لت
ضمیمہ: سپانسر کا انتخاب کرنا


”ضمیمہ: سپانسر کا انتخاب کرنا،“ نجات دہندہ کے وسیلہ سے شفا: نشے/لت سے بحالی کا پروگرام بحالی کے 12-مراحل کا ہدایت نامہ (2023)

”سپانسر کا انتخاب کرنا،“ نجات دہندہ کے وسیلہ سے شفا: نشے/لت سے بحالی کا پروگرام بحالی کے 12-مراحل کا ہدایت نامہ

سپانسر کا انتخاب کرنا

سپانسر کے ساتھ کام کرنا آپ کی بحالی کو تقویت دے سکتا ہے۔ سپانسر آپ کو دَرپیش مُشکلات، اِنحصار، یا لِت آمیز طرزِ عمل پر غالب آنے میں آپ کے ترقی اور عزم میں مُعاونت کر سکتا ہے۔ اپنے بحالی کے سفر میں، آپ اکیلے نہیں ہیں؛ سپانسر ایک ایسا شخص ہے جو ”تسلّی دینے کے لیے … جنھیں تسلّی کی ضرُورت ہے، اور خُدا کے گواہ ٹھہرنے کے لیے تیار ہو“ (مضایاہ 18:‏9)۔ برائے کرم جلد اَز جلد کسی سپانسر کے ساتھ کام کرنے پر غور کریں۔

سپانسر کیا ہے؟

سپانسر ایسا شخص ہے جس نے 12 مراحل سے گُزر کر بحالی پا لی ہو۔ وہ بحالی سے مُتعلق مخصُوص چنوتیوں کو سمجھ سکتے ہیں حتیٰ کہ جب آپ اُن سے آشنا نہ ہوں۔ سپانسر کا مقصُود آپ کا بہترین دوست یا ذہنی صحت کا پیشہ ور ہونا ہرگز نہیں ہے۔ بلکہ، سپانسر کا کِردار بحالی کے مراحل سے گُزرنے میں آپ کی مدد کرنا ہے۔

سپانسر تلاش کرنا

کلِیسیا کے نشے/لت سے بحالی کا پروگرام میں، آپ کو کوئی مخصُوص سپانسر تفویض نہیں کِیا جاتا ہے۔ آپ سپانسرشِپ تک اِس انداز رسائی پا سکتے ہیں جو آپ کے اِنفرادی تجربہ، ضرُوریات اور شخصیت کے مُوافق ہو۔ سپانسرشِپ آپ کا، سپانسر کا، اور خُداوند کا مُشترکہ فیصلہ ہے۔

اپنے واسطے سپانسر تلاش کرنا آپ کو مُشکل محسُوس ہو سکتا ہے، مگر دُوسرے آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ سپانسر تلاش کرنے کا بہترین طریقہ بحالی کے اِجلاسوں میں شِرکت کرنا ہے۔ وہ جو آپ جیسی یکساں چنوتیوں کا سامنا کرنے والے ہیں اَکثر آپ کی جدوجہد کے ساتھ ہمدردی دِکھانے کی زیادہ صلاحیت رکھتے ہیں۔ درج ذیل تجاویز مُناسب سپانسر کا فیصلہ کرنے میں مُعاون ثابت ہو سکتے ہیں:

  1. دُعا اور روزہ کے ذریعے آسمانی باپ سے رُوحانی ہدایت کے خواہاں ہوں کہ کون آپ کے لیے سپانسر ہو سکتا ہے۔

  2. کسی اَیسے شخص کو مُنتخب کرنے پر غور کریں جس نے بحالی میں کافی وقت گُزارا ہو اور 12 مراحل سے گُزرا ہو۔

  3. جب لوگ اپنی بحالی کے تجربات کا تذکرہ کر رہے ہوں تو سُنیں اور غور کریں کہ آپ کس کے ساتھ مُنسلک ہو سکتے ہیں۔

  4. قائدِین گروہ اور سہُولت کار آپ کو موزوں اور خواہش مند اُمیدواروں سے مُتعارف کروا سکتے ہیں۔

  5. کسی اَیسے شخص سے پُوچھیں جسے آپ اہل محسُوس کرتے ہوں۔

  6. آپ کو ایسے سپانسر کا انتخاب کرنا چاہیے جو آپ کا ہم جنس ہے (ماسوائے سپانسر کوئی رشتہ دار ہو)۔

  7. جب آپ تبدیلی کے عمل کا آغاز کرتے ہیں، تو آپ جسمانی، جذباتی اور رُوحانی طور پر مجروح ہو سکتے ہیں۔ مُحتاط رہیں کہ سپانسر پر مکمل انحصار کرنے کا تعلق قائم نہ کریں۔

  8. آپ ہمیشہ کسی سے عارضی بُنیادوں پر اپنا سپانسر بننے کی درخواست کر سکتے ہیں۔ آپ کسی بھی وقت سپانسر تبدیل کر سکتے ہیں۔

مؤثر سپانسر ہونا

سپانسر بننا خِدمت کا عظیم عمل ہے جب آپ اپنے تجربے، اِیمان اور اُمید کا تذکرہ کرتے ہیں جو آپ نے نجات دہندہ یِسُوع مسِیح کے وسیلے بحالی کے 12 مراحل سے گُزرتے ہُوئے پائی ہے۔ سپانسر سوچ سمجھ کر سوالات پُوچھتے ہیں، ذرائع کی نشاندہی کرتے ہیں، مراحل پر عمل پیرا ہونے کے طریقہِ کار کے مُتعلق عملی مدد کا تذکرہ کرتے ہیں، اور اُن کو ترغیب دیتے ہیں جن کی وہ اِجلاس میں شِرکت کے لیے مدد کرتے ہیں۔ سپانسر سمجھتا ہے کہ دُوسرے لوگ کسی شخص کی بحالی میں اہم کِردار اَدا کر سکتے ہیں اور اگر جن کے وہ سپانسر ہیں کسی دُوسرے سے مُعاونت چاہیں یا اپنا سپانسر بدلنا چاہیں تو ناراض نہیں ہو گا۔ مؤثر سپانسر بننے کے لیے ذیل میں چند اُصُول دِیے گئے ہیں:

  1. خُدا کو ہر چیز پر فوقیت دیں۔ مُسلسل خُدا کو یاد رکھیں اور جن کی آپ مدد کرتے ہیں اُنھیں خُدا پر بھروسا رکھنے میں مدد دیں۔ اِس بات کا خیال رکھیں کہ جن کی آپ مدد کرتے ہیں وہ آپ پر بُہت زیادہ اِنحصار نہ کریں۔ بطور سپانسر دُوسروں کو ہدایت اور قُوت پانے کے لیے آسمانی باپ اور مُنّجی کی طرف رُجُوع لانے کی ترغیب دینا آپ کی ذمہ داری ہے۔ آپ کا کِردار اُس شخص کی جس کی آپ معاونت کرتے ہیں اُس سے اپنے اِیمان اور اُمید کے تجربات بانٹنا اور اُس کو خُدا سے معاونت اور محبّت کا احساس دِلانا ہے۔

  2. بحالی میں فعال شریک بنیں۔ سپانسر کسی کی کفالت کرنے سے قبل کافی وقت تک بحالی میں رہا ہو (عمُوماً 12 ماہ یا اِس سے زیادہ) اور بحالی کے اُصُولوں کا اِطلاق کرنے اور مُطالعہ کرنے میں فعال طور پر مصرُوفِ عمل رہا ہو۔ جب آپ کسی اور کی کفالت کرنے کا آغاز کرتے ہیں تو آپ اپنی ہی بحالی میں اِضافی دباؤ محسُوس کر سکتے ہیں۔ مُحتاط رہیں کہ کسی اور کی کفالت کر کے آپ اپنی بحالی کو خطرے میں ہرگز نہ ڈالیں۔ سپانسر اپنی دیکھ بھال کی مشق کرتا ہے اور ضرُورت پڑنے پر مدد یا مُعاونت طلب کرتا ہے۔

  3. فروتن بنیں۔ بطور سپانسر، آپ کا کِردار مُعاونت اور راہ نُمائی پیش کرنے کے لیے اپنی خُوبیوں کو اِستعمال کرنا ہے۔

  4. دُوسروں کی مُختاری کا اَدب کریں اور صبر و تحمُل سے کام لیں۔ مؤثر کفالت ”ترغیب سے، تحمُل سے، نرمی سے اور بے ریا محبّت سے، شفقت سے اور خالِص عِلم سے“ مُمکن ہوتی ہے (عقائد اور عہُود 121‏:41-42–)۔ کسی بھی طریقہ سے دُوسروں کو ٹھیک کرنے کی کوشش سے اجتناب کریں۔ دُوسروں کی اُصُولوں اور طریقوں پر غور کرنے میں مدد کریں اور پھر جب وہ اپنے فیصلے خُود کریں تو اُن کی تائید کریں۔ اُن کی مُختاری کا توقیر کریں اور اُمید رکھیں کہ خُداوند اُن کی مدد فرمائے گا جب وہ اُس کی طرف راغب ہوتے ہیں۔ جس شخص کی آپ مدد کر رہے ہیں ہو سکتا ہے وہ اَبھی تک پیش قدمی کے لیے تیار نہ ہو۔ وہ غیر صحت بخش رویوں کو دہرا سکتا یا سکتی ہے یا مُخلص تبدیلی کے اُصُولوں اور طریقوں کو اَپنانے میں سُست ہو سکتا ہے۔ جب وہ بحالی کی جانب سفر کرتا ہیں تو سپانسر کو دُوسروں کے ساتھ تحمُل سے پیش آنا چاہیے۔

  5. بے لوث خِدمت کریں۔ بے لوث خِدمت بدلے میں کسی چیز کی توقع کِیے بغیر دینے کا تقاضا کرتی ہے۔ سپانسر کے پاس سمجھنے کی بُہت زیادہ صلاحیت ہونی چاہیے اور جن کی وہ مدد کرتا ہے اُن کے واسطے وقت اور محنت وقف کرنے کو رضامند ہونا چاہیے۔ جن لوگوں کی آپ مدد کرتے ہیں اُن سے تعریف، تحسِین، وفاداری، یا دیگر جذباتی اِنعامات کی توقع رکھنے سے گُریز کریں۔

  6. اپنے شخصی عزائم کی پاسداری کریں۔ سپانسر بننے کا مطلب یہ نہیں کہ جن لوگوں کی آپ کفالت کرتے ہیں اُنھیں آپ کے وقت اور ذرائع تک لامحدُود رسائی حاصِل ہونی چاہیے۔ آپ اپنے دُوسرے وعدوں، بشمُول آپ کاخاندان، کلِیسیا، آپ کا روزگار، آپ کا ذاتی وقت اِن کا احترام کرتے ہُوئے آپ صحت بخش حدود کی اہمیت کی مثال قائم کر سکتے ہیں۔ بنیامین بادشاہ کی مضایاہ 4:‏27 میں دی گئی نصیحت کو یاد رکھیں: ”اور دیکھو یہ سب چیزیں حِکمت اور ترتیب سے پُوری ہوتی ہیں؛ کیوں کہ یہ ضرُوری نہیں کہ آدمی اپنی طاقت سے زیادہ تیز دوڑے۔“

  7. دُعا گو بنیں ہر بار جب آپ کسی کی کفالت کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو یہ جاننے کے لیے خُداوند کی راہ نُمائی پائیں کہ اُس فرد کی موجُودہ ضرُوریات کے لیے کون سے اُصُول یا طریقے سب سے زیادہ مُعاون ثابت ہوں گے۔ دُعا میں مشغُول رہیں جب آپ خِدمت کرنے کے طریقوں پر غور کرتے ہیں، ہمیشہ رُوح کی راہبری کے طالِب ہوں۔

  8. سچّائی کی گواہی دیں۔ دُوسروں کو یہ بتانے کے لیے کہ آپ مُتعلقہ ہو سکتے ہیں آپ کو تجربات بانٹنے کی ترغیب مِل سکتی ہے۔ آپ مُنّجی اور اُس کی شِفا بخش قُدرت کی گواہی بھی دے سکتے ہیں۔ در حقیقت کُنجی ہے کہ خُدا مُعجزات کا خُدا ہے (دیکھیں مرونی 7:‏29)۔ اُس کے رحم اور فضل کی گواہی دینا آپ کی پیش کردہ سب سے اہم خِدمات میں سے ایک ہو سکتی ہے۔

  9. رازداری قائم رکھیں۔ سپانسر ہونے کے ناطے، آپ کی ذِمہ داری ہے کہ دُوسروں کے نجی معالات کا تحفُظ کریں۔ دُوسروں کی کفالت اور مدد کرنے کی آپ کی صلاحیت کو تقویت دینے میں گُمنامی اور رازداری بُنیادی اُصُول ہیں۔