۲۰۱۸
جب خدمت کرنا مشکل تھا
جولائی ۲۰۱۸


جب خدمت کرنا مشکل تھا

مصنفہ سان تیاگو فلپائن میں رہتی ہے۔

ایسے مشکل رویےکے ساتھ میں کسی کی حفاظت کیسے کر سکتی ہوں؟

ایک بہت بڑی چنوتی جس پر میں نے غلبہ پایا ہے وہ میرا “ غیر محتاط رویہ تھا”۔ جو میں کر رہی تھی اگر میں اُس کے بارے بہت موثر طریقے سے نہ سوچتی ، تو میں لوگوں کے ساتھ انتہائی بے حس اور بے صبر تھی۔

یہ سب کچھ سکول کے ایک وقفہ میں بدل گیا جب مجھے میرے ۷۶ سالہ بوڑھے دادا کی دیکھ بھال کرنے کے لئے کہا گیا۔ “ڈیڈی،” جیسا کہ ہم دادا کو بلاتے تھے ، وہ بیماری کے حملے کی وجہ سے تکلیف میں تھا اور اِس حملے نے اِس کو تقریباً آدھا مفلوج کر دیا تھا۔ جب میرے خاندان نےمجھے دو ماہ کے لئے اُس کی نگہداشت کے لئے کہا، تو میں سوچ بھی نہ سکتی تھی کہ کیسے ہوگا!

مجھے اُس کے لئے ناشتہ تیار کرنے، نہانے اور دوائی کے لئے جلدی اُٹھنا پڑتا تھا۔ میں روزانہ چلنے کی مشق کے لئے اُس کی مدد کرتی۔ کیوں کہ اُسے حرکت کرنے میں مشکل ہوتی تھی ، تو میں ہمیشہ اُس کے پاس رہتی ، حتیٰ کہ اُس کے نہانے اور ٹائیلٹ جانے کے وقت بھی۔ ایک 18 سالہ لڑکی کے ناطے ، یہ مشکل ترین وقت تھا۔

اِس سب کے ساتھ ، اُس کے ساتھ رہنا بھی مشکل تھا۔ وہ کلیسیا کا رکن نہیں ہے اور میرے اصولوں کی نسبت مختلف اصول رکھتا ہے۔ وہ پشیمانی سے معمورشخص تھا ــــہمیشہ چلاتا تھا، ، کبھی مسکراتا نہ تھا، اور مستقل طورپر کہتا رہتا تھا، “میں مر رہا ہوں !” اِس رویے کی وجہ سے ، اُس کے ساتھ اچھا جذباتی رشتہ رکھنا مشکل تھا۔

پہلے ، تو میں اپنے کاموں سے بچنے کے لئے سب کچھ کیا، مگر یہ کارگر نہ تھا۔ پس میں نے اپنے رویے کو بدلنے اور اپنی بہترین کوشش کرنے کا فیصلہ کیا۔

اِس نئے رویے کے ایک ہفتے بعد، ڈیڈی کی خدمت میرے لئے خوشی بن گئی۔ میرا صبر بڑھا، اور میں نے اُس کی تکلیف کے بارے سمجھا۔ جب میں نے اُس کی خدمت کی ، تو میں نے اُسے بوجھ کے طورپر سوچنا چھوڑ دیابلکہ ایک موقع کے طورپر اُس کے ساتھ اچھا وقت گزارنے کے لئے۔

ڈیڈ ی بھی بدل گیا۔ یہ غصے سے بھرپور بوڑھا شخص ایک مسکرانے والا شریف دادا بن گیا۔ حتیٰ کہ اُسے گانے اچھے لگنے لگے خاص طورپر نوجوانوں کے گانے!

ایک رات میں نے اُسے کچھ شور کرتے سنا، پس میں نے اُس کے کمرے میں یہ جاننے کے لئے دیکھا کہ وہ کیا کر رہا تھا۔ وہ پہلی دفعہ دعا کر رہا تھا۔ ہر روز اُس کی تبدیلی کے باعث میں نے ترغیب پائی۔

اب میں واپس اپنے کالج میں ہوں ،لیکن ابھی تک میں اپنے خاندان کےساتھ ڈیڈی سے ملنےمہینے میں دو بار جاتی ہوں۔ ہم اُس کے ساتھ مل کر کھاتے اور اُس کے لئے گاتے ہیں۔ اُس کی حالت مزید گر گئی ہے ، پس اب انتہائی طاقتور مدد جو میں دے سکتی ہوں وہ اُس کی وساطت سے دعائیں ہی ہیں۔

میں ڈیڈی کی دیکھ بھال کے اِس موقع کے لئے شکر گزار ہوں کیوں کہ اِس نے مجھے دیکھنے کا موقع دیا ہے کہ میں کیا دینے کے قابل ہوں۔ محبت ایک طاقت ور چیز ہے ـــاِس نے میرے دل اور ڈیڈی دونوں کو نرم کیا ہے۔ میں نے قربانی اور رحم کے مفہوم کے بارے سیکھا ہے۔ واقعی، محبت ہر ایک دل کو روشن کرتی ہے!

وضاحت کرس تھارنوک