مجلسِ عامہ
اِک نیا معمول
مجلسِ عامہ اکتوبر ۲۰۲۰


5:26

اِک نیا معمول

مَیں آپ کو دعوت دیتا ہُوں کہ آپ اپنے دِل، اپنی عقل، اور اپنی جان کو اپنے آسمانی باپ اور اُس کے بیٹے ، یِسُوع مسِیح کی طرف لائیں۔

میرے عزیز بھائیو اور بہنو، مجلِسِ عامہ کے یہ دو روز اِنتہائی شان دار رہے۔ مَیں بُزرگ جیفری آر ہالینڈ.سے اِتفاق کرتا ہُوں۔ جَیسا کہ اُنھوں نے فرمایا، حمدوثنا اور پیغامات سب خُداوند کا عِرفان تھے۔ مَیں ہر کسی کا کسی بھی طریقے سے شامِل ہونے پر شُکر گُزار ہُوں۔

اِس پُوری کارروائی کے دوران میں، مَیں نے مجلِس کو سُنتے ہوئے اپنے ذہن میں آپ کو تصوّر کیا ہے۔ مَیں نے خُداوند سے فریاد کی تھی کہ مجھے یہ سمجھنے میں مدد فرمائے کہ آپ کیا محسوس کررہے ہیں، پریشان ہیں، یا تدبیر کی کوشش کر رہے ہیں۔ مَیں نے غوروفکر کیا ہے کہ مَیں اِس مجلِس کے اختتام پر کیا کہوں جو آپ کو مستقبل کے بارے میں رجائیت پسندی کے ساتھ آگے بھیجے گا جسے مَیں جانتا ہُوں کہ خُداوند چاہتا ہے کہ آپ محسوس کریں۔

ہم اَیسے جلالی دَور میں بستے ہیں جس کو نبیوں نے صدیوں پہلے دیکھا تھا۔ یہ اَیسا زمانہ ہے جب راست بازوں سے کوئی رُوحانی برکت نہ روک رکھی جائے گی۔۱ دُنیا کی اَفراتفری کے باوجُود،۲ خُداوند چاہے گا کہ ہم ”پُرمُسرت اُمید کے ساتھ مستقبل کے منتظر ہوں۔“۳ آئیے ماضی کی یادوں کے پہیوں کو مت گُھمائیں۔ اِسرائیل کا اِکٹھا ہونا آگے بڑھتا ہے۔ خُداوند یِسُوع مسِیح اپنی کلِیسیا کے اُمور کی ہدایت فرماتا ہے، اور یہ اپنے اِلہٰی مقاصد کی تکمیل کرے گا ۔

آپ کے اور میرے لیے ہدف یہ ہے کہ ہم یہ یقینی بنائیں کہ ہم میں سے ہر ایک اپنی اِلہٰی صلاحیت کو پائے گا۔ آج کل ہم اکثر ”اِک نئے معمول“ کے بارے میں سُنتے ہیں۔ اگر آپ واقعی میں نیا معمول قبول کرنا چاہتے ہیں، تو مَیں آپ کو دعوت دیتا ہُوں کہ آپ اپنے دِل، اپنی عقل، اور اپنی جان کو اپنے آسمانی باپ اور اُس کے بیٹے ، یِسُوع مسِیح کی طرف لائیں۔ اُس کو اپنا ”نیا معمول“ بننے دیں۔

ہر روز توبہ کرتے ہُوئے اپنے نئے معمول کو قبول کریں۔ اپنی سوچ میں، کلام میں، اور کام میں اور زیادہ پاکیزہ ہونے کی جُستجُو میں رہیں۔ دُوسروں کی خدمت کریں۔ ابَدی تناظر رکھیں۔ اپنی بُلاہٹوں کو پروان چڑھائیں۔ اور میرے عزیز بھائیو اور بہنو، آپ کے مسائل جیسے بھی ہوں، ہر دِن اِس طرح بسر کریں کہ آپ اپنے خالق سے مِلنے کے لیے اور زیادہ تیار ہیں۔۴

اِسی لیے ہمارے پاس ہیکلیں ہیں۔ خُداوند کی رُسُوم اور عہُود ہمیں ابَدی زِندگی کے لیے تیار کرتے ہیں، خُدا کی سب برکات میں سے سب سے زیادہ افضل ترین۔۵ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، COVID کی وبا کے باعث ہمیں اپنی ہیکلوں کو عارضی طور بند کرنا پڑا۔ پھر ہم نے احتیاط سے مربوط، مرحلہ وار طریقے سے دوبارہ کھولنے کا کام شُروع کیا۔ اب فیز ۲ کے ساتھ بہت سی ہیکلوں میں، ہزاروں جوڑے مُہر بند ہُوئے ہیں، اور صرف پچھلے چند مہینوں میں ہزاروں اَفراد نے اپنی اِنفرادی ودیعت پائی ہے۔ ہم اُس دن کے مُنتظر ہیں جب کلِیسیا کے تمام اہل اَرکان ایک بار پھر مقدس ہیکل میں عبادت اور اپنے آباواجداد کی خدمت کرسکیں گے۔

اب، مجھے چھ نئی ہیکلوں کی تعمیر کے منصُوبوں کا اِعلان کرتے ہوئے خُوشی ہوتی ہے۔اِنھیں درج ذیل مقامات پر تعمیر کیا جائے گا:تروا، کیری باتی؛ پورٹ وِلا، وانواتو؛ لِنڈن، یوٹاۃ؛ گوئتے مالا بڑا شہر، گوئٹے مالا؛ مشرقی ساوپالو، برازیل؛ سانٹا کروز، بولیویاہ۔

جب ہم اِن ہیکلوں کی تعمیر اور دیکھ بھال کرتے ہیں تو، ہم دُعا کرتے ہیں کہ آپ میں سے ہر ایک اپنے آپ کی تعمیر کرے اور اِس کی دیکھ بھال کرے تاکہ آپ مُقدّس ہیکل میں داخل ہونے کے اہل ہوسکیں۔

اب، میرے عزیز بھائیو اور بہنو، مَیں آپ کو برکت دیتا ہُوں کہ آپ خُداوند یِسُوع مسِیح کی سلامتی سے معمُور ہوجائیں۔ اِس کی تسلّی اِنسان کی سمجھ سے بالاتر ہے۔۶ مَیں آپ کو خُدا کی شریعت کی فرماں برداری کرنے کی صلاحیت اور آرزو کو مزید بڑھانے کی برکت دیتا ہُوں۔ مَیں وعدہ کرتا ہُوں کہ جیسے جیسے آپ یہ کریں گے، آپ کو بہت زیادہ ہمت، اِنفرادی اِلہام کی کثرت، آپ کے گھروں میں شِیریں ہم آہنگی اور خُوشی بھی شامل ہوگی، یہاں تک کہ غیر یقینی صُورتِ حال کے باوجود، آپ کو برکتوں سے نوازا جائے گا۔

ہم اپنے اِلہٰی فرض کی تکمیل کے لیے مِل کر آگے بڑھیں—یعنی اپنے آپ کو اور دُنیا کو خُداوند کی دُوسری آمد کے لیے تیار کرنا۔ مَیں یہی دُعا کرتا ہُوں، آپ کے لیے اپنے پیار بھرے اِظہار کے ساتھ، یِسُوع مسِیح کے مُقدّس نام پر، آمین۔