ہمارےپھر ملنے تک
مورمن کی کتاب فراوانی لاتی ہے
“The Book of Mormon—Keystone of Our Religion, Ensign ”مورمن کی کتاب— ہمارے مذہب کاکلیدی پتھر، “ اینزائن ، ) نومبر ، ۱۹۸۶، ۴–۷ ۔
کتاب میں قوت ہے جو آپ کی زندگیوں میں اُسی لمحے بہنا شروع ہو جائے گی جس لمحے آپ اِس کا سنجیدہ مطالعہ شروع کریں گے۔
کیا ہمارے دِلوں کی گہرائی میں کوئی چیز نہیں جو خُدا کے قریب ہونے ، اپنے روز مرہ کے کاموں میں اور زیادہ اُسکی مانند بننے، اپنے ساتھ اُسکی مستقل حضوری کو محسوس کرنے کی خواہش کرتی ہے۔ اگرایسا ہے، پھر مورمن کی کتاب ہماری کسی بھی دوسری کتاب کی نسبت زیادہ مدد کرے گی۔
صرف یہ ہی نہیں کہ مورمن کی کتاب ہمیں سچائی سیکھاتی ہے ، اگرچہ درحقیقت یہ ایسا کرتی ہے۔ صرف یہ ہی نہیں کہ مورمن کی کتاب مسیح کی گواہی دیتی ہے، اگرچہ یہ دیتی ہے۔ مگر کچھ اور بھی ہے۔ کتاب میں قوت ہے جو آپ کی زندگیوں میں اُسی لمحے بہنا شروع ہو جائے گی جس لمحے آپ اِس کا سنجیدہ مطالعہ شروع کریں گے۔ آپ آزمائش کو روکنے کے لئے زیادہ قوت پائیں گے۔ آپ دھوکہ سے بچنے کے لئے قوت پائیں گے۔ آپ تنگ اور سُکڑے راستے پر رہنے کی قوت پائیں گے۔ صحائف “ زندگی کا کلام ” کہلاتے ہیں ( تعلیم و عہد ۸۴: ۸۵) ، اور یہ بات مورمن کی کتاب کے سوا کہیں بھی اتنی سچی نہیں ہے۔ جب آپ اُن الفاظ کے لئے بھوکے اور پیاسے ہونا شروع ہوتے ہیں ، آپ زیادہ کثرت سے زندگی پائیں گے۔ …
یہ وعدے—گھر میں محبت اور یگانگت میں اضافہ، والدین اور بچوں کے مابین زیادہ عزت، روحانیت اور راستباری میں اضافہ—محض تصوراتی وعدے نہیں ہیں ، بلکہ بالکل وہی ہے جو جوزف سمتھ کا مطلب تھا جب اُس نے کہا مورمن کی کتاب ہماری خُد اکے قریب ہونے میں مدد کرے گی۔ …
دس سے زیادہ سال قبل میں نے مورمن کی کتاب سے متعلق درجِ ذیل بیان دیا تھا:
“ کیا اس کتاب کے لئے ہمارے ردِ عمل پر ابدی نتائج منحصر ہیں؟ ہاں، یا تو ہماری برکتکے لئے یا لعنتکے لئے۔
“ ہر مقدس ایام آخرکو اس کتاب کے مطالعہ کو جیون بھر کی جستجو بنانا چاہیے۔ بصورت دیگر وہ اپنی جان کو خطرے میں ڈال رہا اور اُس کو نظر انداز کر رہاہے جو اُس کی پوری زندگی کو روحانی اور عقلیاتحاد بخش سکتی ہے۔ ایک تبدل شدہ جو مورمن کی کتاب کے ذریعے مسیح کی چٹان پر تعمیر ہے اور لوہے کے عصاکو تھامے رکھتا ہے، اُس میں اور جو نہیں رکھتا اُس میں واضع فرق ہے۔”
… آئیں ہم اُس شاندار نعمت سے جو خُداوند نے ہمیں دی ہےبے توجہی برتنے سےلعنت کے تحت نہ رہیں۔ بلکہ، اسے اپنے دِلوں میں محفوظ کرنے سے اس سے منسلک وعدوں کو جیت لیں۔