۲۰۱۸
حنہ اور سیموئیل
جولائی ۲۰۱۸


صحائف کی کہانیاں

حنہ اور سیموئیل

۱ سیموئیل ۱–۳

حنہ بہت اُداس تھی کہ اُس کا کوئی بچہ نہ تھا۔ اُس نے ہیکل میں دعا کی۔ اُس نے وعدہ کیا کہ اگر اُس کے ایک بیٹا ہوگا،تو وہ اُسے خدا کی خدمت کے لئے بڑا کرے گی۔

حنہ اور اُس کے شوہر کے ایک بچہ پیدا ہوا! حنہ اور سیموئیل وہ جانتی تھی کہ خدا نے اُس کی دعاؤں کا جواب دیا تھا۔

جب سیموئیل بڑا ہوا، تو حنہ نے اپنا وعدہ پورا کیا۔ اُس نے عیلی سے کہا، جو ہیکل میں کاہن تھا، کہ وہ سیموئیل کو سکھائے کہ خدا کی خدمت کیسے کرنی ہے۔ عیلی نے سیموئیل کی دیکھ بھال میں مددکی۔

ایک روز جب سیموئیل بستر میں تھا ، اُس نے ایک آواز سنی۔ اُس نے سوچا شائد عیلی نے اُس کو پُکارا ہے۔ عیلی نے کہاکہ خدا سموئیل سے بات کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اگلی دفعہ سیموئیل نے آواز سنی ، تو اُس نے توجہ دی۔ پھر خدا سموئیل سے بات کی۔ سیموئیل نے توجہ سے خدا کو سنا اور اُس کی پیروی کی۔

میں خدا کو سن اور اُس کےحکموں کی پیروی کر سکتا ہوں!

وضاحت از اپرئیل سٹوٹ

شائع کرنا