت تک نہ پوچھے جائیں۔ اگرچہ ایسا کرنے کا کوئی بھی صحیح طریقہ نہیں ہے، تاہم درج ذیل کے بارے میں سوچیں:

  • معلوم کریں کہ وہ کسطرح اور کب رابطہ کرنا پسند کرتے ہیں۔

  • اُن کی دلچسپیوں اور پس منظر کے بارے میں جانیں۔

  • تجاویز پیش کریں کہ آپ کیسے اُن کی مدد کر سکتے ہیں، اور اُن کی تجاویز کے بارے میں بھی پوچھیں۔

جب ہم اعتماد کا رشتہ بناتے ہیں، تو فرد یا خاندان کی ضروریات سے معتلق گفتگو کرنے کے بارے میں سوچیں۔ روح القدس کی ترغیب کے موافق سوالات پوچھیں۔١ مثال کے طورپر:

  • وہ کن چنوتیوں کا سامنا کرتے ہیں؟

  • اُن کے انفرادی اور خاندانی مقاصد کیا ہیں؟ مثال کے طورپر، کیا وہ باقاعدگی سے خاندانی شام منعقد کرنا، یا خود انحصار ہونا چاہتے ہیں؟

  • ہم اُن کے مقاصد اور چنوتیوں میں اُن کی کیا مدد کر سکتے ہیں؟

  • کون سی انجیلی رسومات اُن کی زندگیوں میں آنے والی ہیں؟ ہم تیاری میں اُن کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟

خاص مدد کی پیش کش یاد رکھیں، جیسا کہ، ”اِس ہفتے کس رات ہم آپ کے لئے کھانا لا سکتے ہیں؟“ ایک مبہم پیش کش، جیسا کہ، ”چلو دیکھتے ہیں اگر ہم کسی چیز میں کچھ کر سکتے ہیں،“ مدد گار ثابت نہیں ہوتی۔

اپنے ساتھی کے ساتھ مشورت

کیوںکہ آپ اور آپ کا ساتھی کسی فرد یا خاندان سے ملتے وقت ہمیشہ ساتھ نہیں ہو سکتے، اِس لئے ضروری ہے کہ جب آپ رفاقت میں الہام کے خواہاں ہوں تو باہم مل کر مشورت اور تعاون کریں۔ یہاں پر غور کرنے کے لئے کچھ سوالات ہیں:

  • رفیق کے طورپر آپ کیسے اور کتنی بار ایک دوسرے سے رابطہ کریں گے؟

  • آپ میں سے ہر ایک انفرادی مضبوطی کو کسی فرد یا خاندان کی خدمت کی ضروریات کے لئے کیسے استعمال کر سکتاہے؟

  • جب آپ نے آخری بار فرد یا خاندان کے بارے میں بات کی تھی تو تب سے آپ نے کون سے چیزیں جانیں ہیں، آپ کو کونسے تجربات حاصل ہوئے ہیں، اور کون سی ترغیبات آپ نے پائی ہیں؟

دوسرے مقررکردہ لوگوں کے ساتھ مشورت

وقت بہ وقت اُن لوگوں سے بات کرنا کہ جن کو اِسی فرد یا خاندان کی خدمت گزاری کے لئے مقرر کیا گیا ہے اچھی بات ہے۔

چنوتیوں کو حل کرنے کے لئے بات چیت کریں

ایلڈ چی ہانگ (سام) وانگ جو ستر کی جماعت سے ہیں وہ ہمارے زمانے کی تشریح کے لئے مرقس ٢ کے بیان کا اطلاق کرتے ہیں کہ کسی طرح سے باہمی مشورت نے چار لوگوں کے لئے ممکن بنایا کہ وہ ایک مفلوج شخص کو یسوع کی موجودگی میں لے جانے کے قابل بنے۔

ایلڈر وانگ نے بتایا، ”یہ ایسے ہوا ہو گا۔“ ”چار لوگ اپنے بشپ سے ملنے والی ذمہ داری کو پورا کر رہے تھے، کہ وہ ایک شخص کے گھر میں جا کر ملاقات کریں، جو بیمار اور مفلوج تھا۔ … حالیہ ترین وارڈ کی مجلس میں، وارڈ کی ضرورت کے بارے باہمی مشورت کے بعد، بشپ نے’بچانے‘ کے کام تفویض کئے۔ اِن چاروں کو اِس شخص کی مدد کا کام سونپا گیا۔ …

”[جب وہ اُس عمارت پر پہنچے جہاں یسوع تھا،] تو کمرہ کافی بھرا ہوا تھا۔ وہ دروازے کے ذریعے اندر نہ جا سکتے تھے۔ مجھے یقین ہے کہ اُنہوں نے اپنی سوچ کے مطابق ہر طرح کی کوشش کی ہوگی، مگر کچھ بھی کار گر نہ ہوا۔ … اُنہوں نے آپس میں مشورت کی کہ اب کیا کرنا ہےــــ—وہ شفا کے لئے اُس شخص کو یسوع کے پاس کیسے لیجا سکتے تھے۔ … اُنہوں نے ایک منصوبہ بنایا—ــــجو کوئی آسان نہ تھا، مگر اُنہوں نے اَس پر عمل کیا۔

”…ْ’تو اُنہوں نے اُس چھت کو جہاں وہ تھا کھول دِیا اور اُسے اُدھیڑ کر اُس چار پائی کو جِس پر مفلُوج لیٹا تھا لٹِکا دِیا‘ (مرقس ٢: ۴)۔ …

”… ’یسوع نے اُن کا ایمان دیکھ کرمفلُوج سے کہا، بیٹا، تیرے گناہ معاف ہوئے ‘ (مرقس ٢: ٥)۔“٢

دعوتِ عمل

ایلڈر ڈئیٹر ایف۔ اُکڈورف بارہ رسولوں کی جماعت سے تاکید کرتے ہیں کہ، ”مل کر مشورت کرنے کے لئے، تمام مہیا کردہ ذرائع کو استعمال کریں، روح القدس سے الہام کے خواہاں ہوں، خداوند کے استحکام کے لئے گزارش کریں، اور پھر کام پر جانے کے لئے تیار ہو جائیں۔

”میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں: اگر آپ اِس نمونے کی پیروی کریں گے، تو آپ خدا کے طریقے میں کون، کیا، کب، اور کہاں کے لئے مخصوص راہنمائی پائیں گے۔“٣

حوالہ جات

  1. دیکھئے میری انجیل کا پرچار کرو: مشنری خدمت کے لئے ایک راہنما کتاب (٢٠٠۴)، ١٨٣۔

  2. چی ہانگ(سام) وانگ، ”Rescue in Unity“، لیحونا، نومبر۔ ٢٠١۴، ١۴–ـــ١٥۔

  3. ڈئیٹر ایف۔ اُکڈرف،” Providing in the Lord’s Way“ لیحونا, نومبر. ٢٠١١، ٥٥۔

شائع کرنا