رُوحانی خزانے
جب آپ خُداوند اور اُس کی کہانتی قُدرت پر توکّلِ اِیمان کا کرتے ہیں، آپ کی رُوحانی خزانوں کی طرف راغب ہونے کی صلاحیت میں اِضافہ ہوگا جنھیں خُداوند نے آپ کے لیے مہیا کیا ہے۔
اِس خُوب صورت حمدوثنا کے لیے آپ سب کا شکریہ۔ جب ہم سب یہ درمیانی گیت ”اَے خُدا، ہم کرتے ہیں تیرا شُکر، نبی کے واسطے،“ مجھ پر دو پُرزور خیال طاری ہُوئی۔ ایک، اِس زمانے کے نبی، جوزف سمتھ کی بابت۔ ہر گزرتے دِن کے ساتھ اُس کے واسطے میری تعظیم و عقیدت میں اِضافہ ہوتا ہے۔ دُوسرا خیال اُس وقت آیا جب مَیں نے اپنی اَہلیہ، اپنی بیٹیوں، نواسیوں، اور پڑنواسیوں کی طرف دیکھا۔ مجھے ایسا لگا کہ مَیں دعویٰ کروں کہ آپ سب میرے خاندان کا حصّہ ہیں۔
چند مہینے پہلے، ہیکل کی ودیعتی عبادت کے بعد، میں نے اپنی اَہلیہ سے کہا، ”مَیں اُمید کرتا ہُوں کہ بہنوں کو رُوحانی خزانوں کا اِدراک ہے جو ہیکل میں اُن کے واسطے موجود ہیں۔“ بہنو، مَیں نے اکثر خود کو آپ کے بارے سوچتے ہُوئے پایا ہے، خصوصاً دو ماہ قبل جب وینڈی اور مَیں ہارمونی، پینسلوانیا کے دَورے پر تھے۔
وہاں پر یہ ہمارا دُوسرا دَورہ تھا۔ دونوں بار جب ہم نے مُقّدس جھنڈ میں قدم رکھا ہم پر رُوحانی کیفیت طاری ہُوئی۔ ہارمونی کے قریب وہ جگہ تھی جہاں یوحنا بپتسما دینے والا جوزف سمتھ پر ظاہر ہُوا اور ہارونی کہانت کو بحال کیا۔
یہی وہ جگہ تھی جہاں پر پطرس، یعقوب اور یوحنا رُسول ملک صدق کہانت بحال کرنے کے لیے ظاہر ہُوئے۔
ہارمونی ہی میں نبی جوزف کے ترجمہِ کِتابِ مورمن کے دوران میں ایما سمتھ نے پہلے نوشتہ نویس کی حیثیت سے اپنے شوہر کے لیے فرائض انجام دیے۔
ہارمونی میں ہی ایما کے واسطے خُداوند کی رضا کو ظاہر کرنے کے لیے جوزف پر مُکاشفہ نازِل ہُوا۔ خُداوند نے ایما کو صحائف کو بیان کرنے، کلیسیا کو نصیحت کرنے، رُوحُ اُلقُّدس کو پانے، اور ”گہری آموزش“ کے لیے اپنا وقت وقف کرنے کی ہدایت فرمائی۔ ایما کو یہ ہدایت بھی دی گئی کہ ”دُنیا کی فکروں کو ایک طرف رکھے اور بہتر چیزوں کی تلاش میں رہے“ اور خُدا کے ساتھ اپنے عہود پر سختی سے کاربند رہے۔ خُداوند نے اپنی نصیحت کو اِن پُرزور اَلفاظ کے ساتھ تمام کیا: ”سب کے واسطے یہی میرا فرمان ہے۔“۱
ہر بات جو اِس علاقے میں رُونما ہُوئی اُس کے آپ کی زندگی پر گہرے مُضمرات ہیں۔ کہانت کی بحالی کے ساتھ ساتھ، ایما کے لیے خُداوند کی نصیحت، ہم سب کو ہدایت اور رحمت سے نواز سکتی ہے۔ میں آپ کو سمجھانے کے لیے کس قدر آرزومند ہُوں کہ کہانت کی بحالی کسی عورت کے لیے اُتنی ہی مربوط و معقول ہے جتنی کسی مرد کے لیے ہے۔ چوں کہ ملکِ صدق کہانت بحال ہو چُکی ہے، عہد پر چلنے والے مرد و خواتین دونوں کو ”کلیسیا کیتمام رُوحانی برکتوں اور رحمتوں“۲ تک رسائی حاصل ہے یا، ہم کہہ سکتے ہیں، اُن تمام رُوحانی خزانوں تک جو خُداوند نے اپنی اُمت کے لیے رکھے ہیں۔
ہر خاتون اور ہر مرد جو خُدا سے عہود باندھتا اور اُن عہود پر چلتا ہے، اور جو لائق طور پر کہانتی رُسوم میں شامل ہوتا ہے، اُس کی دسترست میں براہ راست خُدا کی قُدرت ہے۔ جنھوں نے خُداوند کے گھر میں ودیعت پائی اُنھوں نے خُدا کی کہانت کی قُدرت کی نعمت کو اپنے اپنے عہد کی تقدیس کے وسیلے سے پایا، اِس کے ساتھ معرفت کی نعمت کو بھی تاکہ ایسی قُدرت سے کیسے فیض یاب ہوں۔
آسمان بالکل اُسی طرح خواتین کے لیے کُھلے ہیں جن کو خُدا کی روان دواں قُدرت اُن کے کہانتی عہود کی بدولت عطا ہُوئی جیسے اُن مردوں کو جو کہانت بردار ہیں۔ میری یہ دُعا ہے کہ سچّائی آپ سب کے دِلوں پر رقم ہو کیوں کہ میرا یقین ہے کہ یہ آپ کی زندگیوں کو بدلے گی۔ بہنو، آپ کو یہ اِختیار ہے کہ نجات دہندہ کی قُدرت سے فیاضی کے ساتھ اپنے خاندان اور عزیزواقارب کی مدد کے لیے فیض پائیں۔
اب،آپ شاید خُود سے کہتے ہوں، ”یہ لگتا تو حیرت خیز ہے، لیکن مَیں اِس کو کروں کیسے؟ نجات دہندہ کی قُدرت کو زندگی میں کیسے لاؤں؟“
اِس طریقہِ کار کی تفصیل آپ کو کسی راہ نما کتاب میں نہ مِلے گی۔ رُوحُ اُلقُّدس آپ کا ذاتی اتالیق ہوگا جب آپ یہ سمجھنے کے طالب ہیں کہ خُداوند کیا چاہتا ہے کہ آپ جانیں اور انجام دیں۔ یہ طریقہِ کار نہ آسان ہے نہ فوری، البتہ یہ ہے رُوحانی تقویت بخش۔ خُدا کی قُدرت کو سمجھنے کے لیے رُوح کے ساتھ محنت کرنے سے بڑھ کر اور کیا ولولہ خیز بات ہو سکتی ہے—کہانت کی قُدرت؟
آپ کو کیا مَیں بتا سکتا ہُوں کہ اپنی اپنی زندگی میں خُدا کی قُدرت تک رسائی کے لیے اُنھیں باتوں کی ضرورت ہے جس کی خُداوند نے ایما اور آپ سب کو تاکید فرمائی تھی۔
پس، مَیں آپ کو دعوت دیتا ہُوں کہ عقائد اور عہود فصل ۲۵ کا بغور مُطالعہ کریں اور دریافت کریں کہ رُوحُ اُلقُّدس آپکو کیا سِکھائے گا۔ آپ کی شخصی، رُوحانی جُستجُو آپ کو شادمان کرے گی جب آپ، سمجھتے، اور اُس قُدرت کو بروئے کار لاتے ہیں جو آپ کو عطا کی جا چُکی ہے۔
اِس کوشش کا کچھ حصّہ آپ سے توقع کرے گا کہ دُنیا کی بعض فکروں کو ایک طرف رکھ دو۔ بعض اوقات ہم نادیدہ و دانستہ طور پر دُنیا کے جھگڑوں، بڑی بڑی آزمایشوں، اور جھوٹی تعلیمات سے دُور بھاگنے کا کہتے ہیں۔ لیکن حقیقی طور پر ایسا کرنے کے لیے آپ کو اپنی اپنی زندگی کا باریک بینی اور باقاعدگی سے جائزہ لینا ہے۔ جب آپ ایسا کرتے ہیں، رُوحُ اُلقُّدس بتائے گا کہ کس چیز کی مزید ضرورت نہیں، کون سی چیز آپ کے وقت اور قوت کے لائق نہیں۔
جب آپ دُنیا کی فکروں سے اپنی توجہ ہٹا کر، بعض ایسی چیزوں پر لگاتے ہیں جو آپ کی نظر میں اہم ہیں پھر ترجیحی ترتیب ہوگی۔ بعض چیزوں سے اِنکار کرنا ہوگا، اگرچہ وہ بے ضرر نظر آتی ہیں۔ جب آپ آغاز کرتے اور اپنی اپنی زندگی کو خُداوند کے واسطے زندگی بھر اِس تخصیصی عمل کو جاری رکھتے ہیں، آپ کے نظریے، احساسات، اور رُوحانی استعداد میں تبدیلی حیران کُن ہوگی!
اب تاکید و تنبیہ کے مُختصر کلمات۔ کچھ ایسے لوگ ہیں جو خُدا کی قُدرت پر توّکل کرنے کی لیاقت پر بیخ کنی کریں گے۔ کچھ ایسے لوگ ہیں جو آپ کے اندر وسوسے پیدا کریں گے اور آپ کی مُمتاز رُوحانی لیاقت کو پست کریں گے جب آپ راست باز خاتون ہیں۔
حال ہی میں، دُشمن نہیں چاہتا کہ آپ اپنے بپتسما پر کیے گئے عہد کو سمجھیں، یا معرفت اور قُدرت کی بڑی ودیعت جو آپ پا چُکے ہیں یا ہیکل—خُداوند کے گھر میں عطا ہوگی۔ اور اِبلیِس ہرگزنہیں چاہتا کہ آپ سمجھیں کہ ہر بار لائق طور پر ہیکل میں خدمت کرتے اور عبادت کرتے ہیں، آپ خُدا کی قُدرت سے ملبوس ہوتے ہیں اور اُس کے فرشتوں کی ”نگہبانی“ آپ پر ہوتی ہے۔۳
اِبلیِس اور اُس کے پرستار آپ کو رُوحانی نعمتوں کا فہم پانے سے روکنے کے لیے متواتر روڑے اٹکاتے ہیں جس کی بدولت آپ برکت پا چُکے ہیں اور پا سکتے ہیں۔ بدقسمتی سے، بعض رکاوٹیں دُوسروں کی بدسلوکی کا نتیجہ ہوتی ہیں۔ یہ سوچ کر مجھے دُکھ ہوتا ہے کہ آپ میں سے کسی کو بھی ایسا لگا ہو کہ اپنے کہانتی راہ نما کی جانب سے آپ کی حق تلفی ہُوئی ہو یا کہانتی راہ نما نے آپ کا یقین نہ کیا ہو، یا والد، شوہر، یا کسی فرضی دوست کی طرف سے زیادتی یا دھوکہ دہی کا شِکار ہُوئی ہو۔ مجھے گہرے رنج کا احساس ہوتا ہے کہ آپ میں سے کسی کو بےعزتی، غلطی فہمی، یا نظرانداز کیے جانے کا احساس ہُوا ہو۔ خُدا کی بادشاہی میں ایسے جرائم کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
اِس کے برعکس، مَیں پُرجوش ہوتا ہُوں جب مَیں سُنتا ہُوں کہ کہانتی راہ نما بڑی جان فشانی سے میخ اور حلقے میں خواتین کو شامل کرنے کے لیے مصروفِ عمل رہتے ہیں۔ مَیں ہر اُس شوہر سے مُتاثر ہوتا ہُوں جو اِس بات کا مُظاہرہ کرتا ہے کہ اُس کی سب سے اہم کہانتی ذمہ داری اپنی اَہلیہ کی دیکھ بھال کرنا ہے۔۴ مَیں اُس شخص کی سِتایش کرتا ہُوں جو اپنی اَہلیہ کی مُکاشفہ پانے کی لیاقت اور اِزداجی زندگی میں برابر کا حصّہ ڈالنے کی قابلیت کو سراہتا ہے۔
جب کوئی مرد کسی ایّامِ آخر کی مُقّدس ودیعت یافتہ خاتون کی راست بازی کی شان و شوکت اور ہمت کو سمجھتا ہے، تو کیا اُس میں کوئی حیران کُن بات ہے کہ جب وہ کمرے میں داخل ہوتی ہے تو وہ کھڑا ہونا چاہے۔
زمانے کی اِبتدا سے، خواتین کسی انوکھے اخلاقی تفکر—حق اور باطل میں تمیز کرنے کی صلاحیت سے مالامال ہیں۔ یہ نعمت اُن میں فروغ پاتی ہے جو عہد باندھتے اور عمل پیرا ہوتے ہیں۔ اور یہ اُن میں کم ہوتی جاتی ہے جو جان بوجھ کر خُدا کے حُکموں کو نظر انداز کرتے ہیں۔
مَیں جلدی سے اِس بات کا اِضافہ کردوں کہ مَیں مرد حضرات کو کسی بھی صورت میں اُن کو حق اور باطل میں تمیز کرنے کے لیے خُدا کے تقاضوں سے اُنھیں بھی بری قرار نہیں دیتا۔ لیکن میری پیاری بہنو، سچّ اور جھوٹ کو پرکھنے کی آپ کی لیاقت، معاشرے کے اَخلاقی پاسبان ہونے کے لیے،اِن آخری ایّام بڑی اہم ہے۔ ہم آپ پر اَنحصار کرتے ہیں کہ آپ یہ دُوسروں کو سیکھائیں۔ اِس پر مجھے صاف صاف کہنے دیں: اگر یہ دُنیا اپنی خواتین کی اَخلاقی راست روی کھو دیتی ہے، تو پھر دُنیا کبھی جاں بر نہ ہوگی۔
ہم آخری ایّام کے مُقّدسین اِس دُنیا کے نہیں؛ ہم عہدِ اِسرائیل کے ہیں۔ ہم لوگوں کو یِسُوع مِسیح کی دوسری آمد کے لیے تیار کرنے کے واسطے بُلائے گئے ہیں۔
اب، مَیں خواتین اور کہانت کے تناظر میں کئی اِضافی نکات کو واضح کرتا ہُوں۔ جب کسی کہانتی کُنجیوں کے حامل کی ہدایت کے تحت آپ کو کسی بُلاہٹ میں خدمت کرنے کے لیے مُخصوص کیا جاتا ہے—جیسا کہ آپ کا اُسقُف یا میخ کا صدر—آپ کو کہانتی اِختیار عطا کیا جاتا ہے اُس بُلاہٹ کے فرائض ادا کرنے کے واسطے۔
اِسی طرح، مُقّدس ہیکل میں، آپ ہر وقت کہانتی فرائض و رُسوم کو ادا کرنے کے مُختار ہیں۔ آپ کی ودیعتِ ہیکل ایسا کرنے کے لیے آپ کو تیار کرتی ہے۔
اگر آپ ودیعت یافتہ ہیں لیکن موجودہ صورت میں ایسے شخص سے نکاح کیا ہے جو کہانت کا حامل نہیں ہے اور کوئی آپ سے کہتا ہے، ”مجھے افسوس ہے کہ آپ کے گھر میں کوئی کہانت نہیں ہے،“ مہربانی سے جان لو کہ ایسا بیان دُرست نہیں ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کے گھر میں کہانت بردار نہ ہو، البتہ آپ نے خُدا کے ساتھ اُس کی ہیکل میں مُقدس عہود پائے اور باندھے ہیں۔ اُن عہود سے آپ پر اُس کی کہانت کی قُدرت کی ودیعت نازِل ہوتی ہے۔ اور یاد رکھو، اگر آپ کا خاوند وفات پا جائے، اپنے گھر کی صدارت آپ کریں گی۔
راست باز، ودیعت یافتہ ایّامِ آخر کی مُقّدس خاتون کی حیثیت سے، آپ خُدا کی قُدرت اور اِختیار کے ساتھ سیکھاتی اور کلام کرتی ہیں۔ چاہے بذریعہِ تاکید یا گُفت و شُنید ہمیں مِسیح کی تعلیم سِکھانے کے لیے آپ کی آواز کی ضرورت ہے۔ ہمیں خاندان میں، حلقے میں، اور میخ کی مجالس میں آپ کی شراکت کی ضرورت ہے۔ آپ کی شراکت بہت اہم ہے اور ظاہری نہیں!
میری پیاری بہنو، جب آپ دُوسروں کی خدمت کرتی ہیں تو آپ کی صلاحیت میں اِضافہ ہوگا۔ آپ کی دُعائیں، روزے، صحائف میں گُزرا وقت، ہیکل میں خدمت اور خاندانی تاریخ کا فرض آپ کے لیے اَفلاک کھول دے گا۔
میں آپ سے اِلتجا کرتا ہُوں کہ سنجیدگی سے کہانت کی قُدرت کے حوالے سے ساری سچّائیوں کا مُطالعہ کریں۔ آپ اِبتدا کریں عقائد اور عہود کے فصائل ۸۴ اور ۱۰۷۔ یہ فصائل دیگر پیروں کی طرف راہ نمائی کریں گے۔ صحائف اور جدید نبیوں، رویا بینوں، اور مُکاشفہ بینوں کی تعلیمات اِن سچّائیوں سے بھری پڑی ہیں۔ جب آپ کے فہم میں اِضافہ ہوتا اور جب آپ خُداوند اور اُس کی کہانت کی قُدرت پر اِیمان لاتے ہیں، آپ کی رُوحانی خزانوں کی طرف راغب ہونے کی صلاحیت میں اِضافہ ہوگا جنھیں خُداوند نے آپ کے لیے مہیا کیا ہے۔ جب آپ ایسا کرتے ہیں، آپ اپنے آپ کو ابدی خاندان بنانے میں، مُتحد رکھنے میں، خُداوند کی ہیکل میں مہر بند ہونے میں، اور ہمارے آسمانی باپ اور یِسُوع مِسیح کی بھرپُور محبت میں مدد دینے کے قابل پائیں گے۔
ایک دُوسرے کے لیے خدمت گُزاری، اِنجیل کی مُنادی، مقدسین کو کامل کرنے، اور مُردوں کو مَخلصی دینے کی ہماری ساری کوششیں پاک ہیکل میں یک جا ہو جاتی ہیں۔ اب پُوری دُنیا میں ہمارے پاس ۱۶۶ ہیکلیں ہیں، اور مزید تیار ہو رہی ہیں۔
جیسا کہ آپ جانتے ہیں، سالٹ لیک ہیکل، ٹیمپل سکوائر اور چرچ کی آفس بلڈنگ کی عمارت سے ملحقہ پلازا کی تعمیرِ نو اِس برس کے آخر شروع ہو جائے گی۔ اِس مُقّدس ہیکل کا آئندہ نسلوں پر تاثر کے لیے محفوظ اور تیار کیا جانا ضروری ہے، بالکل اِسی طرح جس طرح اِس نے اِس نسل میں ہم پر تاثر چھوڑا۔
جوں جوں کلیسیا ترقی پاتی ہے، مزید ہیکلیں تعمیر کی جائیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ خاندانوں تک اُس ابدی زندگی کی سب سے بڑی عظیم برکتوں کی رسائی ممکن ہو سکے۔۵ ہم ہیکل کو اِس کلیسیا کی اِنتہائی مقدس ترین عمارت سمجھتے ہیں۔ جب بھی کسی نئی ہیکل کی تعمیر کا اعلان کیا جاتا ہے، یہ ہماری تاریخ کا اہم حصہ بن جاتی ہے۔ جیسا کہ آج شام ہم نے گُفت و شُنید کی، بہنیں ہیکل کے فریضہ کے لیے اہم ہیں، ہیکل وہ جگہ ہے جہاں آپ عظیم ترین رُوحانی خزانے پاتے ہیں۔
مہربانی سے سنجیدگی اور احترام سے سُنیں اب جب مَیں آٹھ نئی ہیکلوں کی تعمیر کے منصوبوں کا اَعلان کروں گا۔ اگر کوئی ایک ہیکل کا اَعلان کسی ایسی جگہ پر ہو جو آپ کے لیے خاص معنی رکھتی ہے، تو مَیں تجویز کرتا ہوں کہ آپ صرف اپنے دِل میں شُکرگزاری کے ساتھ سر جُھکا کر دُعا کریں۔ درج ذیل مُقاموں پر ہیکلوں کی تعمیر کے مُنصوبوں کا اعلان کرتے ہُوئے خُوشی محسوس کرتا ہُوں: فری ٹاؤن، سیئرا لیون؛ اورم، یوٹاہ؛ پورٹ مورس بی، پاپوا نیو گینی؛ بنٹن وِل، آرکنساس؛ باکولوڈ، فلپائن؛ میک ایلن، ٹیکساس؛ کوبن، گوئٹے مالا، اور ٹیلرزوِل، یوٹاہ۔ عزیز بہنو، آپ کا شکریہ۔ اِن مُنصوبوں کی قبولیت اور مؤدب ردِعمل کے لیے ہم آپ کے بے حد شُکر گُزار ہیں۔
اب، آخر میں، مَیں آپ کو برکت دینا چاہتا ہُوں، کہ آپ کہانت کی قُدرت کا اِدراک پائیں جس کو آپ نے ودیعت میں پایا اور کہ آپ اُس قُدرت کو تقویت دیں گے خُداوند اوراُس کی قُدرت پر اپنے اِیمان کو بُروئے کار لاتے ہُوئے۔
پیاری بہنو، بڑی عزت اور شُکرگُزاری کے ساتھ، مَیں آپ سے اپنی اُلفت کا اِظہار کرتا ہُوں۔ اِنکسار کے ساتھ، مَیں اعلان کرتا ہُوں کہ خُدا زندہ ہے! یِسُوع المِسیح ہے۔ یہ اُس کی کلیسیا ہے۔ میں یِسُوع مِسیح کے نام پر گواہی دیتا ہوں، آمین۔