۲۰۱۸
نیک نام نانا نانی
جولائی ۲۰۱۸


نیک نام نانا نانی

مصنفہیوٹاہ ، یو۔ایس۔ اےمیں رہتی ہے۔

اینڈریو سکول ڈے میں والدین میں سے ایک کو لانے کے بار ے پُر یقین نہیں تھا۔

“زمین پر ہے ایک کنبہ میرا۔ مجھ سے ہیں وہ بہت اچھے” ( Children’s Songbook,۱۸۸)۔

“ اینڈریو! بس آن پہنچی ہے!” نانی نے پُکارا۔

اینڈریو جلدی سے دروازے کی طرف دوڑا۔ اُس نے نانی، بابا، اور اپنی چھوٹی بہن ،ایمی کو ہاتھ ہلایا۔ ایمی سکول جانے کے لئے بہت چھوٹی تھی، پس وہ نانی اور بابا کے ساتھ گھر پر رہتی تھی۔

اینڈریو کو سکول پسند تھا۔ وہ تقریج میں اپنے دوستوں کے ساتھ کھیلناپسند کرتا تھا۔ وہ اپنی معلمہ ، مس قیمبل کو پسند کرتا تھا۔

صبح کی تفریح کے بعد، مس قمبل نے کہا، “ آئندہ ہفتے ہم والدین کونے کا سکول ڈے منا نے جا رہے ہیں۔ جب آ پ کے والدین آئیں گے، یقینی بنائیں کہ وہ ہمیں دِکھانے کے لئے اپنے کام والی جگہسے کوئی چیز لائیں۔ ہم اُن سے سُننے کے لئےپُرجوش ہیں!”

اینڈریو کا چہرہ گرم ہو گیا۔ وہ اپنے والدین کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہہ سکتا تھا۔ اُسے اپنی ماں کے بارے میں بہت زیادہ یاد نہیں تھا۔ جب وہ چھوٹا تھا وہ چھوڑ کرچلی گئی تھی۔ اور حتی کہ اینڈریو اپنے ابو کو بھی نہیں جانتا تھا۔

جس دوران دوسرے بچے اپنے امی اور ابو کے بارے بات کر رہے تھے اینڈریو نے سُنا۔ ٹونی کی ماں آگ بجھانے والی تھی ، اور جیسیکا کا ابو چڑیا گھر میں کام کرتا تھا۔ ہر کسی نے اُمید لگائی اُسکا ابو کمرہ جماعت میں بندر یا ساتھلائے گا!

“ تمھارے والدین کے بارے کیا؟ نوٹی نے اینڈریو سے پوچھا۔

اینڈریو نے نظریں نیچی کر لیں۔ اُس نے بے یقینی سے شانے اُچکائے۔ “ میں اپنے نانا نانی کے ساتھ رہتا ہوں۔”

اینڈریو نانی اور بابا سے پیار کرتاتھا، مگر اُنکی نوکریاں اتنی اچھی نہ تھیں۔ نانی بچوں کے ملبوسات اور کمبل فروخت کرتی تھی۔ بابا ایک بڑا فوڈ ٹرک چلاتے تھے۔ اینڈریو سکول ڈے میں والدین میں سے ایک کو لانے کے بار ے پُر یقین نہیں تھا۔

اُس شام اینڈریو نے مورمن کی کتاب کا پہلا باب پڑھا: “ میں نیفی ، چونکہ نیک نام والدین سے پید اہوا …” ( ۱ نیفی ۱:۱

“ میں اپنے والدین کے ساتھ نہیں رہتا، ” اینڈریو نے سوچا۔ “ میں صرف نانی اور بابا کے ساتھ رہتا ہوں۔”

بالکل اُسی وقت، ایمی ایک گرم کمبل بانہوں میں لئے ہوئے ، اینڈریو کے کمرہ میں آئی۔ اُس نے اینڈریو کے دیکھنے کے لئے اسے اُٹھایا۔ نانی نے بنایا ہے!

“ ہاں، نانی نے یہ کمبل تمھارے لئے بنایا ہے۔” اینڈریو تھوڑا مسکرایا۔

اُس نے اُن سارے اچھے کاموں کے بارے سوچا جو نانی نے اُسکے لئے کیے تھے— سکول سے پہلے ناشتہ بنانا، گھر کے کام میں مدد کرنا، اُس کے اور ایمی کے ساتھ کھیل کھیلنا۔ نانی بہت زیادہ ماں جیسی تھی۔

پھر اینڈریو نے بابا کے متعلق سوچا۔ بابا ہر روز اینڈریو کے لئے کہانیاں پڑھتے تھے۔ وہ گھر کے کام میں بھی مدد کرتے تھے۔ اُنہوں نے اینڈریو کو سائیکل چلانا بھی سیکھایا تھا۔ بابا بہت زیادہ باپ کی مانند تھے۔

اینڈریو کی مسکان پھیل گئی۔ وہ حقیقی طور پر نانی اور بابا کے لئے شکر گذار تھا۔ وہ پھر بھی نانی نانامیں سے کسی کو سکول لانے کے لئے پریشان تھا۔ مگر سب اچھا ہو گا۔ “ چاہےمیرے نیک نام والدین نہ ہوں، ” اُس نے سوچا،“ مگر میرے نیک نام نانا نانی ہیں ، اور یہ کچھ خاص ہے۔”

والدین کو سکول ڈے پر لانے والے روز اینڈریو بابا کے ساتھ کمرہ جماعت میں پیچھے بیٹھا اور دوسرے بچوں کے والدین کو سُنا۔ ٹونی کی ماں اپنا آگ بجھانے والا یونیفارم لائی۔ اُس نے سب کوباری باری اپنا ہیلمٹ پہننے کی اجازت دی۔ جیسیکا کا والد چڑیا گھر سے ایک کچھوا لایا۔

“ تمھاری باری، اینڈریو، ” مس کیمبل نے کہا۔

اینڈریو بابا کے ساتھ کمرہ جماعت میں سامنے گیا۔ اُس نے گہری سانس لی اور کہا، “ میرے بابا ایک بڑ ا ٹرک چلاتے ہیں اور خوراک پہنچاتے ہیں۔ وہ بہت سے لوگوں سے ملتے ہیں ، اور وہ واقعی بہت محنت کرتے ہیں۔”

اینڈریو نے اُوپر دیکھا اور بابا کو مسکراتے ہوئے دیکھا۔ پھر بابا نے اپنا ٹرک چلانے کے بارے بات کی۔ اُس نےہر کسی کواپنےکام سےلائی ہوئی ٹریٹ بھی دی! اینڈریو کی جماعت کے بچوں نے بابا سے اُسکی نوکری سے متعلق بہت سے سوال پوچھے۔

اینڈریو بابا کو اپنے ساتھ پا کر خوش تھا۔ وہ اور بابا اور نانی اور ایمی ایک خاندان تھے— وہ نیک نام تھے۔

خاکہ کشی گائے فرانسیس

شائع کرنا