۲۰۱۰–۲۰۱۹
یِسُوع مِسیح پر نظر کرو
مجلس عامہ اپریل ۲۰۱۹


2:3

یِسُوع مِسیح پر نظر کرو

اگر ہم یِسُوع مِسیح پر نظر کرتے ہیں ، وہ ہمیں ہمارے عہود پر عمل کرنے اور اسرائیل میں بزرگوں کی حیثیت سے اپنی بلاہٹوں کو بڑھانے میں مدد دے گا۔

جب یِسُوع مِسیح کفر نحُوم۱ کے قریب ایک کوچے میں اپنے گرد لوگوں کےبڑے ہجوم کے ہمراہ چل رہا تھا، ۱۲سال سے سنگین عارضہ میں مبتلا ایک خاتون پاس آئی اور اُس کی پوشاک کا کنارا چھوا۔ وہ فی الفور شفا یاب۲ ہو گئی۔

صحائف میں درج ہے کہ یِسُوع، محسوس کرتے ہوئے ”کہ [قوت] [اُس] میں سے نکلی ہے،“۳”بِھیڑ میں پیچھے مُڑا “۴ اور”اُسے دیکھنے کے لئے جس نے یہ کام کیا تھا … نگاہ کی“۵ ”جب اُس عَورت نے دیکھا کہ وہ چھُپ نہیں سکتی،“۶ وہ ”اُس کے آگے گر پڑی، اور سارا حال سچ سچ اُس سے کہہ دیا“۷

یِسُوع نے اُس سے کہا، ”بیٹی، تیرےاِیمان نے تجھے اچھا کیا ہے:سلامت چلی جا۔“۸

یِسُوع مِسیح نے خاتون کو بچایا۔ وہ جسمانی طور پر شفا یاب ہوئی تھی، مگر جب یِسُوع اُسے دیکھنے کے لئے مُڑا، اُس نے اُس پر اپنے ایمان کا اعلان کیااور اُس نے اُس کے دِل کو شفا بخشی۔۹ وہ اُس سے محبت سے ہمکلام ہوا، اُسے اپنی حمایت کا یقین دِلایا، اور اُسے اپنی سلامتی سے بابرکت کیا۔۱۰

بھائیو، پاک کہانت کے حاملین کی حیثیت سے، ہم کارِنجات میں مشغول ہیں۔ گزشتہ برس، خُداوند نے اِس کام کی بنیادی ذمہ داری بزرگانِ اسرائیل کے کندھوں پر ڈالی تھی۔۱۱ ہمیں خُداوند سے —اپنی بہنوں کے ساتھ ملکر کام کرتے ہوئے، پردے کے دونوں اطراف اسرائیل کو اکٹھاکرنےمیں تیزی لانے، اپنے گھروں کو ایمان اور انجیل سیکھنے کی پناہ گاہیں بنانے، اور دُنیا کو یِسُوع مِسیح کی آمدِ ثانی کے لئے تیار کرنے کاجوش دِلانے والا حکم مِلا ہے۔۱۲

جیسے سب باتوں میں ہے، مُنجی نے ہمیں راہ دِکھائی ہے:ہمیں یِسُوع مِسیح کی جانب دیکھنے اور خدمت کرنے کی ضرورت ہے جیسے اُس نے اپنے با پ کی جانب دیکھا اور خدمت کی۔۱۳ مُنجی نے جوزف سمتھ سے یہ بات یوں بیان کی:

”ہر خیال میں میری طرف دیکھو؛ شک نہ کرو، خوف نہ کھاؤ۔

”دیکھو وہ زخم جنہوں نے میرے پہلو میں چھید کیا ہے، اور میرے ہاتھوں اور پیروں میں کیل کے نشان بھی؛ وفادار رہو، میرے احکام کو مانو، اور تم آسمان کی بادشاہی کے وارث ہو گے۔“۱۴

عالمِ قبل از فانی میں، یِسُوع نے اپنے باپ سے وعدہ کیا کہ وہ اپنے باپ کی مرضی پوری کرے گا اورہمارا مُنجی اور مخلصی دینے والا ہو گا۔ جب اُس کے باپ نے پوچھا، ”میں کس کو بھیجوں ؟“۱۵ یِسُوع نے جواب دیا:

”میں حاضر ہوں ، مُجھے بھیجو۔“۱۶

”باپ، تیری مرضی پوری ہو اور جلال ہمیشہ کےلیے تیراہو۔“۱۷

اپنی ساری فانی زندگی میں، یِسُوع نے وہ وعدہ نبھایا۔ اُس نے اپنے باپ کی تعلیم فروتنی، عاجزی ، اور محبت سے سیکھائی اور اُس قوت اور اختیار کے ساتھ اپنے باپ کے کام کیے جو اُس نے اُسے عطا کیا تھا۔۱۸

یِسُوع نے اپنا دِل اپنے باپ کو دیا۔ اُس نے فرمایا:

”میں باپ سے پیار کرتا ہوں۔“۱۹

”میں ہمیشہ وہی کام کرتا ہوں جو اُسے پسند آتے ہیں۔“۲۰

”میں اِس لئے نہیں اُترا ہوں …اپنی مرضی کے موافق عمل کروں، بلکہ [باپ کی مرضی] کے موافق عمل کروں، جس نے مجھے بھیجا ہے“۲۱

گتسمنی میں اپنے کرب کے دوران میں نے اُس نے دُعاکی، ”تو بھی میری مرضی نہیں بلکہ تیری ہی مرضی پوری ہو۔“۲۲

جب خُداوند اسرائیل کے بزرگوں کو ”ہر خیال میں میری طرف دیکھو “ اور اپنے جی اُٹھے بدن میں ”زخموں کو دیکھنے“کے لئے بُلاتا ہے، یہ گناہ اور جہان سے کنارہ کرنے اور اُس کی جانب مُڑنے اور اُس سے محبت کرنے اور اُس کی فرمانبردای کرنے کا بُلاوا ہے یہ اُس کی تعلیم سیکھانے اور اُس کے انداز میں اُس کا کام کرنے کا بُلاوا ہے۔ پس، یہ کامل طور پر اُس پر بھروسہ کرنے ، اپنی مرضی اُس کے تابع کرنے اور اپنے دِل اُسے دینے، اور اُس کی مخلصی دینے والی قوت کے ذریعے اُس کی مانند بننے کا بُلاوا ہے۔23

بھائیو، اگر ہم یِسُوع مِسیح پر نظر کرتے ہیں، وہ ہمیں اسرائیل میں اپنے—فروتن، عاجز، مطیع، محبت سے لبریز بزرگ ہونے کی برکت دے گا۔۲۴ اور ہم پردے کے دونوں اطراف اپنے خاندانوں اور اپنے بہن بھائیو کے لئے اُس کی انجیل اور اُس کی کلیسیا کی خوشی اور برکات لاتے ہیں۔

صدر رسل ایم۔نیلسن، نے ہمیں صرف اس انداز میں یِسُوع مِسیح پر نظرکرنے کا بُلاوا دیا ہے:”ایسے قوی شاگرد بننے کے لئے کچھ بھی اتنا آسان اور خُود کار نہیں ہے۔ ”ہماری توجہ منجی اور اُس کی انجیل پر نصب ہونی چاہیے۔ ہر ایک خیال میں اُس کی طرف دیکھنا یہ ذہنی طورپر مشکل لگتا ہے۔ مگر جب ہم کرتے ہیں تو ہمارے شکوک اور خوف بھاگ جاتے ہیں۔“۲۵

نصب کرنا بڑا لفظ ہے۔ اس کا مطلب مضبوطی سے باندھنا،توجہ پانا اور مکمل طور پر تھامنا ہے۔۲۶ ہم اپنے عہود پر عمل پیرا ہوکر اپنی توجہ یِسُوع مِسیح پر نصب کرتے ہیں۔

جب ہم اپنے عہود پر عمل پیرا ہوتے ہیں، وہ ہمارے ہر قول و فعل پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ ہم روزمرہ کے سادہ اعمالِ ایمان سے لبریز حیاتِ عہد۲۷ جیتے ہیں جوہماری توجہ یِسُوع مِسیح پر مرکوز کرتے ہیں :اُس کے نام پر دِل سے دُعا کرنا، اُس کے کلام پر ضیافت کرنا، اپنے گناہوں سے تائب ہونے کے لئے اُس کی طرف مُڑنا، اُس کے احکام کو ماننا، عشائے ربانی لینا، اور اُس کے سبت کو پاک رکھنا، جتنی کثرت سے ہم کر سکتے ہیں اُس کی ہیکل میں پرستش کرنا، اور خُد اکے بچوں کی خدمت کرنے کے لئے اُس کی پاک کہانت کا استعمال کرنا۔

عقیدتِ عہد کےیہ اعمال ہمارے قلوب و اذہان کو منجی کی مخلصی دینے والی قدرت اور رُوحُ الُقدس کے پاک کرنے والے اثر کے لئے کھولتے ہیں۔ منجی مرحلہ وار ہماری فطرت کو بدلتا ہے، ہم مزید گہرے طور پر اُس میں تبدیل ہوتے ہیں ، اور ہمارے عہود ہمارے دِلوں میں فعال ہو جاتے ہیں۔۲۸

ہم اپنے آسمانی باپ سے جو وعدے کرتے ہیں وہ محکم معاہدے ، ہماری گہری ترین خواہشات بن جاتے ہیں۔ ہم سےآسمانی باپ کے وعدے ہمیں تشکر اور خُوشی سے لبریز کر دیتے ہیں۔۲۹ ہمارے عہود ہمارے لئے قوانین ہونا موقوف ہو جاتے ہیں جن کی ہم پیروی کرتے ہیں اور محبوب اصول بن جاتے ہیں جو ہمیں تحریک اور راہ نمائی دیتے اور ہماری توجہ یِسُوع مِسیح پر نصب کرتے ہیں۔۳۰

یہ اعمالِ عقیدت بچوں اور بوڑھوں سب کی دسترس میں ہیں۔ پاک ہارونی کہانت کے حامل نوجوانوں آج رات ہر بات جو میں نے کہی ہےاُس کا اطلاق آپ پر ہوتا ہے۔ میں آپ کے لئے خُدا کا شُکر گزار ہوں۔ آپ ہر ہفتے لاکھوں مقدسینِ ایام آخر کے لئے مقدس رسومات و عہود مہیا کرے ہیں۔ جب آپ عشائے ربانی تیار کرتے، برکت دیتے، یاتقسیم کرتے ہیں؛ خدمت کرتے ہیں ؛ ہیکل میں بپتسمہ لیتے ہیں؛ دوست کو سرگرمی میں مدعو کرتے ہیں؛ یا اپنی جماعت کے ایک رکن کو بچاتے ہیں، آپ نجات کا کام کر رہے ہوتے ہیں۔ آپ بھی یِسُوع مِسیح پر نظر کرسکتے اور ہر روز اپنے عہود جی سکتے ہیں۔ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں اگر آپ ایسا کرتے ہیں، آپ اب خُداوند کے با اعتماد خادم اور، آنے والے دِنوں میں، اسرائیل میں قوی بزرگ ہوں گے۔

بھائیو، میں جانتا ہوں کہ یہ سب کٹھن لگ سکتا ہے۔ مگر براہ کرم منجی کے یہ الفاظ یاد رکھیں: ”میں اکیلا نہیں ہوں کیونکہ باپ میرے ساتھ ہے۔“۳۱ لہذا، ہمارے ساتھ بھی ایسا ہی ہے۔ ہم اکیلے نہیں ہیں۔ خُداوند یِسُوع مِسیح اور ہمارا آسمانی باپ ہم سے پیار کرتے ہیں، اور وہ ہمارے ساتھ ہیں۔32 کیونکہ یِسُوع نے اپنے باپ پر نظر کی اور کفارہ دینے کی عظیم قربانی کو مکمل کیا، ہم یقین دہانی کے ساتھ یِسُوع مِسیح پر نظر کر سکتے ہیں کہ وہ ہماری مدد کرے گا۔

ہم میں سے کوئی بھی کامل نہیں۔ بعض اوقات ہم روحانی طور پر ترقی نہیں کرتے ہیں۔ ہماری توجہ ہٹ جاتی ہےیا بے حوصلہ ہو جاتے ہیں۔ ہم ٹھوکر کھاتے ہیں۔ لیکن اگر ہم متبنہ دِل کے ساتھ یِسُوع مِسیح پر نظرکریں وہ ہمیں اُٹھا کھڑا کرے گا، ہمیں گناہ سے پاک کرے گا، ہمیں معاف کرے گا، اور ہمارے قلوب کو شفا دے گا۔ وہ صابر اورشفیق ہے؛ مخلصی دینے والی محبت نہ کبھی ختم اور نہ کبھی ناکام ہوتی ہے۔۳۳ وہ ہمیں ہمارے عہود پر عمل کرنے اور اسرائیل میں بزرگوں کی حیثیت سے اپنی بلاہٹوں کو بڑھانے میں مدد دے گا۔

اور باپ ہمیں اپنے مقاصد کی تکمیل کے لئے تمام متقاضی اشیا سے نوازے گا—”چیزیں … آسمان اور زمین دونوں میں، زندگی اور نُور ، رُوح اور قدرت، باپ کی مرضی سےاِس کے بیٹے یِسُوع مسیح کے وسیلے سے بھیجی جاتی ہیں۔“۳۴

جب الہٰی نور اور قدرت ہمارے جیون میں رواں ہوتے ہیں، تین معجزانہ باتیں رونما ہوتی ہیں۔

اول، ہم دیکھ سکتے ہیں۔ مکاشفہ کے ذریعے ہم دیکھنا شروع کر سکتے ہیں جیسے یِسُوع نے عورت کے سطحی حالات سے پرے اُسکے دِل میں جھانکا۔۳۵ جب ہم ویسے دیکھتے ہیں جیسے یِسُوع دیکھتا ہے، وہ ہمیں اُن سے جن کی ہم خدمت کرتے ہیں محبت کرنے کے لئے اپنے پیار سے نوازتا ہے۔ اُس کی مدد کے ساتھ، جن کی ہم خدمت کرتے ہیں وہ منجی کو دیکھیں گے اور اُسکی محبت محسوس کریں گے۔۳۶

دوم، ہم کہانتی طاقت رکھتے ہیں! ہم یِسُوع مِسیح کے نام پر ”دوسروں کو برکت دینے، ہدایت کرنے، حفاظت کرنے، مضبوط کرنے، اور شفا دینے، اور اُن کے لئے جن سے [ہم]محبت کرتے ہیں معجزات لانے اور [اپنی] شادیوں اور خاندانوں کو محفوظ کرنے“کے لئے عمل کرنے کا اختیار اور قدرت رکھتے ہیں۔۳۷

سوئم، یِسُوع مِسیح ہمارے ساتھ جاتا ہے! ہم جہاں جاتے ہیں، وہ جاتا ہے۔ جب ہم سیکھاتے ہیں، وہ سیکھاتا ہے۔ جب ہم تسلی دیتے ہیں، وہ تسلی دیتا ہے۔ جب ہم برکت دیتے ہیں، وہ برکت دیتا ہے۳۸

بھائیو، کیا ہمارے پاس خوش ہونے کی وجہ نہیں ہے؟ ہم رکھتے ہیں! ہم خُدا کی مقدس کہانت کے حامل ہیں۔ جب ہم یِسُوع مِسیح پر نظر کرتے ہیں، اپنے عہود پر عمل کرتے ہیں ، اور اپنی توجہ اُس پر نصب کرتے ہیں، ہم اپنی بہنوں کے ساتھ مل کر زیادہ مقدس طریقے سے خدمت گذاری کریں گے، پردے کی دنوں جانب اسرائیل کو اِکٹھا کریں گے، اپنے خاندانوں کو مضبوط اور سربمہر کریں گے، اور دُنیا کو یِسُوع مِسیح کی آمدِ ثانی کے لئے تیار کریں گے۔ ایسا ہو گا۔ میں اِس کی گواہی دیتا ہوں۔

میں اپنے دِل کی اِس دُعا کے ساتھ اختتام کرتا ہوں، کہ ہم سب، ہر کوئی، اپنے ہر خیال میں یِسُوع مِسیح پر نظر کرےگا۔ شک مت کریں۔ خوف مت کریں ۔ یسوع مسیح کے نام سے آمین۔

حوالہ جات

  1. جیمس ای تالمیگ یِسُوع کو ”کفرنحوم کے قرب و جوار “میں رکھتا ہے جب یہ شفا واقع ہوئی (دیکھئے Jesus the Christ [1916]،313)۔

  2. دیکھئے لوقا ۸: ۴۳ –۴۴؛ متی۹: ۲۰–۲۹; مرقس۵: ۲۹-۲۵بھی دیکھئے۔

  3. لوقا ۸:‏۴۶۔

  4. مرقس ۵: ۳۰۔

  5. مرقس ۵: ۳۲۔

  6. لوقا ۸:‏۴۷۔

  7. مرقس۵: ۳۳۔

  8. لوقا ۸:‏۴۸۔

  9. جیمس ای تالمیگ نے تحریر کیا ہے کہ اُس خاتون کے لئے جسمانی شفا سے زیادہ قابلِ قدر یہ یقین دہانی تھی کہ منجی نے اُس کے دِل کی خواہش عطا کی تھی ، اور کہ اُس نے اُس کا ایمان قبول کر لیا تھا۔(دیکھئے Jesus the Christ, 318)۔ یِسُوع نے اُسے جسمانی اور روحانی طور پر شفا دی اور اُس کے لئے نجات کی راہ کھول دی۔

  10. یہ جانناسود مند ہے کہ جب یہ شفا واقع ہوئی یائیر، عبادت خانے کا سردار ، یِسُوع کے ساتھ تھا۔ یِسُوع یائیرکے گھر کی راہ پر تھا، جہاں اُس نے یائیر کی بیٹی کو مردوں میں سے زندہ کرنا تھا۔ خاتون جس کو یِسُوع نے شفا دی تھی اپنی بیماری کی بدولت ممکنہ طور پر عبادت خانہ سے خارج دی گئی ہو گی۔ جب یِسُوع نے اُسے شفا دی، اُس نے اُن سب پر یہ بھی واضح کیا جو وہاں موجود تھے، بشمول یائیر، کہ وہ اُس کی پیاری بیٹی، ایمان دار خاتون، اور بدن اور رُوحُ میں بالکل صحت مند تھی۔

  11. حلقہ میں مِلکِ صدق کہانت کی جماعت تخلیق کرنے کے لئے ایڈجسٹمنٹ پر گفتگو کرنے کے لئے ڈی۔ ٹاڈ کرسٹافرسن، ”جماعتِ بزرگان،“ (لیحونا، مئی ۲۰۱۸، ۵۵–۵۸)دیکھیں۔ اِس تبدیلی کا مقصد خدمت گذاری ویب سائٹ پر اکثر پوچھے گئے سوالات کے حصہ میں یوں بیان کیا گیا ہے:”کسی حلقے میں ملک صدق کہانت کی واحد جماعت ہونے کے سبب سے کہانتی حاملین نجات کے کام کے تمام پہلوؤں کو پورا کرنے کے لئے متحد ہوں گے، بشمول ہیکل اور خاندان کی تاریخ کے کام کے جو پہلے اعلیٰ کاہنؤں کے گروہ کے راہ نما کی طرف سے منظم کیا جاتا تھا۔“(“This Is Ministering: Frequently Asked Questions,” question 8, ministering ChurchofJesusChrist.org)۔

    بعد کی تبدیلوں میں حلقے کے تبلیغی راہ نما اور حلقہ میں نئے ہیکل اور خاندانی تواریخ کے راہ نما کو جماعتِ بزرگان کی صدارت کی زیرِ ہدایت رکھا گیا ہے۔ خاندانوں کی خدمت گذاری پہلے ہی سے صدارت کی زیر نگرانی ہونے سے، اِن تبدیلوں نے کارِ نجات کی رہبری کو ،انجمنِ خواتین کی معاونت سےجماعتِ بزرگان پر عائد کر دیا ہے۔ یقیناً،اسقف حلقہ میں کارِ نجات کی کنجیوں کا حامل ہے، مگر وہ اِس کام کی ذمہ داری اور اختیار جماعتِ بزرگان کے صدرکوتفویض کرتاہےتاکہ اُسقف اپنے خاندان کی خدمت گزاری کرنے، نوجوانان کو مضبوط کرنے، اور اسرائیل کے منصف کے طور پر خدمت کرنےکے لئے زیادہ وقت صرف کر سکے۔

  12. دیکھئے رسل ایم نیلس، ”آئیں ہم سب پیش قدمی کریں،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۸، ۱۱۸—۱۹؛ رسل ایم نیلس، ”مثالی مقدسینِ ایام آخر بننا،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۸، ۱۱۳–۱۴؛ کوئنٹن ایل۔ کُک، ”آسمانی باپ اور خُداوندیِسُوع مِسیح میں گہری اور دیرپا تبدیلی،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۸، ۸—۱۲۔

  13. باپ نے یِسُوع مِسیح کو دُنیا میں بھیجا۔( دیکھئِے یوحنا۱۷: ۱۸

  14. عقائداور عہود ۲۰: ۳۶–۳۷۔

  15. ابرہام ۳:‏۲۷۔

  16. ابرہام ۳:‏۲۷۔

  17. موسیٰ۲:۴۔

  18. صحائف میں کئی حوالہ جات ہیں جو یِسُوع کے بیانات کو قلمبند کرتے ہیں جو اُس نے باپ کے کام اور باپ کی تعلیم سیکھانے کے بارے میں دیے ہیں۔ مثال کے طور پر دیکھئے، یوحنا ۵: ۱۹ (یِسُوع وہی کرتاہے جو وہ باپ کو کرتے دیکھتا ہے)؛ یوحنا ۳۶:۵ (باپ نے اپنے بیٹے کو کرنے کے لئے کام دیا ہے)؛ یوحنا ۸: ۲۶ (یِسُوع نے وہ سیکھایا جو اُس نے باپ سے پایا تھا) یوحنا ۱۴: ۲۸؛ ( یِسُوع نےاعلان کیا، ”میرا باپ مجھ سے بڑا ہے“)؛ ۳ نیفی ۱۱: ۳۲ (اُس کی تعلیم اُس کے باپ کی تعلیم ہے)۔

  19. یوحنا ۱۴:‏۳۱۔

  20. یوحنا ۸:‏۲۹۔

  21. یوحنا ۶:‏۳۸؛ مزید دیکھیں یوحنا ۵:‏۳۰۔

  22. لوقا ۲۲:‏۴۲۔

  23. اِس پیرائے میں لفظ نظر کرومعنی رکھتا ہے (دیکھئے عقائد اور عہود ۶: ۳۶–۳۷) جو خُداوند کے بُلاوے سے میل کھاتے ہیں : سامنا کرنا (یا رجوع کرنا)؛ کسی کی کسی بات کی طرف توجہ مبذول کروانا؛ بھروسہ کرنا؛ تلاش کرنا؛ اُمید کے ساتھ انتظار کرنا؛ اختتام کے طور پر ذہن میں رکھنا؛ توقع کرنا یا پیش بنی کرنا(دیکھئے merriam-webster.com, “look”)۔

  24. دیکھیں عقائد و عہود ۱۲۱: ۴۲-۴۱ صحائف میں متذکرہ مِسیح کی مانند خصائل رُوح کی نعمتیں ہیں جو یِسُوع مِسیح کے رحم اور فضل سے ملتی ہیں۔ یہ وہ خصائل ہیں جو اسرائیل بزرگوں کو اس کے بزرگ بناتے ہیں۔

  25. رسل ایم۔ نیلسن، ”یِسُوع مِسیح کی قوت کو اپنی زندگیوں میں سمونا،“ لیحونا،مئی ۲۰۱۷، ۴۱۔

  26. دیکھئے merriam-webster.com, “rivet.”

  27. حیاتِ عہد کے تصور پر گفتگو کے لئے، دیکھئے ڈانلڈ ایل۔ حالسٹورم، ”Living a Covenant Lifeانزائن، جون ۲۰۱۳، ۴۶–۴۹ ۔ یہ مقالہ برگہم ینگ یونیورسٹی–آئیڈا ہو میں مئی ۲۰۱۱میں دیئے گئے طویل خطاب سے اپنایا گیا ہے۔ طویل نسخہ کے لئے ، دیکھئے ڈانلڈ ایل۔ حالسٹورم، ”A Covenant Life“ (برگہم ینگ یونیورسٹی—آئیڈا ہو ڈیوشنل، 10 مئی, 2011)، byui.edu

  28. دیکھئے یرمیاہ ۳۱: ۳۱–۳۳، جہاں خُداوند اعلان کرتا ہے کہ وہ اسرائیل کے گھرانے کے ساتھ اُن کے دِلوں پر رقم نیا عہد باندھے گا۔ ہمارے دِلوں پر رقم عہود کا تصور ، یا عہود جو ہمارے دِلوں میں اُجاگر ہو جاتے ہیں، پولوس کی تحریروں میں بھی ملتا ہے (دیکھئے ۲ کرنتھیوں ۳:۳؛ عبرانیوں ۸: ۱۰)۔ تبدیلی اور دِل پر گفتگو کرنے کے لئے دیکھیں ڈیوڈ اے بیڈنار،”Converted unto the Lord،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۲، –۹۱۰۶-۹۔

  29. روٹی پر کی جانے والی عشائے ربانی کی دُعا ہمارے اپنے آسمانی باپ کے ساتھ تعلقِ عہد کی نوعیت کو خوبصورتی سے بیان کرتی ہے۔ باپ کے منصوبہِ نجات میں، ہم اپنے آسمانی باپ کے ساتھ عہد باندھتے ہیں، مگر عہود کے مقاصد( تقاضے) پورے ہوتے ہیں اور ہم یِسُوع مِسیح کے وسیلے موعودہ برکات کے اہل ٹھہرتے ہیں؛ وہ ثالث ہے۔ عشائے ربانی کی رسم میں، ہم باپ کو شہادت دیتے ہیں ( دراصل اُس کے ساتھ نئے سرے سے عہد باندھے ہیں) کہ ہم خُود پر یِسُوع مِسیح کا نام لینے ، اُسے ہمیشہ یاد رکھنے، اور اُس احکام ماننے کے لئے رضامند ہیں، تاکہ ہم سدا اُس کا رُوح ( رُوحُ الُقدس)پا سکیں۔

    باپ کے وعدوں میں نعمتیں یِسُوع مِسیح کی مخلصی دینے اور مضبوط کرنے والی قوت کے وسیلے آتی ہیں۔ مثلاً، جیسے صدر رسل ایم نیلسن نے سیکھایا ہے کہ یِسُوع مِسیح ساری خوشی کا منبع ہے (دیکھئے ”خوشی اور رُوحانی بقا،“ لیحونا نومبر، ۲۰۱۶، ۸۲)۔ پس، یِسُوع مِسیح پر اپنی توجہ نصب کرناہمارے حالات سے قطع نظر ہمارے جیون میں خوشی لاتا ہے

  30. صدر عزرا ٹافٹ بنسن رویے اور توجہ میں اِس تبدیلی کو بیان کرتے ہیں جب اُنہوں نے فرمایا، ”جب فرمان بردای اُکتاہٹ ہونا ماقوف کر دے اور ہمارا لکش(جستجو )بن جائے اُس لمحے خُدا ہمیں قوت سے نوازے گا “( ڈانلڈ ایل۔ سٹاہلی کے خطاب، ”Obedience—Life’s Great Challenge،“میں انزائن مئی ۱۹۹۸، ۸۲)۔

  31. یوحنا ۱۶: ۳۲

  32. ہماری زندگیوں میں باپ کی حقیقت اور بیٹے کی فکر،دلچسپی، محبت، اورشمولیت پر اضافی گفتگو کے لئےجیفری آر۔ ہالینڈ کا خطاب”The Grandeur of God،“ لیحونا،، نومبر۲۰۰۳، ۷۰–۷۳؛ ہینری بی۔ آئرنگ، کا خطاب”میرے ساتھ چلو، “ لیحونا،، مئی ۲۰۱۷، ۸۲–۸۵ دیکھیں ۔ مزید دیکھیں متی ۱۸: ۲۰; ۲۸: ۲۰; عقائد و عہود ۶: ۳۲; ۵: ۲۹; ۳۸: ۷; ۳۶:۶۱; ۸۸:۸۴.بھی دیکھئے۔

  33. دیکھئے رومیوں ۸: ۳۵ -۳۹؛ ۱ کرنتھیوں ۱۳: ۸-۱; مرونی۷: ۴۶ ۴۷۔

  34. عقائداور عہود ۵۰: ۲۷۔ نوٹ کریں کہ خُداوند نے اُن سب کو یہ وعدہ دیا ہے جو مقرر کیے اور بھیجے گئے ہیں جواُسے دی گئی خاص ذمہ داری سے متعلق، اور اِس کا احاطہ کرتا ہے۔

    ”وہی سب سے زیادہ ممتاز ہے، باوجود اِس کے کہ وہی سب سے زیادہ چھوٹا اور سب کا خادم ہے

    ”اِس لیے، وہ سب چیزوں کا مالک ہے؛ اور سب چیزیں اُس کی محکوم ہیں، آسمان اور زمین دونوں میں، زندگی اور نُور ، رُوح اور قدرت، باپ کی مرضی سےاِس کے بیٹے یِسُوع مسیح کے وسیلے سے بھیجی جاتی ہیں۔

    ”لیکن کوئی شخص بھی سب چیزوں کا مختار نہیں بن سکتاجب تک وہ بے داغ اور سب گُناہوں سےپاک نہ ہو۔

    ”اور اگر تم بے داغ ہو اور تمام گُناہوں سے پاک، تو جو کچھ بھی یِسُوع کے نام پر مانگو گے ویسا ہی کیا جائے گا۔“(عقائد و وعہود ۵۰: ۲۶–۲۹

  35. دیکھیے ۱ سموئیل ۱۶: ۷؛ ۱ کرنتھیوں ۲: ۱۴۔ جیسے یِسُوع دیکھتا ہے ویسے دیکھنے کی برکت کی مثال کے لئے ایک نوجوان جس نے جرم کیا تھااُس کے اُسقف کی حیثیت سے ہینری بی۔ آئرنگ کے تجربہ کا بیان دیکھئے۔ خُداوند نےتب اُسقف آئرنگ سے فرمایا، ”میں تمہیں اُسے ویسے دیکھنے دوں گا جیسے میں اُسے دیکھتا ہوں“ (”میرے ساتھ چلو،“ ۸۴)۔

  36. یہ وہ قول و فرض ہے جو منجی نے ہیکلِ فراوانی میں لوگوں کو دیا۔ اُس نے اُنہیں ایسے جینے کا حُکم دیا کہ اُس کا نور اور اُس کا نمونہ اُن میں ہو، تاکہ وہ اپنی زندگیوں میں اور دوسروں کو اُس کے پاس آنے کی اپنی دعوتوں میں اُسے دُنیا کے نور کے طور پر دِکھا سکیں۔ اُس کے پیروکار ہونے کے ناطے ایسے جینے ، اور ایسے مدعو کرنے سے دوسرے اُس کو محسو س کریں گے اور اُسے خُداوند کے خُدام میں دیکھیں گے۔ (دیکھئے ۳ نیفی ۱۸: ۲۴–۲۵

  37. دیکھئِے رسل ایم نیلسن، ”کہانتی قدرت کی قیمت،“ لیحونا مئی ۲۰۱۶، ۶۸۔

  38. دیکھیں عقائد و عہود۸۴: ۸۸۔