خدمت گزاری
خدمتِ ہیکل کے ذریعے خدمت گزاری کرنا
اُصول


اُصولِ خدمت گزاری، مارچ ۲۰۲۰

خدمتِ ہیکل کے ذریعے خدمت گزاری کرنا

جب ہم دُوسروں کو ہیکل کی برکات سے لطف اندوز ہونے میں مدد دیتے ہیں تو، ہم خدمت گزاری کرتے ہیں۔

شبیہ
ministering

تصاویر از Getty Images؛ ٹیگوسیگالپا ہنڈوراس ہیکل کی تصور

Liahona, March 2020

ہیکل میں جانے کی کاوشیں قابلِ قدر ہیں۔ صدر رسل ایم نیلسن نے سِکھایا ہے کہ ”ہیکل ہماری نجات اور سرفرازی کے لیے اور ہمارے خاندانوں کے لیے نہایت اہم ہے۔ …

”… ہم میں سے ہر ایک کو لگاتار روحانی مضبوطی اور تربیت کی ضرورت ہے جو صرف خُدا کے گھر میں ممکن ہے۔“۱

ہیکل میں شرکت کرنا ہمارے وقت، ذمہ داریوں، اور وسائل کو منظم کرنے، کے ساتھ ساتھ روحانی طور پر تیار ہونے کا تقاضا کرتی ہے۔ جب ہم اُن رکاوٹوں کی نشاندہی کرنے اور اُن کے حل ڈھونڈنے میں مدد کرتے ہیں جو ہمارے بھائیوں اور بہنوں کو ہیکل سے دور رکھتی ہیں تو ہم خدمت گزاری کرتے ہیں۔

ہیکل وہ برکت ہے جس سے ہر کوئی فیض یاب ہو سکتا ہے

حال ہی میں گھر لوٹی ہوئی ایک مبلغہ، میگ، کونا ہوائی ہیکل کے دروازوں کی طرف جا رہی تھی جب اُس نے ایک نوجوان خاتون کو باہر ایک بینچ پر تنہا بیٹھے ہوئے دیکھا۔ میگ نے محسوس کیا کہ اُسے اُس نوجوان خاتون سے بات کرنی چاہیے، مگر نہیں جانتی تھی اُس سے کیا کہے۔ پس اُس نے نوجوان خاتون کے ٹخنے پر بنے ٹیٹو کے معنی کے متعلق پوچھا۔ اِس سے گفتگو کا آغاز ہوا جس نے نوجوان خاتون، لانی، کو اپنی داستان بیان کرنے کی اجازت دی۔

لانی نے میگ کو کلیسیا میں کامل شرکت میں لوٹنے، شاندار اراکین جو اُس کی مدد کررہے تھے، اور ایک روز اپنی چھوٹی بیٹی کے ساتھ سربمہر ہونے کی اُمید کے متعلق اپنی جدو جہد کے بارے بتایا۔

میگ نے لانی کو اپنے ساتھ ہیکل کی انتظار گاہ میں بیٹھنے کے لیے مدعو کیا۔ وہ ابھی ہیکل میں اِس سے آگے نہیں جا سکتی تھیں، مگر وہ دہلیز پار کرنے کے قابل ہوں گی۔ لانی مان گئی، وہ دونوں اکٹھی صدر دروازے سے اندر داخل ہوئیں۔ ہیکل کے کارکن نے اُنہیں مُنّجی کی تصویر کے نیچے ایک بینچ پر بیٹھایا۔

جب وہ اکٹھی بیٹھی تھِیں، لانی نے سرگوشی کی، ”میں آج واقعی ہیکل کے اندر آنا چاہتی تھی، مگر میں گھبرا گئی تھی۔” چونکہ میگ نے رُوح کی پیروی کی، لہذا وہ لانی کی خاموش دُعا کا جواب پانے میں مددگار ثابت ہوئی۔

اُن کی مدد کرنے کے لیے تجاویز جن کے پاس اجازت نامہ نہیں ہے

حتٰی کہ جن کے پاس ابھی اجازت نامہ برائے ہیکل نہیں ہے وہ بھی ہیکل سے فیض یاب ہو سکتے ہیں۔

  • اپنے احساسات بیان کریں کہ کیسے خداوند نے کارِ ہیکل کے وسیلے آپ کو برکت دی ہے۔

  • کسی کو ہیکل کے اوپن ہاؤس یا مرکزِ زائرین میں جانے کے لیے مدعو کریں۔ temples.ChurchofJesusChrist.org پر جلد متوقع اوپن ہاؤس کو ڈھونڈیں۔

  • temples.ChurchofJesusChrist.org پر تصاویر دیکھیں اور ہیکل کے بارے میں مزید جانیں۔

دُوسروں کے لیے ہیکل میں شرکت آسان بنائیں

حتٰی کہ اجازت نامہ برائے ہیکل کے حاملین کے لیے، بھی ہیکل میں حاضر ہونا مشکل ہو سکتا ہے۔ کچھ کو شاید بہت طویل سفر کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ دُوسروں کے شاید چھوٹے بچے یا خاندان میں عمر رسیدہ اراکین ہوسکتے ہیں جنہیں دیکھ بھال کی ضرورت ہو۔ ہم ہر ایک کے لیے خدمتِ ہیکل ممکن بنانے کے لیے باہم ملکر کام کر سکتے ہیں۔

لیولا چینڈلر اپنے بیمار شوہر اور اُن کے چار بچوں کی دیکھ بھال سے ہلکان تھی۔ پس اُس نے ہر منگل کو نزدیکی ہیکل میں شرکت کرنے کے لیے وقت نکالنے کا فیصلہ کیا۔ یہ اُس کے جیون میں اطمینان اور قوت کا ذریعہ بنا۔

ایک دن اُس نے سنا کہ اُس کے حلقہ کی چند بزرگ بہنیں شدت سے ہیکل میں جانا چاہتی تھیں، لیکن اُن کے پاس آمد و رفت کا کوئی ذریعہ نہیں تھا۔ لیولا نے اُنہِیں سواری فراہم کرنے کی پیش کش کی۔ اگلے ۴۰ سال تک، وہ شاذو نادر ہی اکیلی ہیکل میں گئی ہو گی۔۲

لیولا کو برکت ملی، اور جب اُس نے اُنہیں اپنے ساتھ ہیکل میں لے جانے کی پیش کش کی تو وہ دوسروں کو برکت دینے کا باعِث بنی۔

دُوسروں کو ہیکل میں حاضر ہونے میں مدد کرنے کے لیے تجاویز

آپ دُوسروں کی زیادہ کثرت سے ہیکل میں جانے کے لیے کیسے مدد کر سکتے ہیں؟ آپ جانیں گے کہ وہی تجاویز آپ کی بھی مد دکریں گی۔

  • اکٹھے جائیں۔ کسی کے لیے خود آمد و رفت مہیا کریں یا اِس کا انتظام کریں۔ اِس سے شاید کسی اور کی بھی ہیکل میں جانے کی حوصلہ افزائی ہو۔

  • اپنے اراکینِ خاندان یا حلقہ کو اپنے اجداد کے لیے رسُومات ادا کرنے کے لیے کہیں، خصوصاً جب آپ کے بہت سے خاندانی اراکین کے نام رسُومات کے لیے تیار ہوں۔

  • بچوں کی خبر گیری کرنے کی پیشکش کریں تاکہ والدین ہیکل میں شرکت کر سکیں۔ یا ایک دُوسرے کے بچوں کی باری باری دیکھ بھال کرنے کا انتظام کریں۔

جب ہیکل بہت دُور ہو

کولمبو، سری لنکا کے چندراداس ”روشن“ اور شیرون اینتھنی نے ہیکل میں سربمہر ہونے کا فیصلہ کیا۔ اُن کے دوست این اور اینٹن کماراسمی اُن کے لیےبہت پُر جوش تھے۔ مگر وہ جانتے تھے کہ منیلا فلپائن ہیکل میں جانا اتنا آسان یا ارزاں نہیں ہو گا۔

روشن اور شیرون نے اپنے پیسے جمع کیے تھے اور ایسی پرواز پانے کے لیے جس کے وہ متحمل ہو سکیں مہینوں پہلے پیشگی پروازیں بُک کروا چکے تھے۔ آخرکار، وہ عظیم دن آ گیا۔ تاہم، ملائشیا میں اُن کے قیام کے دوران، اُنہوں نے دریافت کیا کہ فلپائن تک اپنا سفر جاری رکھنے کے لیے، اُنہیں یا تو ویزا درکار تھا یا کسی مختلف ایئر لائن سے پرواز کرنے کی ضرورت تھی۔ ویزا حاصل کرنا ممکن نہ تھا، اور وہ دُوسری ایئر لائن کے ٹکٹ خریدنے کے وہ متحمل نہ تھے۔ مگر وہ سربمہر ہوئے بغیر گھر لوٹنے کا تصور برداشت نہیں کر سکتے تھے۔

نہ جانتے ہوئے کہ کیا کرنا ہے، روشن نے اینٹن کو فون کیا۔ اینٹن اور این شدت سے مدد کرنا چاہتے تھے۔ وہ اُن چند جوڑوں میں سے تھے جو ہیکل میں سربمہر ہو چُکے تھے، اور وہ جانتے تھے کہ یہ کتنی بڑی برکت تھی۔ مگر وہ حال ہی میں اپنی بچت کو ایک ضرورت مند رُکنِ خاندان کی مدد کرنے کے لیے استعمال کر چُکے تھے، اور اُن کے پاس روشن اور شیرون کی نئی پرواز کے ٹکٹ خریدنے میں مدد کرنے کے واسطے کافی پیسے نہیں تھے۔

سری لنکا میں رسم ہے کہ دُلہا دلہن کے لیے سونے کا ہار خریدتا ہے تاکہ اُس کے پاس کچھ پس انداز رقم موجود ہو اگر اُس کا شوہر وفات پا جائے۔ این نے ٹکٹ خریدنے میں مدد کرنے کے لیے اپنا ہار فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔ اُس کے فراخ دلانہ تحفے نے روشن اور شیرون کے لیے منیلا میں ہیکل کی اپوائنٹمنٹ کو ممکن بنایا۔

”میں ہیکل میں سربمہریت کی قدر سے واقف ہوں،“ این نے کہا۔ ”میں جانتی تھی کہ شیرون اور روشن شاخ کے لیے بڑی مضبوطی کا باعِث بنیں گے۔ میں نہیں چاہتی تھی کہ وہ یہ موقع کھو دیں۔“۳

وہ جو ہیکل نہیں جا سکتے اُن کی مدد کرنے کے لیے تجاویز

آپ کو اُن کی خدمت گزاری کرنے کا کہا جا سکتا ہے جو فاصلے یا لاگت کی بدولت اکثر یا بالکل ہیکل نہیں جا سکتے ہیں۔ مگر آپ پھر بھی ہیکل کی برکات کے متعرف ہونے میں اُن کی مدد کرنے کے طریقے ڈھونڈ سکتے ہیں۔

  • تیاریِ ہیکل یا خاندانی تاریخ کی جماعت میں اکٹھے شرکت کریں یا تعلیم دیں۔

  • اُنہیں گھر میں لگانے کے لیے ہیکل کی تصویر دیں۔

  • اگر آپ ہیکل جا چُکے ہیں، تو اپنے تجربہ سے متعلق اپنے احساسات بیان کریں اور ہیکل کی رسومات کے حوالے سے اپنی گواہی دیں۔

  • اپنے باندھے گئے عہود اور اُن کو برقرار رکھنے کے طریقوں کے بارے میں مزید جاننے میں اُن کی مدد کریں۔ جولائی ۲۰۱۲ کے لیحونا میں سے ”خُدا کے ساتھ اپنے عہود کو سمجھنا: ہمارے نہایت اہم وعدوں کا جائزہ ” کو استعمال کرنے پر غور کریں۔

حوالہ جات

  1. رسل ایم نیلسن، ”مثالی مُقدّسینِ آخِری ایّام بنتے ہُوئے،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۸، ۱۱۴۔

  2. دیکھیے لارینی گانٹ، “Finding Joy in Temple Service،” انزائن، اکتوبر ۱۹۹۴، ۸۔

  3. این اور اینٹن کلیسیا کے عمومی ہیکل سر پرستی فنڈ کی ادائیگی کے بعد اپنا ہار واپس لینے کے قابل ہوئے، جو اراکینِ کلیسیا کو ایک بار ہیکل میں جانے کے لیے مالی معاونت فراہم کرتا ہے جو بصورت دیگر ایسا کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے ہیں۔

شائع کرنا