۲۰۱۰–۲۰۱۹
موعودہ خواتین خُدا کے ساتھ رفاقت میں
مجلسِ عامہ اکتوبر ۲۰۱۹


موعودہ خواتین خُدا کے ساتھ رفاقت میں

موعودہ خاتون جو خُدا کے ساتھ رفاقت میں ہو، ایسا بن کر ہی خُدا کی اچھی اور عظیم بیٹیوں نے ماں، رہنما اور خدمت گزار ہونے کا کردار نبھایا ہے۔

خُدا کی موعودہ بیٹیو میں آپ سے خطاب کرنے کی برکت کے لیے شکر گزار ہوں۔ آج شام میرا مقصد ہے کہ میں آپ کی اُس عظیم خمت میں حوصلہ افزائی کروں جس کے لیے آپ کو بلایا گیا ہے۔ ہاں میری آواز سنتی خُدا کی ہر بیٹی نے خُداوند یسوع مسیح طرف سے بلاہٹ پائی ہے۔

آپ کی بلاہٹ تب شروع ہوئی جب آپ کو فانیت میں بھیجا گیا، ایسی جگہ اور وقت پر جس کا انتخاب ایسے خُدا نے کیا جو آپ کو مکمل طور پر جانتا ہے اور اپنی بیٹی ہونے کے ناطے آپ سے محبت رکھتا ہے۔ عالمِ ارواح میں وہ آپ کو جانتا اور تعلیم دیتا تھا، اور آپ کو ایسی جگہ پر بھیجا جہاں آپ کو دنیا کی تاریخ میں نادر موقع ملا کہ آپ کو بپتسمے کے حوض میں دعوت دی گئی۔ وہاں یسوع مسیح کے بُلائے خادموں کے بولے یہ الفاظ سننے کو ملے ”یسوع مسیح سے اختیار پا کر میں تمہیں باپ اور بیٹے اور روح القدس کے نام سے بپتسمہ دیتا ہوں۔ آمین۔“۱

جب آپ پانی سے باہر آئیں تو آپ نے خدمت کرنے کی ایک اور بلاہٹ قبول کی۔ خُدا کی نئی موعودہ بیٹی کے طور پر آپ نے کلیسیائے یسوع مسیح برائے مقدسین آخری ایام میں، جس کی رکن کے طور پر آپ کو مستقیم کیا گیا، آپ نے ایک وعدہ اور تفویض پائی۔ آپ نے خُدا کے ساتھ عہد باندھا کہ آپ یسوع مسیح کا نام خود پر لیں گی اور اُس کے احکام پر عمل کریں گی اور اُس کی خدمت کریں گی۔

عہود باندھنے والے ہر شخص کو خُداوند جو خدمات انجام دینے کے لیے بُلاتا ہے وہ اُس شخص کے لیے عین مناسب ہوتی ہے۔ تاہم خُدا کے موعودہ بیٹوں اور بیٹیوں میں ایک اہم اور مسرت بخش بلاہٹ مشترک ہے۔ یہ اُس کے لیے دوسروں کی خدمت کرنا ہے۔

بہنوں سے بات کرتے ہوئے صدر رسل ایم نیلسن نے خُداوند کی طرف سے اپنے کام میں اُس کے ساتھ شامل ہونے کی خُداوند کی بلاہٹ کا شاندار خلاصہ پیش کیا۔ ”میرا کام اور جلال [یہ] ہے کہ انسان کی لافانیت اور اَبدی زندگی کا سبب پیدا کروں۔‘ (موسیٰ ۱: ۳۹۔) سو اُس کی مخلص شاگرد-بیٹی حقیقتا یہ کہہ سکتی ہے ’میرا کام اور جلال یہ ہے کہ اس آسمانی مقصد تک پہنچنے میں اپنے عزیزوں کی مدد کروں۔‘

”دوسرے انسانوں کی اپنی سیلیسٹئیل ممکنات تک رسائی میں مدد کرنا عورت کے الہی مشن کا حصہ ہے۔ ماں ،معلمہ، یا پرورش کرنے والی مقدسہ کے طور پر وہ زندہ مٹی کو اپنی امیدوں کے سانچے میں ڈھالتی ہے۔ خُدا کے ساتھ رفاقت میں اُس کا الہی مشن یہ ہے کہ روحیں زندگی پائیں اور جانیں سرفراز ہوں۔ اُس کی تخلیق اِسی مقصد کے لیے ہوئی ہے۔ اس مشن پر عمل پاکیزگی بخش ،اصلاح پرور اور سرفرازی بخش ہے۔“۲

آپ نہیں جان سکتیں کہ کب اور کتنی دیر کے لیے آپ کا ذاتی مشن ماں، رہنما اور خدمت گزار بہن ہونے کی بلاہٹوں پر مرکوز رہے گا۔ خُداوند اپنی محبت کے سبب ہمیں ہماری تفویضات میں ہمیں وقت، دورانیہ، ساور ترتیب چننے کا انتخاب نہیں دیتا۔ لیکن آپ صحائف اور زندہ نبیوں کے ذریعے جانتی ہیں کہ اِس زندگی میں یا آنے والی زندگی میں یہ سب بلاہٹیں خُدا کی ہر بیٹی کو ملیں گی۔ یہ سب کچھ پیار کرنے والے خاندانوں کے ساتھ ابدی زندگی کی تیاری کے لیے ہے—”جو خُدا کی نعمتوں میں سے سب سے بڑی نعمت ہے۔“۳

آپ کے لیے یہ دانش مندی ہو گی کہ آپ اِسی انجام کو اپنے ذہن میں رکھتے ہوئے تیاری کی ہر کوشش کریں۔ ایسا کرنا آسان بنایا گیا ہے کیونکہ انفرادی طور پر ان سب تفویضات کی تیاری ایک سی ہی ہے۔

آپ کی خدمت گزار بہن ہونے کی تفویض سے بات شروع کرتے ہیں۔ چاہے آپ پر یہ ذمہ داری خاندان میں ۱۰ سالہ بیٹٰی کی صورت میں آئے جس کے باپ کی موت ہو چکی ہے، یا ریلیف سوسائٹی کی صدرکے صورت میں، جس کا شہر آگ سے متاثرہ ہے، یا جب آپ ہسپتال میں آپریشن کے بعد صحت یاب ہو رہی ہیں — آپ کے پاس خُداوند کی طرف سے ملی بلاہٹ پوری کرنے کا موقع ہے کہ آپ اُس کی خدمت گزار بیٹٰی بنیں۔

یہ سب بہت ہی مختلف قسم کی ذمہ داریاں لگتی ہیں۔ لیکن اِن سب کے لیے ایک قوی، پیار کرنے والے دل کی تیاری اور بے خوف ایمان کی تیاری کی ضرورت ہے، ایسا ایمان جو جانتا ہوں کہ خُدا تب تک کوئی حکم نہیں دیتا جب تک وہ راہ اور کام کو سرانجام دینے کی خواہش نہ پیدا کرے۔۴

کیونکہ اُسے تیار کیا گیا تھا، اس لیے وہ دس سالہ بیٹی اپنی بیوہ ماں کو اپنے بازوں میں لیتی ہے اور یہ جاننے کے لیے دعا کرتی ہے کہ اُسے اپنے خاندان کی مدد کیسے کرنی ہے۔ اور وہ مدد کرنا جاری رکھتی ہے۔

ریلیف سوسائٹی کی صدر نے اپنے علاقے میں ناگہانی آگ سے پہلے ہی تیاری کی تھی۔ وہ لوگوں کو جانتی اور اُن سے پیار کرتی تھی۔ کئی سالوں سے خُداوند کے لیے چھوٹی چھوٹی خدمات میں اپنی دعاوں کا جواب پا کر یسوع میسح میں اُس کا ایمان بڑھ چکا تھا۔ اُس کی لمبی تیاری کے باعث وہ اپنی بہبوں کو منظم کر کے مصیبت ذدہ لوگوں اور خاندانوں کی خدمت گزاری کے لیے تیار اور بے قرار تھی۔

ایک بہن جو ہسپتال میں آپریشن کے بعد صحت یاب ہو رہی تھی وہ اپنے ساتھ کے مریضوں کی خدمت گزاری کے لیے تیار کی گئی تھی۔ اُس نے خُداند کے لیے پوری زندگی ہر اجنبی کی ایسے خدمت گزاری کی جیسے وہ اُس کا پڑوسی اور عزیز ہو۔ جب اُس نے اپنے دل میں ہسپتال میں خدمت گزاری کرنے کی بلاہٹ محسوس کی تو اُس نے اتنی دلیری اور اتنی محبت سے خدمت کی کہ دوسرے مریض یہ امید کرنے لگے کہ یہ یہاں سے جلدی نہ جائے۔

جس طرح آپ خدمت گزاری کے لیے تیاری کرتی ہیں اسی طرح آپ رہنما ہونے کی بلاہٹ کے لیے تیاری کر سکتی ہیں اور کرنی بھی چاہیے۔ اس کے لیے یسوع میسح میں ایمان کی ضرورت ہو گی جس کی جڑیں صحائف سے گہری محبت میں ہوں تاکہ آپ لوگوں کی رہنمائی کر سکیں اور اُس کا کلام بلا خوف سکھا سکیں۔ تب آپ تیار ہوں گی کہ آپ روح القدس کو اپنے مستقل رفیق کے طور پر ساتھ رکھ سکیں۔ پھر جب ینگ ومن میں آپ کی کونسلر گھبرا کر آپ کو کال کر کے کہے گی کہ بہن الویراز بیمار ہیں اب اُن کی کلاس کون پڑھائے گا؟ تو آپ خوشی سے کہیں گی، ”ہاں میں پڑھا سکتی ہوں“

اُس شاندار دن کے لیے بھی ایسی ہی تیاری کرنے کی ضرورت ہے جب خُداوند آپ کو ماں ہونے کی ذمہ داری سونپے گا۔ لیکن اس کے لیے پہلے بھی ذیادہ پیار کرنے والا دل چاہیے ہو گا۔ اِس کے لیے یسوع مسیح پر ایسا ایمان درکار ہوگا جو آپ کے دل میں پہلے ایمان سے کہیں ذیادہ ہو۔ اور روح القدس کے اثر، ہدایت اور تسلی کے لیے ایسی قابلیت چاہیے ہو گئی جو شائد آپ محسوس کریں کہ ممکن ہی نہیں ہے۔

مناسب بنتا ہے کہ آپ یہ پوچھیں کہ کوئی آدمی چاہے اُس کی عمر کتنی ہی کیوں نہ ہوکیسے سجمھ سکتا ہے کہ ماوں کو کس چیز کی ضرورت ہے۔ سوال بنتا بھی ہے۔ آدمی سب کچھ نہیں جان سکتے، لیکن ہم خُدا کے مکاشفے سے کچھ سبق سیکھ سکتے ہیں۔ جب ہم موقع لے کر اپنے مشاہدے کو سمجھنے کے خواہاں ہوتے ہیں تو ہم مشاہدے سے بھی بہت کچھ جان سکتے ہیں۔

میں کیتھلین جانسن آئرنگ کو ۵۷ سال سے جب سے ہماری شادی ہوئی ہے، قریب سے مشاہدہ کرتا رہا ہوں۔ وہ چار لڑکوں اور دو لڑکیوں کی ماں ہے۔ اب تک اُس نے ہمارے خاندان کے سو سے ذیادہ افراد کے لیے ماں کا کردار ادا کرنے کی بلاہٹ قبول کیا ہے، اس کے علاوہ سینکڑوں اور ہیں جن کو اُس نے اپنے ماں والے دل میں گود لے لیا ہے۔

آپ کو صدر نیلسن کا عورت کے الہی مشن کا بالکل درست بیان یاد ہو گا—جس میں ماں ہونے کا مشن بھی شامل ہے۔”ماں، متلم اور نگہداشت کرنے والی مقدسہ کے طور پر وہ زندہ مٹی کو اپنی امیدوں میں ڈھال لیتی ہے۔ خُدا کے ساتھ رفاقت میں اُس کا الہی مشن یہ ہے کہ روحیں زندگی پائیں اور جانیں سرفراز ہوں۔ اُس کی تحلیق کا مقصد ہی یہ ہے۔“۵

جہاں تک مجھے معلوم ہے میری بیوی کیتھلین نے باپ کی طرف سے بیٹیوں کو سونپی اِس ذمہ داری کو پروان کیا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ کلید یہ الفاظ ہیں کہ ”خُدا کے ساتھ اشتراک میں … وہ زندہ مٹی کو اپنی امیدوں کے سانچے میں ڈھال لیتی ہے۔“ اُس کے کبھی مجبور نہیں کیا۔ اُس نے ڈھالا۔ اُس کے پاس اپنی امیدوں کا خاکہ تھا اور اُسی میں اُس نے اُن کو ڈھالا جن سے وہ محبت کرتی ہے۔ جیسے میں نے دعائیہ مشاہدے سے دیکھا ہے —اُس کا خاکہ یسوع مسیح کی انجیل تھا۔

موعودہ خاتون بن کر ہی خُدا کی اچھی اور عظیم بیٹیوں نے ماں، رہنما اور خدمت گزار ہونے کا کردار نبھایا ہے۔چاہے اُس کے اُن کی خدمت کے لیے کوئی بھی راستہ اور جگہ تیاری کی ہو۔ جب آپ خُدا کی عہود پر عمل کرنے والی بیٹی بن کی اُس کے پاس اپنے آسمانی گھر کو لوٹیں گی تو میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ آپ راہ میں خوشی پائیں گئی۔

میں گواہی دیتا ہُوں کہ آسمانی باپ زندہ ہے اور آپ سے پیار کرتا ہے۔ وہ آپ کی دعاوٗں کا جواب دے گا اُس کا پیارا بیٹا کلیسیائے یِسُوع مِسیح برائے مُقدسینِ آخری ایّام کی ہر چیز میں رہنمائی کرتا ہے۔ رِسل ایم۔ نیلسن اُس کے زندہ نبی ہیں۔ اور پالمائرہ نیو یارک میں درختوں کے ایک جھُنڈ میں جوزف سمتھ نے خُدا باپ اور یسوع مسیح سے بات کی۔ میں جانتا ہوں کہ یہ سچ ہے میں گواہی دیتا ہوں کہ یسوع مسیح آپ کا نجات دہندہ ہے، وہ آپ سے محبت رکھتا ہے۔ اور اُس کی کفارہ سے آپ پاک کی جاستی ہیں اور اعلیٰ اور پاک بلاہٹ میں بلندی پا سکتی ہیں جو آپ کو ملے گی۔ میں یِسُوع مِسیح کے نام پر گواہی دیتا ہوں، آمین۔

شائع کرنا