۲۰۱۰–۲۰۱۹
عہد سے عقیدت
مجلسِ عامہ اکتوبر ۲۰۱۹


2:3

عہد سے عقیدت

خُدا سے ناطہ جوڑنا اور ایک دُوسرے کے ساتھ اُس کے عہود کے راستے پر چلنا عہد سے عقیدت کی بدولت بابرکت ہونا ہے۔

عزیز بھائیو اور بہنو، پرائمری کے بچّے کی دُعا سیکھنے کی کہانی بتائی گئی۔ ”حرف الف، حرف بے، … حرف جیم کے لیے شُکریہ“ بچّے کی دُعا جاری رہتی ہے، ”حروف واؤ، ی اور ے کے لیے شُکریہ۔ پیارے آسمانی باپ، عدد ۱ اور عدد ۲ کے لیے تیرا شُکریہ۔“ پرائمری کی معلمہ پریشان ہوتی ہے البتہ دانش مندی سے اِنتظار کرتی ہے۔ بچّہ کہتا ہے، ”عدد ۵ اور عدد ۶ کے لیے تیرا شُکریہ—اور میری پرائمری کی اُستانی کے لیے تیرا شُکریہ۔“ ”یہی واحد اِنسان ہے جو مجھے میری دُعا مکمل کرنے دیتی ہے۔“

آسمانی باپ ہر بچّے کی دُعا سُنتا ہے۔ بے حد محبت کے ساتھ، وہ ہمیں اِیمان لانے اور عہد سے وابستہ رہنے کے لیے پُکارتا ہے۔

یہ دُنیا فریب، دھوکے، اور شُعبدہ بازی سے بھری ہے۔ چاہے بہت عارضی اور بہت معمولی لگتی ہے۔ جب ہم اپنے اپنے نقاب، نمودونمایش، ہجوم کی پسند اور ناپسند کو ایک طرف رکھتے ہیں، تو ہم بےثباتی، چند روزہ تعلق، یا بالآخر اَنّا کےکھوکھلے تعاقب سے بڑھ کر کسی شے کے لیے تڑپ رہے ہوتے ہیں۔ شُکر ہے کہ ایسا راستہ ہے جس پر چلنے سے اہم مسئلے کا جواب ملتا ہے۔

جب ہم عہد کے تحت خُدا اور اُن سے جو ہمارے قریب ہیں محبت کرنے کے لیے اُس کے عظیم حُکموں کو قبول کرتے ہیں، ہم ایسا کسی اَجنبی یا مہمان کی حیثیت سے نہیں، بلکہ گھر میں اُس کے بچّے کی حیثیت سے کرتے ہیں۔۱ صدیوں پُرانا یہ قول اب تک سچّا ہے۔ اپنی دُنیاوی انّا کو عہد کی عقیدت پر قُربان کرنے سے، ہم اپنی عظیم ابدی خودی کا سُراغ پاتے اور بنتے ہیں۲—آزاد، زندہ، حقیقی—اور اپنے سب سے زیادہ اہم رِشتوں کا تعین کرتے ہیں۔ عہد سے عقیدت خُدا کے ساتھ اور ایک دُوسرے کے ساتھ وعدوں کو وفا کرنا ہے، وہ ہماری زندگیوں میں نیکی کی قُدرت کے ظہور کو دعوت دیتی ہے۔۳ جب ہم کُلی طور پر عہد کرتے ہیں، تو جو کچھ ہم ہیں اُس سے زیادہ بن جاتے ہیں۔ عہد کی عقیدت ہمیں مُقام، مقصد، اور اَہل ہونے کی لیاقت عطا کرتی ہے۔ یہ زندگی اور نجات کے واسطے اِیمان پیدا کرتی ہے۔۴

عہودِ اِلہیہ خُدا کی طرف سے اور خُدا کے لیے محبت کا سرچشمہ بن جاتے ہیں۔ جتنا ہم خود کو جانتے یا پیار کرتے ہیں اُس سے کہیں زیادہ بڑھ کر ہمارا آسمانی باپ ہمیں جانتا اور پیار کرتا ہے۔ یِسُوع مِسیح پر اِیمان اور شخصی تبدیلی (توبہ) رحم، فضّل، معافی لاتے ہیں، فانی زندگی میں ملنے والی نااِنصافی، تنہائی، دُکھ کا مداوا ہیں۔ خُدا ہونے کے ناطے، ہمارا آسمانی باپ چاہتا ہے کہ ہم خُدا کی سب سے بڑی عظیم نعمت——اُس کی راحت، اُس کی ابدی زندگی پائیں۔۵

ہمارا خُدا عہد کا خُدا ہے۔ اپنی فطرت کے اعتبار سے، وہ ”عہد باندھتا اور رحم دِکھاتا ہے۔“۶ اُس کے عہود ”زمانوں کے اَختتام تک، یا رہتی دُنیا تک، یا کسی ایک شخص کو رُوئ زمین پر بچائے جانے تک“ قائم رہتے ہیں۔۷ ہمارا مطلب فانی وجود کے ساتھ غیریقینی کی صورت اور شک کی حالت میں بھٹکنا نہیں، بلکہ ”موت کے بندھنوں سے زیادہ مضبوط“ قائم و دائم عہد کے رِشتوں میں شادمان ہونا ہے۔۸

خُدا کی رُسوم اور عہود اپنے تقاضے کے اعتبار سے عالم گیر اور موقع کے اعتبار سے اِنفرادی۔ خُدا کی نظر میں، ہر فرد ہر جگہ اور کسی بھی عمر میں نجات بخش رُسوم پا سکتا ہے۔ اِرادہ شرط ہے—پیش کردہ رُسوم کو قبول کرنے کا فیصلہ افراد پر ہے۔ خُدا کی رُسوم اُس کے عہود کی راہ پر ہدایت کے ستونوں کا کام کرتی ہیں۔ اپنی اُمت کو گھر لانے کے لیے خُدا کے مُنصوبے کو ہم رہائی کا مُنصوبہ، نجات کا مُنصوبہ، خُوشی کا مُنصوبہ کہتے ہیں۔ رہائی، نجات، سیلیسٹیئل خُوشی ممکن ہیں کیوں کہ یِسُوع مِسیح نے ”یہ کامل کفارہ ادا کیا ہے۔“۹

خُدا سے ناطہ جوڑنا اور ایک دُوسرے کے ساتھ اُس کے عہود کے راستے پر چلنا عہد سے عقیدت کی بدولت بابرکت ہونا ہے۔

اَوّل، عہد سے عقیدت کا مرکز یِسُوع مِسیح بحیثیت ”نئے عہد کے درمیانی“ ہوتا ہے۔۱۰ ہر شے مِل جُل کر ہماری بھلائی کے لیے کام کر سکتی ہے جب ہم ”باپ کے عہد میں … مِسیح میں مُقّدس“ ہوتے ہیں۔۱1 ہر بھلائی اور وعدہ کی گئی برکت اُن پر نازِل ہوتی ہے جو آخر تک وفادار رہتے ہیں۔ ”اُن کی مسرور حالت جو خُدا کے حکموں کو مانتے ہیں ساری باتوں یعنی رُوحانی اور دُنیاوی میں بابرکت“ ہوگی، اور ”کبھی نہ ختم ہونے والی خُوشی … میں خُدا کے ساتھ قیام کریں گے۔“۱۲

جب ہم اپنے اپنے عہود کا احترام کرتے ہیں، بعض اوقات محسوس کریں کہ ہم فرشتوں کی صحبت میں ہیں۔ اور ہم ہوں گے—جنھیں ہم پیار کرتے ہیں اور جو پردے کی اِس جانب ہمیں برکت بخشتے ہیں، اور جو پردے کے دُوسری طرف سے ہمیں پیار کرتے اور برکت بخشتے ہیں۔

حال ہی میں بہن گانگ اور میں نے عہد سے عقیدت کی لطافت و نزاکت کو ہسپتال کے کمرے میں دیکھا ہے۔ کسی نوجوان والد کو گُردے کی تبدیلی کی اَشد ضرورت تھی۔ اُس کے خاندان نے اُس کی خاطر آنسو بہائے، روزے رکھے، اور دُعائیں مانگیں کہ اُس کو گُردہ مِل جائے۔ جب خبر آئی کہ زندگی بخش گُردہ ابھی ابھی دست یاب ہُوا ہے تو اُس کی اَہلیہ نے چُپکے سے کہا، ”میں دُعا کرتی ہُوں کہ دُوسرا خاندان خیریت سے ہو۔“ عہد سے عقیدت رکھنا،پولُوس کے اَلفاظ میں یہ ہے، ”غرض مَیں بھی تُمھارے ساتھ اُس اِیمان کے باعِث تسلّی پاؤں جو تُم میں اور مُجھ میں دونوں میں ہے۔“۱۳

زندگی کے سفر میں، ہو سکتا ہے خُدا پر سے ہمارا اِیمان اُٹھ جائے، لیکن ہم پر سے اُس کا اِیمان کبھی نہیں اُٹھتا۔ ہمیشہ کی طرح، اُس کے ایوان چراغ اب بھی جلتا رہتا ہے۔ وہ ہمیں آنے یا عہود پر چلنے کی دعوت دیتا ہے جو کہ اُس کا راستہ ہے۔ وہ ہمیں گلے لگانے مُنتظر ہوتا جب ہم ”ابھی دُور ہی ہوتے ہیں۔“۱۴ جب ہم اِیمان کی آنکھ سے مثالوں، زندگی کی بساط، یا اپنے تجربے کے جُڑے ہُوئے نقاط کو تلاش کرتے ہیں، تو ہم اُس کی تسلّی اور شفیق رحمتیں دیکھ سکتے ہیں، خاص طور پر اپنی آزمایشوں، مُصیبتوں، اور پریشانیوں میں، اِس کے ساتھ ساتھ اپنی خُوشیوں میں۔ ہم اکثر بھٹک جاتے یا گِر جاتے ہیں، اِس کے باوجود اگر ہم اُس کی طرف بڑھتے رہتے ہیں، تو وہ قدم بقدم ہماری مدد کرے گا۔

دوم، مورمن کی کتاب ٹھوس ثبوت ہے جس کو ہم عہد کی عقیدت کے ہاتھ میں تھام سکتے ہیں۔ مورمن کی کتاب خُدا اُمت کو اِکٹھا کرنے کے واسطے موعودہ وسیلہ ہے جس کی نبوت نئے عہد کی حیثیت سے کی گئی۔۱۵ جب ہم اکیلے اور دُوسروں کے ساتھ، آیا خاموشی سے یا اُونچی اُونچی مورمن کی کتاب پڑھتے ہیں، تو ہم ”خُلوصِ دِل سے، سچّی نیت سے، مِسیح پر اِیمان رکھتے ہُوئے“ خُدا سے مانگ سکتے ہیں، اور رُوحُ القُدس کی قُدرت کے وسیلے سے مورمن کی کتاب کی سچّائی کی ضمانت خُدا سے پاتے ہیں۔۱۶ اِس میں ضمانت شامل ہے کہ یِسُوع مِسیح ہمار نجات دہندہ ہے، جوزف سمتھ بحالی کا نبی ہے، اور خُداوند کی کلیسیا—کلیسیائے یِسُوع مِسیح برائے مُقدسینِ آخری ایّام کے نام سے پُکاری جائے گی۔۱۷

مورمن کی کتاب عہدِ عتیق اور جدید کے وسیلے سے آپ سے کلام کرتی ہے جو لحی کی اولاد ہیں، ”نبیوں کی اولاد۔“۱۸ آپ کے اَباواجداد نے عہد کا وعدہ پایا کہ آپ، اُن کی نسلیں، خاک میں سے مورمن کی کتاب کی آواز پہچانیں گے۔۱۹ جس آواز کو محسوس کرتے ہیں جب آپ پڑھتے ہیں تو گواہی دیتی ہے کہ ”آپ عہد کے فرزند ہیں“۲۰ اور یِسُوع اچھا چرواہا ہے۔

ایلما کے اَلفاظ میں مورمن کی کتاب ہمیں دعوت دیتی ہے، ”کہ [خُداوند] کے ساتھ عہد میں داخل ہوں، کہ [ہم] اُس کی خدمت کریں گے اور اُس کے حکموں کو مانیں گے ،تا کہ وہ اپنا رُوح [ہم] پر بڑی کثرت سے اُنڈیلے۔“۲۱ جب ہم بہتری کے لیے تبدیلی چاہتے ہیں—جیسے ایک شخص نے یہ کہا، سیاہ بخت ہونے سے بچنے کے لیے اور خُوش رہنا خُوش ہونے کے لیے—ہمیں ہدایت پانے مدد حاصل کرنے، اور ہمت پانے کے لیے فراخ دِل ہونا ہے۔ ہم عہد کی بدولت خُدا سے ناطہ جوڑتے ہیں اور اِیمان دار عقیدت مندوں کی جماعت میں شامل ہوتے ہیں اور مِسیح کی تعلیم میں موعودہ برکتیں پا سکتے ہیں۲۲—ابھی۔

بحال شُدہ کہانتی اِختیار قُدرت اُس کی ساری اُمت کو برکت دینے کے لیے عہد سے عقیدت کا تیسرا پہلو ہے۔ اِس زمانے میں، یوحنا بپتسما دینے والا اور پطرس، یعقوب، اور یوحنا رُسول جلالی پیامبروں کی صورت میں خُدا کی طرف سے اُس کی کہانت کے اِختیار کو بحال کرنے کے لیے بھیجا گیا۔۲۳ خُدا کی کہانت اور اُس کی رُسوم زمین پر رِشتوں کو شیریں بناتے ہیں اور آسمان میں عہد کے رِشتوں کو مُہر بند کرتے ہیں۔۲۴

کہانت حرف بہ حرف گود سے گور تک برکت دے سکتی ہے—بچّے کے نام رکھنے سے لے کر قبر کی تخصیص کی برکت تک۔ کہانتی برکات شِفا، تسلّی، اصلاح دیتے ہیں۔ کوئی والد اپنے بیٹے سے ناراض تھا، اُس وقت تک معافی سے بھرا پیار نے جنم نہ لیا جب تک والد نے بیٹے کو شفیق کہانتی برکت عطا نہ کی۔ اُس کے خاندان میں کلیسیا کی صرف ایک رُکن، عزیز نوجوان خاتون اپنے لیے خُدا کی محبت کے حوالے سے غیریقینی کا شکار تھی پھر اُس نے پُرفضل کہانتی برکت سے اِلہام پایا۔ پُوری دُنیا میں، پاک باز بطریق رُوحانی طور پر تیار ہوتے ہیں کہ بطریقی برکات عطا کریں۔ جب بطریق اپنے ہاتھ آپ کے سر پر رکھتے ہیں، وہ آپ کے لیے خُدا کی محبت کو محسوس کرتے اور ظاہر کرتے ہیں۔ اِسرائیل کے گھرانے میں آپ کے اصل و نسب کا اعلان کرتے ہیں۔ وہ خُداوند کی طرف برکتیں ظاہر کرتا ہے۔ عموماً قابلِ غور بات، بطریق کی اَہلیہ نے مجھے بتایا کہ کس طرح وہ اور اُس کا خاندان رُوحُ القُدس کو اُن دِنوں دعوت دیتے ہیں جب بچّوں کے والد بطریقی برکات عطا کر رہے ہوتے ہیں۔

بالآخر، عہد سے عقیدت کی برکتیں اُس وقت نازِل ہوتی ہیں جب ہم خُداوند کے نبی کی تقلید کرتے اور ہیکل کے عہد کی زندگی گُزارنے میں شادمان ہوتے ہیں، بشمول نکاح میں رہتے ہیں۔ عہد کا نکاح رُوحانی اور ابدی بنتا ہے جب ہم روزانہ اپنے زوج اور خاندان کی خُوشی کو مُقدم ٹھہراتے ہیں۔ جب ”میں“ ”ہم“ بنتا ہے، تو ہم اِکٹھے ترقی پاتے ہیں۔ ہم اِکٹھے جوان ہوتے ہیں، ہم اِکٹھے بُوڑھے ہوتے ہیں۔ جب ہم خُود کو بھول کر زندگی بھر ایک دُوسرے کے لیے باعثِ برکت ہوتے ہیں، تو ہم دیکھتے ہیں کہ ہماری اُمیدوں اور خُوشیوں کی تقدیس اب اور ابدیت میں ہوتی ہے۔

اگرچہ حالات مُختلف ہوتے ہیں، جب ہم سب کچھ کرتے ہیں جو کر سکتے ہیں، بہترین کر سکتے ہیں، اور اِس راہ پر اُس کی مدد خُلوصِ نیت سے مانگتے اور تلاش کرتے ہیں، تو خُداوند اپنے وقت اور طریق پر، رُوحُ القُدس کے وسیلے سے ہمیں ہدایت دے گا۔۲۵ نکاح کے عہود باندھنے والے اپنی باہمی رضا مندی سے باندھتے ہیں—ہماری مرضی کا احترام اور خُدا کی رضا کی یقین دہانی اور اُس کی رضا کی رحمت ہے جب ہم باہم اِس کے طالب ہوتے ہیں۔

عہد سے عقیدت کے پھل خاندانی نسلیں اپنے گھروں اور دِلوں میں محسوس کرتے ہیں۔ اِس کی وضاحت میں اپنی ذاتی مثالوں سے دُوں گا۔

جب بہن گانگ اور میں نکاح کے لیے راہ و رسم بڑھا رہے تھے، تو میں نے اِرادے اور فیصلوں کے بارے میں سیکھا۔ کچھ عرصے کے لیے ہم دو مُختلف برآعظموں کے دو مُختلف مُلکوں میں حصولِ تعلیم کی خاطر رہ رہے تھے۔ اِس کی وجہ یہ ہے کہ میں دیانت داری سے کہہ سکتا ہُوں کہ میں نے بین الاقوامی تعلقات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

جب میں نے ”آسمانی باپ سے دریافت کیا، کہ کیا مجھے سوزن سے شادی کرنی چاہیے؟“ مجھے تسلّی تشفی محسوس ہُوئی۔ البتہ اُس وقت میں نے سچّی نیت سے دُعا کرنا سیکھا، ”آسمانی باپ، میں سُوزن سے محبت کرتاہُوں اور اُس سے شادی کرنا چاہتا ہُوں۔ میں وعدہ کرتا ہُوں کہ میں بہترین شوہر اور والد بنوں گا اور بن سکتا ہُوں“—جب میں نے اِس پر عمل درآمد کیا اور بہترین فیصلے کیے، تب مُضبوط اور پُختہ رُوحانی توثیق نازِل ہُوئیں۔

اب، ہماری گانگ اور لنڈزی خاندانی تحقیق خاندانی شجرے، کہانیاں، اور تصاویر عہد سے عقیدت میں گُزری نسلوں کی زندگیاں ڈھونڈنے اور ناطہ جوڑنے میں ہماری مدد کرتی ہیں۔۲۶ ہمارے لیے، ہماری نسلیں کہتی ہیں:

اَیلس بلاوئر بانگرٹر

ہماری پڑدادی ماریہ الزبیتھ بلاور، جس کو ایک ہی دِن میں شادی کی تین تجویزیں آئیں، بعد میں اپنے شوہر سے کہا کہ مدھانی پر پیڈل لگا دے تاکہ وہ سلائی کڑھائی اور مکھن نکلنے کا کام ایک ہی وقت میں کر سکے۔

لوئی کیوئی چار

پڑدادا لوئے کیوئی چار نے اپنے بچّوں کو اپنی پُشت پر بٹھایا اور خاندان کا تھوڑا سا سازوسامان گدھے پر لادا کر آتش فشاں میدانوں کو پار کرتے ہُوئے ہَوائی کے بڑے جزیرے پر پہنچے۔ چار خاندان کی نسلوں کی قُربانی اور عزم آج ہمارے خاندان کے لیے باعثِ برکت ہے۔

میری اَیلس پاول لنڈزی

گرام میری ایلس پاول لنڈزی کا شوہر اور سب سے بڑا بیٹا جب اچانک چند دِنوں کے وقفے سے اِنتقال کر گئے تو وہ پانچ چھوٹے بچّوں کے ساتھ تنہا رہ گئی۔ ۴۷ برس کی بیوہ، دادی نے مقامی راہ نماؤں اور اَرکان کی محبت کے سہارے اپنے خاندان کو پالا۔ اُن برسوں کے دوران میں، دادی نے خُداوند سے وعدہ کیا کہ اگر وہ اُس کی مدد فرمائے گا، تو وہ کبھی شکایت نہ کرے گی۔ خُداوند نے اُس کی مدد فرمائی۔ اُس نے کبھی شکایت نہ کی۔

عزیز بھائیو اور بہنو، رُوحُ القُدس نے گواہی دی، کہ ہر بھلی اور ابدی شے کا دارومدار ہمارے ابدی باپ، خُدا کی زندہ حقیقت، اور اُس کے بیٹے یِسُوع مِسیح، اور اُس کے کفارے پر ہے۔ ہمارا خُداوند، یِسُوع مِسیح نئے عہد کا درمیانی ہے۔ یِسُوع مِسیح کی گواہی دینا مورمن کی کتاب کے عہد کا مقصد ہے۔۲۷ عہدوپیمان کے ذریعے سے، خُدا نے کہانتی اِختیار کو بحال کیا جس کا نصب اُلعین خُدا کی ساری اُمت کو برکت دینا ہے، جس میں عہد کا نکاح، نسل در نسل خاندان، اور اِنفرادی برکات شامل ہیں۔

ہمارا نجات دہندہ اعلان کرتا ہے، ”مَیں الفا اور اومیگا ہُوں، خُداوند مِسیح؛ ہاں، میں وہی ہُوں، اوّل اور آخِر، دُنیا کا بچانے والا۔“۲۸

اِبتدا میں ہمارے ساتھ تھا، ہمارے سارے عہود سے عقیدت میں، آخر تک، وہ ہمارے ساتھ ہے۔ میں یہ گواہی یِسُوع مِسیح کے مقدس نام پر دیتا ہوں، آمین۔