اُبھرتی ہوئی نسل کی حمایت میں
نوجوانان کی زندگیوں میں تعلقات ہی اُن کے انتخابات پر عظیم ترین اثر و رسُوخ کا باعث بنتے ہیں۔
آپ سے خطاب کرنے کی تیاری میں، مَیں ہیلیمن اور عمُون کے لوگوں کے نوجوان بیٹوں کی کہانی کی جانب متوجہ ہُوا ہُوں۔ اِس واقعہ کے مطالعہ کے ذریعے سے مَیں نے والدین، بشپ صاحبان اور اَرکانِ وارڈ کو سِکھاتے ہُوئے مورمن کی کتاب کے انبیا کی قوت کو محسُوس کیا ہے۔
ہیلیمن وہ آدمی تھا جس پر نوجوان عمونی بھروسا کرتے تھے۔ اُس نے اُن کی راست بازی میں فروغ پانے اور بالغ ہونے میں مدد کی۔ وہ اُسے جانتے اور محبّت کرتے تھے اور ”چاہتے تھے [وہ] اُن کا راہ نُما ہو۔“
ہیلیمن اِن نوجوانوں سے بیٹوں کی طرح محبّت کرتا تھا اور اُس نے اُن کی صلاحیت کو دیکھا۔ ایلڈر ڈیل جی رینلنڈ نے ہمیں سِکھایا کہ ”دُوسروں کی موثر طور پر خدمت کرنے کے لیے ہمیں اُن کو آسمانی باپ کی نظروں سے دیکھنا چاہیے۔ صرف تب ہی ہم ایک جان کی حقیقی قدر کو سمجھ سکیں گے۔ صرف تب ہی ہم اُس محبّت کو محسوس کر سکیں گے جو آسمانی باپ اپنے تمام … بچوں سے رکھتا ہے۔“ آج بشپ صاحبان کو اُن کی نگرانی میں دیے گئے نوجوانوں کی الہٰی پہچان کو دیکھنے کے لیے فہم و فراست سے نوازا گیا ہے۔
ہیلیمن نے اپنی نگرانی میں دیے گئے نوجوانوں کو ”شمار“ کیا۔ اُس نے اُن کے ساتھ مضبوط تعلقات اُستوار کرنے کو اولین ترجیح دی۔
نازک وقت میں جب زندگی اور موت متوازن تھے، ہیلیمن اور اُس کے نوجوان جنگجوؤں نے اپنا تعاقب کرنے والی فوج کے نشان کھو دیے۔ ہیلیمن نے نوجوانوں کے ساتھ مشورت کی:
”دیکھو، ہمیں معلوم نہیں کہ وہ کس مقصد کے لیے رُک گئے ہیں آیا کہ ہم اُن کے سامنے آئیں۔ …
”پَس میرے بیٹو، تُم کیا کہتے ہو … ؟“
اِن وفادار نوجوانوں نے جواب دیا، ”باپ، دیکھ ہمارا خُدا ہمارے ساتھ ہے، اور وہ ہمیں گرنے نہ دے گا؛ پھر آؤ آگے بڑھیں۔“ اُس دِن جِیت ہُوئی، کیوں کہ ہیلیمن نے اِن نوجوانوں کے عمل کرنے کے عزم میں اُن کی حمایت کی۔
نوجوان عمونیوں کا مقصد عظیم تھا اور وہ ”اُمت کے تحفظ“ میں دلیر تھے۔ ہیلیمن کی زیرِ قیادت ”اُس چھوٹی فوج،“ نے، تجربہ کار نِیفی افواج کے دِلوں میں ”کتنی اُمید اور خُوشی“ پھیلا دی تھی۔ آج بشپ وارڈ کو برکت دینے اور اجتماعِ اسرائیل کے لیے اپنے منفرد با صلاحیت نوجوانان کی راہ نُمائی کرتا ہے۔ صدر رسل ایم نیلسن نے سِکھایا ہے کہ یہ ہی وہ مقصد ہے ”جس کے لیے [اُن] کو زمِین پر بھیجا گیا تھا۔“
اِن نوجوان عمونیوں کی مانند جو ”کام بھی اُن کے ذمہ لگایا گیا ہر بار وہ اُس پر پُورا اُترتے تھے،“ ہیلیمن نے وفاداری سے اپنے قائدین کی پیروی کی۔ چنوتیوں یا ناکامیوں کے باوجود، ہیلیمن ہمیشہ اُن کے مقصد کو فروغ دینے کے ”عزم پر ڈٹا رہا۔“ جب اُسے ”اپنے [نوجوان] بیٹوں کے ساتھ جانے کا حُکم دیا گیا،“ اُس نے تعمیل کی۔
آج نوجوانان برکت پاتے ہیں جب بشپ صاحبان ہمارے قائدین کی ”وارڈ کی انجمنِ دُختران کی صدر [صدُور] سے مشورت“ کرنے کی ہدایت کی پیروی کرتے ہیں۔ صدورِ سٹیک یقینی بناتے ہیں کہ بشپ صاحبان اور انجمنِ دُختران کی صدُور کو نوجوانان کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو پُورا کرنے کی ہدایت ملی ہے۔
ہیلیمن نے عہُود کا مان رکھا۔ جب عمون نے نوجوان جنگجُووں کے والدین کو اِنجیل کی تعلیم دی، تو اِن والدین نے اِسے کُھلے دِل کے ساتھ قبول کیا۔ وہ اپنی راست باز شاگردی کے نئے جیون سے اِتنے مُخلص تھے کہ اُنھوں نے ”اپنی بغاوت کے ہتھیار پھینک دینے“ کا عہد باندھا۔ ایک ہی بات جو اُن کو اپنا عہد توڑنے، اپنے ماضی کے شناسا جھگڑوں کی طرف لوٹنے پر غور کرنے کا موجب بنی، وہ نِیفیوں کو خطرے میں دیکھنا تھا۔
عمونی اُن لوگوں کی مدد کرنا چاہتے تھے جِنھوں نے اُنھیں محفوظ گھر پیش کیا تھا۔ ہیلیمن نے، دُوسروں کے ہمراہ، اُنھیں اپنے کبھی نہ لڑنے کے عہد پر قائم رہنے کے لیے قائل کِیا۔ اُس کو خُدا کی عطا کردہ قُوت پر زیادہ بھروسا تھا اُس طاقت کی نسبت جو عمونی اُنھیں اپنی تلواروں اور تیروں سے فراہم کر سکتے تھے۔
جب ہیلیمن اور نوجوان جنگجوؤں کو مُشکل چنوتیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا، تو ہیلیمن پُر عزم تھا۔ ”دیکھ، کوئی بات نہیں—ہمارا ایمان ہے خُدا ہمیں چُھڑائے گا۔“ ایک موقع پر، جب وہ بُھوک سے قریب المرگ تھے، اُنھوں نے جواب میں ”خُدا سے دُعا میں [اپنی] جانیں اُنڈیل دیں، کہ وہ [اُنھیں] زور آور بنا دے اور [اُنہیں] چُھڑائے … [اور] خُداوند … نے [اُنہِیں] یقین دِلایا کہ وہ [اُنہیں] چُھڑائے گا“ ”اُس بہت سارے ایمان کی بدولت جس پر یقین کرنے کی اُنھیں تعلیم دی گئی تھی۔“
ہم ہیلیمن سے سیکھتے ہیں کہ اُن نوجوانوں کو اُن کے والدین کی حمایت حاصل تھی۔ یہ وفادار والدین جانتے تھے کہ اپنے بچوں کو تعلیم دینے کی بُنیادی ذمہ داری اُن کی تھی۔ اُنھوں نے اپنے بچوں کو احکام ماننے اور خُدا کی ”حضُوری میں چلنے“ کی تعلیم دی تھی۔ ”اُن کی ماؤں نے اُنھیں سکھایا، ”کہ خُدا اُنھیں رہائی بخشے گا، اگر اُنھوں نے شک نہ کیا۔“ اُن کے والدوں نے عہد باندھنے کی قوی مثال قائم کی تھی۔ یہ سابقہ جنگجو جنگ کی ہولناکیوں کو جانتے تھے۔ اُنھوں نے اپنے ناتجربہ کار فرزندوں کو ہیلیمن کی نگرانی میں دیا اور ”اناج کا بڑا ذخیرہ“ بھیج کر اُن کی حمایت کی۔
ہیلیمن اکیلا نہیں تھا جب اُس نے اپنی نوجوان فوج کی خدمت کی۔ اُس کے آس پاس لوگ تھے جن کے پاس وہ مدد اور راہ نُمائی کے لیے جاتا تھا۔ وہ مدد کے لیے کپتان مرونی کے پاس گیا، اور مدد پائی۔
خُدا کی بادشاہی میں خدمت کرنے والا کوئی بھی اکیلا خدمت نہیں کرتا ہے۔ خُداوند نے ہمیں وارڈوں اور سٹیکوں سے نوازا ہے۔ اپنی بحال شدہ تنظیم کے ذریعے، ہمارے پاس کسی بھی چنوتی کا سامنا کرنے کے لیے وسائل، دانش، اور الہام موجود ہے۔
بشپ مجالس کے ذریعے وارڈ کے لئے راہنمائی فراہم کرتا ہے۔ وہ خدمت گُزاری کے سہ ماہی انٹرویوز کو فروغ دیتا ہے اور پھر بزرگوں کی جماعت اور انجمنِ خواتین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ خاندانوں کی خدمت کی اپنی ذمہ داری کو پُورا کریں۔ یہ صدارتیں ضرویات کا اندازہ لگانے اور الہامی حل تلاش کرنے میں پہل کرتی ہیں۔ صدُور سٹیک بزرگوں کی جماعتوں اور انجمنِ خواتین کی صدارتوں کو اپنی ذمہ داریوں کو پُورا کرنے کی ہدایت کر کے مدد فراہم کرتے ہیں۔
قائدین اور والدین کے لیے ضرورت کردہ مدد گاسپل لائبریری ایپ، اور گاسپل لیونگ ایپ پر دستیاب ہے۔ اِن الہامی وسائل میں، ہم صحائف، جدید انبیا کی تعلیمات، اور عمومی راہ نُما کتاب کو پا سکتے ہیں۔ گاسپل لائبریری میں نوجوانان کی ٹیب میں جماعتی اور کلاس کی صدارتوں کے لیے بہت سے وسائل اور برائے مضبوطی نوجوانان: فیصلہ سازی کے لیے راہ نُما کتابچہ موجود ہے۔ جیسے تمام اَرکانِ وارڈ اِن الہامی وسائل کا مطالعہ کرتے اور رُوح سے ہدایت کے خواہاں ہوتے ہیں، ہر کوئی نوجوانان کو مضبوط کرنے کے لیے خُداوند سے راہ نُمائی پائے گا۔
پُوری وارڈ مضبُوط اور با برکت ہو گی جب اَرکان اُبھرتی ہوئی نسل پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ ہماری خامیوں اور کمزوریوں کے باوجود، آسمانی باپ، اپنے رُوح کی رفاقت سے، ہم میں سے ہر ایک کو دُوسروں تک پہنچنے کی دعوت دیتا ہے۔ وہ جانتا ہے کہ ہم فروغ پاتے اور پاک کیے جاتے ہیں جب ہم رُوحُ القُدس کی تحاریک کی پیروی کرتے ہیں۔ اِس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہماری کاوشیں ناکامل ہیں۔ جب ہم خُداوند کے ساتھ سانجھے داری کرتے ہیں، تو ہم بھروسا کر سکتے ہیں کہ ہماری کاوشیں اُس سے ہم آہنگ ہوں گی جو وہ نوجوانان کے لیے کرے گا۔
نوجوانان تک پہنچنے کے لیے رُوحُ القُدس کی ہدایت کی پیروی کرنے سے، ہم اُن کی زندگیوں میں آسمانی باپ کی محبّت کے گواہ بنتے ہیں۔ خُداوند کی تحاریک پر عمل کرنے سے محبّت اور اعتماد کے تعلقات قائم ہوتے ہیں۔ نوجوانان کی زندگیوں میں تعلقات ہی اُن کے انتخابات پر عظیم ترین اثر و رسُوخ کا باعث بنتے ہیں۔
نوجوانان مُکاشفہ کا نمونہ سیکھیں گے جب وہ ہمارے ساتھ دُوسروں کی خدمت کرنے کی تحاریک تلاش کرنے اور اِس پر عمل پیرا ہونے میں حصہ لیں گے۔ جیسے نوجوانان اِس الہامی راہبری کے لیے خُداوند سے رجُوع کرتے ہیں، اُس کے ساتھ اُن کے تعلقات اور بھروسا گہرا ہو گا۔
ہم غالب آئے بغیر، مدد اور راہ نُمائی پیش کرنے سے نوجوانان پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ جب ہم پیچھے ہٹ کر نوجوانان کو باہم مشورت کرنے، الہامی راہ اختیار کرنے، اپنے منصوبہ جات پر عمل پیرا ہونے دیتے ہیں، تو وہ حقیقی خُوشی اور بڑھوتی کا تجربہ پائیں گے۔
صدر ہینری بی آئرنگ نے سِکھایا ہے کہ ”سب سے اہم بات یہ ہو گی کہ وہ [آپ] سے اُس بارے میں سیکھیں گے کہ درحقیقت وہ کون ہیں اور وہ واقعی کیا بن سکتے ہیں۔ میرا خیال ہے وہ اِسے بھاشنوں سے نہیں سیکھیں گے۔ وہ اِسے سمجھیں گے جب اُنھیں یہ احساس ہو گا کہ وہ کون ہیں، آپ کیا سمجھتے ہیں کہ وہ کون ہیں، اور آپ کیا سوچتے ہیں کہ وہ کیا بن سکتے ہیں۔“
ہمارے نوجوان ہمیں اپنے حوصلہ، اپنے ایمان، اور اپنی صلاحیتوں سے حیران کرتے ہیں۔ جب وہ مکمل طور پر یِسُوع مسِیح کے مشغول شاگرد، بننے کا انتخاب کرتے ہیں، تو اُس کی اِنجیل ان کے دِلوں پر نقش ہو جائے گی۔ اُس کی پیروی کرنا اُس بات کا حصہ بن جائے گا کہ وہ کون ہیں، نہ کہ وہ کیا کرتے ہیں۔
ہیلیمن نے نوجوان عمونیوں کی یہ دیکھنے میں مدد کی کہ یِسُوع مسِیح کا دلیر شاگِرد کیسے زندگی گزارتا ہے۔ آج شاگردِ مسِیح کیسے زندگی بسر کرتے ہیں ہم نوجوانان کے لیے قوی مثالیں ہو سکتے ہیں۔ ایمان دار والدین اپنے بچوں کی زندگیوں میں اِن مثالوں کے لیے دُعا گو رہتے ہیں۔ کوئی بھی پروگرام مُحب، عہد کا مان رکھنے والے بالغان کی جگہ نہیں لے سکتا ہے۔
کاہنان کی جماعت کے صدر کی حیثیت سے، بشپ نوجوانوں کے لیے مثال قائم کرتا ہے کہ کیسے وفادار شوہر اور مُحب باپ بنا جاتا ہے حفاظت کرنے، مہیا کرنے، اور صدارت کرنے کے راست باز طریقوں سے۔ بشپ صاحبان، نوجوانان پر لیزر جیسی توجہ کے ساتھ، ایسے اثر و رسُوخ کا باعث بنیں گے جو نسلوں تک قائم رہے گا۔
آج کے نوجوانان آسمانی باپ کی پارسا ترین اَرواح میں سے ہیں۔ قبل از فانی زندگی میں وہ سچائی اور مُختاری کے قوی محافظ تھے۔ اُنھوں نے خُداوند یِسُوع مسِیح کی اپنی مضبُوط گواہیوں سے اِن اِیّام آخر میں اجتماعِ اسرائیل کی خاطر جنم لیا ہے۔ وہ اِن میں سے ہر ایک کو جانتا ہے اور اُن کی عظیم صلاحیت سے آشنا ہے۔ وہ تحمل سے اُنھیں بڑھتا ہوا دیکھتا ہے۔ وہ اُنھیں مخلصی دے گا اور اُن کی حفاظت کرے گا۔ وہ اُنھیں شِفا یاب کرے گا اور ہدایت دے گا۔ وہ اُنھیں تحریک بخشے گا۔ ہم، اُن کے والدین و قائدین، اُن کی مدد کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ جیسے ہم اگلی نسل کو پروان چڑھاتے ہیں تو ہمارے پاس ہماری معاونت کے لیے مُنجّی کی کلِیسیا ہے۔
مَیں گواہی دیتا ہُوں کہ نبی جوزف سمتھ کے ذریعے سے مسِیح کی کلِیسیا بحال ہُوئی اور آج صدر رسل ایم نیلسن کی زیرِ قیادت، اِن آخری اِیّام میں نوجوانان کو اُن کے عظیم مقاصد کو پُورا کرنے کے لیے منظم کی گئی ہے۔ یِسُوع مسِیح کے نام پر، آمین۔