۲۰۱۸
سینٹ جارج کے اچھے لوگ
جولائی ۲۰۱۸


سینٹ جارج کے اچھے لوگ

کلاڈیو گونزالز، انٹوفاگاسٹا، چلی

جب میں تقریباً ۱۲ سال کی عمر کا تھا، میں نے کلیسیاء کی ایک فلم دیکھی جس میں صدر لورنزو سنو ( ۱۸۱۴–۱۹۰۱) کو سینٹ جارج ، یوٹاہ ، یو ایس اے میں مقدسینِ ایام آخر کے لئے دُعا کرتے ہوئے دیکھایا گیا تھا ، جو شدید قحط برداشت کر رہے تھے۔

“ خُداوند ” صدر لورنزو سنو نے دُعا کی، “ سینٹ جارج کے اچھے لوگوں کو برکت دے۔”

اِس فقرے ، “ سینٹ جارج کے اچھے لوگ، ” نے میرے نوجوان ذہن پر دیرپا نقوش چھوڑے۔ چونکہ میں چلی میں رہتا تھا، میں نے تصور کرنے کی کوشش کی کہ “ سینٹ جارج کے اچھے لوگ” کس قسم کے وفادار مقدسین ہونگے۔ میں اُن سے ملنا چاہتا تھا۔

۲۰۰۵ میں، ۳۰ سال سے زائد عرصہ کے بعد، ،میرا خاندان اور میں اپنے منجھلے بیٹے کو پرووؤ ، یوٹاہ ، اُسکے بھائیکے ساتھ شامل ہونے کے لئے لے گئے جو برگہم ینگ یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھا۔ اُس شام ہمارے پہنچےکے بعد ، میں نے کہا، “ میں سینٹ جارج کے اچھے لوگ دیکھنا چاہتا ہوں۔”

“ مگر ابا، ” میرے سب سے بڑے بیٹے نے احتجاج کیا، “ سینٹ جارج بہت دور ہے۔”

“ دیکھو، ” میں نے جواب دیا، “ ابا نے جہاز کے ٹکٹوں کے لئے ادا کیا ہے۔ ابا خوراک کے لئے ادا کر رہا ہے۔ ابا گیس ( پٹرول ) کے لئے ادا کررہا ہے۔ ابا اپنے لئے صرف ایک چیز چاہتا ہے۔ وہ سینٹ جارج کے اچھے لوگوں سے ملنا چاہتا ہے!”

“ ٹھیک ہے” میرے بیٹے نےمیری سنجیدگی محسوس کرنے کے بعد کہا۔

اگلے دِن ہم نے ۲۶۰ میل ( ۴۱۸ کلو میٹر) کا سفر کیاکے سفر کے لئے نکل پڑے۔ سینٹ جارج میں پہنچنے کے بعد، ہم ہیکل میں وزٹرز سنٹر گئے اور صدر برگہم ینگ( ۱۸۰۱– ۷۷) کے موسم سرما والے گھر کا دورہ کیا۔ ہم نے خیمہِ اجتماع کا بھی دورہ کیا، جہاں مجھے ایک منٹ کے لئے اُسی پُلپٹ سے اپنے خاندان سے خطاب کرنے کی دعوت دی گئی جہاں سے صدر سنو نے“سینٹ جارج کے اچھے لوگوں ” سے خطاب کیا تھا۔ ہم لوگوں سے ملتے اور اُن سے مُلاقات کرتے ہوئے ، پورے شہر میں گھومے۔ وہ عام ، وفادار مقدسینِ ایامآخرنظر آئے۔

میں خوش تھا ہم گئے۔ مگر جب ہم چلی واپس گئے، میں نے کچھ محسوس کیا: میں تو پہلے ہی “ سینٹ جارج کے اچھے لوگ” دیکھ چکا تھا۔

اپنے کام اور کلیسیائی بُلاہٹوں کی بدولت، میں نے پورے چلی میں سفر کیا ہے۔ کلاما میں، میں نے نوجوانبالغ دیکھے ہیں جواحکام پر عمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لا سرینا میں، میں نے وقفوالدین دیکھے ہیں جو اپنے بچوں کے ساتھ وقت سے پہلے کلیسیائی میٹنگوں میں آتے ہیں۔ انٹوفاگاسٹا میں، مَیں نے مقدسینِ ایام آخر کو دیکھا ہے جو ہر روزراستی کے لئے لڑتے ہیں۔ والعنار، کوپیاپو، کلاڈیرا، ٹوکوپیلا، اور دیگر شہروں میں ، مَیں نے اراکین کو دیکھا ہے جو دُعا کرنے کے لئے اپنے زانوں پر جھکتے ہیں اور پھر آگے بڑھتے ہیں حتی کہ جب چیزیں آسان نہیں بھی ہوتیں۔

جب میں وفادار مقدسینِ ایام آخر دیکھتا ہوں جو فرمانبرداری کرتے اور برداشت کرتے ہیں—اِس سے قطع نظر کہ وہ کہاں رہتے ہیں یا کونسی چنوتیوں کا مقابلہ کرتےہیں—میں خُود سے کہتا ہوں، “ یہ سینٹ جارج کے اچھے لوگ ہیں۔”

جب میں وفادار مقدسینِ ایام آخر دیکھتا ہوں—اِس سے قطع نظر کہ وہ کہاں رہتے ہیں—میں خُود سے کہتا ہوں، “یہ سینٹ جارج کے اچھے لوگ ہیں۔”

خاکہ کشی از ایلن گارنز۔