”دیباچہ،“ نجات دہندہ کے وسیلہ سے شِفا: لَت سے بحالی کا پروگرام بحالی کے 12-مراحل کا ہدایت نامہ (2023)
”دیباچہ،“ لَت سے بحالی کا پروگرام بحالی کے 12-مراحل کا ہدایت نامہ
دیباچہ
چاہے آپ کِسی نشے کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہوں یا کِسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جو ایسا کرتا ہے، یہ ہدایت نامہ آپ کی زندگی میں ایک نعمت ثابت ہو سکتا ہے۔ الکحلکس انانیمس کی اجازت سے، 12 مراحل کو کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ آخِری ایّام کی تعلیمات، اُصُولوں اور عقائد کو شامل کرنے کے لئے اپنایا گیا ہے۔ اِس ہدایت نامہ میں، مراحل کو مُتعلقہ اِنجِیلی اُصُول کے ساتھ پیش کِیا گیا ہے۔ یہ ہدایت نامہ آپ کو اِن مراحل کو لاگو کرنے کا طریقہ سیکھنے میں مدد کرے گا۔ اِس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کِن حالات میں ہیں، یہ مراحل آپ کو مسِیح کے پاس آنے اور بحالی اور شفا کی برکت حاصل کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
نشے کی عادت میں تمباکو، شراب، کافی، چائے، اور دونوں نسخے اور غیر قانونی منشیات جیسی چیزوں کا استعمال شامل ہو سکتا ہے۔ نشوں کی لت میں جُوا کھیلنا، فحش نگاری، ہوس، نامناسب جنسی طرز عمل، ویڈیو گیمنگ، ٹیکنالوجی کا نامناسب استعمال، اور غیر صحت مند کھانا شامل ہو سکتا ہے۔ اگرچہ صحت کی دیکھ بھال کے پیشہ ور افراد نشے کو ایک جسمانی بیماری سمجھتے ہیں، جسمانی پہلو اِس مسئلے کا صرف ایک حِصّہ ہے۔ نشہ دماغ، جِسم اور رُوح کو مُتاثر کرتا ہے، لہذا اِس کے حل کو بیماری کے تمام پہلُوؤں کو حل کرنا چاہیے۔
یہ ہدایت نامہ کِسی خاص نشے کے لیے مخصُوص نہیں ہے۔ اگرچہ لوگ مُختلف اقسام کے نشوں سے نبزدآزما ہوتے ہیں، بُہت سوں کو اِس ہدایت نامہ میں بیان کیے گیے راستوں سے مُشترکہ حل مِل گیا ہے۔ یہ کِسی بھی ایسے شخص کے لئے ایک مشقی کتاب اور حوالہ ہے جو کِسی بھی قسم کے نشے سے بحالی چاہتا ہے۔ یہ ہدایت نامہ نشے کی بحالی میں بُنیادی مُطالعاتی مواد ہے جِس کو کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ آخِری ایّام کی طرف سے سپانسر کیا گیا ہے۔
ایسے مرد اور خواتین جِنھوں نے مُختلف نشوں کے تباہ کُن اثرات کا سامنا کیا اور طویل مدتی بحالی کا تجربہ حاصل کیا اُنھوں نے اِس ہدایت نامہ کو فروغ دینے میں مدد کی اور اُنھیں 12 مراحل کو لاگو کرنے میں اپنے تجربات کا اِشتراک کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ اُن کا نقطہ نظر (اِس ہدایت نامہ میں ”ہم“) نشے کی تکلیف اور شفا اور بحالی کی خُوشی کو ظاہر کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ آپ اُن لوگوں سے تسلی اور معاونت پا سکتے ہیں۔ چرچ کے راہنماؤں اور مشاورت کے پیشہ ور افراد نے بھی اِس ہدایت نامہ کو لکھنے اور تیار کرنے میں مدد کی ہے۔ اِن بُہت سے مُصنفین کی مُشترکہ حِکمت اور تجربہ یِسُوع مسِیح کے کفّارہ کی حقیقت اور نشے سے بحالی کے امکان کی ایک اور گواہی دیتے ہیں۔
ہم آپ کو بحالی کی میٹنگ میں آنے کی دعوت دیتے ہیں۔ (”ہم“ وہ مرد اور عورتیں ہیں جِنھوں نے مُختلف نشوں کے تباہ کُن اثرات برداشت کرنے اور طویل مدتی بحالی کا تجربہ کیا ہے۔) بذاتِ خود، ویڈیو، ٹیلی فون، یا ریکارڈ شُدّہ میٹنگز (اِجازت کے ساتھ) تلاش کرنے کے لیے ہدایات لَت سے بحالی کے پروگرام کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں (AddictionRecovery.ChurchofJesusChrist.org۔ اپنے خوف کو اپنی بحالی کی میٹنگ میں شرکت کی برکات سے باز رہنے کی اجازت مت دیں۔ براہِ کرم جان لیں کہ یہ مُلاقاتیں فہم، اُمید اور مدد کی جگہیں ہیں، جہاں آپ کو پتہ چلے گا کہ آپ اکیلے نہیں ہیں اور آپ جانیں گے کہ بحالی مُمکن ہے۔ ہم نے اِس ہدایت نامہ کو سب سے زیادہ مؤثر پایا جب ہم نے سپانسر اور اپنے بِشپ کے ساتھ مراحل پر کام کیا۔ ہم میں سے کُچھ نے اپنے بحالی کے سفر میں ایک پیشہ ور مُشیر کو شامل کیا۔
بحالی اِس وقت شُروع ہوتی ہے جب ہم ایماندار ہوتے ہیں اور تسلیم کرتے ہیں کہ ہم نشے کے ساتھ مُقابلہ میں ہیں۔ کُچھ لوگوں کے لئے، بحالی کی میٹنگوں میں خُود کو نشے کے عادی کے طور پر شناخت کروانے سے اُنھیں ایماندار ہونے اور یہ یاد رکھنے میں مدد ملتی ہے کہ اُن کی نشے کی عادت کتنی طاقتور ہو سکتی ہے۔ تاہم، ہمیں محتاط رہنا چاہئے کہ یہ خُدا پر ہماری اُمید یا اعتماد کو کم نہ کرے۔ اگر ہم اپنے آپ کو نشہ آور بیان کرتے ہیں، تو ہم غیر ارادی طور پر اِس حقیقت سے اِنکار کر سکتے ہیں کہ یِسُوع مسِیح ہمیں شِفا دے سکتا ہے اور ہماری فطرت کو تبدیل کر سکتا ہے۔ ہماری بحالی میں، ہم سب کو نشے کی طاقت کے بارے میں ایماندار ہونے کے درمیان توازن تلاش کرنا چاہئے اور ساتھ ہی یہ بھی یقین کرنا چاہئے کہ یِسُوع مسِیح ہماری مُکمل رُوحانی صحت بحال کر سکتا ہے۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ شاید آپ کوئی نشہ کرتے ہیں اور آپ کو آزاد ہونے کی چھوٹی سی خواہش ہے، یا اگر آپ اِس خواہش کو فروغ دینے کے لئے تیار ہیں، تو ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ آپ یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کے اُصولوں کا مُطالعہ کرنے اور اُن پر عمل کرنے میں ہمارے ساتھ شامل ہوں جیسا کہ اِس ہدایت نامہ میں بیان کیا گیا ہے۔ اگر آپ مُخلص دِل کے ساتھ اِس راستے پر چلتے ہیں، تو آپ کو یِسُوع مسِیح میں نشے سے بحال ہونے کی طاقت مِلے گی۔
ایلڈر رابرٹ ڈی ہیلز نے وضاحت کی: ”نشہ فِطری انسان کی خواہش ہے، اور اِسے کبھی سیر نہیں کیا جا سکتا۔ یہ ایک ناقابلِ تسخیر بھوک ہے“ (”عارضی اور رُوحانی دُوراندیشی فراہم کرنے والے بننا،“ لیحونا، مئی 2009، 10)۔
پھر اُس نے بتایا کہ جِس طرح بُہت سے لوگ نشے کی عادت میں مُبتلا ہیں وہ محسُوس کرتے ہیں: ”لیکن خُدا کے بچّوں کے طور پر، ہماری گہری بھوک اور جِس چیز کی ہمیں تلاش کرنی چاہئے وہ وہی ہے جو صرف خُداوند فراہم کر سکتا ہے—اُس کی محبّت، اُس کی قدر کا احساس، اُس کی حفاظت، اُس کا اعتماد، مُستقبل میں اُس کی اُمید، اور اُس کی محبّت کی یقین دہانی، جو ہمیں اَبدی خُوشی دیتا ہے (”عارضی اور رُوحانی طور دوراندیشی فراہم کرنے والے بننا،“ 10)۔
اگرچہ ہم جہاں ہیں اور جہاں جانا چاہتے ہیں اُس کے درمیان فرق ناقابل تسخیر لگ سکتا ہے، لیکن نشے سے بحالی کے پروگرام اور اِس ہدایت نامہ نے بُہت سے لوگوں کو نشے سے بحالی کی راہ پر سفر کرنے میں مدد کی ہے، اور یہ آپ کی بھی ایسا کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔