۲۰۱۰–۲۰۱۹
گھبراو نہیں
اکتوبر ۲۰۱۸


2:3

گھبراو نہیں

بھائیو اور بہنو، ہمت نہ ہارو ہاں ہم پُر خطر دنوں میں رہ رہے ہیں، لیکن اگر ہم موعودہ راہ پر رہیں تو ہمیں خوف کھانے کی ضرورت نہیں ہے۔

میں صدر سل ایم نیلسن اور ایلڈر کوئنٹن ایل کُک کے پیغامات میں اپنی گواہی شامل کرتا ہوں جو اُنہوں نے صدارتِ اول، اور بارہ رسولوں کی جماعت کی ہم آہنگی اور اتفاقِ رائے کے بارے میں دی ہے۔کوئنٹن ایل۔ میں جانتا ہوں کہ یہ الہامی اعلانات خُداوند کی رائے اور مرضی ہیں اور یہ افراد،خاندانوں اور کلیسیائے یسوع مسیح برائے مقدسینِ آخری ایام کو آنے والی نسلوں تک برکت بخشیں گے۔

کچھ سال پہلے میری بیٹیوں میں سے ایک نوبیاہتا بیٹی اور اُس نے خاوند نے بہن ریسبینڈ اور مجھ سے ایک بہت اہم اور زندگی پر اثر ڈالنے والا سوال پوچھا، ”کیا اس بظاہر بدکار اور خوفناک دنیا میں بچے لانا محفوظ اور دانش مندی ہے؟

ماں اور باپ کے لیے اپنے شادی شدہ بچوں کے ساتھ اس اہم سوال پر غور کرنا ضوروی تھا۔ ہم اُن کی آوازوں میں خوف کو سن، اور اُن کے دلوں کے خوف کو محسوس کر سکتے تھے۔ جب ہم نے اُنہیں بنیادی انجیلی اصول، اپنے دلی تاثرات اور زندگی کے تجربات بتائے تو اُن کے لیے ہمارا مستحکم جواب تھا کہ ”ہاں، ایسا کرنا بالکل ٹھیک ہے“

خوف کوئی نئی چیز نہیں گلیل کی جیھل پر یسوع مسیح کے شاگرد رات کی تاریکی میں ”آندھی اور لہروں“سے خوفزدہ ہوئے۔“۱ آج کے دن میں اُس کے شاگردوں کے طور پر ہمیں بھی خوف ہیں۔ ہمارے نوجوان بالغین شادی کی ذمہ داریوں کا وعدہ کرتے ہوئے ڈرتے ہیں۔ ہمارے بچوں کی طرح نوبیاتا جوڑے بدکاری میں بڑھتی دنیا میں بچے لانے سے ڈرتے ہیں۔ مشنری بہت سی چیزوں سے ڈرتے ہیں، خاص طور پر اجنبیوں سے بات کرتے ہوئے۔ بیواوں کو اکیلے زندگی گزارنے کا ڈر ہے تیرہ سے اُنیس سال بجوں کو قبولیت کا خوف ہے، چھوٹٰی جماعت میں پڑھنے والوں کو سکول کے پہلے دن کا خوف، یونیورسٹی والوں کو امتحان کے کے نتیجے کا خوف۔ ہے۔ ہمیں ناکامی، رد کیے جانے، مایوسی اور نامعلوم خوف بھی ہیں۔ ہم طوفانوں، زلزلوں، اور اُس آگ کا خوف رہتا ہے جو ہماری زمینوں اور زندگیوں کو اجاڑ دیتی ہے۔ ہمیں خوف ہوتا ہے کہ ہمیں چنا نہیں جائے گا اور پھر یہ خوف بھی ہوتا ہے کہ چن لیا جائے گا۔ ہمیں خوف ہے کہ ہم ناکافی ہیں، ہمیں خوف ہے کہ خُداوند ہمیں برکات نہیں بخشے گا۔ ہم تبدلی سے ڈرتے ہیں اور ہمارے خوف بڑھ کر دہشت بن سکتے ہیں۔ کیا میری فہرست سے کوئی باہر تو نہیں رہ گیا؟

زماناِ قدیم سے ہی، خوف نے خُدا کے بچوں کے نقطٗہ نگاہ کو محدود کیا ہے۔ ۲ سلاطین میں الیشع کی کہانی مجھے بہت پسند ہے۔ شاہِ ارام نے ایک لشکر بھیجا جنہوں نے ”راتوں رات آ کر شہر کو گھیر لیا۔“۲ وہ الیشع نبی کو پکڑنے اور مارنے کی نیت سے آئے تھے۔ ہم پڑھتے ہیں:

”اور جب خُدا کے بندے کا خادم صبح کو اٹھ کر باہر نکللا تو دیکھا کہ ایک لشکر مع گھوڑوں اور رتھوں کے شہر کے چوگرد ہے۔ اور اُس کے نوجوان نوکر نے اُس سے کہا، ہائے میرے مالک! ہم کیا کریں؟ “۳

یہ خوف بات کر رہا تھا۔

”ااور [الیشع] نے جواب دیا، خوف نہ کر کیونکہ ہمارے ساتھ والے اُن کے ساتھ والوں سےذیادہ ہیں“۴

لیکن وہ یہاں پر ہی نہیں رُک گیا۔

”الیشع نے دعا کی اور کہا، خُداوند اس کی آنکھیں کھول دے تاکہ وہ دیکھ سکے۔ اور خُداوند نے اُس جوان کی آنکھیں کھول دیں اور اُس نے نگاہ کی تو دیکھا کہ پہاڑ آتشی گھوڑوں اور رتھوں سے بھرا ہوا تھا “۵

ممکن ہے کہ ہمارا خوف دور اور ہمارے آسیب زیر کرنے کے لیے آگ کے رتھ نہ بھیجے جائیں لیکن پیغام واضع ہے۔ خُداوند ہمارے ساتھ ہے اور ہمیں ایسے طریقوں سے برکت دیتا ہے جو صرف وہی کر سکتا ہے۔ دعا وہ قوت اور مکاشفہ نازل کروا سکتی ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے تاکہ ہم اپنی سوچ کو یسوع مسیح اور اُس کے مخلصی بخش کفارہ پر مرکوز کر سکیں۔ خُداوند جانتا تھا کہ ہم بعض اوقات خوف محسوس کریں گے۔ ایسا میرے اور آپ دونوں کے ساتھ ہوا ہے، اسی لیے صحائف خُداوند کی مشورت سے بھرے ہیں:

”خاطر جمع رکھو اور خوف نہ کھاو“۶

”ہر خیال میں میری طرف دیکھو؛ شک نہ کرو، خوف نہ کھاؤ۔“۷

”چھوٹے گلے، خوف نہ کھا“ا۸ مجھےالفاظ ”چھوٹے گلے“کی گدازگی بہت پسند ہے یہ کلیسیا دنیاوی رسوخ کے اعتبار سے تعداد میں کم ہو سکتی سے، لیکن جب ہم اپنی روحانی آنکھیں کھولتے ہیں تو ہمارے ساتھ والے اُن کے ساتھ والوں سےذیادہ ہیں“۹ ہمارا پیار کرنے والا چرواہا، یسوع مسیح پھر کہتا ہے، ”زمین اور جہنم کو اپنے خلاف متحد ہونے دو، کیونکہ اگر تم میری چٹان پر تعمیر کیے گئے ہو، تو وہ غالب نہیں آسکتے۔“۱۰

خوف کیسے دور کیا جا سکتا ہے؟ کیونکہ وہ نوجوان، خُدا کے نبی الیشع کے بالکل ساتھ کھڑا تھا ہم سے بھی یہی وعدہ ہے۔ جب ہم صدر رسل ایم نیلسن کی مشورت سنتے اور اُن کے شنوا ہوتے ہیں تو ہم خُدا کے نبی کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں جوزف سمتھ کے الفاظ یاد رکھییں: ”اور اُس کے بارے میں دی گئی گواہیوں میں سے یہ تازہ ترین گواہی یہ ہے جو ہم اُس کے بارے میں دیتے ہیں کہ وہ زندہ ہے“۱۱ یسُوع مِسیح زندہ ہے۔ اُس کے اور اُس کی انجیل کے سااتھ ہماری محبت خوف دور کرے گی۔

ہماری خواہش کہ ”اُس کا روح ہمیشہ“ ہمارے ساتھ رہے خوف کو پرے کر کے ہماری فانی زندگیوں میں ابدی نقطع نگاہ کو جگہ دے گا۱۲ صدر نیلسن مزید کہتے ہیں ”آنے والے دِنوں میں، رُوحُ القُدس کی ہدایت، راہ نمائی، تسلی، اور مسلسل اثر کے بغیر روحانی طور پر زندہ رہنا ممکن نہ ہو گا“۱۳

خُداوند اُن وباوٗں کے بارے میں کہتا ہے جو زمین پر پھیلیں گی اور بہت سوں کے دلوں کو سخت کریں گی: ”میرے شاگرد مقدس جگہوں پر کھڑے ہوں گے اور جنبش نہ کھائیں گے“۱۴

اور پھر یہ الہامی مشورت ہے: ”تمہارا دل نہ گھبرائے، کیونکہ جب یہ تمام چیزیں رونما ہوں گی، تو تم جان لینا کہ تمہارے ساتھ کیے وعدے پورے کیا جائے گا“۱۵

مقدس جگہوں پر کھڑے ہو—تمہارا دل نہ گھبرائے—اور وعدے پورے کیے جائیں گے۔ آئیں اپنے خوف کے تناظر میں ان تینوں چیزوں کا جائزہ لیں۔

اول، مقدس جگہوں پر کھڑے ہوں۔ جب ہم مقدس جگہوں پر کھڑے ہوتے ہیں، یعنی—ہمارے راستبازی کے بھرے گھر، ہماری مقدس عبادت گاہیں، اور تقدیس شدہ ہیکلیں–تو ہم خُداوند کا روح اپنے ساتھ محسوس کرتے ہیں۔ ہم اپنی پریشانی کا سبب بننے والے سوالوں کا جواب ، یا یہ سکون پاتے ہیں کہ اُن کا جواب ابھی ضروری نہیں ہے۔ یہ روح کا عمل ہے۔ زمین پر خُدا کی بادشاہی کے یہ مقدس مقامات ہماری تعظیم، دوسروں کے لیے احترام، انجیل پر عمل میں بہترین کوشش اور ہماری امید کا تقاضہ کرتے ہیں کہ ہم اپنے خوف کو ایک طرف کریں اور اُس کے کفارہ کے ذریعے یسوع مسیح کی شفا بخش قوت کے خواہاں ہوں۔

خُدا کے ان مقدس مقامات میں یا، اُس کے بچوں کے دلوں میں خوف کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ کیوں؟ جواب ہے محبت۔ خُدا ہم سے محبت رکھتا ہے—ہمیشہ—اور ہم اُس سے محبت رکھتے ہیں۔ خُدا کے لیےہماری محبت تمام خوف کو مسترد کرتی ہے اور اُس کی محبت اُس کے مقدس مقامات میں بستی ہے۔ اس پر ذرا غور کریں۔ جب ہم خُدا سے کیے وعدوں پر پورا نہیں اترتے، جب ہم ابدی زندگی تک جاتے ہوئے اُس کے راستے سے بھٹک جاتے ہیں، جب ہم اُس کے الہی منصوبے میں اپنی اہمیت پر سوال یا شک کرتے ہیں، جب ہم خوف کو اجازت دیتے ہیں کہ وہ اپنے تمام ساتھیوں —ناامیدی، غصہ، محرومی، مایوسی —کے لیے دروازہ کھول دے، تو روح ہمیں چھوڑ جاتا ہے اور ہم خُداوند کے بغیر رہ جاتے ہیں۔ اگر آپ کو پتہ ہے کہ یہ احساس کیسا ہے تو آپ کو پتہ ہو گا کہ یہ کوئی اچھی جگہ نہیں ہے۔ اس کے بر عکس جب ہم پاک مقامات میں کھڑے ہوتے ہیں تو ہم خُدا کی محبت محسوس کرتے ہیں اور ”کامل محبت تمام خوف دور کرتی ہے۔“۱۶

اگلا وعدہ یہ ہے کہ ”گھبراو نہیں“۱۷ چاہے دنیا میں بدکاری اور تذبذب کتنا ہی بڑھ جائے، ہم سے وعدہ کیا گیا ہے کہ ”خُدا کا اطمینان جو سمجھ سے بالکل باہر ہے، ہمیں ملے گا۔“۱۸ اور جب مسیح اپنی قوت اور جلال میں آئے گا تو بدی، سرکشی اور ناانصافی ختم ہو جائے گی۔

بہت پہلے پولوس رسول نے نوجوان تمیتھس کو ہمارے وقتوں کے بارے میں بتاتے ہوئے نبوت کی:

ہم جانتے ہیں کہ آخری ایام میں، دُنیا اضطراب میں ہوگی۔

”کیونکہ آدمی خود غرض زر دوست، شیخی باز مغرور، بد گو، ماں باپ کے نافرمان، ناشکر، ناپاک …

خُدا کی نسبت عیش و عشرت کو کو زیادہ دوست رکھنے والے ہوں گے“۱۹

یاد رکھیں ”پردے کے دونوں جانب، ہمارے ساتھ والے،جو اپنے پورے دل قوت اور زہن سے خُداوند سے محبت رکھتے ہیں”اُن کے ساتھ والوں سے زیادہ ہیں“۲۰ اگر ہم سرگرمی سے خُداوند اور اُس کی راہوں بر بھروسہ رکھیں، اگر ہم اُس کے کام میں مشغول رہیں تو ہم دنیا کے رواجوں اور کبھی نہیں ڈریں گے اور نہ ہی اُن سے گھبرائیں گے۔ میں آپ سے التجا کرتا ہوں کہ دنیاوی تاثرات اور دباوٗ کو رفع کریں اور اپنی روزمرہ کی زندگی میں روحانیت کی تلاش کریں۔ اُن چیزوں سے محبت رکھیں جن سے خُداوند محبت رکھتا ہے—جس میں اُس کے احکام، اُس کے مقدس مسکن، اُس کے ساتھ ہمارے مقدس عہود، سبت کے ہر دن عشائے ربانی، دعا کے ذریعے اُس سے ابلاغ، شامل ہیں— اور آپ کو پریشانی نہیں ہو گی۔

آخری نقطہ: خُداوند اور اُس کے وعدوں پر بھروسہ رکھیں۔ میں جانتا ہوں کہ اُس کے تمام وعدے پورے ہوں گے۔ میں اس حقیقت کو ویسے ہی جانتا ہوں جیسے میں یہ جانتا ہوں کہ میں اس مقدس عبادت میں آپ کے سامنے کھڑا ہوں۔

خُداوند نے منکشف کیا ہے ”وہ جو دانش میں ہیں اور سچائی قبول کر چکے اور روح القدس کو اپنے رہنما بنا چکے اور جنہوں نے دھوکہ نہیں کھایا—دیکھو میں تم سے سچ کہتا ہوں وہ کاٹے اور آگ میں پھینکے نہیں جائیں گے بلکہ وہ اُس دن قائم رہیں گے۲۱

اسی وجہ سے ہمیں آج کی افراتفری اور اُن لوگوں کی وجہ سے گھبرانا نہیں چاہیے جو بڑی اور وسیع عمارت سے دیانتدارانہ کوشش اور خُداوند یسوع میسح سے منسوب خدمت کا مذاق اڑاتے ہیں۔ رجائیت، ہمت، بلکہ پاک محبت اُسی دل سے آتی ہے جس پر گھبراہٹ اور شورش کا بوجھ نہ ہو۔ صدر نیلسن جو ”مستقبل کے بارے میں پُر امید ہیں“ ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ ”اگر متعدد آوازوں اور فلسفّوں کی چھان پھٹک کرنے کی ذرا سی آرزو اگر ہمارے اندر ہے تو ہمیں لازماً مکاشفہ پانا سیکھنا ہے“۔۲۲

ذاتی مکاشفہ پانے کے لیے ہمیں انجیل کے مطابق زندگی گزارنے اور دوسروں کے ساتھ ساتھ خود میں بھی ایمانداری اور روحانیت کے حوصلہ افزائی کرنی ہے۔

سپنسر ڈبلیو، قمبل میری جوانی کے نبی تھے۔ میں بطور رسول بلاہٹ کے بعد میں نے پچھلے کچھ سالوں میں، اکتوبر ۱۹۴۳ کی جنرل کانفرنس میں دیے اس پیغام سے سکون پایا ہے۔ وہ اپنی بلاہٹ کے سبب وہ ہیجان ذدہ تھے، میں اس احساس سے واقف ہوں۔ ایلڈر قمبل کے کہا”میں نے بہت ذیادہ غوراور دعا کی اور روزے رکھے اور دعا کی۔ میرے ذہن میں متضاد خیال یوں اٹھے—کہ گویا حقیقی آواز ہوں جو یہ کہتے تھے کہ تم یہ کام نہیں کر سکو گے، تم اس کے اہل نہیں ہو۔ تمہارے پاس قابلیت ہی نہیں ہے—اور پھر آخر میں، ہمیشہ، یہ فتح مند سوچ آتی تھی: تمہیں اپنا سونپا پورا کرنا ہی ہے—تمہیں خود کو قابل، اہل اور لائق بنانا ہے۔ اور یوں جنگ جاری رہتی تھی“۲۳

میں اُس رسول کی خالص دلانہ گواہی سے قوت پاتا ہو جو بعد میں اس قوی کلیسیا کا بارہواں صدر بھی بنا۔ اُس نے پہچان لیا کہ اُسے ”تفویض کردہ کام کو پورا“ کرنے کے لیے پنے خوف کو پسِ پشت ڈالنا ہے ، اور اُسے اپنے آُپ کو ”قابل، اہل اور لائق “بنانے کے لیے خُداوند کی قوت پر بھروسہ کرنا ہے۔ ہم بھی ایسا کر سکتے ہیں۔ جنگیں جاری رہیں گی، لیکن ہم خُداوند کے روح کے ساتھ اُن کا سامنہ کریں گے۔ ہم ”گھبرائیں گے نہیں“کیونکہ ہم خُداوند کے ساتھ اور اُس کے اصولوں اور اور اُس کے ابدی منصوبے کے لیے صف بند ہوئے ہیں اور ہم مقدس جگہ پر کھڑے ہیں۔

اب اُس بیٹی اور داماد کا کیا بنا جنہوں نے دل کی گہرائی سے کھوجنے اور خوف کی بنیاد پر وہ سوال پوچھا تھا۔ اُس روز اُنہوں نے ہماری گفتگو پر سنجیدگی سے غور کیا، اُنہوں نے دعا کی اور روزہ رکھا اور اپنے فیصلے خود کیے۔ ہمارے اور اُن کے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ ہم اب نانا نانی ہیںِ ایمان اور محبت میں آگے بڑھتے ہوئے اب اُن کے سات خوبصورت بچے ہیں۔

ایلڈر اور بہن ریسبینڈ کے سات نواسے اور نواسیاں

بھائیو اور بہنو، ہمت نہ ہارو ہاں ہم پُر خطر دنوں میں رہ رہے ہیں، لیکن اگر ہم موعودہ راہ پر رہیں تو ہمیں خوف کھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں آپ کو برکت دیتا ہوں کہ جب آپ ایسا کریں تو آپ ہمارے وقتوں کے یا اپنی راہ میں آنے والی پریشانیوں کے سبب گھبرا نہ جائیں۔ میں آپ کو برکت دیتا ہوں کہ آپ مقدس مقامات پر کھڑے ہونے کا انتخاب کریں اور جنبش نہ کھائیں۔ میں آپ کو برکت دیتا ہوں کہ آپ یسوع مسیح کے وعدوں پر یقین رکھیں، کہ وہ زندہ ہے، وہ ہماری نگہبانی کرتا ہے، ہماری دیکھ بھال کرتا ہے اور ہمارے ساتھ کھڑا ہے۔ ہمارے خُداوند اور نجات دہندہ کے نام سے آمین۔