مورمن کی کتاب کا مطالعاتی کلب
مورمن کی کتاب کا مطالعہ کرنے کے باعث شامل ہوں! آپ خود سے، اپنے خاندان کے ساتھ ، اور اپنے دوست کے ساتھ مطالعہ کر سکتے ہیں ۔ پھر ہمیں مورمن کی کتاب کا مطالعہ کرتے ہوئے اپنی تصویر بھیجیں اور پھر ہمیں کسی چیز کے بارے بتائیں جو آپ نے سیکھی ہو یا مورمن کی کتاب سے اپنی پسندیدہ کہانی بتائیں ۔ کےذریعے جمع کروائیں ۔ liahona.lds.org (click “Submit an Article”).
اِس مہینے کا صحیفہ : ہیلیمن ۵: ۱۲
“یاد رکھیں ، یاد رکھیں یہ ہمارے مَخلصی دینے والے کی چٹان پر ہے ، جو مسیح ہے ، خدا کا بیٹا، کہ آپ لازماً اپنی بنیاد تعمیر کریں ۔”
میرا خاندان مورمن کی کتاب کا مطالعہ کر رہا ہے۔ بعض دفعہ ہم کہانیوں کے کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ انتہائی پُر مزاح ہے۔ میں روز نئی الفاظ اور کام سیکھتا ہوں۔ ایسے کام کرنے سے مجھے ساکرامنٹ میٹنگ اور پرائمری پر توجہ مرکوز رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ اِس سے مجھے اپنے خاندان کے پاس رہنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
آمارون آئی۔ ، عمر ۷ ، فنم پنھ، کمبوڈیا
جب سے مشنریوں نے مورمن کی کتاب کا تعارف مجھ سے کروایا ہے مجھے ہمیشہ مورمن کی کتاب کا مطالعہ کرنا اچھا لگتا ہے۔ میری پسندیدہ کہانی مضایاہ کی کتاب میں ہے ، جب بنیامین بادشاہ نے ایمان نے ذریعے اپنے لوگوں کی رہنمائی کی۔ میں اُن باتوں میں اپنے والدین کا وفادار اورفرماں بردار بننا چاہتا ہوں جو وہ مجھے کہتے ہیں۔
جانیس ایس۔ ، عمر ۱۰، الیولو، فلپائن