۲۰۱۸
روت ایک وفادر دوست تھی
جولائی ۲۰۱۸


پرانا عہد نامہ ہیرو کارڈ

روت ایک وفادر دوست تھی

نعومی نامی ایک خاتون اپنے دو بیٹوں اور اُنکی بیویوں کے ساتھ رہتی تھی۔ جب دونوں بیٹے فوت ہو گئے، نعومی نے اُنکی بیویوں سے کہا کہ وہ واپس اپنے خاندانوں میں جا سکتی ہیں۔ مگر بیویوں میں سے ایک، روت، بہت وفادار تھی۔ اُس نے رُکنے اور نعومی کی دیکھ بھال کرنا منتخب کیا۔ روت ایک نزدیکی کھیت سے اناج جمع کرنے گئی۔ مالک نے سُن رکھا تھا کہ وہ کتنی اچھی خاتون ہے۔ وہ روت پر مہربان تھا۔ روت نے اُس سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ روت اور نعومی اچھی سہلیاں رہیں ، اور نعومی نے روت کے بیٹے کی دیکھ بھال میں مدد کی۔ سالوں بعد، یسوع اِس خاندانی شجرہ میں پیدا ہوا۔ اسکا مطلب ہے روت مسیح کے اجداد میں سے ایک تھی!

روت

روت نےوفادار دوست ہونا منتخب کیا ، اور میں بھی کر سکتی ہوں!

  • روت ۱۶:۱ زبانی یاد کریں۔

  • وفادار ہونے کا مطلب کسی کی معاونت کرنا حتی کہ جب یہ مشکل بھی ہو۔ اپنے روزنامچہ میں لکھیں جب کوئی آپ سے وفادار تھا۔

  • اِسہفتے ایک نیا دوست بنائیں۔ اُس کے بارے میں تین تفریحی باتیں جانیں!

  • میں اچھا دوست ہو سکتاہوں …

روت شفیق او رمحبت کرنے والی تھی، از کائیل کیو۔ عمر ۸، ورجینا ، یو ایس اے۔

خاکہ کشی ڈیلین مارش