لت
حاصلِ کلام


”حاصلِ کلام،“ نجات دہندہ کے وسیلہ سے شفا: نشے/لت سے بحالی کا پروگرام بحالی کے 12-مراحل کا ہدایت نامہ (2023)

”حاصلِ کلام،“ نشے/لت سے بحالی کا پروگرام بحالی کے 12-مراحل کا ہدایت نامہ

حاصلِ کلام

جیسے ہم اِس ہدایت نامہ کے اختتام کی طرف بڑھتے ہیں، ہم گواہی دیتے ہیں کہ ہم اس مُقدس سفر کے اختتام پر نہیں آئے ہیں۔ جب ہم پہلی بار بحالی کی میٹنگوں میں آئے، تو ہم نے تصور کیا کہ عظیم ترین معجزہ جس کا ہم کبھی تجربہ پائیں گے وہ لت سے ہماری بحالی ہو گی۔ ہم میں سے وہ جو اِس برکت کا تجربہ کر رہے ہیں جانتے ہیں کہ ابھی بُہت کچھ باقی ہے—کرنے کو مزید کام اور پانے کو مزید معجزات اور فضل۔ ”جو چِیزیں نہ آنکھوں نے دیکھیں نہ کانوں نے سُنِیں نہ آدمِی کے دِل میں آئیں، وہ سب خُدا نے اپنے محبّت رکھنے والوں کے لِئے تیّار کر دِیں“ (1 کُرنتھِیوں 2:‏9

ہم جنھوں نے یہ اقدامات اٹھائے ہیں اور بحالی کی امید پا رہے ہیں اور دُعا گو ہیں کہ آپ بھی مکمل بحالی کی برکت پائیں، بشمول کلِیسیا میں مکمل شرکت کی اضافی برکات۔ صاف اور سنجیدہ بننا ہر اُس چیز کو اپنانے کی شروعات ہے جو خُداوند ہمارے لیے رکھتا ہے۔

ہم میں سے کچھ اِس پروگرام میں شریک ہوتے ہیں، سوچتے ہیں کہ ہم شفا یاب ہوگئے ہیں، شرکت کرنا بند کرتے ہیں، اور پھر تنزلی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ دُوسرے بحالی پاتے ہیں مگر کلِیسیا میں مکمل سرگرمی کی برکات پانے میں کمی لاتے ہیں۔ ہم نے پایا ہے کہ مکمل بحالی میں بحالی کے 12 مراحل اور یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کے مابین توازن اور تعلق تلاش کرنا شامل ہے۔

ہم مسِیح میں نئی مخلوق بن رہے ہیں، اور اِس طرح، ہم پردے کی دونوں اطراف خُداوند کی مدد کرنے کے لیے طاقتور آلہ بن سکتے ہیں (دیکھیں 2 کرنتھیوں5:‏17)۔ ہم اضافی مضبوطی کی گواہی دیتے ہیں جو ہم پاتے ہیں جب ہم، اپنی زندگی کے تمام پہلوؤں میں اِن اِنجِیلی اُصُولوں کی مشق کرنا جاری رکھیں گے، بشمول کلِیسیا میں ہماری سرگرمی۔ بحالی میں ہم جن اُصُولوں کا اطلاق کرتے ہیں، جو اسباق ہم سیکھتے ہیں، اور جو تجربات ہم حاصل کرتے ہیں ہمیں مزید کامل طور پر مسِیح کے پاس آنے اور خُداوند کے منصُوبہ کے مطابق عمل کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔ ہم کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخری اِیّام کے ”بے تابی سے مصروف“ اَرکان بن رہے ہیں (عقائد اور عہُود 58:‏27

جب ہم نے اِس ہدایت نامہ میں تجویز کردہ آلات کو استعمال کیا ہے خُداوند نے ہمیں برکت دی ہے۔ تاہم، کلِیسیائے یِسُوع مسِیح اُن تمام آلات کا ذخیرہ خانہ ہے جو ہمارے لیے ضروری ہیں کہ ہم اپنی سنجیدگی کو برقرار رکھیں اور راہِ عہد پر آگے بڑھیں اور ترقی پائیں۔ جیسے ہم اِس ہدایت نامہ کا اختتام کرتے ہیں،ہم کلِیسیا کے نشے/لت سے بحالی کا پروگرام کے تمام شُرکا کو مدعو کرتے ہیں کہ ”مسِیح میں ثابت قدمی کے ساتھ کامل درخشاں اُمید پا کر، اور خُدا اورکُل بنی نوع انسان کی محبّت میں آگے بڑھو“ (2 نِیفی31‏:20)۔ جب ہم ایسا کرتے ہیں، تو ہم سے خُداوندکا سب سے بڑا وعدہ کیا جاتا ہے: ”تم اَبدی زندگی پاؤ گے“ (آیت 20

اختتام میں، ہم آپ کو اپنی گواہی دیتے ہیں کہ نجات دہندہ یِسُوع مسِیح اور اِن اُصُولوں کے ذریعے بحالی کی اُمید موجود ہے۔ ہم نے اِنجِیل میں حِصّہ لیا ہے اور یہ اقدامات اُٹھائے ہیں، اور ہم جانتے ہیں کہ یہ کاریگر ہیں۔ ہم آپ کو، آپ کی بحالی کو مکمل کرنے کے لیے یِسُوع مسِیح کے لامحدود فضل کو اجازت دیتے ہُوئےاِس کام کو جاری رکھنے کی خواہش اور آمادگی کے لیے دُعا کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔ خُدا آپ کو آپ کے سفر میں برکت دے۔