خدمت گزاری
اجتماعِ اسرائیل بذریعہ خدمت گزاری
اُصول


شبیہ
ministering

اُصولِ خدمت گزاری، جنوری ۲۰۲۰

اجتماعِ اسرائیل بذریعہ خدمت گذاری

خدمت گزاری اسرائیل کو جمع کرنے کی نبی کی مشورت کی پیروی کرنے کا موقع ہے۔

صدر نیلسن نے ہمیں اسرائیل کو جمع کرنے میں مدد کرنے کے لئے مدعو کیا ہے—”زمین پر رونما ہونے والا اہم ترین کام ہے۔“۱

اُن کے لئے جو کارِ اجتماعِ اسرائیل کا حصہ ہونا چاہتے ہیں، خدمت گزاری شاندار موقع ہو سکتا ہے۔ یہ لوگوں کے جیون بدلنے کا الہام یافتہ طریقہ ہے۔ چاہے ہم کم متحرک اراکین کی خدمت گزاری کر رہے ہیں یا اُن کو اپنی مدد کی دعوت دے رہے ہیں جب ہم اُن کی خدمت کرتے ہیں جو ہمارے عقیدہ کے نہیں ہیں ، خدمت گزاری اسرائیل کو جمع کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔

ارکانِ مرجوع کو بچانا

”جب ترغیب پیار ہوتا ہے تو معجزے رُونما ہوتے ہیں، اور ہمیں وہ راستے ملیں گے جن سے ہم ’گُم شُدہ‘ بہنوں اور بھائیوں کو یِسُوع مِسیح کی اِنجیل کی ہمہ نعمت آغوش میں لے آئیں گے۔“ —جین بی بنگہم۲

”میں کم از کم چھ برس غیر متحرک رہی ہوں جب میں اور میرا شوہر ایک نئے قصبہ میں منتقل ہو گئے۔ انجمنِ خواتین کی میری نئی صدر مجھے ملنے آئی، پوچھتے ہو کیا وہ کسی بہن کو مجھ سے مُلاقات کرنے کے لئے بھیج سکتی ہے۔ کچھ گھبراہٹ کے ساتھ ، میں رضامند ہوگئی۔ یہ بہن ہر مہینے مجھ سے ملنے آئی، کُتوں سے اپنی الرجی کے باوجود—اور میرا کُتا بہت ہی پیار کرنے والا تھا! اُس کی خدمت گزاری دو برس تک جاری رہی، اور اِس کا مجھ پر بے پناہ اثر ہوا۔

”اگرچہ اُس کی مُلاقاتیں خالصتاً سماجی ہوتی تھیں، کبھی کبھار وہ مجھ سے سوالات پوچھتی جو ہمیں روحانی گفتگو کی جانب لے جاتے تھے۔ اِنہوں نے مجھے تھوڑا بے کل کیا، مگراُنہوں نے مجھے فیصلہ کرنے کی تحریک دی آیا کہ میں انجیل میں آگے بڑھوں یا جہاں میں ہوں وہیں ٹھہری رہوں۔ یہ فیصلہ میرے لئے بڑی کشمکش تھا، مگر میں نے خاتون مبلغین کے ساتھ ملنے کا انتخاب کیا۔

”جس روز میں چھ برسوں میں پہلی مرتبہ عشائے ربانی کی مجلس میں شرکت کے لئے گئی، میں اندر جانے سے خوفزدہ تھی۔ جب میں چرچ میں داخل ہوئی، میری خدمت گزار بہن میری منتظر تھی، اور وہ میرے ساتھ چیپل میں داخل ہوئی۔ بعد ازاں، وہ چلتی ہوئی میرے ساتھ میری کار تک آئی، پوچھتے ہوئے وہ میری بہترین مدد کرنے کے لئے کیا کر سکتی ہے جیسے میں منجی کے قریب ہوتی ہوں۔

”میری خدمت گزار بہن کے وقت اور محبت نے واپس سرگرمی میں لوٹنے کے لئے ہدایت پانے میں میری مدد کی، اور میں اُس کی کاوشوں کو مجھے دیے گئے بہترین تحائف کی مانند عزیز رکھتی ہوں۔ میں نہایت شکر گزار ہوں وہ منجی کی کلیسیا میں واپسی کے میرے سفر میں میرے شانہ بہ شانہ تھی۔

نام نہیں دیا گیا، برٹش کولمبیا، کینڈا

زیرِ غور اصول

”ہر مہینے مُلاقات کی“

آپ کیسے ظاہر کر سکتے ہیں کہ جن کی آپ خدمت گزاری کرتے ہیں آپ اُن کا کسی بھی دوسری چیز سے زیادہ خیال کرتے ہیں؟ (دیکھئے عقائد و عہود ۱۲۱: ۴۴

”سوالات“

درست سوالات پوچھنا مجاسبہِ نفس کو اُکسانے میں مدد کر سکتے ہیں۔ یاد رکھیں ہماری خدمت گزاری کا مقصد ہے جو سماجی ہونےسے بالاتر ہے۔۳

”میری منتظر ہونا“

ہر کسی کو خیر مقدم محسوس کرنا چاہیے (دیکھئے ۳ نیفی ۱۸: ۳۲

”واپسی کے میرے سفر میں شابہ بہ شانہ“

وہ جو منجی کے پاس لوٹنےاور شِفا یاب ہونے میں ٹھوکر کھا چُکے ہیں ہماری حمایت اُن کے لئے نمایاں فرق ڈال سکتی ہے۔(دیکھئے عبرانیوں ۱۲:۱۲–۱۳

خدمت گزاری اور اجتماع

”آپ کو جو بھی طریقہ فطری اور طبعی لگے اُسی طریقے سے لوگوں کو بتائیں کہ یسوع مسیح اور اُس کی کلیسیا آپ کے لیے کیوں اہم ہیں۔ …

”… آپ کا کام یہ ہے کہ آپ اپنے دل کی بات بتائیں اور اپنے اعتقادات کے مطابق زندگی گزاریں۔“ —بزرگ ڈئیٹر ایف اُکڈرف۴

خدمت گزاری اور اشتراکِ انجیل کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ یہاں کچھ طریقہ کار ہیں جن سے ہم دوستوں اور ہمسائیوں کو جمع کر سکتے ہیں جب ہم خدمت گزاری کرتے ہیں— یا خدمت گزاری کریں جب ہم اپنے دوستوں اور ہمسائیوں کو اکٹھا کر تے ہیں:

  • اکٹھے خدمت کریں۔ کسی کی ضروریات میں خدمت کرنے کے لئے دوستوں یا ہمسائیوں کو اپنے ساتھ شامل ہونے کی دعوت دینے کے مواقعوں کے متلاشی رہیں۔ اُنہیں ایک نوازہ ماں کے لئے کھانا تیار کرنے، صعیف پڑوسیوں سے ملنے، یا جو کوئی بیمار ہے اُس کے گھر کی صفائی کرنےمیں آپ کی مدد کرنے کو کہیں۔

  • اِکٹھے سیکھائیں۔ ایک دوست یا پڑوسی جو اکثرچرچ نہیں آتا اُنہیں اپنے گھر میں کسی کے لئے جو مبلغین سے مل رہا ہے تبلیغی سبق کی میزبانی کرنے کی دعوت دینے پر غور کریں۔ یا آپ کا دوست آپ کو اپنے گھر میں تبلیغی سبق کی میزبانی کرنے یا کسی سبق میں آپ کے ساتھ کسی کے گھر جانے کی حمایت کر سکتا ہے۔

  • جب آپ کوئی ضروت دیکھیں دُوسروں تک پہنچیں۔ چرچ کے لئے ذرائع آمد و رفت کا انتظام کرنےکی پیشکش کریں۔ بچوں کو نوجوانان یا پرائمری کی سرگرمیوں میں مدعو کریں۔ آپ اور کون سے طریقوں سے خدمت گزاری اور جمع کر سکتے ہیں؟

  • اُن وسائل کو استعمال کریں جو کلیسیا نے مہیا کیے ہیں۔ اراکین کو انجیل بانٹنے میں اُن کو مدد دینے کے لئے کلیسیابہت سے وسائل پیش کرتی ہے۔ آپ گاسپل لائبریری کے حصہ ”مبلغین“کو براوئز کر سکتے ہیں یا اپنے معاشروں میں اسرائیل کو کیسے جمع کرنا ہے تجاویز کے لئے ComeUntoChrist.org پر جا سکتے ہیں۔

حوالہ جات

  1. دیکھئے رِسل ایم نیلسن، ”اُمیدِ اسرائیل“ (عالمی رُوحانی اجلاس برائے نوجوانان، ۳ جون، ۲۰۱۸)، HopeofIsrael.ChurchofJesusChrist.org۔

  2. جین بی۔ بنگھم، ”نجات دہندہ کی مانند خدمت گزاری کرنا،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۸، ۱۰۶۔

  3. دیکھیں ”اصول خدمت گزاری:مقصد جو ہماری خدمت گزاری کو بدل دے گا،“ جنوری ۲۰۱۹۔

  4. ڈیٹر ایف اُکڈورف، ”کار تبلیغ: اپنے دل کی بات بتانا،“ لیحونا مئی ۲۰۱۹، ۱۷۔

شائع کرنا