”مارچ ۱۷–۲۳، ’اچھی چیزوں کی تلاش میں رہنا‘: عقائد اور عہُود ۲۳–۲۶،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: عقائد اور عہُود ۲۰۲۵ (۲۰۲۵)
”عقائد اور عہُود ۲۳–۲۶،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۵
”مارچ ۱۷–۲۳: ”اچھی چیزوں کی تلاش میں رہنا“
عقائد اور عہُود ۲۳–۲۶
زیادہ تر لوگوں کے لیے، بپتِسما لینا قابلِ تکریم، اور پُر اَمن تجربہ ہے۔ تاہم، ایما سمِتھ اور دیگر کے بپتِسما میں، ایک ہجُوم نے خلل ڈالا اور اُن کا تمسخر اُڑایا، اُنھیں دھمکیاں دِیں اور اُنھیں بھاگنے پر مجبور کر دِیا۔ بعد میں، جیسے ہی جوزف نئے اَرکان کو اِستحکام دینے والا تھا، اُسے اپنی مُنادی سے برادری کو پریشان کرنے کے اِلزام میں گِرفتار کر لِیا گیا۔ اِس ساری مُخالفت میں، ایما کو کس طرح یہ تسلّی مِل سکتی تھی کہ وہ دُرست کام انجام دے رہی تھی؟ خُداوند کی جانب سے مُکاشفہ کے ذریعے—ہم وہی مقام حاصِل کر سکتے ہیں۔ اُس نے ایما سے اچھی [دُنیاوی] چیزوں—اپنی بادشاہی—اور اِس میں اُس کے مقام کے مُتعلق بات کی۔ اُس نے اُسے خوف نہ کھانے کا کہا، ”پَس [خاطر] جمع رکھ اور شادمان ہو،“ اور ”[اُن] عہُود سے جُڑی رہ جو تُو نے باندھے ہیں۔“ اور حوصلہ افزائی اور مشورت کے یہ الفاظ اُس کی ”سب کے لیے آواز ہیں“ (عقائد اور عہُود ۲۵:۹–۱۰، ۱۳، ۱۶)۔
مزید دیکھیں مُقدّسین، ۱:۸۹–۹۰، ۹۴–۹۷۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز
مُنّجی [میری] مُصیبتوں میں سے مُجھے چُھڑا سکتا ہے۔“
عقائد اور عہُود ۲۴ میں مُکاشفہ آزمایش کے وقت جوزف سمِتھ اور اولیور کاؤڈری کو ”تقویت، حوصلہ افزائی، اور ہدایت دینے“ کے لیے دیا گیا تھا ( فصل کی شہ سُرخی؛ مزید دیکھیں مُقدّسین، ۱:۹۴–۹۶)۔ عقائد اور عہُود ۲۴ میں اُن الفاظ کی تلاش کریں جنھیں آپ محسُوس کرتے ہیں کہ اُن کے لیے تقویت بخش اور حوصلہ بخش تھے۔
درج ذیل صحائف آپ کو اِس بارے میں کیا تجویز کرتے ہیں کہ مُنّجی آپ کی مُشکلات میں کیسے آپ کی مدد کرتا ہے؟
خُدا کی بادشاہی میں میرا ایک اہم کِردار ہے۔
جب ایما سمِتھ نے بحالی کو اپنے شوہر، جوزف سمِتھ کے ذریعے آشنا ہوتے ہُوئے دیکھا، تو وہ سوچ سکتی تھی کہ اُس کا کِردار کیا ہو سکتا ہے۔ عقائد اور عہُود ۲۵ میں خُدا کے فراہم کردہ جوابات تلاش کریں۔ کیا اِس حِصّے میں آپ کو کوئی اَیسی چیز مِلتی ہے جو آپ محسُوس کرتے ہیں کہ اُس کی ”[آپ کے] لیے آواز“ ہے؟ (آیت ۱۶)۔
مزید دیکھیں برگُزیدہ خاتُون (ویڈیو) گاسپل لائبریری؛ ”تُو ایک برگُزیدہ خاتُون ہے،“ سیاق و سباق میں مُکاشفے میں، ۳۳–۳۹؛ جوے ڈی جونز، ”خصُوصاً اعلیٰ بُلاہٹ،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۰، ۱۵–۱۸۔
”حِلم کی رُوح میں جاری رکھیں۔“
یہ فِقرہ ”حِلم کی رُوح“ آپ کے لیے کیا مفہُوم رکھتا ہے؟ فصل ۲۵ میں اُن الفاظ اور فِقرات کو ڈھُونڈنے پر غور کریں جو آپ کی سمجھنے میں مدد کریں گے کہ حِلم مزاج ہونے کا کیا مطلب ہے۔ بُزرگ ڈیوڈ اے بیڈنار کا پیغام ”حِلم مزاج اور دِل کے فروتن“ بھی مدد کر سکتا ہے (لیحونا، مئی ۲۰۱۸، ۳۰–۳۳)۔ یِسُوع مسِیح آپ کے واسطے کس طرح حلِیمی کی مِثال ہے؟ ( دیکھیں متّی ۱۱:۲۸–۳۰)۔ اپنی زندگی میں اُن چیزوں کی بابت سوچیں جو آپ ”حِلم کی رُوح سے“ کر سکتے ہیں۔
”دُنیاوی چِیزیں ترک کرنا، اور اچھی چِیزوں کی تلاش میں رہنا۔“
جب آپ عقائد اور عہُود ۲۵:۱۰ میں خُداوند کی مشورت پر غور کرتے ہیں، تو یہ ”دُنیاوی چیزوں“ کی فہرست بنانے میں مدد کر سکتی ہے جو وہ چاہتا ہے کہ آپ ”ترک کریں۔“ پھر آپ ”[اچھی] چیزوں“ کی ایک فہرست بنا سکتے ہیں جو وہ چاہتا ہے کہ آپ تلاش کریں۔ آپ پہلی فہرست میں سے کم اَز کم ایک چیز کا چُناؤ کر سکتے ہیں جس کو آپ ترک کریں گے اور دُوسری فہرست میں سے ایک چیز جس کی آپ تلاش کریں گے۔
صدر رسل ایم نیلسن نے ”اِس دُنیا کی بُہت سی چیزوں کو [ترک] کرنے“ کے بارے میں مشورت اور وعدے دِیے ہیں۔ اُن کے پیغام ”رُوحانی خزانے“ (لیحونا، نومبر ۲۰۱۹) کے صفحہ ۷۷ پر تلاش کریں۔ آپ اُس کی مشورت کی پیروی کیسے کریں گے؟
جب آپ آیت ۱۳ پڑھتے ہیں، تو اُن عہُود کے بارے میں سوچیں جو آپ نے آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کے ساتھ باندھے ہیں۔ اُن عہُود سے ”جُڑے رہنے“ سے کیا مُراد ہے؟ آپ کے عہُود کیسے آپ کی مدد کرتے ہیں کہ آپ ”دُنیاوی چِیزیں ترک کریں، اور اچھی چِیزوں کی تلاش میں رہیں“؟
یہاں کُچھ اور صحائف ہیں جو آپ کو ”دُنیاوی چیزوں“ اور ”اچھی چیزوں“ کو پرکھنے میں مدد دے سکتے ہیں: متّی ۶:۱۹، ۲۱، ۲۵–۳۴؛ لُوقا ۱۰:۳۹–۴۲؛ ۲ نیفی ۹:۵۱۔
مزید دیکھیں موضُوعات اور سوالات، ”قُربانی،“ گاسپل لائبریری۔
خُداوند میرے ”دِل سے نِکلے گیت“ سے خُوش ہوتا ہے۔
آپ کے ”دِل سے نِکلے گیت“ کون سے ہیں—وہ گیت جو آسمانی باپ یا یِسُوع مسِیح کی بابت آپ کے احساسات کا اِظہار کرتے ہیں؟ اُن میں سے کُچھ گانے یا سُننے پر غور کریں۔ اُن گیتوں میں اَیسا کیا ہے جو اُںھیں آپ کے واسطے خاص بناتا ہے؟
آپ یہ بھی غور کرسکتے ہیں کہ یہ گیت کس طرح دُعا کی مانِند ہیں۔ مُقدّس موسیقی اور دُعا میں کیا مُشترکہ ہے؟ آپ کے پاک گیتوں کا کس طرح ”برکت سے جواب دِیا گیا ہے“؟
مزید دیکھیں ” اوہ، دِل کے کون سے گیت ہیں،“ گیت، نمبر ۲۸۶۔
”کلِیسیا میں تمام اُمور مُشترکہ رضامندی سے انجام دِیے جائیں گے۔“
اِس آیت میں ”مُشترکہ رضامندی“ کا فِقرہ یہ ظاہر کرنے کے لیے اپنے ہاتھ اُٹھانے کے عمل کی طرف اِشارہ کرتا ہے کہ ہم کسی اَیسے شخص کی تائید اور مُعاونت کرتے ہیں جو بُلاہٹ یا کہانتی تقرری پا رہا ہے۔ جب ہم کلِیسیائی عِبادت میں کسی کی تائید کرتے ہیں تو آپ کسی نئے آنے والے شخص کو کیسے بتائیں گے کہ اِس کا کیا مطلب ہے؟ صدر ہنری بی آئرنگ کے پیغام ”اِیمان کی تائید کی قُدرت“ میں آپ کو کون سے جوابات مِلتے ہیں؟ (لیحونا،، مئی ۲۰۱۹، ۵۸–۶۰)۔
بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز
مُنّجی ”[میری] مُصیبتوں میں سے مُجھے چُھڑا سکتا ہے۔“
-
جوزف سمِتھ اور اِبتدائی مُقدّسین کو دَرپیش چند مُصیبتوں یا مُشکلات کے بارے میں جاننے کے لیے، آپ جائزہ لے سکتے ہیں ”باب ۱۱: مزید لوگ کلِیسیا میں شامِل ہوں گے،“ عقائد اور عہُود کی کہانیوں میں، ۴۶–۴۷، یا گاسپل لائبریری کی مُتعلقہ ویڈیو۔ پھر آپ اور آپ کی اولاد دریافت کر سکتے ہیں کہ خُداوند نے عقائد اور عہُود ۲۴:۱، ۸ میں جوزف کو اُس کے مصائب کی بابت کیا فرمایا۔ آپ ایک دُوسرے کے ساتھ بھی تذکرہ کر سکتے ہیں کہ خُداوند دُشوار گُزار اوقات میں کس طرح آپ کی مدد فرماتا ہے۔
-
یہ جاننے کے لیے کہ ”[اپنی] تکالیف میں صابر،“ رہنے کا کیا مطلب ہے؟ آپ اور آپ کے بچّے اِس ویڈیو میں یہ تجربہ پھر سے تخلیق کر سکتے ہیں ”صبر سے جاری رکھیں“ (گاسپل لائبریری)۔ عقائد اور عہود ۲۴:۸ میں ہم صبر کے مُتعلق کیا سیکھتے ہیں؟ نجات دہندہ ہمیں کس طور سے بتاتا ہے کہ وہ ہماری مُصیبتوں کے دوران میں ”[ہمارے] ساتھ“ ہے؟
یِسُوع ”دِل سے نِکلے گیت“ کو پسند کرتا ہے۔
-
عقائد اور عہُود ۲۵:۱۲ پڑھنے کے بعد، آپ ایک دُوسرے کو اپنے پسندیدہ گیت یا کلِیسیائی گیت—یا اپنے ”دِل سے نِکلے گیت“—کے بارے میں بتا سکتے ہیں اور اِکٹھے مِل کر گا سکتے ہیں۔ ایک دُوسرے کو بتائیں کہ آپ کو یہ گیت کیوں پسند ہیں۔ جب ہم یہ گیت گاتے ہیں تو خُداوند کیوں خُوش ہوتا ہے؟ ہمارا گیت گانا کیسے ”[اس کے حُضُور] دُعا“ کی مانِند ہے؟
آسمانی باپ کے ساتھ میرے عہُود مُجھے خُوشی بخشتے ہیں۔
-
یہ سمجھنے کے لیے کہ ”عہُود سے جُڑے رہنے“ کا کیا مفہُوم ہے (عقائد اور عہُود ۲۵:۱۳)، آپ کے بچّے باری باری کسی چیز کو مضبُوطی سے تھام سکتے ہیں۔ پھر آپ اور آپ کے بچّے اِس بارے میں بات کر سکتے ہیں کہ آپ کس طرح اپنے عہُود کے ساتھ ”جُڑے“ یا قائم رہ سکتے ہیں۔ اگر ضرُورت ہو تو، اپنی اولاد کے ساتھ جو عہُود ہم باندھتے ہیں اُن کا جائزہ لیں (دیکھیں مُضایاہ ۱۸:۸–۱۰؛ عقائد اور عہُود ۲۰:۳۷؛ اور اِس ہفتے کا عملی سرگرمی کا صفحہ)۔
-
اپنے بچّوں کو عقائد اور عہُود ۲۵:۱۳ کے سیاق و سباق بتانے کے لیے، آپ نِشان دہی کر سکتے ہیں کہ یہ وہ چیز ہے جو خُداوند نے ایما سمِتھ کو اُس کے بپتِسما کے فوری بعد بتائی تھی۔ حال ہی میں بپتِسما لینے والے شخص کے لیے یہ مشورہ کیوں مُفید ہو گا؟