مجلسِ عامہ
آخر تک وفادار رہنا
مجلسِ عامہ اپریل 2024


آخر تک وفادار رہنا

اُس کے ہاتھ کے وسیلہ سے، آپ اپنی زندگی میں آنے والے ہر جاتی جولیت کو شکست دینے کے لائق ہو جائیں گے۔

عزیز نوجوان دوستو، آج مَیں—آپ کلِیسیا کے نوجوانو سے براہِ راست بات کرنا چاہتی ہُوں۔

ہماری انجمنِ دُختران کی صدارتِ عامہ کی بُلاہٹ کو ایک برس ہو گیا ہے۔ اِس پچھلے برس میں بُہت کُچھ ہُوا ہے!

ہم آپ میں سے کئی لوگوں سے ملے اور مِل کر مسِیح کی تعلیمات کا مُطالعہ کِیا۔ ہم نے گیت گائے، نئے دوست بنائے، اور آپ کے ساتھ کمیونٹیز میں خِدمات انجام دیں۔ نوجوانوں کی کانفرنسوں اور عالمی تقریبوں میں آپ کی گواہیوں سے ہمیں تقویت ملی۔ اور ہم نے خُداوند کے گھر میں اِکٹھے عِبادتیں کیں۔

ہر مرتبہ، ہم نے اپنے خُداوند یِسُوع مسِیح کی جانب سے پیغام دِیے۔ کلِیسیائے یِسُوع مسِیح کے نوجوانو، آپ کے لیے؛ میرا آج شام کا پیغام بھی مُختلف نہیں ہو گا۔

بڑے سوالات

گُناہ آلُود دُنیا میں رہتے ہُوئے کیا آپ نے کبھی سوچا کہ آپ خُدا سے کیسے وفادار رہ سکتے ہیں؟ آپ نیکی کرنے اور آگے بڑھنے کی طاقت کہاں سے پاتے ہیں؟ آپ حقیقی خُوشی کا تجربہ کیسے کرتے ہیں؟

میرے خیال میں داؤد اور جاتی جُولیت کا تجربہ مدد کر سکتا ہے۔

داؤد اور جاتی جُولیت

پُرانے عہد نامہ میں، فلِستی فوج بنی اِسرائیل سے لڑ رہی تھی، تو ہر صُبح اور ہر شام کو، دیو قامت جاتی جُولیت نامی فلِستی ہر اِسرائیلی کو لڑنے کے لیے للکارتا۔

شبیہ
داؤد اور جاتی جُولیت

بنی اِسرائیل کے درمیان میں داؤد، نوجوان چرواہا قدوقامت میں جاتی جُولیت سے بُہت چھوٹا تھا مگر یِسُوع مسِیح پر اُس کا اِیمان بُلند قامت تھا۔ داؤد نے خُود مقابلہ کرنے کی حامی بھری۔ حتیٰ کہ بادشاہ نے اُسے منع کرنے کی کوشش کی، مگر داؤد نے یِسُوع مسِیح پر بھروسا کرنے کا اِنتخاب کِیا۔

اِس سے قبل، داؤد نے شیر اور ریچھ سے بھی مُقابلہ کِیا تھا۔ اپنے اِن تجربوں سے، وہ جانتا تھا کہ خُدا نے اُس کی حفاظت کی تھی اور اُسے فاتح بنایا تھا۔ داؤد کے لیے، خُدا کا مقصد سب سے اہم مقصد تھا۔ پَس خُدا پر مُکمل اِیمان اُسے کیسے نہ بچاتا، اُس نے پانچ ہموار پتھر لیے، اپنی فلاخن اُٹھائی، اور دیو قامت کا مقابلہ کرنے نِکل پڑا۔

شبیہ
داؤد کے پانچ پتھر۔

صحائف ہمیں بتاتے ہیں کہ داؤد نے پہلے ہی پتھر سے جاتی جُولیت کے ماتھے پر وار کِیا، اور اُس کی زندگی تمام ہوگئی۔

جواب کی تلاش کرنا

داؤد نے جاتی جُولیت کو مارنے کے لیے صِرف ایک ہی پتھر اِستعمال کِیا تھا، جب کہ اُس نے پانچ پتھروں کے ساتھ تیاری کی۔ پانچ کے ساتھ! اِس سے مَیں سوچنے پر قائل ہُوئی کہ مَیں اِس دُنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے کیسے تیاری کرُوں۔

اگر داؤد کے ہر پتھر ایسی طاقت کے مظہر ہیں جن سے ہمیں اپنی زندگی میں فتح پانے کی ضرورت ہوتی ہے؟ تو وہ پانچ پتھر کیا ہو سکتے ہیں؟ مَیں نے اِن اِمکانات پر غور کِیا:

  1. خُدا سے میری محبّت کا پتھر۔

  2. یِسُوع مسِیح، ہمارے نجات دہندہ پر میرے اِیمان کا پتھر۔

  3. میری حقیقی پہچان کے عِلم کا پتھر۔

  4. میری روزانہ توبہ کرنے کا پتھر۔

  5. خُدا کی قُدرت کے لیے میری رسائی پانے کا پتھر۔

چلیں بات کرتے ہیں کہ ہم اِن قوتوں سے کیسے نوازے جاتے ہیں۔

پہلا، خُدا سے میری محبّت کا پتھر۔ خُدا سے محبّت رکھنا پہلا بڑا حُکم ہے۔ راہ نُما برائے مضبُوطیِ نوجوانان ہمیں سِکھاتا ہے: ”خُدا آپ سے پیار کرتا ہے۔ وہ آپ کا باپ ہے۔ اُس کی کامِل محبّت آپ کو اُس سے محبّت کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔ جب آسمانی باپ کے لیے آپ کی محبّت آپ کی زندگی کا اہم ترین اثر ہو، تو بُہت سے فیصلے آسان ہو جاتے ہیں۔“

خُدا سے ہماری محبّت اور اُس کے ساتھ ہمارا قریبی تعلّق ہمیں اپنے دِلوں کو بدلنے اور اپنی پریشانیوں پر مزید آسانی سے قابو پانے کی طاقت بخشتے ہیں۔

دُوسرا، یِسُوع مسِیح، ہمارے نجات دہندہ پر میرے اِیمان کا پتھر۔ جب یِسُوع مسِیح دُنیا میں آیا، اُس نے ہمارے گُناہوں کے لیے دُکھ اُٹھائے، اور اُس نے ہمارے غموں، ہماری کمزوریوں، اور ہماری جسمانی و ذہنی بیماریوں کو اپنے تئیں لے لِیا۔ پَس وہ ہماری مدد کرنا جانتا ہے۔ یِسُوع مسِیح پر اِیمان کا مطلب اُس کی حِکمت، اُس کے وقت، اُس کی محبّت، اور ہمارے گُناہوں کا کفّارہ دینے کی اُس کی قُدرت پر مُکمل بھروسا کرنا ہے۔ یِسُوع مسِیح پر ہمارا اِیمان ہماری زندگیوں کے کسی بھی ”دیو قامت“ کو شکست دے گا۔ ہم اِس فانی دُنیا پر فتح پاتے ہیں کیوں کہ اُس نے پہلے ہی فتح پائی ہے۔

پتھر نمبر تین، میری حقیقی پہچان کا عِلم۔ ہمارے پیارے نبی، صدر رسل ایم نیلسن نے ہمیں سِکھایا کہ ہماری سب سے اہم پہچان ہے کہ ہم خُدا کے فرزند، عہد کے فرزند، اور یِسُوع مسِیح کے شاگرد ہیں۔

ہر چیز بدل جاتی ہے جب مَیں جانتی ہُوں کہ مَیں کون ہُوں۔ جب مَیں اپنی صلاحیتوں پر غیر یقینی ہوتی ہُوں، تو جتنی بار مُجھے ضرورت ہو مَیں اکثر اپنے ذہن میں یا اُونچی آواز سے، اپنے آپ کو یاد دِلاتی ہُوں، کہ ”مَیں خُدا کی بیٹی ہُوں، مَیں خُدا کی بیٹی ہُوں،“ جب تک کہ مَیں دوبارہ آگے بڑھنے کے لیے پُر اعتماد نہیں ہو جاتی۔

چوتھا، پتھر میرا روزانہ توبہ کرنا ہے۔ راہ نُما برائے مضبُوطیِ نوجوانان میں، ہم پڑھتے ہیں: ”توبہ گُناہ کی سزا نہیں ہے؛ بلکہ وہ راستہ ہے جس سے نجات دہندہ ہمیں گُناہ سے آزاد کرتا ہے۔ توبہ کرنے سے مُراد تبدیل ہونا ہے—یعنی گُناہ سے دُور ہونا اور خُدا کے قریب ہونا۔ اِس کا مطلب بہتر ہونا اور مُعافی پانا ہے۔ اِس طرح کی تبدیلی ایک بار نہیں آتی؛ بلکہ یہ ایک جاری و ساری عمل ہے۔“

خُدا کی بخشش و مُعافی اور یہ جاننے کے آزاد احساس سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے کہ ہم پاک صاف اور اُس کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔ مُعافی سب کے لیے ممکن ہے۔

پانچواں خُدا کی قُدرت تک میری رسائی پانے کا پتھر ہے۔ جیسا کہ بپتِسما کی رسم کی بدولت، خُدا کے ساتھ جب ہم عہُود باندھتے ہیں، تو ہم خُدا کی قُدرت کی رسائی پاتے ہیں۔ خُدا کی قُدرت حقیقی طاقت ہے جو ہمیں مصائب کا مقابلہ کرنے، نیک فیصلے کرنے، اور مُشکل حالات میں آخر تک برداشت کرنے کی ہماری قُوت کو بڑھاتی ہے۔ اِس قُوت سے ہم اُن مخصُوص صلاحیتوں میں بڑھتے ہیں جِن کی ہمیں ضرُورت ہوتی ہے۔

راہ نُما برائے مضبُوطیِ نوجوانان واضح کرتا ہے: ”عہُود آپ کو آسمانی باپ اور نجات دہندہ سے جوڑتے ہیں۔ وہ آپ کی زندگی میں خُدا کی قُدرت کو بڑھاتے ہیں۔“

آئیں اُس تعلّق کی بابت بات کریں۔ آپ کو یاد ہے جب مسِیح نے چٹان پر اور ریت پر گھر تعمیر کرنے کے درمیان فرق سِکھایا؟ ایلڈر ڈیٹئر ایف اُکڈورف نے وضاحت کی: ”کوئی گھر مضبُوط ہونے کے باعث طُوفان سے محفُوظ نہیں رہتا۔ نہ ہی اِس لیے محفُوظ ہے کہ وہ چٹان پر بنا ہے۔ وہ گھر اِس لیے محفُوظ ہے کیوں کہ وہ اُس مضبُوط چٹان کے ساتھ جُڑا ہُوا ہے۔ یہ مضبُوطی چٹان سے جُڑنے رہنے کی بدولت ہے جو کہ اہم ہے۔“

شبیہ
چٹان پر بنا ہوا گھر۔

یِسُوع مسِیح سے ہمارا ذاتی تعلّق ہمیں اُن لوگوں کے درمیان میں بھی آگے بڑھنے کی ہمت اور حوصلہ بخشتا ہے جو ہمارے عقائد کا احترام نہیں کرتے یا جو ہمیں ستاتے ہیں۔ مسِیح ہمیں دعوت دیتا ہے کہ ہم اُسے ہمیشہ اپنی سوچ بچار میں رکھیں؛ وہ کہتا ہے، ”ہر بات میں مُجھ پر بھروسا رکھنا۔“ نجات دہندہ کی بابت سوچ ہمارے ذہن کو وضاحت بخشتی ہے کہ ہم فیصلے کرنے، بِلا خوف اُن پر عمل کرنے، اور خُدا کی تعلیمات کے مُتضاد باتوں کا ذکر نہ کریں۔ جب میرا دِن مُشکل ہوتا ہے اور ایسا مُجھے لگتا ہے کہ مَیں اِس سے زیادہ کُچھ نہیں کر سکتی، تو مسِیح کی بابت سوچ مُجھے اِطمینان اور اُمید بخشتی ہے۔

ہم یِسُوع مسِیح کی اِس قُدرت کو کیسے اپنا سکتے ہیں؟ یِسُوع مسِیح پر اپنا اِیمان بڑھانا اور اپنے عہُود کی فرماں برداری کُلیدی ہے۔

درحقیقت مَیں نے چاہا کہ داؤد کے پاس ایک پتھر اور ہوتا؛ وہ میری گواہی کا پتھر ہوتا۔ ہماری گواہی کی تعمیر ہمارے اُن ذاتی رُوحانی تجربات کے ذریعے سے ہوتی ہے جِن سے ہم اپنی زندگیوں میں الٰہی اثر و رسُوخ کو پہچانتے ہیں۔ کوئی بھی ہم سے یہ عِلم چھین نہیں سکتا۔ اپنی زندگیوں کے رُوحانی تجربات کا عِلم پانا بیش قیمت خزانہ ہے۔ اُس عِلم سے وفاداری ہمیں آزادی عطا کرتی ہے۔ یہ ہمیں خُوشی بخشتی ہے۔ اگر ہمیں سچّائی سے محبّت ہے، تو ہم اِسے پا لیں گے، جب ہم اِسے پا لیں گے تو ہم اِس کا دِفاع بھی کریں گے۔

ایک دعوت نامہ

جیسا کہ مَیں نے پتھر نمبر چھ چُنا، مَیں آپ کو دعوت دیتی ہُوں کہ اپنی جماعت، کورم، یا خاندان کے ساتھ مِل کر غور کریں کہ خُدا کے ساتھ وفادار رہنے اور، دُنیا پر غالب آنے کے لیے آپ کو دیگر کون کون سی قُوتوں کو پانے کی ضرُورت ہے۔

وعدہ

عزیز دوستو، مسِیح ہماری زندگیوں کے سفر پر ہمارے ساتھ رہنے کے لیے راضی ہے۔ میرا آپ سے وعدہ ہے، جب آپ لوہے کی سَلاخ کو تھامے رکھیں گے، تو آپ یِسُوع مسِیح کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر چلیں گے۔ وہ آپ کی راہ نُمائی کرے گا، اور وہ آپ کو تعلیم دے گا۔ اُس کے ہاتھ کے وسیلہ سے ہی، آپ اپنی زندگیوں میں آنے والے ہر جاتی جُولیت کو شکست دینے کے لائق ہو جائیں گے۔

گواہی

میری گواہی ہے کہ روزانہ دُعا کرنا، روزانہ مورمن کی کِتاب کا مُطالعہ کرنا، ہر اِتوار عِشائے ربّانی میں شراکت کرنا، اور حتیٰ کہ صُبح سویرے—سیمینری کے لیے جانا خُوشی کا باعث ہے! نیکی کرنا باعثِ راحت ہے۔

سارے جہان کے خُدا سے، دُنیا کے نجات دہندہ، بادِشاہوں کے بادِشاہ سے وفادار رہنا باعثِ مُسرت ہے۔ یِسُوع مسِیح کے شاگرد ہونا باعثِ خُوشی ہے۔

خُدا ہمارا آسمانی باپ ہے۔ وہ آپ کے دِلوں کی خواہشات اور اِمکانات سے واقف ہے، اور آپ پر بھروسا کرتا ہے۔

عزیز نوجوانو، یِسُوع مسِیح آپ کی آخر تک وفادار رہنے میں مدد کرے گا۔ مَیں اِن سچائیوں کی یِسُوع مسِیح کے نام پر گواہی دیتی ہُوں، آمین۔

شائع کرنا