”نومبر ۱۰–۱۶: ’مَیں نے تیری قُربانیاں اُس فرماں برداری کے تحت دیکھی ہیں‘: عقائد اور عہُود ۱۲۹–۱۳۲،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: عقائد اور عہُود ۲۰۲۵ (۲۰۲۵)
”عقائد اور عہُود ۱۲۹–۱۳۲،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۵
نومبر ۱۰–۱۶: ”مَیں نے تیری قُربانیاں اُس فرماں برداری کے تحت دیکھی ہیں“
عقائد اور عہُود ۱۲۹–۱۳۲
جوزف سمِتھ کے وسِیلے سے، خُداوند نے اَبَدیّت سے چند بھیدوں سے پردہ اُٹھایا۔ خُدا کی فضِیلت، آسمان کی شان و شوکت، اور اَبَدیت کی وسعت بحال شُدہ اِنجِیل کی روشنی میں، یعنی ہمارے جَیسے محدُود ذہنوں کے لیے بھی تقریباً مانُوس لگ سکتی ہے۔ عقائد اور عہُود ۱۲۹–۳۲ میں مُکاشفے اِس کی عُمدہ مثال ہیں۔ خُدا کیسا ہے؟ اُس کا ”جِسم … اَیسا ٹھوس ہے جَیسا اِنسان کا۔“ آسمان کیسا ہے؟ ”وہی معاشرت جو یہاں ہمارے درمیان میں موجود ہے وہاں ہمارے درمیان میں موجود رہے گی“ (عقائد اور عہُود ۱۳۰:۲۲، ۲)۔ درحقیقت، آسمان کے بارے میں سب سے خُوش کُن سچّائیوں میں سے ایک یہ ہے کہ اِس میں ہمارے پیارے خاندانی رشتے شامِل ہو سکتے ہیں، اگر مُجاز اِختیار کی طرف سے مُہربندی کی جائے۔ اِس طرح کی سچّائیاں آسمان سے کم دُوری کا احساس دِلا سکتی ہیں—پُرحشمت لیکن قابلِ رسائی۔
لیکن پھر، بعض اوقات خُدا ہم سے اَیسے فرائض انجاد دینے کے لیے کہتا ہے جو کٹھن اور ناقابلِ رسائی معلُوم ہوتے ہیں۔ بُہت سے ابتدائی مُقدّسِین کے لیے، کثیر الزوج ایک اَیسا ہی حُکم تھا۔ یہ جوزف سمِتھ، اُس کی بیوی ایما، اور تقریباً ہر اُس شخص کے لیے اِیمان کا اِنتہائی سخت اِمتحان تھا۔ اِس اِمتحان سے گُزرنے کے لیے، اُنھیں بحال شُدہ اِنجِیل کے بارے میں محض خُوش کُن جذبات سے زیادہ کی ضرُورت تھی۔ اُنھیں خُدا پر اِیمان کی ضرُورت تھی جو حد سے بُہت زیادہ گہرا ہونا چاہیے تھا۔ اَب اِس حُکم کا اِطلاق نہیں ہوتا، لیکن اُن لوگوں کی بااِیمان مثال جِنھوں نے اِس پر عمل کِیا اب بھی قائم ہے۔ اور یہ مثال ہمیں قائل کرتی ہے جب ہم سے کہا جاتا ہے کہ ہم اپنی ”قُربانیاں فرماں برداری کے تحت“ دیں (عقائد اور عہُود ۱۳۲:۵۰)۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز
خُدا اپنے لوگوں کو سرفراز کرنا چاہتا ہے۔
اَیسی بُہت سی باتیں ہیں جِن کی بابت ہم نہیں جانتے مثلاً سرفرازی یا سِیلیسٹیِئل بادِشاہی کے افضل ترین درجہ میں زِندگی—اَیسی زِندگی جَیسی خُدا بسر کرتا ہے۔ اِس کا زیادہ تر حِصّہ ہماری موجُودہ فہم و فراست کی صلاحِیت سے باہر ہے۔ اَلبتہ خُدا نے چند اِنتہائی اہم اِشارے ظاہر کِیے ہیں، اور اُن میں سے بُہت سارے عقائد اور عہُود ۱۳۰–۳۲ میں مِلتے ہیں۔ آپ اَیسے سوالات کو ذہن میں رکھ کر پڑھ سکتے ہیں: مَیں خُدا کی بابت کیا سِیکھتا ہُوں؟ مَیں فانی زِندگی کے بعد کی زِندگی کے بارے میں کیا سِیکھتا ہُوں؟ اَبَدی زِندگی کی بابت یہ معلُومات اب میری زِندگی کو کیسے بابرکت ٹھہراتی ہے؟
مزید دیکھیں ”اُس کو سُن کر ہمارے دِل شادمان ہوتے ہیں،“ سیاق و سباق میں مُکاشفے میں، ۲۷۷–۸۰۔
عقائد اور عہُود ۱۳۰:۲۰–۲۱؛ ۱۳۲:۵
خُداوند اُن لوگوں کو برکت دیتا ہے جو اُس کے حُکموں کو مانتے ہیں۔
اپنے اَلفاظ میں، آپ کیسے بیان کریں گے، جو خُداوند عقائد اور عہُود ۱۳۰:۲۰–۲۱ اور ۱۳۲:۵ میں سِکھاتا ہے؟ غور کریں اِس سچّائی کو آپ کی زِندگی میں کیسے ظاہر کِیا گیا ہے؟
بعض اوقات، یعنی کہ جب ہم خُدا کے فرماں بردار ہوتے ہیں، جِن نعمتوں کی ہم اُمِّید کرتے ہیں وہ فوراً نہیں آتیں۔ جب اَیسا ہوتا ہے تو آپ اپنے اِیمان اور اُمِّید کو کیسے برقرار رکھتے ہیں؟ ڈی ٹاڈ کرسٹوفرسن میں ترغِیبات دیکھیں، ”خُدا کے ساتھ ہمارا تعلق،“ (لیحونا،“ مئی ۲۰۲۲، ۷۸–۸۰)۔
مزید دیکھیں ۱ نیفی ۱۷:۳۵؛ عقائد اور عہُود ۸۲:۱۰۔
آسمانی باپ نے خاندانوں کے لِیے اَبَدی رہنا مُمکن بنایا۔
نبی جوزف سمِتھ کے وسِیلے سے، خُداوند نے اِس سچّائی کو بحال کِیا کہ بیاہ اور خاندانی تعلُقات اَبَدی ہو سکتے ہیں۔ جب آپ عقائد اور عہُود ۱۳۲:۱۳–۲۱ پڑھتے ہیں، اَیسے فقرے تلاش کریں جو آپ کی اِس فرق کو سمجھنے میں مدد کریں کہ کیا اَبَدی طور پر ”باقی رہے گا“ اور کیا نہیں رہے گا۔ آپ کے خیال میں بیاہ کے رشتے کا ”[خُداوند] کی طرف سے“ ہونے کا کیا مطلب ہے؟ (آیت ۱۴)۔
اپنے پیغام میں ”جو بچاتے ہیں اُن کی تعظیم میں،“ صدر ڈیئٹر ایف اُکڈورف اَبَدی بیاہ کے رشتوں کا موازنہ اُن چِیزوں سے کرتے ہیں جو ”عارضی“ ہیں (لیحونا، مئی ۲۰۱۶، ۷۷–۷۸)۔ یہ موازنہ آپ کو اِس کی بابت کیا سِکھاتا ہے کہ بیاہ کے رِشتے—کی پرورش—یا تیاری کیسے کی جائے؟ اپنے خاندانی تعلُقات کی بابت سوچیں—اب اور مُستقبل میں—جب آپ بُزرگ اُوکڈورف کا پیغام پڑھتے ہیں۔ آپ کو وہاں کیا ملتا ہے جو آپ کو اپنے خاندانی تعلُقات کے لیے مسِیح میں اُمِّید دیتا ہے؟
صدر ہنری بی آئرنگ نے اِس ہدایت کو بیان کیا جب وہ اپنے خاندانی حالات کے بارے میں فکر مند تھے: ”آپ صِرف آسمانی بادِشاہی کے لائق رہتے ہیں، اور خاندانی اِنتظامات آپ کے تصُّور سے کہیں زیادہ افضل ہوں گے“ (”گھر وہ جگہ ہے جہاں خُداوند کا رُوح بستا ہے،“ سے ماخُوذ لیحونا، مئی ۲۰۱۹، ۲۵)۔ یہ ہدایت آپ کی یا آپ کے جاننے والے کسی شخص کی مدد کیسے کر سکتی ہے؟
مزید دیکھیں ”خاندان ہمیشہ کے لِیے اِکٹھے ہو سکتے ہیں،“ گِیت، نمبر ۳۰۰؛ موضُوعات اور سوالات، ”بیاہ،“ گاسپل لائبریری۔
عقائد اور عہُود ۱۳۲:۱–۲، ۲۹–۴۰
کیثر الزوج بیاہ خُدا کو اُسی وقت قبُول ہُوتا ہے جب فقط وہ اِس کا خود حُکم دیتا ہے۔
بُہت سے لوگ جو پرانے عہد نامہ کو پڑھتے ہیں اُنہوں نے ابرہام، یعقُوب، مُوسیٰ، اور دُوسروں نے مُتعدد بیویوں سے بیاہ کرنے کے بارے میں حیرت کا اِظہار کِیا۔ کیا خُداوند کے یہ بندے زنا کر رہے تھے؟ کیا خُدا کو اُن کے بیاہ منظُور تھے؟ جوزف سمِتھ کے بھی اَیسے ہی سوالات تھے۔ اِن کے جوابات کو تلاش کریں جو خُدا نے عقائد اور عہُود ۱۳۲:۱–۲، ۲۹–۴۰ میں دیے ہیں۔
ایک مَرد اور ایک عورت کے مابین نِکاح خُدا کے بیاہ کا معیار ہے (شہ سُرخی کے اِس حِصّہ کو دیکھیے باضابطہ فرمان ۱؛ یعقُوب ۲:۲۷، ۳۰)۔ اِس کے باوجُود، ایسے وقت بھی آئے ہیں جب خُدا نے اپنے بچّوں کو کثِیر الزوج بیاہ کا حُکم دِیا تھا۔
بحال شُدہ کلیِسیا کے اِبتدائی برس بھی اِسی طرح غیر معمُولی دَور میں سے گُزرے تھے۔ اگر آپ ابتدائی مُقدّسِین کے ہاں کثِیر الزوج بیاہ کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں، تو دیکھیں ”مرسی تھامپسن اور بیاہ کی بابت مُکاشفہ“ (بمُطابق سیاق و سباق کے مُطابق مُکاشفات، ۲۸۱–۹۳)؛ مُقدّسِین، ۲۹۰:۱–۹۲، ۴۳۲–۳۵، ۴۸۲–۹۲، ۵۰۲–۴؛ موضُوعات و سوالات، ”کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے آخِری ایّام میں کثِیر الزوج بیاہ،“ گاسپل لائبریری؛ ”جوزف سمِتھ اور دُوسروں کے لیے کثِیر الزوج کے بیاہ پر عمل درآمد کرنا کیوں ضرُوری تھا؟“ (ویڈیو)، ChurchofJesusChrist.org۔
بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز
عقائد اور عہُود ۱۳۰:۲، ۱۸–۱۹؛ ۱۳۲:۱۳، ۱۹
آسمانی باپ چاہتا ہے کہ مَیں اَبَدی باتوں پر توجہ دُوں۔
-
عقائد اور عہُود ۱۳۲:۱۳ میں ہم دُنیا کی باتوں کے مُتعلق کیا سِیکھتے ہیں؟ شاید آپ اور آپ کے بچّے کسی سوٹ کیس یا بیگ میں وہ چِیزیں ڈالیں جو اُن باتوں کی نمایندگی کر سکیں جِنھیں عقائد اور عہُود ۱۳۰:۲، ۱۸–۱۹؛ ۱۳۲:۱۹ کے مطابق، ہم اَگلی زِندگی میں لے کر جا سکتے ہیں۔
عقائد اور عہُود ۱۳۰:۲۰–۲۱؛ ۱۳۲:۵، ۲۱–۲۳
جب مَیں اُس کے حُکموں کو مانتا ہُوں تو خُداوند مُجھے برکت دیتا ہے۔
-
شاید کوئی آسان سا موازنہ آپ کے بّچوں کو خُدا کے حُکموں کی تعمیل کرنے کے بارے میں سِکھا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، آپ اُن سے کہیں کہ آپ کو چلنے کے لیے ہدایات دیں، مثلاً سکول یا چرچ کی عمارت کی جانب۔ جب ہم ہدایات پر عمل نہیں کرتے تو کیا ہوتا ہے؟ پِھر آپ عقائد اور عہُود ۱۳۰:۲۱ کو پڑھ سکتے ہیں اور اِن ہدایات کا موازنہ اُن حُکموں سے کر سکتے ہیں جو خُدا نے ہمیں دِیے ہیں۔
-
آپ اِکٹھے مِل کر فرماں برداری کی بابت گیت بھی گا سکتے ہیں، مثلاً ”حُکموں کو مانیں“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۱۴۶–۴۷)، اور عقائد اور عہُود ۱۳۰:۲۰–۲۱ اور ۱۳۲:۵ میں اُن اَلفاظ کی نِشان دہی کریں جو گیت سے مِلتے جُلتے ہیں۔ جب ہم اُس کے حُکموں پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو خُدا ہمیں کیسے برکت دیتا ہے؟
آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کے لافانی طبعی بدن ہیں۔
-
اِکٹھے مِل کر عقائد اور عہُود ۱۳۰:۲۲ پڑھنے کے بعد، آپ اور آپ کے بچّے یِسُوع مسِیح کی تصویر کو دیکھ سکتے ہیں اور اُس کی آنکھوں کی طرف، اُس کے مُنہ کی طرف، اور اُس کے جِسم کے دیگر اعضا کی طرف اِشارہ کریں۔ پھر وہ اپنے بدن کے اُنھی حِصّوں کی طرف اِشارہ کر سکتے ہیں۔ اُنھیں بتائیں کہ آپ کے لیے یہ جاننا کیوں ضرُوری ہے کہ ہمارے بدن آسمانی باپ اور یِسُوع کے ابدان کی طرح نظر آتے ہیں۔
آسمانی باپ نے خاندانوں کے واسطے ہمیشہ کے لیے اِکٹھے ہونا مُمکن بنایا ہے۔
-
اپنے بچّوں کی اَیسی چِیزوں کی مثالیں تلاش کرنے میں مدد کریں جو ہمیشہ کے لیے نہیں رہتیں—خراب ہونے والی خُوراک، مُرجھانے والے پُھول، وغیرہ۔ پِھر عقائد اور عہُود ۱۳۲:۱۹ کو ایک ساتھ دیکھیں اور کلیدی فقرے تلاش کریں مثلاً ”اَبَدی عہد،“ ”مُہربندی،“ ”ساری اَبَدیت میں،“ اور ”ہمیشہ سے ہمیشہ تک۔“ (مزید دیکھیے ”باب ۵۵: بیاہ کے مُتعلق مُکاشفہ،“ سے ماخُوذ عقائد اور عہُود کی کہانیاں، ۱۹۸، یا گاسپل لائبریری میں مُتعلقہ ویڈیو۔) آپ اپنے خاندان کی تصویریں بھی دیکھ سکتے ہیں اور گواہی دے سکتے ہیں کہ، ہَیکل کی رُسُوم اور عہُود کے ذریعے سے خُداوند نے یہ مُمکن بنایا ہے، کہ خاندان ہمیشہ قائم رہیں۔