خدمت گزاری
عیدِ ولادت المسِیح کے موقع پر نُورِ مسِیح کا اشتراک کرنا
اُصول


”عیدِ ولادت المسِیح کے موقع پر نُورِ مسِیح کا اشتراک کرنا،“ لیحونا، دسمبر ۲۰۲۰

خدمت گزاری

منظر پیدائش از نیلٹزا بیٹریز سان ٹیلان کاسٹیلو؛ تحفے کی تصویر منجانب گیٹی امیجز

اُصولِ خدمت گزاری، دسمبر ۲۰۲۰

عیدِ ولادت المسِیح کے موقع پر نُورِ مسِیح کا اشتراک کرنا

جن کی آپ خدمت گزاری کرتے ہیں اُن کے متعلق سوچیں۔ اِس کرسمس کے موقع پر آپ مسِیح کے قریب آنے میں اُن کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟

اگرچہ ہم مُنجی یِسُوع مسِیح کو سارا سال یاد رکھتے ہیں، کرسمس ایسا تہوار ہے جب ہم انسانی تاریخ کے سب سے عظیم ترین تحفے کی بخشش کا جشن مناتے ہیں: ”کیونکہ خُدا نے دُنیا سے اِیسی مُحبت رکھی کہ اُس نے اپنا اِکلوتا بیٹا بخش دِیا“ (یوحنا ۳: ۱۶)۔ عیدِ ولادت المسِیح کے موقع پر خدمت گزاری کرتے ہوئے، ہم بھی ایسے تحفے دے سکتے ہیں جو مُنجی کے قریب آنے میں دُوسروں کی مدد کریں۔ یہ خیال انتہائی شاندار ہے کہ ہم بھی ویسا ہی تحفہ دے رہے ہیں جیسا آسمانی باپ نے دیا۔

میں اب بھی اُس تحفے کو عزیز رکھتی ہوں

سوزن ہارڈی، کیلی فورنیا، یو ایس اے

جب میں ۱۱ سال کی تھی، میرے سبت سکول کے معلم، بھائی ڈیٹس، نے ہماری جماعت کو بتایا کہ اگر ہم ارکانِ اِیمان کو زبانی یاد کریں اور اُسے اِن کے معنی کی وضاحت دیں، تو وہ ہمارے لیے صحائف کا ہمارا ذاتی سیٹ خریدے گا۔

بھائی اور بہن ڈیٹس ایک نوجوان جوڑا تھا، جو ابھی اپنی ازدواجی زِندگی کے سفر کا آغاز ہی کر رہے تھے۔ مجھے یقین نہیں تھا کہ بھائی ڈیٹس کسی کے لیے تحفہ خریدنے کا متہمل ہو سکتا ہے۔ مگر میں نے فیصلہ کیا کہ اگر وہ سمجھتا ہے کہ ارکانِ اِیمان کو زبانی یاد کرنا اتنا ہی اہم ہے، تو میں چنوتی قبول کروں گی۔

سارے ۱۳ کو ختم کر چُکنے کے بعد، وقت گزر گیا اور میں وعدے کے بارے میں بھُول گئی۔

تب، کرسمس کے روز، میں نے اپنے نام پر بھیجا ہوا ایک بنڈل موصول کیا۔ میں نے اِسے کھولا اور اِنہیں پڑھنے کی میری حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایک کارڈ کے ہمراہ، خاص میرے لیے بھیجا گیا صحائف کا ایک سیٹ پایا۔ یہ ۱۹۷۲ کی بات ہے، اور آج بھی وہ صحائف میرے پاس ہیں۔ وہ میرے لیے انمول ہیں۔

یہ تحفہ کی قیمت نہیں بلکہ وہ شفقت تھی جو اُس نے میرے لیے ظاہر کی اور جو قربانی وہ میرے لیے دینے پر رضامند تھا جس نے مجھے کلامِ خُدا کا مُطالعہ کرنے کی گہری خواہش بخشی۔ میں اُنہیں جو میرے اِرد گِرد ہیں بامقصد تحفے دینے کی بھائی ڈیٹس کے نمونے کی پیروی کرنے کی کوشش کرتی ہوں، یہ اُمید کرتے ہوئے کہ میں دُوسروں کی زِندگیوں کو بابرکت کر سکوں جیسے اُس نے میرے جیون کو بابرکت کیا تھا۔

اپنا کردار ادا کرنے کی دعوت

رچرڈ ایم رومنی، یوٹاہ، یو ایس اے

جب ہمارے حلقہ کے کرسمس سماجی پروگرام کے منصوبہ سازوں نے مجھے کسی کم مُتحرک رکن سے ملاقات کرنے اور اُسے پروگرام میں شریک ہونے کی دعوت دینے کو کہا، تو میں تسلیم کرتا ہوں کہ میں گھبرا گیا تھا۔ میں ڈیرن سے صرف ایک بار پہلے مِلا تھا، جب وہ حلقہ کی ایک سابقہ سرگرمی میں شریک ہوا تھا۔ اُس نے اپنی پیشانی پر موٹر سائیکل ہیڈ بینڈ پہن رکھا تھا۔ اُس کے سفید لمبے بالوں کی چوٹی گندھی ہوئی تھی، اُس کی پوری داڑھی سفید تھی، اور اُس کے بازو گُودنے کے نقوش سے بھرے ہوئے تھے۔

اب، ایک رُکنِ کمیٹی کے ہمراہ، میں ڈیرن کے دروزے پر کھڑا تھا، تعجب کرتے ہوئے کہ وہ کیا کہے گا۔ اُس نے ہمیں اندر آنے کو کہا، اور ہم نے اُسے بتایا کہ ہم وہاں کیوں تھے۔ اُس نے کہا، ”اوہ، مجھے ایسا کرنے میں خُوشی ہو گی!“

سرگرمی کو بہت سوں کے لیے بامعنی بنانے کے لیے، اُس نے بہت عمدگی سے کام کیا۔ کچھ عرصہ بعد، میرے خدمت گزار ساتھی اور مجھے کہا گیا کہ ہم ڈیرن کو باقاعدگی سے ملیں۔ ہم سے مُلاقات کر کے وہ ہمیشہ خُوش نظر آتا، اور ہماری چند ایک گفتگو نہایت خُوش گوار رہی تھیں۔ میں اُس اِلہام کا شکرگزار ہوں کہ اُسے حلقہ کی سرگرمی میں شرکت کے لیے مدعو کرنا خوشگوار تعلقات کا سبب بنا۔

عیدِ ولادت المسِیح کے موقع پر دُوسروں کی خدمت گزاری کرنا

یہاں کچھ باتیں درج ہیں جو آپ یہ یقینی بنانے کے لیے کرسکتے ہیں کہ آپ جن کی خدمت گزاری کر رہے ہیں وہ جان لیں کہ آپ کو، خاص طور پر سال کے اِس وقت، اُن کی فکر ہے۔

  1. بعض اوقات ایک فون کال یا ٹیکسٹ پیغام حیرت انگیز کام کرتے ہیں۔ سادہ سے الفاظ، ”ہاں جی، آپ کیسے ہیں؟“ کے ساتھ گفتگو کا آغاز کرنا کافی بہتری لا سکتا ہے۔

  2. جب مناسب ہو اُن کی خوشیوں میں شریک ہوں۔ کرسمس ہمارے یکساں عقائد کے بارے میں جاننے کا ایک شاندار وقت ہو سکتا ہے۔ جب آپ عقائد کا اشتراک کرتے اور دُوسروں کو سُنتے ہیں، تو آپ ایک دُوسرے کو بہتر طور پر سمجھنے کے کواڑ کھولتے ہیں۔

  3. اُن کے لیے اُن کا نام لے کر دُعا کریں۔ آسمانی باپ سے اُنہیں اُس کے بیٹے کے قریب لانے کے لیے طریقے سوچنے میں آپ کی مدد کرنے کو کہیں۔

  4. عموماً سادہ تحفے بہتر طور پر یاد رکھے جاتے ہیں۔ مُحبت کیے جانے کے لیے تحفوں کا قیمتی ہونا لازم نہیں۔ وقت کا تحفہ، سُننے کا تحفہ، کسی تصویر یا یاد کا اشتراک کرنا—یہ سب تحائفِ قلب ہو سکتے ہیں۔

  5. گواہی کا تحفہ پیش کریں۔ اُنہیں اپنے ساتھ مُنجی کے لیے اُن کی محبت کا اظہار کرنے کو کہیں، اوراُس کے لیے اپنی محبت کا اُن کے ساتھ اظہار کرنے کی پیش کش کریں۔

  6. دُوسروں کو عیدِ ولادت المسِیح کی عبادت میں شریک ہونے کے لیے مدعو کریں۔ بعض اوقات لوگ پرستش کرنا چاہتے ہیں مگر نہیں جانتے کہ کہاں جائیں۔ اُنہیں اپنے ساتھ پرستش کرنے کی دعوت دیں۔

  7. اُن کے گھر کو اِطمینان سے لبریز کر دیں۔ اُنہیں بتائیں کے مبلغین عیدِ ولادت المسِیح کے ایک خاص پیغام کا اشتراک کر سکتے ہیں، جو اُن کے لیے اُمید اور اُن کے قلوب میں محبت لانے کا ضامن بنے گا۔

سب کی بطورِ جماعت خدمت گزاری کرنا

ہر جماعت کی ضروریات منفرد ہوتی ہیں۔ کچھ کسی بڑی سرگرمی کو منظم کرنے سے مستفید ہوتی ہیں۔ دیگر جماعتیں شاید کچھ چھوٹے یا سادہ کام سے مستفید ہوں۔ وہ جو سرگرمیوں کی منصوبہ سازی اور تشکیل کرتے ہیں دُعا گو ہو کر سوچیں کہ کیسے موجودہ ضروریات کو پورا کرنا ہے۔

  • پیرس، فرانس کی تین میخوں سے اراکین نے جہان کو منور کرو شام منعقد کرنے میں مدد و معاونت کی جس میں ٹیلیٹ شو اور فیشن شو شامل تھا۔ اُنہوں نے پناہ گزینوں اور اُن لوگوں کے لیے اشیاء تیار کیں جو بے گھر تھے۔

  • شارلٹ شمالی کیرولائنا مرکزی میخ نے کمیونٹی کے لیے ”دُنیا بھر میں کرسمس“ تقریب کا انعقاد کیا، سماجی پروگرام کے ساتھ مسِیح کو کھانے، بین الاقوامی کرسمس کی روایتوں کی نمائش، موسیقی، خدمات کے منصوبوں اور بچوں کے منظرِ پیدائش کے ذریعے منانا تھا۔

  • ویرو بیچ فلوریڈا میخ کے اراکین کمیونٹی کی یاد دہانی میں شامل ہوئے کہ ہم کرسمس کیوں مناتے ہیں۔ معاشرے کے خیراتی اداروں کو کھلونے عطیہ کیے گئے۔ پرائمری کے بچوں کی کوائر نے پرفارم کیا، اور بہت سی کلِیسیاؤں نے معلوماتی بوتھ لگائے تھے۔

  • جیکسن ویل فلوریڈا جنوبی میخ نے کمیونٹِی کے لیے مُنجیِ جہان پروڈکشن پیش کی۔