مجلسِ عامہ
کہانت نوجوانوں کے لیے کیسے بابرکت ثابت ہوتی ہے
مجلسِ عامہ اپریل ۲۰۲۰


کہانت نوجوانوں کے لیے کیسے بابرکت ثابت ہوتی ہے

کہانت کے ذریعے، ہم سربلند ہوسکتے ہیں۔ کہانت ہماری دُنیا میں نور لے کر آتی ہے۔

میں یہاں آنے کے لیے شکر گزار ہوں۔ جب مجھے پہلی بار پتہ چلا کہ مجھے آپ کے ساتھ آج بات کرنے کا موقع دیا گیا ہے، تو میں اِس کے بارے میں بڑی پُرجوش ہوئی لیکن اُسی دوران بڑی عاجز بھی ہوئی۔ میں نے اِس پر بہت وقت صرف کیا کہ میں کیا اشتراک کروں، میں اُمید کرتی ہوں کہ روح براہِ راست میرے پیغام کے ذریعےآپ سے کلام کرے۔

مورمن کی کتاب میں، لحی مرنے سے پہلے اپنے سارے بیٹوں کو برکت دیتا ہے جو اُن کی مدد کرتی ہے کہ اپنی خصوصیات اور ابدی استعداد کو دیکھ سکیں۔ میں آٹھ بچوں میں سے سب سے چھوٹی ہوں، اور اِس گزرے سال میں پہلی دفعہ گھر میں اکیلی رہی ہوں۔ اپنے بہن بھائیوں کو پاس نہ پا کر اور ہمیشہ کسی سے بات نہ کر پانا میرے لیے مشکل رہا ہے۔ ایسی بھی راتیں تھیں جب میں نے اپنے آپ کو بہت تنہا محسوس کیا۔ میں اپنے والدین کی بہت شکر گزار ہوں، جنہوں نے میری مدد کرنے کی اپنی پوری کوشش کی۔ اِس کی ایک مثال یہ ہے جب میرے باپ نے خاص طور پر مشکل وقت کے دوران مجھے کہانتی آرام کی برکت دینے کی پیشکش کی۔ اُن کی برکت کے بعد، چیزیں فوراً ہی تبدیل نہیں ہوئیں، لیکن میں اپنے خُدا باپ اور اپنے باپ کے پیار اور اِطمینان کو سمجھنے کے قابل ہو گئی تھی۔ میں اپنے آپ کو بڑی بابرکت سمجھتی ہوں کہ میرا باپ اہل ہے جو مجھے کہانتی برکت دیتا ہے جب بھی مجھے ضرورت ہوتی ہے اور جو میری مدد کرتا ہے تاکہ میں اپنی قوت اور ابدی استعداد کو جان سکوں، باکل ویسے جیسے لحی نے کیا جب اُس نے اپنے بچوں کو برکت دی۔

اپنے حالات سے قطع نظر، آپ ہمیشہ کہانتی برکات حاصل کر سکتے ہیں۔ خاندانی ارکان، دوستوں، خدمت گزار بھائیوں، کہانتی راہنماؤں، اور آسمانی باپ کے ذریعے جو آپ کو کبھی ناکام نہیں ہونے دے گا، آپ کہانتی برکات حاصل کر سکتے ہیں۔ ایلڈر نیل ایل اینڈرسن نے کہا: ـ”کہانتی برکات اُس شخص سے لامحدود طور پر زیادہ ہوتی ہیں جو اِس تحفے کا حامل ہوتا ہے۔ … جب ہم اہل ہوتے ہیں، تو کہانتی رسوم ہماری زندگیوں کو مالا مال کر دیتی ہیں۔“۱

جب آپ کو اضافی راہنمائی کی ضرورت ہو تو آپ برکت لینے کے لیے مت ہچکچائیں۔ مشکل لمحات میں ہی ہمیں سب سے زیادہ رُوح کی مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ کوئی بھی کامل نہیں ہے، اور ہم سب مصائب کا تجربہ کرتے ہیں۔ ہم میں سے کچھ اضطراب، افسردگی، نشے، یا احساسِ کمتری میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ کہانتی برکات ہماری اِن چنوتیوں پر غالب آنے میں مدد کر سکتی ہیں اور مستقبل میں آگے بڑھتے ہوئے ہم اِطمینان حاصل کرسکتے ہیں۔ میں اُمید کرتی ہوں کہ آپ اہل ہونے کی کوشش کریں گے تاکہ آپ یہ برکات حاصل کر سکیں۔

ایک اور طریقہ جس کے ذریعہ کہانت ہمیں برکت دیتی ہے وہ بطریقی برکت ہے۔ میں نے اپنی بطریقی برکت کی طرف مائل ہونا سیکھا ہے جب میں اُداس یا تنہا محسوس کرتی ہوں۔ میری برکت میری مدد کرتی ہے کہ میں اپنی استعداد اور خاص منصوبے کو دیکھوں جو خُدا نے میرے لیے بنایا ہے۔ یہ مجھے سکون دیتی ہے اور میری مدد کرتی ہے کہ میں زمینی تناظر سے آگے دیکھ سکوں۔ یہ مجھے میرے تحائف اور اُن برکات کے بارے میں یاد دلاتی ہے جو مجھے تب حاصل ہوں گی اگر میں اہل زندگی بسر کروں گی۔ یہ مجھے یاد رکھنے میں مدد کرتی ہے اور سکون دیتی ہے کہ خدا جواب مہیا کرے گا اور میرے لیے بالکل اُس لمحے دروازے کھولے گا جب مجھے اُس کی سب سے زیادہ ضرورت ہوگی۔

بطریقی برکات ہماری مدد کرتی ہیں کہ ہم تیاری کر سکیں تاکہ واپس جاکر آسمانی باپ کے ساتھ رہیں۔ میں جانتی ہوں کہ بطریقی برکات خُدا کی طرف سے آتی ہیں اور ہماری مدد کرتی ہیں کہ ہماری کمزوریوں کو طاقت میں بدل سکیں۔ یہ قسمت کا حال بتانے والوں کے پیغامات نہیں ہیں؛ یہ برکات ہمیں بتاتی ہیں کہ ہمیں کیا سُننے کی ضرورت ہے۔ یہ ہم میں سے ہر ایک کے لیے لیحونا کی مانند ہیں۔ جب ہم خُدا کو اپنی زندگی میں اولین درجہ دیتے ہیں اور اُس پر ایمان رکھتے ہیں، تو وہ ہمارے اپنے ویرانے میں ہماری راہنمائی کرے گا۔

جیسے خُدا نے جوزف سمتھ کو کہانت کی برکت دی تاکہ اِنجیل کی برکات بحال کی جا سکیں، ہم انجیل کی برکات کو اپنی زندگیوں میں کہانت کے ذریعے سے حاصل کر سکتے ہیں۔ ہر ہفتے ہم عشائے ربانی لینے کا موقع اور شرف حاصل کرتے ہیں۔ اِس کہانتی رسم کے ذریعے، ہم روح کو ہمیشہ اپنے پاس رکھ سکتے ہیں، جو ہمیں پاک اور صاف کر سکتا ہے۔ اگر آپ کو اپنی زِندگی سے کچھ ختم کرنے کی ضرورت ہے، تو ایک با اعتماد راہنما کے پاس جائیں جو آپ کو صحیح راہ پر ڈال سکے۔ آپ کے راہنما آپ کی مدد کر سکتے ہیں کہ یِسُوع مسِیح کے کفارے کی پوری طاقت تک آپ رسائی حاصل کر سکیں۔

کہانت کا شکریہ، ہم ہیکل کی رسوم کی برکات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ جب سے میں ہیکل میں داخل ہونے کے قابل ہوئی ہوں، میں نے اپنا مقصد اور ترجیح بنائی ہے کہ اِس میں باقاعدگی سے جاؤں۔ وقت نکال کر اور ضروری قربانیاں دے کر جو مجھے میرے آسمانی باپ کے گھر میں اُس کے قریب لاتی ہیں، مجھے مکاشفہ پانے اور سرگوشیاں حاصل کرنے کی برکات ملی ہیں جنہوں نے واقعی زندگی بھر میری مدد کی ہے۔

کہانت کے ذریعے، ہم سربلند ہوسکتے ہیں۔ کہانت ہماری دُنیا میں نور لے کر آتی ہے۔ ایلڈر روبرٹ ڈی ہیلز نے کہا: ”کہانت کی طاقت کے بغیر، ’ساری سرزمین بالکل برباد ہو جائے گی‘ (دیکھیںعقائد اور &عہود ۲: ۱–۳)۔ کوئی روشنی نہ ہو گی، کوئی اُمید نہیں—صرف اندھیرا۔“۲

خُدا ہماری ہمت افزائی کرتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم واپس اُس کے پاس لوٹیں۔ وہ ہمیں ذاتی طور پر جانتا ہے۔ وہ آپ کو جانتا ہے۔ وہ ہمیں پیار کرتاہے۔ وہ ہمیشہ ہمارے بارے میں باخبر رہتا ہے اور حتیٰ کہ ہمیں تب بھی برکات دیتا ہے جب ہم سمجھتے ہیں کہ ہم اُن کے اہل نہیں ہیں۔ وہ جانتا ہے کہ ہمیں کیا چاہیے اور کب چاہیے۔

”مانگو، تو تُم کو دِیا جائے گا؛ ڈھُونڈو، تو پاؤ گے؛ دروازہ کھٹکھٹاؤ، تو تُمہارے واسطے کھولا جائے گا:

”کیونکہ جو کوئی مانگتا ہے اُسے ملتاہے؛ جو ڈھونڈتا ہے پاتا ہے؛ اور جو کوئی کٹھکھٹاتا ہے اُس کے لیے دروازہ کھولا جاتا ہے“ (متی ۷: ۷–۸

اگر آپ ابھی تک کہانت کی گواہی کے حامل نہیں تو، میں آپ کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں کہ آپ خود سے اِس کی طاقت جاننے کے لیے دُعا کریں، اور پھر صحائف کا مطالعہ کریں تاکہ آپ خُدا کے الفاظ سُن سکیں۔ میں جانتی ہوں کہ اگر ہم خُدا کی کہانت کی طاقت کا تجربہ اپنی زندگی میں کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تو ہم برکت پائیں گے۔ یِسُوع مسِیح کے نام پر، آمین۔

حوالہ جات

  1. نیل ایل اینڈرسن، ”Power in the Priesthood،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۳، ۹۲۔

  2. رابرٹ ڈی ہیلز، ”Blessings of the Priesthood،“ انزائن، نومبر ۱۹۹۵، ۳۲۔

شائع کرنا