۲۰۱۰–۲۰۱۹
نوجوانان کی مضبُوطی کے لیے ترامیم
مجلسِ عامہ اکتوبر ۲۰۱۹


2:3

نوجوانان کی مضبُوطی کے لیے ترامیم

مزید نوجوان مرد اور نوجوان خواتین کامیابی سے اِس چنوتی سے نمٹنے کے قابل ہوں گی اور ہمارے نوجوانوں پر انتہائی مرکوز اور مضبُوط توجہ کی بدولت راہِ حق پر قائم رہیں گی۔

پیارے صدر نیلسن، بپتِسمہ کے گواہوں سے متعلق اُس مسرت بخش اِلہامی ہدایت اور نوجوانوں کو تقویت بخشنے اور اُن کی مُقدّس صلاحیت کو بڑھانے میں مدد دینے کی جس راہنمائی کا اشتراک کرنے کا کام آپ نے ہم کو سونپا ہے اُس کے لیے آپ کا شُکریہ۔

اِس سے پہلے کہ مَیں اِن ترامیم کا اشتراک کروں، ہم اِنجیل کی جاری بحالی میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں اَرکان کے غیر معمولی رویوں کی مخلصانہ تعریف کا اظہار کرتے ہیں۔ جیسا کہ پچھلے سال صدر نیلسن نے تجویز کیا تھا کہ، آپ نے ضروری وٹامن کھا لیے ہیں(آپ نے متوقع بڑی تبدیلیوں کے لیے اپنے آپ کو تیار کرلیا ہے)!۱

آپ نے گھر پر پُر مسرت طریقے سے آ، میرے پِیچھے ہولے کا مُطالعہ کیا ہے۔۲ آپ نے کلیسیائی ترامیم پر بھی حسبِ ہدایت عمل کیا ہے۔ بُزرگوں کی جماعت اور اَنجُمنِ خواتین کے اَرکان اکٹھے مِل کر نِجات کا کام کرتے ہیں۔۳

ہم آپ کے نہایت شُکر گُزار ہیں۔۴ ہم خاص طور پر اپنے نوجوانوں کے مشکور ہیں جنھوں نے مضبُوطی اور دینداری کا مُظاہرہ کیا۔

ہمارے نوجوان ایک دلچسپ لیکن ساتھ ہی ساتھ مُشکل وقت میں زِندگی گُزار رہے ہیں۔ دستیاب انتخابات کبھی بھی اتنے غیر متوقع نہ تھے۔ ایک مثال: جدید سمارٹ فون ناقابلِ یقین حد تک اہم اور اعلیٰ درجے کی معلومات تک رسائی فراہم کرتا ہے، جس میں خاندانی تاریخ اور مُقدّس صحائف بھی شامل ہیں۔ اِس کے برعکس، اِس میں احمقانہ، بد کار اور بُرا مواد بھی موجود ہوتا ہے جو ماضی میں اتنی آسانی سے دستیاب نہیں ہوتا تھا۔

خاندان مزکور نصاب
سرگرمی برائے نوجوانان

ہمارے نوجوانوں کو انتخاب کی اِن بھول بھلیوں میں صحیح سمت اِختیّار کرنے میں مدد کے لیے، کلیسیا نے تین گہرے اور جامع اقدامات تیار کیے ہیں۔ اوّل، نصاب کو مضبُوط بنایا گیا ہے اور اِس کو گھر تک وسعت بخشی گئی ہے۔ دوّم، پچھلے اِتوار کو صدر رسل ایم نیلسن، صدر ایم رسل بیلرڈ، اور عمومی افسران کی جانب سے پیش کیا جانے والا بچّوں اور نوجوانوں کا پروگرام جس میں دلچسپ سرگرمیاں اور ذاتی ترقّی شامل ہے۔ سوّم، نوجوانوں کو ہمارے اُسقف صاحبان اور دیگر راہنماؤں کی زیادہ معنی خیز توجہ دلانے کے لیے تنظیمی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اِس توجہ کو رُوحانی طور پر قوی ہونا چاہیے اور نوجوانوں کے فوجی دستے کا حِصّہ بننے میں ہمارے نوجوانوں کی مدد کرنی چاہیے جس کا حِصّہ بننے کی صدر نیلسن نے اُنھیں تنبہہ کی ہے۔

مربوط نمُونے

یہ کوششیں، پچھلے چند سالوں کے دوران اعلان کردہ ترامیم کے ساتھ، الگ تھلگ تبدیلیاں نہیں ہیں۔ مُقدّسین کو برکت دینے اور خُدا سے ملنے کی اُن کی تیاری کے لیے ہر ایک ترمیم باہم مربوط نمُونے کا لازمی جزو ہے۔

اِس نمُونے کا ایک حِصّہ اُبھرتی ہوئی نسل سے متعلق ہے۔ ہمارے نوجوانوں سے چھوٹی عمر میں زیادہ انفرادی ذمہ داری اُٹھانے کی توقع کی جارہی ہے—والدین اور راہنماؤں کی مداخلت کے بغیر جو نوجوان خود اپنے تِئیں سرانجام دے سکتے ہیں۔۵

اعلان

آج ہم حلقے اور المیخ کی سطح پر نوجوانوں کے لیے تنظیمی تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہیں۔ جیسا کہ صدر نیلسن نے وضاحت کی کہ، بہن بانی ایچ کورڈن آج شام نوجوان خواتین سے متعلق تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اب جن تبدیلیوں پر مَیں تبادلہ خیال کروں گا اُن کا ایک مقصد ہارونی کہانت کے حاملین، جماعتوں، اور جماعتوں کی صدارت کو مضبُوط بنانا ہے۔ یہ تبدیلیاں ہمارے طور طریقوں کو عقائد اور عہود ۱۰۷: ۱۵ کے ساتھ ہم آہنگ بناتی ہیں، جس میں تحریر ہے کہ، ”صدارتی مجلس برائے بشپ اِس[ہارونی] کہانت کی صدارت ہے، اور اِسی کہانت کی کُنجیاں یا اِختیّارات اُس کے پاس ہیں۔“

بشپ کے صحائفی فرائض میں سے ایک کاہنوں کی صدارت کرنا اور اُن کے ساتھ مشورت میں بیٹھنا، اُنھیں اُن کے عہدے کی ذمہ داریاں سِکھانا ہے۔۶ اِس کے علاوہ، اُسقفی صدارت کے مشیرِ اوّل کی مخصوص ذمہ داری اُستاد صاحبان کی دیکھ بھال اور مشیرِ دوّم کی مخصوص ذمہ داری ڈیکنز کی دیکھ بھال کرنا ہے۔

اِسی مناسبت سے، عقائد اور عہود میں پائے جانے والے اِس اِلہام سے ہم آہنگ ہونے کے لیے، حلقے کی سطح پر انجمنِ فرزندان کی صدارتیں موقوف کردی جائیں گی۔ اِن وفادار بھائیوں نے نہایت اچّھا کام کیا ہے، اور ہم اِن سے اظہارِ تشکر کرتے ہیں۔

ہم اُمِید کرتے ہیں کہ اُسقفی صدارتیں انجمنِ فرزندان کی کہانتی ذمہ داریوں پر زیادہ زور اور توجہ مرکوز کریں گی اور جماعتی فرائض کی ادائیگی میں اُن کی مدد کریں گی۔ ہارونی کہانت کی جماعتوں کی صدارتوں اور اُسقفی صدارتوں کے فرائض کی ادائیگی میں معاونت کے لیے قابل بالغ صلاح کار برائے انجمنِ فرزندان کو بُلاہٹ دی جائے گی۔۷ ہمیں یقین ہے کہ مزید نوجوان مرد اور نوجوان خواتین کامیابی سے اِس چنوتی سے نمٹنے کے قابل ہوں گی اور ہمارے نوجوانوں پر انتہائی مرکوز اور مضبُوط توجہ کی بدولت راہِ حق پر قائم رہیں گی۔

خُداوند کے اِلہامی نمُونے کے تحت، حلقے کے ہر ایک رکن کی ذمہ داری اُسقف پر عائد ہوتی ہے۔ وہ نوجوانوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے والدین کو بھی برکت دیتا ہے۔ ایک اُسقف نے مشاہدہ کیا کہ جب اُس نے فحاشی کے ساتھ جدوجہد کرنے والے ایک نوجوان کی صلاح کی، تو وہ اُس نوجوان کی تَوبہ کرنے میں صرف اُسی صورت مدد کرسکا جب اُس نے ساتھ ہی ساتھ والدین کو پیار اور تفہیم سے رد عمل کا اظہار کرنے میں اُن کی مدد کی۔ اُس نوجوان کی شِفایابی اُس کے خاندان کے لیے شِفا بخش ثابت ہوئی اور پورے خاندان کے حق میں کام کرنے والے اُسقف کے ذریعے ہی ایسا ممکن ہوا تھا۔ یہ نوجوان اب ایک قابل ملکِ صدق کی کہانت کا حامل اور کُل وقتی مبلغ بن گیا ہے۔

جیسا کہ یہ مثال تجویز کرتی ہے کہ، اِن تبدیلیوں کے باعِث:

  • نوجوانوں اور پرائمری کے بچّوں کی دیکھ بھال کی بنیادی ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کرنے میں اُسقف صاحبان اور اُن کے مشیران کی مدد ہوگی۔

  • ہر نوجوان کی ذاتی زِندگی اور اہداف کا محور ہارونی کہانت کی قُدرت اور فرائض ہوں گے۔

یہ تبدیلیاں درج ذیل باتوں پر بھی زور دیتی ہیں:

  • ہارونی کہانت کی جماعتی صدارتوں کی ذمہ داریوں اور اُسقفی صدارت کو اُن کی براہ راست جوابدہی پر زور دینا۔

  • بالغ راہ نماؤں کو اپنے دفتر کی قُدرت اور اِختیّار کی بڑھوتی کے لیے ہارونی کہانت کی جماعتی صدارتوں کی معاونت اور سرپرستی کی حوصلہ افزائی کرنا۔

جیسا کہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ، اِن تبدیلیوں کے نتیجہ میں انجمنِ دختران کی دیکھ بھال کی اُسقفی صدارت کی ذمہ داری کم نہیں ہوتی ہے۔ جیسا کہ صدر نیلسن نے ابھی سکھایا ہے، ”[اُسقف] کی پہلی اور سب سے اہم ذمہ داری اپنے حلقے کی انجمنِ فرزندان اور انجمنِ دختران کی دیکھ بھال کرنا ہے۔“۸

ہمارے پیارے اور محنتی اُسقف صاحبان اِس ذمہ داری کو کیسے نبھائیں گے؟ جیسا کہ آپ کو یاد ہوگا، ۲۰۱۸ میں ملکِ صدق کی کہانتی جماعتوں کو انجمنِ خواتین کے ساتھ مزید مربوط طریقے سے کام کرنے کی تبدیلی کی گئی تھی تاکہ بزرگوں کی جماعت اور انجمنِ خواتین، اُسقف کی ہدایت سے، اُن اہم ذمہ داریوں کو سرانجام دینے میں مدد کریں جن پر پہلے اُسقف اپنا زیادہ وقت خرچ کرتا تھا۔ اِن ذمہ داریوں میں حلقے کی کارِ تبلیغ اور ہَیکل اور خاندانی تاریخ کے کام۹—اور ساتھ ہی ساتھ حلقے کے اَرکان کی زیادہ سے زیادہ خدمت گزاری شامل ہے۔

ایک اُسقف کی ذمہ داریاں

اُسقف کچھ ذمہ داریاں کسی دُوسرے کو تفویض نہیں کرسکتا، جیسا کہ نوجوانان کی مضبُوطی، منصفِ عام ہونا، ضرورت مندوں کی دیکھ بھال کرنا، اور مالی اور مادّی اُمور کی نگرانی کرنا۔ اُن تبدیلیوں کا فہم، بہرحال، ماضی میں ہمارے لیے دشوار ہو سکتا تھا۔ جیسا کہ بزرگ جیفری آر ہالینڈ نے گذشتہ سال ملکِ صدق کی کہانتی جماعتوں میں تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے وضاحت کی تھی: ”اُسقف، یقیناً، حلقے کی صدارت کرنے والا اعلیٰ کاہن ہی رہے گا۔ [بزرگوں کی جماعت اور انجمنِ خواتین] کا یہ نیا خاکہ اُسے ملکِ صدق کی کہانت اور انجمنِ خواتین کے کام کی صدارت دونوں جماعتوں کا کام خود کیے بغیر کرنے دے گا۔۱۰

مثال کے طور پر، انجمنِ خواتین کی صدر اور بزرگوں کی جماعت کا صدر، جیسا کہ تفویض کیا گیا ہے، بالغوں سے مشورت میں اپنا زیادہ کردار ادا کرسکتا ہے—اور نوجوان خواتین سے مشورت کے لیے انجمنِ دختران کی صدر بھی ایسا ہی کر سکتی ہے۔ اگرچہ صرف اُسقف ایک منصفِ عام کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے سکتا ہے، لیکن جن معاملات میں منصفِ عام کی ضرورت نہیں ہوتی ہے یا وہ کسی بھی قسم کی زیادتی کا معاملہ نہ ہو تو دُوسرے راہنما بھی اُن چنوتیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے آسمانی اِلہام پانے کے حقدار ہوتے ہیں۔۱۱

اِس کا ہرگز مطلب یہ نہیں ہے کہ ایک جوان عورت اُسقف یا اپنے والدین سے بات نہیں کرسکتی ہے۔ اُن کی توجہ نوجوانوں پر مزکور ہے! لیکن اِس کا مطلب یہ ہے کہ انجمنِ دختران کی راہنما کسی انفرادی جوان عَورت کی ضروریات پوری کرسکتی ہے۔ اُسقفی صدارت کو نوجوان مردوں کی مانند نوجوان خواتین کی بھی فکر ہے، لیکن ہم جماعتی صدارت کے کردار پر حاوی ہوئے بغیر، بلکہ نوجوانان کو اُن کرداروں میں کامیاب ہونے میں مددگار ثابت ہونے کے لیے اُس قوت کو پہچانتے ہیں جو مضبُوط، منسوب اور مرکوز انجمنِ دختران کی راہنماؤں سے حاصل ہوتی ہے جو پیار کرتی اور معتبر صلاح کار بنتی ہیں۔

بہن کورڈن آج رات انجمنِ دختران کے لیے اضافی دلچسپ تبدیلیوں کا اشتراک کریں گی۔ مَیں، البتہ، اعلان کرتا ہوں کہ حلقے کی انجمنِ دختران کی صدور اب براہ راست حلقے کے اُسقف کو جواب دہ ہوں گی اور اُس کے ساتھ مشورت کریں گی۔ ماضی میں، یہ تفویض ایک مشیر کو بھی سونپی جاسکتی تھی، لیکن اب سے، انجمنِ دختران حلقے کی صدارت کی کُنجیاں رکھنے والے کی براہ راست ذمہ داری ہوں گی۔ انجمنِ خواتین کی صدر براہ راست اُسقف کو جواب دہ رہے گی۔۱۲

عمومی اور المیخی سطح پر، ہم انجمنِ فرزندان کی صدارت کرتے رہیں گے۔ المیخی سطح پر، ایک رکنِ اعلیٰ مجلس انجمنِ فرزندان کا صدر ہوگا۱۳ اور، انجمنِ دختران اور پرائمری کو تفویض کردہ اَرکانِ اعلیٰ مجلس کے ساتھ مل کر، المیخ کی ہارونی کہانت–انجمنِ دختران کمیٹی کا حِصّہ بنے گا۔ یہ بھائی اِس کمیٹی میں صدارتِ انجمنِ دختران برائے المیخ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ المیخی صدارت کے ایک مشیر کی قیادت میں، اِس کمیٹی کی اہمیت میں اضافہ ہوگا کیونکہ بچّوں اور نوجوانان کے نئے اقدام میں بہت سے پروگرام اور سرگرمیاں المیخی سطح پر منقعد ہوں گی۔

یہ اَرکانِ اعلیٰ مجلس، صدارتی مجلسِ برائے المیخ کی ہدایت کے تحت، اُسقف اور ہارونی کہانت کی جماعتوں کے لیے ایسے وسائل کے طور پر خدمات سرانجام دے سکتے ہیں جیسے اِس سے پیشتر اَرکانِ اعلیٰ مجلس نے حلقے کی بزرگوں کی جماعتوں کو خدمات فراہم کی تھیں۔

اِس سے متعلقہ معاملہ میں، ایک اور رکنِ اعلیٰ مجلس سنڈے سکول صدارتِ برائے المیخ کے صدر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے گا اور، ضرورت کے مُوافِق، المیخ کی ہارونی کہانت–انجمنِ دختران کمیٹی میں بھی خدمت کرسکتا ہے۔۱۴

راہ نماؤں کو بھیجی جانے والی معلومات میں اضافی تنظیمی تبدیلیوں کی مزید وضاحت پیش کی جائے گی۔ اِن تبدیلیوں میں شامل ہیں:

  • اُسقفی صدارت کی کمیٹی برائے نوجوانان کی جگہ حلقہ کی مشاورتی مجلس برائے نوجوانان منقعد کی جائے گی۔

  • لفظ ”میوچل“ معتل کر دیا جائے گا اور ”انجمنِ دختران کی سرگرمیاں،“ ”ہارونی کہانت کی جماعت کی سرگرمیاں،“ یا ”نوجوانان کی سرگرمیاں،“ بن جائیں گی جو جہاں ممکن ہوا وہاں ہفتہ وار منعقد کی جائیں گی۔

  • نوجوانوں کی سرگرمیوں کے لیے حلقے کے بجٹ کو نوجوان مردوں اور نوجوان خواتین کے درمیان ہر تنظیم میں نوجوانوں کی تعداد کے مطابق مساوی تقسیم کیا جائے گا۔ پرائمری کی سرگرمیوں کے لیے بھی کافی رقم فراہم کی جائے گی۔

  • ہر سطح پر—حلقہ، المیخ اور عمومی—ہم ”معاونتی“ کی اصطلاح کی بجائے ”تنظیم“ کی اصطلاح کا استعمال کریں گے۔ جو لوگ عمومی انجمنِ خواتین، انجمنِ دختران، انجمنِ فرزندان، پرائمری اور سنڈے سکول کی تنظیموں کی راہنمائی کرتے ہیں اُنھیں ”عمومی افسران“ کہا جائے گا۔ وہ لوگ جو حلقے اور المیخ کی سطح پر تنظیموں کی راہنمائی کرتے ہیں وہ ”افسران برائے حلقہ“ اور ”افسران برائے المیخ“ کہلائے جائیں گے۔۱۵

آج کی اعلان کردہ ترامیم کا اطلاق فوری طور پر شاخوں، حلقوں، اضلاع اور المیخوں میں کیا جاسکتا ہے لیکن یکم جنوری، ۲۰۲۰ تک اِن پہ مکمل طور پر عمل درآمد ہو جانا چاہیے۔ یہ تبدیلیاں، سابقہ تبدیلیوں کے ساتھ باہم مِل کر اور مربوط ہو کر، ایک ایسی رُوحانی اور تنظیمی کوشش کی نمائندگی کرتی ہیں جو ہر مرد، عورت، نوجوان، اور بچّے کو برکت اور تقویت بخشنے کے عقیدے سے مطابقت رکھتی ہے، راہِ حق پر آگے بڑھتے ہوئے ہر ایک کو اپنے مُنّجی، یِسُوع مسِیح، کی مثال کی پیروی کرنے میں مدد کرتے ہوئے۔

پیارے بھائیو اور بہنو، میں وعدہ کرتا ہوں اور گواہی دیتا ہوں کہ یہ جامع ترامیم، ایک اِلہامی صدر اور نبی، رسل ایم نیلسن کی ہدایت میں، کلیسیا کے ہر رُکن کو بااِختیّار اور مضبُوط بنائیں گی۔ مُنّجی پر ہمارے نوجوانان کے اِیمان کو مزید تقویت ملے گی، مخالف کی آزمائشوں سے وہ محفوظ رہیں گے، اور زِندگی کی چنوتیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے وہ تیار کھڑے ہوں گے۔ یِسُوع مسِیح کے مُقدّس نام پر، آمین۔

حوالہ جات

  1. دیکھیں رسل ایم نیلسن، ”ایّام آخِر کا مُقدّس نبی، اہلیہ اور رُسول عالم گیر خدمت گُزاری پر اِظہارِ خیال کرتے ہیں،“ نیوز روم، اکتوبر ۳۰، ۲۰۱۸، newsroom.ChurchofJesusChrist.org۔

  2. اِس کے علاوہ، آپ نے صدر رِسل ایم نیلسن کی تعلیم کے مطابق کلیسیا کے درست نام کو استعمال کیا ہے اور ایسا کرنے سے اپنے مُنّجی کو محبّت اور عقیدت سے یاد کرنے کی مخصوص کوششیں کی ہیں۔

  3. ”کلیسیائے یِسُوع مسِیح کے اَرکان کو اِس لیے بھیجا گیا ہے کہ وہ اُس کے ’تاکستان میں آدمِیوں کی رُوحوں کی نِجات کا کام کر سکیں‘ (عقائد اور عہود ۱۳۸: ۵۶)۔ اِس نِجات کے کام میں اراکین کا کارِ تبلیغ،نئے تبدیل شدہ اَرکان کو سرگرم رکھنا، کم متحرک اَرکان کو متحرک کرنا، ہَیکل اور خاندانی تاریخ کا کام کرنا، اور اِنجیل کی تعلیم دینا شامل ہیں۔ اُسقفی صدارت حلقہ میں کونسل برائے حلقہ کے دیگر اَرکان کی مدد سے اِس کام کی قیادت کرتی ہے“ (Handbook 2: Administering the Church, 5.0, ChurchofJesusChrist.org)۔

  4. بحیثیت راہ نما، ہم آپ کی بھلائی اور آپ کی شاگِردی کے عوث کلیسیائے یِسُوع مِسیح برائے مُقدّسینِ آخری ایّام کے اَرکان سے محبّت رکھتے ہیں۔ ایسے افراد، مائیں، والد حضرات، نوجوانان اور بچّے جو راہِ حق پر گامزن ہیں—اور بڑی لگن اور خُوشی کے ساتھ ایسا کرتے ہیں اُن سب کو ہم خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

  5. ۲۰۱۹ میں، ۱۱ سالہ ڈیکنز نے عشائے ربانی کو بانٹنا شروع کیا، اور ۱۱ سالہ نوجوان خواتین اور جوان مردوں نے اجازت نامہ برائے ہَیکل حاصل کیا۔ پچھلے سال، صدر نیلسن نے پردے کے دونوں اطراف منتشر اِسرائیل کو اکٹھا کرنے کے لیے ہمارے نوجوان مردوں اور نوجوان خواتین کو نوجوانوں کے فوجی دستے کا حِصّہ بننے کا چیلنج دیا تھا (دیکھیں ”Hope of Israel“ [بین الاقوامی رُوحانی اجلاس برائے نوجوانان، جون ۳، ۲۰۱۸]، HopeofIsrael.ChurchofJesusChrist.org)۔ اِس کا کافی غیر متوقع ردِ عمل دیکھا گیا ہے۔

    کُل وقتی مبلغین اب چھوٹی عمروں میں ایک غیر معمولی انداز میں خدمت سر انجام دیتے ہیں۔ ۶ اکتوبر، ۲۰۱۲ سے، جوان مرد ۱۸ سال کی عمر میں اور جوان خواتین ۱۹ سال کی عمر میں خدمت کرنے کی اہل ہو جاتی ہیں۔

  6. ”ہارون کی کہانت پر بھی صدر کی ذمہ داری کاہنوں پر صدارت کرنا ہے، اور اُن کے ساتھ مشورت میں بیٹھنا، اُنھیں اُن کے عہدے کی ذمہ داریاں سِکھانا ہے۔ … اِس صدر کو بشپ ہونا ہے؛ کیوں کہ یہ اِس کہانت کی ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔“ (عقائد اور عہود ۱۰۷: ۸۷–۸۸

  7. پروگراموں اور سرگرمیوں میں معاونت کرنے اور جماعتی اجلاس میں شرکت کے لیے بالغ راہ نماؤں کو ہارونی کہانت کی جماعت کے ماہرین کے طور پر بھی بُلاہٹ دی جائے گی تاکہ اُسقفی صدارت باقاعدگی سے انجمنِ دختران کی جماعتوں اور سرگرمیوں میں اور وقتاً فوقتاً پرائمری میں جاسکے۔ کچھ ماہرین کو کِسی خاص پروگرام کے لیے بُلاہٹ مل سکتی ہے جیسا کہ کیمپ کے لیے؛ دُوسروں کو طویل مدتی بنیاد پر جماعت کے صلاح کاروں کی مدد کے لیے بُلاہٹ دی جاسکتی ہے۔ ہر جماعتی اجلاس، پروگرام، یا سرگرمی میں ہمیشہ کم از کم دو بالغ حضرات موجود ہوں گے۔ اگرچہ کردار اور عنوانات بدل جائیں گے، لیکن ہارونی کہانت کی جماعتوں کی خدمت اور معاونت میں ہم بالغ مردوں کی تعداد میں کمی کی توقع نہیں کرتے ہیں۔

  8. رِسل ایم نیلسن، ”Witnesses, Aaronic Priesthood Quorums, and Young Women Classes،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۹ ،۳۹، emphasis added؛ مزید دیکھیں عزرا ٹافٹ بینسن، ”To the Young Women of the Church،“ انزائن، نومبر ۱۹۸۶، ۸۵۔

  9. ہم اُسقف صاحبان کو یہ بھی مشورت دے رہے ہیں کہ وہ غیر شادی شدہ بالغ نوجوانوں اور اپنے خاندانوں کے ساتھ زیادہ وقت گزاریں۔

  10. جیفری آر ہالینڈ، مجلسِ عامہ کا راہ نمائی اجلاس، اپریل ۲۰۱۸؛ مزید دیکھیں ”موثر خدمت گزاری،“ ministering.ChurchofJesusChrist.org۔ بزرگ ہالینڈ نے سِکھایا کہ اُسقف کچھ ذمہ داریاں کسی دُوسرے کو تفویض نہیں کرسکتا، جیسا کہ ہارونی کہانت کی جماعت اور انجمنِ دختران کی صدارت، منصف عام ہونا، مالی اور مادّی اُمور کی نگرانی کرنا، اور ضرورت مندوں کی دیکھ بھال کرنا۔ بزرگوں کی جماعت اور انجمنِ خواتین کی صدارتیں دیگر بنیادی ذمہ داری اُٹھا سکتی ہیں جس میں کارِ تبلیغ، ہَیکل اور خاندانی تاریخ کے کام، حلقے میں تدریس کے معیار، اور کلیسیائی اَرکان کی نگرانی اور اُن کی خدمت گزاری شامل ہے۔

  11. منصفِ عام کی کُنجیاں درکار ہونے والے حالات کے علاوہ، کلیسیا کی حکمتِ عملی کے مطابق اُسقف صاحبان کو کسی بھی طرح کی بدسلوکی کے معاملات کو خود سنبھالنا چاہیے۔

  12. انجمنِ خواتین کی صدر برائے المیخ بھی براہ راست المیخ کے صدر کو جواب دہ رہے گی۔

  13. صدارتِ انجمنِ فرزندان برائے المیخ کے صدر کے مشیروں کو المیخ کی رکنیت میں سے چنا جاسکتا ہے یا، ضرورت کے مطابق، وہ انجمنِ دختران کو تفویض کردہ رکنِ اعلیٰ مجلس اور پرائمری کو تفویض کردہ رکنِ اعلیٰ مجلس ہوسکتا ہے۔

  14. وہ بھائی جو سنڈے سکول کے صدر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیتا ہے اُس پر ہر ماہ دو اِتوار کے لیے نوجوانوں کے نصاب کی نمایاں ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

  15. عمومی اور المیخی سطح پر انجمنِ خواتین، انجمنِ دختران، انجمنِ فرزندان، سنڈے سکول اور پرائمری کی صدارتیں عمومی افسران یا المیخی افسران ہیں۔ حلقہ کی سطح پر، اُسقفی صدارت انجمنِ فرزندان کی قیادت کرتی ہے، لہذا ہارونی کہانت کی جماعت کے صلاح کار حلقے کے افسران نہیں ہیں۔