۲۰۱۸
۵پیشرو خُوبیاں جو آج ہمارے گھروں کو بچا سکتی ہی
جولائی ۲۰۱۸


صرفڈیجیٹل

۵پیشرو خُوبیاں جو آج ہمارے گھروں کو بچا سکتی ہیں

مصنفہ کیلی فورنیا ، یو۔ایس۔ اےمیں رہتی ہے۔

آج ہماری چنوتیاں شاید مختلف ہوں ، مگر ہمیں پُرانے پیشروؤں جیسی یکساں مضبوطی کی ضرورت ہے۔

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپکا ایمان اُتنا ہی عظیم ہے جتنا پیشروؤں کا ایمان تھا؟ آج شاید مقدسین کو مہینے کے آخر میں ۲۰ میل ( ۳۲ کلومیٹر) پیدل چلنے ، اپنی ملکیت کی ہر چیز پیچھے چھوڑنے ، یا شدید مظالم کاسامنا کرنےکے لئے نہ بُلایا جائے، مگر ہمیں غیر مقبول فیصلے کرنے پڑتے ہیں ، خُود کو روحانی طور پر خطرناک حالات سے محفوظ رکھناپڑتا ہے، اور ختم نہ ہونے والی غیر موزوں تفریح کو رد کرنا پڑتا ہے جو سب سے اہم بات سے ہماری توجہ مبذول کرواسکتی ہے۔

جب ہم مسیحکی پیروی کرنے کا انتخاب کرتے ہیں ، ہمیں اُنہی خوبیوں کا آسرا لینا پڑتا ہے جنہوں نے ہمارے پیشرو اجداد کو اُنکی معجزانہ مضبوطی دی۔

یہاں اُن میں سے صر ف پانچ خُوبیاں ہیں جو ہر روز ہمیں مضبوط کر سکتی ہیں:

  1. ایما ن۔ پیشروؤں کی مضبوطی دراصل انفرادیسطح پر تھی۔ اُن میں سے ہر ایک ذاتی طور پر جانتا تھا کہ وہ طفلِ خُدا ہیں۔ آپ بھی مسیح پر اپنے ذاتی ایمان کی تعمیر کر سکتے ہیں تاکہ چاہے کیسے ہی طُوفان اُٹھیں آپ کی گواہی مضبوط رہے۔

  2. حوصلہ۔ شاید اپنے حوصلہ کا اُن سے موازنہ کرنا بیوقوفی لگے۔ پیشروؤں کو ہر روز حقیقی جسمانی خطرات کا سامنا تھا، مگر ہمیں دوسروں کے ساتھ انجیل بیان کرنے اوردنیا سے مختلفجینے کے لئے اپنے اندر ویسے ہی حوصلہ کی ضرورت ہے۔ پیشروؤں کے حوصلہ کو یاد رکھنے سے ہم اپنی چنوتیوں پر فتح پا سکتے ہیں ۔

  3. عزم۔ جب مصیبت نے حملہ کیا، پیشرو آسانی سے اپنی حالت کے جائز ہونے پر سوال اُٹھا سکتے تھے، مگر اُن کے عزم نے اُنکی آگے بڑھنے میں مدد کی ، یہعتماد رکھتے ہوئے کہ سب اچھا ہوگا۔ آج ، ہم ویسا ہی یقین رکھ سکتے او رمحسوس کر سکتے ہیں کہ چاہے دُنیا ہمیں کچھ بھِی بتائے ، “ تمام چیزیں اُسکی حکمت ہی سے ہوئیں جو تمام چیزوں کو جانتا ہے”( ۲ نیفی ۲۴:۲

  4. قربانی۔ جو وہ کر رہے تھے اُس کی قوی بصیرت نے پیشروؤ ں کی آگے بڑھنےکے لئے ضروری قربانی دینے میں مدد کی۔ ہم اُسی بصیرت پر بھروسہ کر سکتے ہیں جس نے پیشروؤں کو آگے بڑھایا—خُد اکی کلیسیاء کی تعمیر کرتے ہوئے—جب ہمیں آج چیزوں کی قربانی دینا پڑے۔

  5. اتحاد۔ چھکڑوں کی ٹرین میں سفر کرنے کا مطلب تھا کہ صیون کے اپنے سفر کے دوران ہر کوئی ہر کسی کاخیال رکھے ۔ جب ہم اپنی وارڈوں ، سٹیکوں ، برانچوں ، گھر، اور معاشروں میں صیون قائم کرنے کے لئے محنت کرتے ہیں، ہمیں اُن کو بھی لازما بہتر بنانااور شامل کرناچاہیے جو ہمارے ارد گرد ہیں۔