۲۰۱۸
مشکل سوالات سے نبٹنا:٣ اصول جو مدد کر سکتے ہیں
جولائی ۲۰۱۸


مشکل سوالات سے نبٹنا:٣ اصول جو مدد کر سکتے ہیں

یہاں کس طرح اپنے جوابات کی تلاش کرنی ہے جو آپ کے ایمان کو مضبوط کرتے ہیں۔

کیا آپ کے پاس کبھی بھی انجیل یا کلیسیا کے بارے کوئی سوال رہا ہے ؟ کیا آپ کبھی پریشان ہوئے ہیں چاہیے آپ کے سوالات سے مراد یہ ہو کہ آپ کافی ایمان نہیں رکھتے ہیں یا یہ کہ آپ کی گواہی اتنی مضبوط نہیں ہے۔؟

سوالات عمومی ہیں اور آپ کے فانیت کے سفر کے بارے ضروری حصہ ہیں۔ وہ آپ کی رہنمائی اعلیٰ بصیرت اور ایمان کی طرف کر سکتے ہیں۔ تاہم، آپ کا رویہ ، سرگرمی، اور جوابات پانے کا طریقہ نتائج پر اثر انداز ہوتاہے۔

سیمنری میں آپ اِن تین ا لہٰی بھیدوں کے اصولوں کے بارے سیکھیں گے جو ابدی سچائیوں کی رہنمائی پانے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔

  1. ایمان کے ساتھ عمل

    جب آپ کا کوئی سوال ہو، تو آپ خدا پر بھروسہ رکھنے اور جوابات پانے کے لئے پہلے اُس کی طرف رجوع کرنے کا انتخاب کرنے کے باعث ایمان سے عمل کر سکتے ہیں۔ خدا ” سطر بہ سطر، تعلیم بہ تعلیم “ جوابات دیتاہے ( ٢ نیفی ٢٨:٣٠)۔ اُس گواہی بھروسہ رکھنا ضروری ہے جو پہلے ہی آپ شکوک کے دَورمیں آپ کے پاس ہے۔

    ”ایمان پر شک کرنے سے پہلے اپنے شکوک پر شک کرو۔“ ۱1ــصدر ڈیئٹر ایف۔ اُکڈورف

    ”جو آپ پہلے سے جانتے ہو اُسے مضبوطی سے تھامے رہواور اضافی علم شامل ہونے تک مستحکم کھڑے رہو۔“ ۲۲ ــــایلڈر جیفری آر۔ ہالینڈ

  2. خیالات اور سوالات کا جائزہ انجیلی تناظر سے لیں

    اگر آپ سوالات کے بارے نجات کے منصوبے اور نجات دہندہ کی تعلیمات کے سیاق و سباق کے بارے سوچتے ہیں ، تو آپ چیزوں کو اِس طرح سے دیکھنے کا آغاز کر سکتے ہیں جس طرح سے خدا اُن کو دیکھتاہے۔ اِس سے آپ کو دنیا کے معیارکی نسبت خدا کی سچائیوں کے معیار کو استعمال کرتے ہوئے اپنے سوالات کا پھر سے جائزہ لینے میں مدد ملے گی۔

    ”ابدی سچائیوں سے رابطہ ہونے کے باعث … ہمیں اطمینان عطا کر ے گا جو ہمیں یسوع مسیح پر ایمان اور اُس علم کے باعث ملے گا کہ ہم ابدی زندگی کی راہ پر ہیں“ ۳ـــصدر ڈیلن ایچ۔ اوکس

    ”اگر آپ کسی بھی ایسی چیزکو دریافت کرتے ہیں جو آپ کی زندگی میں انجیل کی روشنی اور خوشی کو روکتی دکھائی دے ، تو میں آپ کو دعوت دیتاہوں کہ آپ اِسے انجیلی تناظر میں رکھیں۔ انجیلی تناظر سے دیکھیں اور محتاط رہیں کہ غیر اہم اور غیر ضروری معاملات کو اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کے خوشی کےعظیم منصوبے کے ابدی تناظر میں رکاوٹ بنیں“۴—گیری ای۔ سٹیونسن

  3. مقررکردہ الہٰی وسیلوں کے ذریعے مزید فہم کے خواہاں ہوں

    خدا نے آپ کو سچائی تلاش کرنے کے لئے بے شمار ذرائع مہیا کئے ہیں۔ اِن میں روح القدس، صحائف، خاندان ، کلیسیائی رہنما، اور حتیٰ کہ کلیسیا سے بیرونی ذرائع شامل ہیں جو یسوع مسیح پر آپ کے ایمان کو مضبوط کرتے ہیں۔ جب جواب کی تلاش کر رہے ہوتے ہیں تو قابل یقین اور غیر قابل یقین ذرائع کے درمیان یقینی امتیاز رکھیں ، جو آپ کے ایمان کو مضبوط کریں گے اور روح القدس کو آپ کی زندگی میں دعوت دیں گے۔

    قابل قدر فوائد … جو آپ کی کوششوں سے آتے ہیں وہ آپ کی فہم کی سچائی کو بڑھاتے ، وسیع کرتے اور اِس میں اضافہ کرتے ہیں۔ اپنے علم کو وسیع کرنے کے لئے صحائف اور نبیوں کے اعلانات کو استعمال کریں ۔” ٥ــــ ایلڈر رچرڈ جی۔ سکاٹ (۱۹۲۸–۲۰۱۵)

    “ہم ساری اچھی کتابوں اور دیگر صحت بخش ذرائع سےسچائی تلاش کرنا جاری رکھتے ہیں۔ اگر کوئی چیز پاکدامن، خوبصورت، یا نیک یا اچھی شہرت کی ہوتو ہم اِن چیزوں کی تلاش میں ہیں’[ایمان کے ارکان ۱: ۱۳]”۶ ـــصدر ڈئیٹر ایف۔ اُکڈورف

خود سے اِس کی کوشش کریں!

درج ذیل مثالیں ظاہر کرتی ہیں کہ یہ کیسے کیا جا سکتاہے۔ غور کریں کہ یہ مکمل جوابات نہیں ہیں ، صرف مثالیں ہیں کہ کس طرح سے ایک ینگ مین یا ینگ وومن اِن سوالوں کے جوابات خود سے دینے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ آپ کو اُن عنوانات کے بارے جوابات تلاش کرنے کے لئے اور اپنی گواہی دینے کے لئےمطالعہ اور دعا جاری رکھنی چاہیےجن کے بارے سوالات رکھتے ہیں۔

پیار ا آسمانی با پ بُری چیزیں کیوں وقوع ہونے دیتاہے؟

۶ایمان میں عمل : میں نے اپنے لئے خدا کی محبت کو محسوس کیا ہے اور جانتا ہوں کہ وہ موجود ہے ، حتیٰ کہ میں نہیں جانتا کہ خدا بُری چیزیں کیوں وقوع ہونے دیتاہے۔

انجیلی تناظر سے تصورات اور سوالوں کا جائزہ لیں : انتخاب کی آزادی نجات کے منصوبے کا ایک ہم حصہ ہے ۔ خدا نے ہمیں نیچے زمین پر امتحانات کا تجربہ کرنے، فیصلے کرنے، اور جسمانی بدن پانے کے لئے بھیجا۔ مگر لوگون کو فیصلے کرنے کی اجازت دینے سے مُراد ہے کہ بعض اوقات لوگ غلط انتخابات کرتے ہیں اور دوسرے لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کرتے ہیں۔ اور امتحانات جو غلط انتخابات کا نتیجہ نہیں ہیں ـــجیسا کہ فطری آفات، معذوری، اور موتــہمارے لئے موقع پیدا کر سکتی ہیں کہ ہم اپنی گواہیوں کو مضبوط کریں اور خدا پر بھروسہ رکھیں۔

الہٰی مقرر کردہ وسائل کے ذریعے سے مزید فہم کی تلاش کریں : صحائف اور جدید نبی اِس بارے کیا کہتے ہیں کہ ہم مشکل مسائل میں سے کیوں گزرتے ہیں؟ ”تمہاری مصیبت اور تمہاری مشکلات تھوڑی دیر کی ہوں گی ؛ اور پھر، اگر تم اچھی طرح برداشت کرو گے ، تو خدا تم کو اعلیٰ سرفرازی دے گا۔“(تعلیم و عہد١٢١: ٨–۷) بارہ رسولوں کی جماعت سے ایلڈر جیفری آر۔ ہالینڈ نے فرمایا ہے، ”خدا ہمیں کبھی تنہا نہیں چھوڑتا، اور جن چنوتیوں کا ہم سامنا کرتے ہیں اُن میں کبھی بھی مد د کے بغیر نہیں چھوڑتا ہے۔“۷ میں اپنی سارے امتحانات کی وجوہات نہیں جانتا ، مگر میں ایمان رکھتا ہوں کہ یسوع مسیح نے میرے لئے اور ہر ایک کے لئے کفارہ دیا ہے۔ میں اپنے امتحانات کے دوران امن، مضبوطی ، اور مدد کے لئے آسمانی باپ کی طرف رجوع کر سکتا ہوں ۔ ( دیکھئے ایلما ۷: ١٢–١١)

میں کیسے بتا سکتا ہوں کہ روح القدس میرے ساتھ باتیں کر رہا ہے؟

ایمان کے ساتھ عمل کرو: اگرچہ بعض اوقات میرے لئے یہ بتانا مشکل ہوتاہے کہ میں کب الہام پا رہا ہوں ،لیکن میں جانتا ہوں کہ دوسروں کی گواہیاں سننے سے اور صحائف کا مطالعہ کرنے سے روح سمجھنے میں میری مدد کرے گا کہ کیا میں اُس کی مشورت سننے کی کوشش کررہا ہوں۔

انجیلی تناظر سے تصورات اور سوالوں کا جائزہ لیں :خدا ہمیں روح القدس کا تحفہ دیتاہے کہ درست کرنے کے لئے الہام پا سکیں۔ اگر میں کچھ بھلا کرنے کی ترغیب پا رہا ہوں ، تو میں جان سکتا ہوں کہ یہ روح کی طرف سے ہے ، حتیٰ کہ اگریہ میرے اپنے خیالات کی مانند ہو۔

مقررکردہ الہٰی وسیلوں کے ذریعے مزید فہم کے خواہاں ہوں: صحائف سکھاتے ہیں: ”فروتن بنو؛ اور خداوند تمہار ا خدا اپنے ہاتھ سے تمہاری رہنمائی کرے گا ، اور تیری دعاؤں کا جواب تجھے دے گا“( تعلیم و عہد ۱۱۲: ۱۰) اایلڈر ڈیوڈ اے۔ بیڈنار بارہ رسولوں کی جماعت کے رکن نے بتایا ہے، ”مخلص خواہش اور اہلیت ہماری زندگیوں میں مکاشفہ کی روح کو دعوت دیتی ہے۔“۸ اگر میں روح کے اہل ہونے کے لئے فروتن ہونے کی یا اپنے طورپر بہترین کرنے کی کوشش کرتا ہوں ، تو خداوند جوابات دینے میں میری رہنمائی کرے گا۔ وہ مجھے سکھائے گا کہ کس طرح سے روح خاص طورپر میرے ساتھ بولے گا۔

نتیجہ

سوالات ایمان کے فقدان کا نشان نہیں ہیں ؛ وہ اکثر نشونما پانے والی گواہی کی طرف اشارہ ہیں۔ جب آپ ایمان کے ساتھ عمل کرتے ہیں ، ، انجیلی نکتہ نظر سے تصورات اور سوالات کا جائزہ لیتے ہیں اور مقرر کردہ الہٰی وسائل کے ذریعے مزید فہم کے خواہاں ہوتے ہو، آپ اپنے سوالوں کے مدد گارجوابات پا سکتے ہیں اور یسوع مسیح پر عظیم ایمان۔

حوالہ جات

  1. صدر ڈئیٹر ایف۔ اکڈورف، “Come, Join with Us,” Oct. 2013 general conference.

  2. جیفری آر۔ ہالینڈ، “Lord, I Believe,” Apr. 2013 general conference.

  3. Dallin H. Oaks, “As He Thinketh in His Heart” (Church Educational System devotional for young adults, Feb. 8, 2013), lds.org/prophets-and-apostles.

  4. گیری ای۔ سٹیونسن ، “Spiritual Eclipse,” Oct. 2017 general conference.

  5. رچرڈ جی۔ سکاٹ، “Acquiring Spiritual Knowledge,” Oct. 1993 general conference.

  6. دئیٹر ایف۔ اُکڈورف، “What Is Truth?” (Church Educational System devotional for young adults, Jan. 13, 2013), broadcasts.lds.org.

  7. جیفری آر۔ ہالینڈ ، ““The Ministry of Angels,” Oct. 2008 general conference.

  8. ڈیوڈاے۔ بیڈنار ، ““The Spirit of Revelation,” Apr. 2011 general conference.

پس منظر Getty Imagesسے

شائع کرنا