پیاری بیٹیاں
انجمنِ دختران میں ہم جو سب کچھ کرتی ہیں اُس کا مرکز خُداوند یِسُوع مِسیح پر غیر متزلزل ایمان پانے میں آپ کی مدد کرنا ہماری خواہش ہے
میری پیاری بہنوں، آپ کے ساتھ ہونا باٰعثِ مسرت ہے۔ ہم مکاشفہ کے ظہو رکی شاہد ہیں جو دُنوں وسعتِ جان اور خُوش کن ہے۔
جیسے ہم آغاز کرتی ہیں، میں آپ کو چند دُوستوں سے متعارف کروانا چاہتی ہوں، یہ صلاحیتوں، رسوم، اور انفرادی اور خاندانی حالات میں منفرد ینگ وومن ہیں۔ اِن میں سے ہر ایک نے، آپ سب کی مانند، میرا دِل موہ لیا ہے۔
پہلے، بیلا سے ملیں۔ یہ آئس لینڈ میں اپنی شاخ کی واحد ینگ وومن کے طور پر اکیلی مضبوطی سے کھڑی ہے۔
افریقہ سے جان نثارجوزفین سے ملیں، جس نے خُود کو از سر نو روزانہ مورمن کی کتاب پڑھنے کے لئے پابند کیا ہے۔ وہ قوت اور برکات کو دریافت کر رہی ہے جو اِس سادہ اور وفادار عمل سے ملتی ہیں۔
اور آخر میں، میری پیاری دوست اشٹعین ایک غیر معمولی نوجوان خاتون سے ملیں جو چھ سال سرطان کے ساتھ معرکہ آرائی کرنے کے بعد رحلت فرما گئی ہے۔ کفارہِ یِسُوع مِسیح کی اُس کی مضبوط گواہی اب بھی میرے دِل میں گونجھتی ہے
آپ سب قابلِ ستائش ینگ وومن ہیں۔ آپ میں سے ہر کوئی اپنی ذاتی نعمتوں اور تجربات کے ساتھ منفرد ہے پھر بھی بڑے اہم اور ابدی حوالے سے یکساں ہیں۔
آپ حقیقی طور پر آسمانی والدین کی پیاری بیٹیاں ہیں، اور کچھ بھی آپ کو اُن کے پیار اور اُ پنے منجی کے پیار سے جُدا نہیں کر سکتا ہے۔۱ جب آپ اُس کے نزدیک آتی ہیں، حتی کہ اُس کی جانب ننھے قدم اُٹھاتی ہیں، آپ دیرپا اطمینان دریافت کریں گی جو آپ کی جانوں میں ہمارے منجی، یِسُوع مِسیح کی وفادار شاگردہ کے طور پر گھر کر تا ہے۔
صدر رسل ایم نیلس ، ہمارے عزیز محبوب نبی نے مجھے کہا ہے کہ میں چند ایک ترامیم بیان کروں جو آپ کو ”[اپنے] ذاتی امکان کو فروغ “۲ دینے میں مدد دیں گی اور آپ کے راست باز اثرکو بڑھائیں گی۔ آج شام میں اصلاح کی چار جہتوں پر خطاب کروں گی۔
انجمنِ دختران کا تھیم
اول، انجمنِ دختران میں ہم جو سب کچھ کرتی ہیں اُس کا مرکز خُداوند یِسُوع مِسیح پر غیر متزلزل ایمان پانے۳ اور خُد اکی بیٹی کی حیثِت سے اپنی الہِٰی شناخت کا یقینی علم پانے میں آپ کی مدد کرنا ہماری خواہش ہے۔
آج رات، میں انجمنِ دختران کے تھیم پر نظرِ ثانی کا اعلان کرنا چاہوں گی۔ میں دُعا گو ہوں آپ رُوحُ القُدس کو اِن الفاظ کی سچائی کی گواہی دیتا محسوس کریں جب میں نیا تھیم کہتی ہوں:
میں آسمانی والدین کی پیاری بیٹی ہوں،۴ الہٰی فطرت اور ابدی منزل کے ساتھ ۔۵
یِسُوع مِسیح۶کی شاگردہ کے طور پر میں اُس کی مانند بننے کی کوشش کروں گی۔۷ میں ذاتی مکاشفہ۸ کی تلاش اور اِس پر عمل کرتی ہوں اور اُس کے پاک نام پر دُوسروں کی خدمت کرتی ہوں۔۹
میں”ہر وقت ہر بات میں اور ہر جگہ خدا کی گواہ بنوں گی۔۱۰
جیسے میں سرفرازی۱۱ کے لئے اہل ہونے کی کوشش کرتی ہوں، میں توبہ۱۲ کی نعمت کو عزیز رکھتی ہوں اور ہر روز بہتر ہونے کی خواہشمند ہوں۔۱۳ ایمان کے ساتھ،۱۴ میں اپنے گھر اور خاندان کو مضبوط کروں گی،۱۵ مُقدس عہود باندھوں اور پورا کروں گی،۱۶ اور رسوم۱۷ اور پاک ہیکل کی برکات پائوں گی۔۱۸
”ہم“ سے ”میں“ کی تبدیلی پر غور کریں یہ سچائیاں آپ پر انفرادی طور پر لاگو ہوتی ہیں ۔ آپ آسمانی والدین کی پیاری بیٹی ہیں۔ آپ ہمارے نجات دہندہ، یِسُوع مِسیح کی موعودہ شاگردہ میں۔ میں آپ کو اِن الفاظ کا مطالعہ اور غور و خوص کرنے کی دعوت دیتی ہوں۔ میں جانتی ہوں کہ جب آپ ایسا کریں گی، آپ اِن کی سچائی کی گواہی پائیں گی۔ آپ چنوتیوں کا کس انداز میں سامنا کرتی ہیں اِن سچائیوں کو سمجھنا اُسے بدل دے گا۔ اپنی شناخت اور مقصد کو جاننا آپ کو اپنی مرضی مُنجی کی مرضی سے ہم آہنگ کرنے میں مدد دے گا۔
جب آپ یِسُوع مِسیح کی پیروی کرتی ہیں اطمینان اور ہدایت آپ کے ہوں گے۔
انجمنِ دختران کی جماعتیں
تبدیلی کا دوسرا پہلو انجمنِ دختران کی جماعتوں کو متاثرکرتا ہے۔ بزرگ ینل اے میکسویل نے فرمایا، ”اکثر لوگوں کو جس کی اشد ضرورت ہوتی ہے وہ زندگی کے طُوفانوں میں تعلق کی جائے پناہ میں تحفظ پانا ہے۔“۱۹ ہماری جماعتوں کو لازماًطُوفانوں کے لئے پناہ گاہیں، محبت اور تعلق کے محفوظ مقامات ہونا چاہیے۔ عظیم تر اتحاد قائم کرنے کی کوشش میں، دوستی کو مضبوط کریں، اور ینگ وومن کے مابین تعلق کے احساس کو بڑھائیں، ہم جماعت کے خِدوخال میں کچھ ترامیم کر رہے ہیں۔
۱۰۰ برسوں سے زائد، ینگ وومن کو تین جماعتوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ فی الفو رآغاز کرتے ہوئے، ہم انجمنِ دختران کی راہ نمائوں اور اُسقف صاحبان کو دُعا گو ہو کر ہر ینگ وومن کی ضرورت پر غور کرنے اور اُنہیں حلقہ کے خاص حالات کے تحت منظم کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔ یہ کیسی لگیں گی اُس کی کچھ تجاویز یہ ہیں۔
-
اگر آپ کی چند ایک ینگ وومن ہیں، آپ سب کے اکٹھا ملتے ہوئے ایک ہی ینگ وومن جماعت رکھ سکتے ہیں۔
-
شاید آپ کے پاس ۱۲برس کی ینگ وومن کا بڑا گروہ اور ینگ وومن کا چھوٹا گروہ ہو جو زیادہ عمر کا ہے۔ آپ دو جماعتیں رکھنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں:ینگ وومن ۱۲ اورینگ وومن ۱۳–۱۸۔
-
یا اگر شرکت کرنے والی ۶۰ینگ وومن کے ساتھ آپ کا حلقہ بڑا ہے، آپ چھ جماعتیں، سال کے لحاظ سے،ہر عمر کے لئے ایک جماعت بنا سکتے ہیں۔
آپ کی جماعتیں کیسے بھی منظم کی گئی ہیں،اتحاد قائم کرنے میں آپ نوجوان خواتین اہم ہیں۔ جو آپ کے آس پاس ہیں اُن کے لئے نور بنیں۔ اُس محبت اور نگہداشت کا ذریعہ بنیں جو آپ دوسروں سے پانے کی اُمید کرتی ہیں۔ اپنے دِل میں دُعا کے ساتھ،دوسروں تک پہنچنا اور بھلائی کے لئے وہ قوت بننا جاری رکھیں۔ ایسا کرنے سے، آپ کی زندگی شفقت سے معمور ہو گی۔ آپ دُوسروں کے لئے بہتر احساس رکھیں گی اور بدلے میں اُن کی اچھائی کو دیکھنا شروع کریں گی۔
ینگ وومن جماعتوں کے نام
سوئم، جماعت کی اِس تنظیمِ نو کے ساتھ، تمام جماعتوں کا حوالہ ”انجمنِ دختران “کے متحد نام سے دیا جائے گا۔۲۰ ہم ”بی ہائیو“، ”میامیڈ“ اور ”لارل“ کے ناموں کو خیر باد کیں گے۔
جماعتی صدارتوں کو مضبوط کرنا
حتمی پہلو جس پر میں بولنا چاہوں گی جماعتی صدارتوں کی اہمییت ہے۔ انجمنِ دختران کی جماعتیں چاہے کیسے بھی منظم کی گئی ہوں، ہر جماعت کی جماعتی صدارت ہونا چاہیے! ۲۱یہ الہٰی مرضِی ہے کہ ینگ وومن کو اُن کی نوجوانی میں راہ نمائی کرنے کے لئے بُلایا جائے۔
جماعتی صدارتوں کے کردار او رمقصد کو مضبوط کیا گیا اور مزید واضح طور پر بیان کیا گیا ہے۔ کارِ نجات اِن اہم ذمہ داریوں میں سے ایک ہے، خصوصاً خدمت گذاری، کارِ تبلیغ، سرگرمی، اور کارِ ہیکل وخاندانی تاریخ۔۲۲ ہاں، ہم اسرائیل کو ایسے ہی جمع کرتی ہیں ۲۳—خُداوندکے لشکرِ نوجوانان کی حیثیت سے آپ تمام ینگ وومن کے لئے کارِ پُر عظمت۔
جیسے آپ جانتی ہیں، کلیسیاء کے ہر درجہ پر خُداوند اپنے لوگوں کی راہ نمائی کرنے کے لئے صدارتیں بُلاتا ہے۔ ینگ وومن، جماعتی صدارت کی رُکن ہونا شاید قائدانیت کے اِس الہامی نمونہ میں شریک ہونے کا پہلا موقع ہو۔ بالغ راہ نما صاحبان، جماعتی صدارتوں ؛کی بُلاہٹ دینا ترجیح بنائیں اور پھر اُن کے شانہ بہ شانہ راہ نمائی کریں، اُن کی سرپرستی اور ہدایت کرتے ہوئے تاکہ وہ کامیاب ہو سکیں۔۲۴ جماعتی صدارت چاہےکسی بھی درجہ کی قائدانیت کا تجربہ رکھتی ہو، وہ جہاں ہیں وہیں سے شروع کریں اور اُنہیں مہارتوں اور اعتماد کو فروغ دینے میں مدد دیں جو اُن کو بطورِ راہ نما برکت دے گا۔ اُن کے قریب رہیں، مگر غلبہ مت کریں۔ رُوح آپ کو ہدایت دے گا جب آپ اُنہیں ہدایت دیتے ہیں۔
بطور سرپرست والدین اور راہ نمائوں کے اہم کردار کی وضاحت کرنے کے لئے، مجھے آپ کو کہانی بتانے دیں۔ چلوئی کو بطور صدر جماعت خدمت کرنے کے لئے بُلایا گیا۔ اُس کے دانا کہانتی راہ نما نے اُس کی اپنی صدارت کے نام کی شفارش کرنے کے لئے خُداوند کی مدد کی خواہاں ہونے کی حوصلہ افزائی کی۔ چلوئی نے دُعا کی اور قدرے فوری طو رپر الہام پایا اپنے مشیران کے طور پر کن کی شفارش کرے۔ جب اُس نے سیکرٹری کے بارے دُعا کرناجاری رکھا، رُوح نے بار ہا اُس کی توجہ ایک ینگ وومن کی جانب مبذول کروائی جس نے اُسے حیران کر دیا—جو شاذ و نادر ہی چرچ یا سرگرمیوں میں آتی تھی۔
تحریک سے تھوڑا غیر محفوظ محسوس کرتے ہوئے، چلوئی نے اپنی والدہ سے بات کی، جس نے وضاحت کی کہ جن طریقوں سے ہم مکاشفہ پا سکتے ہیں اُن میں سے ایک تکرارِ افکار ہے۔ نئے ولولے کے ساتھ، چلوئی نے محسوس کیا کہ وہ اِس ینگ وومن کی سفارش کرسکتی تھی۔ اُسقف نے بُلاہٹ دی، اور ینگ وومن نے قبول کی۔ مقرر ہونے کے بعد،اِس پیاری سیکرٹری نے کہا، ”آپ جانتی ہو، میں نے کبھی بھی محسوس نہیں کیا جیسے میرا کوئی مقام ہے یا کہیں بھی ضرورت ہے۔ میں نے محسوس کیا میں موزوں نہیں ہوں۔ مگر اِس بُلاہٹ کے ساتھ، میں محسوس کرتی ہوں جیسے آسمانی باپ میرے لئے مقصد اور مقام رکھتا ہے۔“ جب چلوئی اور اُس کی ماں نے میٹنگ کو چھوڑا، چلوئی اپنی ماں کی طرف مُڑی اور اپنی آنکھوں میں آنسوئوں کے ساتھ کہا، ”مکاشفہ حقیقت ہے! مکاشفہ واقعی کام کرتا ہے!“
جماعتی صدارتیں، آپ خُدا کی طرف سے بُلائی گئی ہیں اور اُس کی بیٹیوں کے گروہ کی راہ نمائی کرنے کے لئے بھروسہ کی گئی ہیں۔ ”خُداوند آپ کو جانتا ہے۔ … اُس نے آپ کو منتخب کیا۔“۲۵ آپ کو اُس شخص کے ذریعے مقرر کیا گیا ہے جو کہانتی اختیار رکھتا ہے؛ اِس کا مطلب ہے کہ جب آپ اپنی بُلاہٹ کے فرائض ادا کرتی ہیں ، آپ کہانتی اختیار استعمال کرتی ہیں۔ آپ کے کرنے کے لئے اہم کام ہے۔ رُوحُ القدس کی تحاریک سے حساس رہیں اور عمل کریں۔ جب آپ ایسا کرتی ہیں، آپ اعتماد کے ساتھ خدمت کرسکتی ہیں، کیونکہ آپ اکیلی خدمت نہیں کرتی ہیں!
صدورِ جماعت، ہمیں نئی مجلسِ نوجوانان برائے حلقہ میں آپ کی دانش ، آواز، اور توانائی کی ضروورت ہے، جس کابزرگ کوئنٹل ایل کُک نے آج اعلان کیا ہے۔ آپ اپنے بھائیوں اور بہنوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے حل کا اہم حصہ ہیں۔۲۶
جماعتی تنظیم اور لیڈر شپ میں یہ تبدیلیاں جتنی جلد حلقے اور شاخیں تیار ہوں شروع کر سکتی ہیں مگر ۱ جنوری ۲۰۲۰ تک لاگو ہو جانی چاہیں۔
میری عزیز بہنوں، میں گواہی دیتی ہوں کہ یہ ترامیم جن کا میں نے آج تذکرہ کیاہے خُداوند کی طرف سے الہام یافتہ ہیں۔ جب ہم ان ترامیم کو جانفشانی سے لاگو کرتے ہیں، ہم کبھی بھی اپنے مقصد سے صرفِ نظر نہ برتیں: یِسُوع مِسیح کی پیروی کرنے کے اپنے عزم کو مضبوط کریں اور دُوسروں کی اُس کے پاس آنے میں مدد کریں۔ میں گواہی دیتی ہوں کہ یہ اُس کی کلیسیا ہے۔ میں کتنی شکر گذا رہوں کہ وہ ہمیں اپنے کارِ مُقدس کا نہایت اہم حصہ بننے کی اجازت دیتا ہے۔
میں دُعا گو ہوں کہ وہی رُوح جس نے اِن ترامیم کے لئے راہ نمائی دی ہے آپ کی راہ نمائی کرے جب آپ عہد کی راہ پر آگے بڑھتی ہیں۔ میں اِس کی گواہی یِسُوع مِسیح کے نام پر دیتی ہوں، آمین۔