لت
12 مراحل


”12 مراحل،“ نجات دہندہ کے وسیلہ سے شِفا: لَت سے بحالی کا پروگرام بحالی کے 12-مراحل کا ہدایت نامہ (2023)

”12 مراحل،“ نجات دہندہ کے وسیلہ سے شِفا: لَت سے بحالی کا پروگرام بحالی کے 12-مراحل کا ہدایت نامہ

نجات دہندہ کے وسیلہ سے شِفا: لَت سے بحالی کا پروگرام

12 مراحل

مرحلہ1: تسلیم کریں کہ ہم، خُود سے، اپنے نشوں پر غالب آنے کے لیے لاچار ہیں اور یہ کہ ہماری زندگیاں بے قابو ہو چُکی ہیں

مرحلہ 2: بھروسا رکھیں کہ خُدا کی قدرت ہماری مُکمل رُوحانی صحت بحال کر سکتی ہے

مرحلہ 3: اپنی مرضیوں اور اپنی زندگیوں کو خُدا، اَبدی باپ، اور اُس کے بیٹے، یِسُوع مسِیح کی نگہداشت میں دینے کا فیصلہ کریں

مرحلہ 4: اپنا تحقیقی اور بِلاخوف تحریری اخلاقی جائزہ لیں

مرحلہ5: اپنے آپ سے، یِسُوع مسِیح کے نام پر اپنے آسمانی باپ سے، مناسب کہانتی اختیار سے، اور کِسی دُوسرے شخص سے اپنی فطری غلطیوں کا صحیح نوعیت کا اعتراف کریں

مرحلہ 6: مُکمل طور پر تیار ہوں تاکہ خُدا ہمارے کردار کی تمام کمزوریوں کو دُور کرے

مرحلہ 7: آسمانی باپ سے فروتنی کے ساتھ اپنی کوتاہیوں کو دُور کرنے کی دُعا کریں

مرحلہ 8: اُن تمام لوگوں کی تحریری فہرست بنائیں جنھیں ہم نے نُقصان پُہنچایا ہے اور اُن کی تلافی کے لیے رضامند ہوں

مرحلہ 9: جہاں کہیں بھی مُمکن ہو، اُن تمام لوگوں سے غلطیوں کی براہِ راست تلافی کریں جنھیں ہم نے نُقصان پُہنچایا ہے

مرحلہ 10: ذاتی فہرست بنانا جاری رکھیں، اور جب ہم غلط ہوں، تو فوری طور پر اِسے تسلیم کریں

مرحلہ 11: دُعا اور غورو خوض کے ذریعے خُداوند کی مرضی جاننے اور اِسے پُورا کرنے کی قُوت پانے کے طلب گار ہوں

مرحلہ 12: اِن مراحل پر کام کرنے کے نتیجے میں یِسُوع مسِیح کے کفّارے کے وسیلے سے رُوحانی طور پر بیدار ہونے سے، ہم اِس پیغام کو دُوسروں تک پُہنچاتے ہیں اور جو کُچھ ہم کرتے ہیں اُس سے بھی ہم اِن اُصُولوں پر عمل کرتے ہیں