مجلسِ عامہ
بہنیں صِیّون میں
مجلسِ عامہ اکتوبر ۲۰۲۰


بہنیں صِیّون میں

آپ اِسرائیل کو اِکٹھا کرنے اور صِیّون کی اُمت کو تشکیل دینے کے لیے اَہم قُوت ہوں گی۔

میری عزیز بہنو، دُنیا کی تاریخ کے اِس شان دار دَور میں آپ سے کلام کرنا میرے لیے باعثِ برکت ہے۔ روز بروز ہم اُس جلالی لمحے کی جانب بڑھتے جاتے ہیں جب نجادت دہندہ، یِسُوع مسِیح، اِس دُنیا میں دوبارہ آئے گا۔ ہم اُن بھیانک واقعات کے بارے میں کچھ جانتے ہیں جو اُس کی آمد سے پہلے رُو نما ہوں گے، پھر بھی ہمارے دِل خُوشی اور بھروسے سے پُھول رہے ہیں اور اُن شان دار وعدوں کو بھی جانتے ہیں جو اُس کی آمد سے قبل پُورے ہوں گے۔

آسمانی باپ کی پیاری بیٹیاں ہونے کے ناطے، اور خُداوند یِسُوع مسِیح کی بیٹیاں ہونے کے ناطے سے اُس کی بادِشاہی میں،۱ آپ کو عطا کردہ وقت پر اَہم کرِدار ادا کرنا ہوگا۔ ہم جانتے ہیں کہ نجات دہندہ ایسے لوگوں کے پاس آئے گا جنھیں اِکٹھا کیا جا چُکا ہے اور شہرِ حنوک کے لوگوں کی طرح زِندگی بسر کرنے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔ وہاں کے لوگ یِسُوع مسِیح پر اِیمان میں مُتحد تھے اور اِس قدر کامل طریق سے پاک ہو چُکے تھے کہ اُنھیں آسمان پر اُٹھا لیا گیا۔

حنوک کے لوگوں کے ساتھ کیا ہوگا اور زمانوں کی معمُوری کے اِس آخِری زمانے کیا ہوگا خُداوند اِس حوالے سے ظاہر کر دیا ہے:

”اور وہ دِن آئے گا کہ زمِین آرام پائے گی، لیکن اُس دِن سے پہلے آسمان تارِیک کیے جائیں گے، اور تارِیکی کا نقاب زمِین کو ڈھانپ لے گا؛ اور آسمان کانپیں گے، اور زمِین بھی؛ اور بنی آدم کے درمیان میں بڑی مصبیتیں ہوں گی، لیکن اپنے لوگوں کو مَیں محفُوظ رکھوں گا؛

”اور مَیں آسمان سے راست بازی بھیجُوں گا؛ اور زمِین سے سچّائی آگے بھیجُوں گا کہ میرے اِکلوتے کی گواہی دے؛ مُردوں میں سے اُس کے جی اُٹھنے کی؛ ہاں اور تمام اِنسانوں کے جی اُٹھنے کی بھی؛ اور مَیں راست بازی اور سچّائی کو زمِین پر ایسی تیزی سے پھیلاؤں گا جیسے سیلاب سے، کہ اپنے برگزیدوں کوزمِین کے چاروں کونوں سے اُس جگہ اِکٹھا کرُوں، جو مَیں تیار کرُوں گا، مُقَدَّس شہر، تاکہ میرے لوگ اپنی کمر باندھیں اور میری آمد کے وقت کا اِنتظار کریں، کیوں کہ وہاں میرا خیمہِ اجتماع ہو گا اور یہ صِیّون کہلائے گا، نیا یروشلیم۔

”اور خُداوند نے حنوک سے فرمایا: تب تُو اور تیرا سارا شہر اُن سے وہاں ملیں گے، اور ہم اُنھیں اپنی گود میں لے لیں گے، اور وہ ہمیں دیکھیں گے؛ اور ہم اُنھیں گلے لگائیں گے، اور وہ ہمیں گلے لگائیں گے، اور ہم ایک دُوسرے کو بوسہ دیں گے؛

”اور وہاں میرا مسکن ہو گا، اور یہ صِیّون ہو گا، جو میری تمام تخلیقات میں سے جو مَیں نے بنائی ہیں علیحدہ ہو گا؛ اور ہزار سال کے عرصہ کے لیے زمِین آرام پائے گی۔“۲

آپ بہنو، آپ کی بیٹیاں، پوتیاں/نواسیاں، اور خواتیں جن کی آپ نے پرورش کی اَیسے معاشرے کی تشکیل کے مرکز میں ہوں گی جو نجات دہندہ کی پُرجلال رفاقت میں شامِل ہوں گے۔ آپ اِسرائیل کو اِکٹھا کرنے میں اور صِیّون کی اُمت کو تشکیل دینے کے لیے اَہم قُوت بنو گے جو نئے یروشلم میں اَمن سے بسیں گے۔

خُداوند نے اپنے نبیوں کے وسِیلے سے آپ سے وعدہ فرمایا ہے۔ اَنجمنِ خواتین کے اِبتدائی دنوں میں، جوزف سمتھ نے بہنوں سے کہا، ”اگر آپ اپنی عنایتون کے مُطابق زِندگی بسر کرتے ہیں، فرِشتوں کو آپ کے رُفقا بننے سے روکا نہیں جاسکتا۔“۳

اَیسی حیرت انگیز صلاحیت آپ کے اندر موجود ہے، اور آپ کو اِس کے لیے تیار کیا جارہا ہے۔

صدر گورڈن بی ہنکلی نے فرمایا:

”آپ بہنو … اپنے بّچوں کی ہمیشہ کی خُوشی اور فلاح و بہبود کے لیے ہمارے باپ کے منصُوبے میں دُوسرا درجہ نہ رکھیں۔ آپ خُدا کے منصُوبے کا اِنتہائی اہم حصہ ہیں۔

”آپ کے بغیر منصُوبہ کام نہیں کرسکتا۔ آپ کے بغیر سارے کا سارا لائحہ عمل بےکار ہو جائے گا۔

”آپ میں سے ہر ایک خُدا کی بیٹی ہے، اِلہٰی پیدایشی حق عطا کیا گیا ہے۔“۴

ہمارے موجودہ نبی، صدر رسل ایم نیلسن، نے نجات دہندہ کے آنے کی تیاری میں آپ کے کرِدار کی تفصیل بیان کی ہے۔

”اُس اَثرورُسوخ کی پیمایش کرنا ناممکن ہوگا جو … عورتیں، بطور بیویوں، ماؤں، اور دادیوں/نانیوں؛ بطور بہنوں اور آنٹیوں؛ بحیثیت معلمین اور قائدین؛ اور خصوصاً. مثالی اور دیندار محافظوں کی حیثیت سےبھی، نہ صرف خاندانوں پر بلکہ خُدا کی کلیسیا پر بھی ڈالتی ہیں۔

”آدم اور حوا کے دِنوں سے ہی ہر اِنجیلی دَور میں یہ حقیقت رہی ہے۔ پھر بھی اِس زمانے کی عورتیں کسی بھی دُوسرے دَور کی عورتوں سے مُمتاز ہیں کیوں کہ یہ زمانہ ہر دُوسرے زمانے سے مُمتاز ہے۔ یہ اِمتیاز مراعات اور ذمہ داریاں دونوں اپنے ساتھ لاتا ہے۔“۵

یہ زمانہ اِس وجہ سے مُمتاز ہے کہ خُداوند ہمیں شہرِ حنوک کی مانِند بننے کے لیے ہماری تیار میں ہدایت فرمائے گا۔ اُس نے اپنے رسُولوں اور نبیوں کے وسِیلے سے بیان فرمایا ہے کہ صِیّون کے لوگوں کے لیے اَیسی تبدیلی میں کیا پِنہاں ہوگا۔

بُزرگ بروس آر میک کوںکی نے سِکھایا:

”[حنوک کا] دِن بدکاری اور بُرائی کا تھا، جہالت اور بغاوت کا دِن تھا، جنگ اور ویرانی کا دِن تھا، اَیسا دِن پانی کے ذریعے سے زمِین کو پاک کرنے کی طرف لانے کا آغاز تھا۔“

حنوک، اگرچہ، اِیمان دار تھا۔ اُس نے ’خُداوند کو دیکھا،‘ اور اُس نے مُجھ سے ’رُو برُو‘کلام کیا، جیسے کوئی آدمی کسی دُوسرے سے کلام کرتا ہے۔ (موسیٰ ۷: 4۔) خُداوند نے اُس کو بھیجا کہ جہاں کو توبہ کے لیے پُکارے، اور اُس کو اِختیار دیا کہ ’باپ، اور بیٹے، جو فضل اور سچّائی سے بھرا ہے، اور رُوحُ القُدس سے، جو باپ اور بیٹے کی گواہی دیتا ہے، کے نام سے بپتسما دُوں۔‘‘ (موسیٰ ۷:‏۳۹۔) حنوک نے عہد باندھے اور سچّے اِیمان داروں کی جماعت کو اِکٹھا کیا، وہ سب اِس قدر اِیمان دار بن گئے کہ ’خُداوند آیا اور اپنے لوگوں کے ساتھ بسیرا کیا، اور وہ راست بازی میں بستے تھے،‘ اور عالمِ بالا سے برکت پائی۔ اور خُداوند نے اپنے لوگوں کو صِیّون کہا، کیوں کہ وہ یک دِل اور یک ذہن تھے، اور راست بازی میں رہتے تھے؛ اور اُن کے درمیان کوئی محتاج نہ تھا۔‘ (موسیٰ ۷:‏۱۸۔) …

”خُداوند نے اپنے لوگوں کو صِیّون کہنے کے بعد، صحیفہ فرماتا ہے کہ حنوک نے شہر تعمیر کیا جو قُدوسیت کا شہر کہلاتا تھا، یعنی صِیّون؛ اُس صِیّون کو ’خُدا نے اُسے اپنی گود میں اُٹھا لیا؛“ اور ”اُس وقت سے یہ کہاوت چلی، صِیّون رُخصت ہو گیا۔‘ (موسیٰ ۷:‏۱۹، ۲۱، ۶۹۔) …

”وہ ہی صِیّون جو آسمان پر اُٹھا لیا گیا تھا واپس آئے گا … جب خُداوند صِیّون کو دوبارہ لاتا ہے، اور اُس کے باشِندے نئے یروشلیم کے ساتھ شامِل ہوں گے، جو تب تعمیر کیا جائے گا۔“6

اگر ماضی پیش خیمہ ہے تو، نجات دہندہ کی آمد کے وقت پر، جو بیٹیاں خُدا کے ساتھ اپنے عہُود پر پُختہ طریقے کاربند ہیں، اُن میں آدھی سے زیادہ وہ ہوں گی جو اُس کے آنے پر اُس کا اِستقبال کرنے کے لیے تیار ہیں۔ البتہ تعداد کچھ بھی ہو، اِس صِیّون کے لیے تیار لوگوں میں یگانگت پیدا کرنے میں آپ کا حِصّہ نِصف سے کہیں زیادہ ہوگا۔

مَیں آپ کو بتاؤں گا کہ میرا اِیمان ہے کہ اَیسا کیوں ہوگا۔ مورمن کی کِتاب اُمتِ صِیّون کا تذکرہ کرتی ہے۔ آپ کو یاد ہے کہ اَیسا اُنھیں جی اُٹھے نجات دہندہ کی طرف سے برکت پانے، پیار مِلنے، اور تعلیم دینے کے بعد ہُوا تھا،”اور اَیسا ہُوا کہ مُلک میں کوئی جھگڑا نہ تھا، کیوں کہ خُدا کی محبت کے باعث جو لوگوں کے دلوں میں بس گئی تھی۔“۷

میرے تجربے نے مُجھے یہ سِکھایا ہے کہ آسمانی باپ کی بیٹیوں کے پاس خُدا کی محبت کے ذریعے سے جن کی وہ خدمت کرتی ہیں اور خُدا کے لیے اپنی اپنی محبت کے واسطے جھگڑوں کو دُور کرنے اور راست بازی کو فروغ دینے کے لیے یہ نعمت ہے۔

مَیں نے اِسے لڑکپن میں اُس وقت دیکھا جب ہماری چھوٹی شاخ میرے بچپن کے گھر میں جمع ہوتی تھی۔ مَیں اور میرا بھائی صرف اور ہارونی کہانت کے حامل تھے، میرے والد واحد ملکِ صدق کہانت کے حامل۔ شاخ میں اَنجمنِ خواتین کی صدر تازہ تازہ اِیمان لائی تھی جس کا شوہر اُس کی کلِیسیائی کی خدمت سے ناخوش تھا۔ سبھی اَرکان عُمر رسیدہ بہنیں تھیں جن کے گھروں میں کہانت کے حامل نہ تھے۔ مَیں نے اپنی والدہ اور اُن بہنوں کو ایک دُوسرے کو یقینی طور پر پیار کرتے سہارا دیتے، اور، مضبُوط کرتے ہوئے دیکھا۔ مُجھے اب احساس ہو گیا ہے کہ مجھے صِیّون کی اِبتدائی جھلک دِکھائی گئی تھی۔

البوکرکی، نیو میکسیکو کی کلِیسیا کی چھوٹی سی شاخ میں اِیمان دار خواتین کے اثر و رُسوخ سے متعلق میرا سبق جاری رہتا ہے۔ مَیں نے صدرِ شاخ کی اَہلیہ، ضلعی صدر کی اَہلیہ، اور اَنجمنِ خواتین کی صدر کو ہر نئے رُجُوع لانے والے کے دِل میں ولولہ جگاتے دیکھا۔ جس اِتوار کو مَیں البوکرکی سے روانہ ہُوا، اُس کے دو برس بعد وہاں بہنوں کے اَثر و رسُوخ کا مُشاہدہ کیا، جہاں پہلی میخ تشکیل دی گئی۔ اب خُداوند نے وہاں ہیکل فراہم کر دی ہے۔

پھر مَیں بوسٹن چلا گیا، جہاں مَیں نے ضلعی صدارت میں خدمات انجام دیں جو دو ریاستوں میں پھیلی چھوٹی چھوٹی شاخوں کی صدارت کرتی تھی۔ وہاں کافی جھگڑے تھے جنھیں کئی بار شفِیق اور غفور خواتین نے حل کیا اُنھوں نے لوگوں کے دِلوں میں نرمی پیدا کرنے میں بہت مدد کی۔ جس اِتوار کو مَیں بوسٹن سے رخصت ہُوا، صدارتِ اَوّل کے رُکن نے میساچوسیٹس میں پہلی میخ کو مُنظم کیا۔ اب وہاں ہیکل موجُود ہے، اُس کے بالکل قریب جہاں کبھی ضلع کا صدر رہتا تھا۔ اُس کو کلِیسیائی سرگرمی میں لایا گیا تھا اور بعد میں اُس کو میخ کے صدر کی حیثیت سے خدمت کرنے کی بُلاہٹ دی گئی اور پھر بحیثیتِ تبلیغی صدر، جو بااِیمان اور باوفا بیوی سے نہایت مُتاثر تھا۔

بہنو، خُدا کی بیٹیاں ہونے کے ناطے سے آپ کو خاص نعمتوں سے نوازا گیا ہے۔ آپ فانی زِندگی میں دُوسروں کی پرورش کرنے اور اُن کی حوصلہ اَفزائی کرنے کے لیے اپنے ساتھ رُوحانی صلاحیت لائی ہیں تاکہ وہ اَفضل پیار اور پاکیزگی میں بڑھیں کہ وہ مُعاشرہِ صِیّون میں مِل جُل کر رہنے کے لائق ہوں۔ یہ حادثاتی طور پر نہیں ہے کہ اَنجمنِ خواتین، خاص طور پر آسمانی باپ کی بیٹیوں کے لیے کلِیسیا کی پہلی تنظیم ہے، جس کا منشُور ہے”محبّت کو زوال نہیں۔“

محبّت مسِیح کا خالِص پیار ہے۔ اور یہ اُس پر توّکل ہے اور اُس کے لامحدود کفارہ کے کامل ثمرات جو آپ کو لائق بنائیں گے، اور جن سے آپ پیار کرتے اور جن کی خدمت کرتے ہیں، کہ دیرینہ اِنتظار اور وعدہ کیے ہُوئے صِیّون کے اِس معاشرے میں زِندگی بسر کریں۔ وہاں صِیّون میں آپ بہنیں رہیں گی، خُداوند کی فرداً فرداً پسندیدہ اور جن کے لیے آپ باعثِ برکت ہیں۔

مَیں گواہی دیتا ہُوں کہ آپ زمِین پر خُداوند کی بادِشاہت کی شہری ہیں۔ آپ پیارے آسمانی باپ کی بیٹیاں ہیں، جِس نے آپ کو دُنیا میں نرالی نعمتوں کے ساتھ اِس دُنیا میں بھیجا ہے چُناں چہ آپ نے وعدہ کیا تھا کہ اُنھیں دُوسروں کو برکت دینے کے لیے بروئے کار لائیں گی۔ مَیں آپ سے وعدہ کرتا ہُوں کہ خُداوند پاک رُوح کے وسِیلے سے آپ کی مدد کرے گا۔ وہ آپ کا ہراَوّل ہو گا جب آپ اُس کی مدد کریں گے کہ وہ اپنے لوگوں کو اپنا وعدہ کیا ہُوا صِیّون بننے کے لیے تیار کریں۔ مَیں یہ گواہی یِسُوع مسِیح کے مُقّدس نام پر دیتا ہُوں، آمین۔

شائع کرنا