لت
ضمیمہ:نیے آنے والوں کو پہچاننا اور خیر مقدم کرنا


”ضمیمہ: نیے آنے والوں کو پہچاننا اور خیرمقدم کرنا،“ نجات دہندہ کے وسیلہ سے شفا: نشے/لت سے بحالی کا پروگرام بحالی کے 12-مراحل کا ہدایت نامہ (2023)

”نیے آنے والوں کو پہچاننا اور خیرمقدم کرنا،“ نجات دہندہ کے وسیلہ سے شفا: نشے/لت سے بحالی کا پروگرام بحالی کے 12-مراحل کا ہدایت نامہ

نیے آنے والوں کو پہچاننا اور خیر مقدم کرنا

نیا آنے والا وہ شخص ہے جو بحالی کےاجلاسوں میں نیا ہے۔ وہ اکثر تبدیلی کے ابتدائی مراحل میں ایک فرد ہوتا ہے، کوئی شخص تنزلی کے بعد لوٹتا ہے، یا لت سے نبردآزما ہونے والے کسی شخص کا دوست یا خاندان کا رُکن ہے۔ کوئی بھی ایسا شخص جِسے ہم نہیں پہچانتے نیا آنے والا ہو سکتا ہے، اور چونکہ پہلے چند اجلاس جن میں نیے آنے والوں شرکت کرتے ہیں اکثر اہم ہوتے ہیں، اِس لیے اِن افراد کو پُرسکون کرنا اور اُن کا خیر مقدم کرنے کی کوشش کرنا خاص طور پر ضروری ہے۔

نیے آنے والے اکثر پراگندہ دماغ اور خوفزدہ ہوتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ افراد کو یہ تسلیم کرنے کے لیے بہت زیادہ حوصلہ در کار ہوتا ہے کہ وہ تباہ کُن طرز عمل میں حِصّہ لے رہے ہیں، کہ اُن کی زندگیاں بے لگام ہیں، اور کہ اُنھیں مدد کی ضرورت ہے۔ دوستوں یا اَرکانِ خاندان کو بھی اپنے پیاروں کی زندگی اور خُود اپنی زندگیوں میں لت کے اثرات کے بارے میں بات کرنے کے لیے ہمت کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہمارا مقصُود نیے آنے والوں کی مدد کرنا ہے کہ وہ واپس لوٹنا چاہیں۔

ہماری ذمہ داری ہے کہ ہر اجلاس سے قبل، دوران، اور بعد میں خیر مقدمی، قبول کرنے والا ماحول پیدا کریں۔ بھروسہ رکھیں کہ روح تبدیلی کے عمل کے ذریعے نیے آنے والوں کی راہ نمائی کرے گا۔ یاد رکھیں کہ نیے آنے والے اکثر مغلوب محسُوس کرتے ہیں، لہذا اپنے طرزِ عمل میں محّب اور شفیق ہوں۔ محبّت، مُعاونت، اور حوصلہ افزائی خیر مقدم اور شامل کیے جانے کے احساس کے لازمی عناصر ہیں۔

ہم نے کلِیسیا سے ہدایت پائی ہے کہ اجلاسِ بحالی اُن کے لیے ہیں جو 18 سال اور اُس سے بڑی عمر کے ہیں۔ اگر فرد 18 سال سے کم عُمر ہے، تو اُن کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ دُوسرے آپشنز کے لیے اپنے والدین، بشپ، اور ذہنی صحت یا جسمانی صحت فراہم کرنے والے سے مشورہ کریں جو مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ اگر وہ مزید تفصیلی وضاحت کے خواہشمند ہیں، تو اُن کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ مقامی خاندانی خدمات کے ایجنسی منتظم سے رابطہ کریں۔ ایک بار جب آپ اُنھیں قانون کے بارے میں آگاہ کر دیں، اگر وہ شامل ہونا جاری رکھیں، اُنھیں دبارہ قانون مت یاد دِلائیں اور قانون کو لاگو کرنے کے لیے کچھ بھی نہ کریں۔

ذیل کی تجاویز مدد گار ثابت ہو سکتی ہیں جب آپ اجلاس سےقبل اور بعد میں نیے آنے والوں تک پہنچتے ہیں:

  1. کسی ایسے شخص کو سلام کرتے ہُوئے جسے آپ پہچان نہیں پاتے، اپنا تعارف کروائیں اور پوچھیں کہ کیا وہ کبھی بحالی کے اجلاس میں شریک ہُوا ہے۔

  2. نیے آنے والوں کو یقین دلائیں کہ وہ محفوظ مقام پر ہیں۔ وضاحت کریں کہ ہم راز داری کے اُصُول پر عمل کرتے ہیں اور اُنھیں صرف اپنے پہلے نام استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ اُنھیں، یہ بھی بتائیں کہ اگر وہ اجلاسوں میں پڑھنے یا کچھ بتانے میں آرام دہ محسُوس نہیں کرتے ہیں، تو وہ صرف سُن سکتے ہیں۔

  3. نیے آنے والوں کو صرف وہی بتانے دیجئے جو وہ چاہتے ہیں۔ یہ سوچیں کہ وہ اکثر اِس بات کی وضاحت کرنے میں بے چینی محسُوس کرتے ہیں کہ وہ اجلاسوں میں کیوں شرکت کر رہے ہیں۔

  4. تجویز کریں کہ نیے آنے والے اُن باتوں کو سُنیں جو وہ دُوسرے شرکا کے ساتھ مشترک رکھتے ہیں۔ نیے آنے والے اجلاسوں میں واپس لوٹنے پر زیادہ راغب ہوں گے اگر وہ اشتراک کرنے والوں سے تعلق محسُوس کریں۔ وضاحت کریں کہ چوں کہ ہمارے اجلاس ایسے افراد کے لیے ہیں جو مختلف قسم کے تباہ کُن رویوں کا شکار ہیں، اَرکانِ گروہ کو شاید ہمیشہ ایک یکساں تجربات حاصل نہ ہوں مگر اکثر یکساں جذبات کا تجربہ حاصل کریں گے، جیسا کہ وہ لوگ جن کی زندگیاں دُوسروں کے انتخاب یا طرز عمل سے متاثر ہُوئی ہیں۔ اگر اُن کے کوئی سوال ہوں تو نیے لوگوں کو اجلاس کے بعد ٹھہرنے کی دعوت دیں۔

  5. بھروسہ رکھیں کہ نیے آنے والے پروگرام کے ہر پہلو کے بارے میں اِن کو سنے بغیر ہی اِس کا فہم پائیں گے۔ نیے آنے والوں کو دِکھائیں نجات دہندہ کے وسیلہ سے شفا: نشے/لت سے بحالی کا پروگرام بحالی کے 12-مراحل کا ہدایت نامہ یا ہدایت نامہِ مُعاونت: شریکِ جیات اور خاندان کے افراد کے لیے مدد جو زیر بحالی ہیں اور اِن وسائل کو استعمال کرنے کی اُن کی حوصلہ افزائی کریں (گاسپل لائبریری میں زندگی کی مدد کے حِصّہ ”لت“ میں دستیاب ہیں)۔ نیے آنے والوں کو وضاحت کریں کہ رُوح کی سننے، اجلاسوں میں شرکت کرنے، اور ہدایت نامہ کا مُطالعہ کرنے کے ذریعے، وہ اُن اُصُولوں اور مشقوں کو بہتر طور پر سمجھنے اور اطلاق کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں جو تبدیلی کی طرف لے جاتی ہیں۔

  6. نیے آنے والوں کو سہولت کار سے مُتعارف کروایا جائے۔ سہولت کار یاد رکھیں کہ پہلے اجلاس میں آنا کیسا ہے۔ وہ شرکا کے لئے مثالیں ہیں اور اِس بات کی ذاتی گواہی دے سکتے ہیں کہ یہ پروگرام اُن کی زندگیوں میں کیسے تبدیلی لایا ہے۔

  7. اگر نیے آنے والوں کو اپنے تجربات کا اشتراک کرنے سے متعلق مُشکلات ہوں، تو اپنے جواب میں ممکنہ حد تک لہجہ نرم رکھیں۔ زیادہ تر مسائل اور سوالات کا حل دورانِ اجلاس کی بجائے بعد از اجلاس زیادہ مؤثر طریقے سے کیا جاتا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ، نیے آنے والوں کو آدابِ اجلاس کا ادراک حاصل ہو گا۔

  8. اُن نیے آنے والوں کو جو فحش نگاری کے استعمال یا بدسلوکی سے نبرد آزمائی کرنے والوں کے افرادِ خاندان یا عزیز ہیں اُنھیں بتائیں کہ شریکِ حیات اور خاندان کی مُعاونت کرنے والے گروہی اجلاس دستیاب ہیں۔

  9. اجلاس کے بعد، ذاتی طور پر نیے آنے والوں کا شرکت کرنے کے لیے شُکریہ ادا کریں۔

  10. یاد رکھیں کہ نیے آنے والے گروپ کے لیے برکت ہیں۔ نیے آنے والے ایک دُوسرے سے خدمت کرنے، مدد کرنے اور سیکھنے کے مُستَقِل مواقع فراہم کرتے ہیں۔