ہیکل اور آپ کی رُوحانی بُنیاد
جب بھی آپ کی زندگی میں کسی قسم کی ہلچل رونما ہوتی ہے ، تو روحانی طور پر محفوظ مقام اپنے ہیکلی عہود میں رہنا ہے!
میرے پیارے بھائیو اور بہنو ، آج صبح آپ کے ساتھ اپنے دل کے احساسات کا اشتراک کرنے پر میں شکر گزار ہوں ۔.
جیسا کہ آپ جانتے ہیں ، ہم تاریخی سالٹ لیک ہیکل میں اہم تزئین و آرائش سرانجام دے رہے ہیں ۔. اس پیچیدہ منصوبے میں اس کی اصل بنیاد کو اضافی تقویت فراہم کرنا شامل ہے ، جس نے ایک صدی سے زائد تک اچھی خدمت نبھائی ۔. لیکن ضرور ہے کہ یہ ہیکل اور لمبے عرصے تک قائم رہے ۔. مئی کے آخر میں ، میں نے اس بڑے منصوبے کی پیش رفت کا معائنہ کیا ۔ میں نے سوچا کہ جو کچھ میں نےاور میری بیوی وینڈی نے دیکھا ہے بھی آپ اسے دیکھ کر سراہیں گے ۔. میرا خیال ہے کہ آپ دیکھیں گے کیوں گیت ” ۱How Firm a Foundation ” میرے لیے نئے معنی لے کر اُبھرا ہے ۔.
سالٹ لیک ہیکل کی تزئین و آرائش کی سائٹ سے ویڈیو۔ ” ہم سالٹ لیک ہیکل کی اصل بنیاد کو دیکھ رہے ہیں ۔ میں نیچے ایک مقام پر کھڑا ہوں جس کو باغ کا کمرہ کہتے ہیں۔. جب میں اس پوری عمارت کی کاریگری کا جائزہ لیتا ہوں ، تو میں پیشروؤں کی کامیابیوں پر حیرت زدہ ہوتا ہوں ۔. میں مکمل طور پر تعجب کرتا ہوں جب میں سوچتا ہوں کہ انھوں نے ایک صدی پہلے اس شاندار ہیکل کو صرف اُس وقت کے دستیاب آلات اور تراکیب کے ساتھ تعمیر کیا ۔.“
”ان کئی دہائیوں کے بعد ، تاہم ، اگر ہم بنیاد کا قریب سے جائزہ لیں ، تو ہم زمینی کٹاؤ کے اثرات ، اصل پتھر کے درمیانی فاصلہ ، اور چنائی کے استحکام کی بدلتی صورت دیکھ سکتے ہیں ۔
” اب جب میں نے خود دیکھا تو میں بالکل دنگ ہو گیا کہ اس اصل بنیاد کو تقویت دینے کے لیے جدید انجینئر ، معماروں ، اور تعمیراتی ماہرین نے کیسے کام کیا۔ ان کا کام نہائیت حیرت انگیز ہے !“
”کسی بھی عمارت کی بنیاد ، خصوصا اس جیسی بڑی عمارت کو ، زلزلوں ، زمینی کٹاؤ ، تیز ہواؤں ، اور ناگزیر پُر سکون جگہ کو کافی مضبوط اور لچکدار ہونا ضروری ہے جو تمام عمارتوں پر اثر انداز ہوتا ہے ۔ حالیہ جاری مضبوطی کا پیچیدہ کام اس مقدس ہیکل کی بنیاد کو اضافی تقویت بخشے گا جو کہ آنے والے وقتوں تک کھڑی ہو سکتی اور کھڑی رہے گی۔ “
ہم اس قابل ادب ہیکل کو دینے کی کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے جو تیزی سے کمزور ہو چکی تھی ، ایک ایسی بنیاد جو فطرتی قوتوں کی ہزار سالہ دور تک بھی مزاحمت کرے گی ۔. اسی طرح ، اب وقت آ گیا ہے کہ ہم میں سے ہر ایک غیر معمولی اقدامات کا اطلاق کرے—شاید وہ اقدامات جو ہم نے پہلے کبھی نہیں اُٹھائے—اپنیذاتی روحانی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لیے ۔. بے مثال دور بے مثال اقدامات کا تقاضا کرتا ہے ۔.
میرے عزیز بھائیو اور بہنو ، یہ آخری ایام ہیں ا ۔. اگر آپ نے اور میں نے آئندہ آنے والے خطرات اور دباؤ کا سامنا کرنا ہے ، تو یہ لازم ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کی پختہ روحانی بنیاد ہمارے مخلصی دینے والے ، یسوع مسیح کی چٹان پر تعمیر ہو ۔۲
پس ، میں آپ میں سے ہر ایک سے پوچھتا ہوں ، آپ کی بنیاد کتنی مضبوط ہے ؟ اور انجیل کے بارے میں آپ کی گواہی اور فہم کو کیسی اضافی تقویت درکار ہے؟ ”
ہیکل ہمارے ایمان اور روحانی مضبوطی کو مستحکم کرنے کا مرکز ہے کیونکہ نجات دہندہ اور اس کی تعلیم ہیکل کا دل ہیں ۔. ہیکل میں سکھائی جانے والی ہر تعلیم ، ہدایت اور روح کے ذریعے ، یسوع مسیح کے متعلق ہمارے فہم کو بڑھاتی ہے ۔. اس کی لازمی رسومات ہمیں مقدس کہانتی عہود کے ذریعے اس کے ساتھ باندھتی ہیں ۔. پھر ، جب ہم اپنے عہود پر قائم رہیں، تو وہ ہمیں اپنی شفاء ، مضبوط کرنے کی قوت عطا کرتا ہے ۔۳ اور ہاں ، ہمیں آنے والے دنوں میں کیسے اس کی قوت درکار ہو گی ۔
ہم سے وعدہ کیا گیا ہے کہ ” اگر [ ہم ] تیار ہیں تو [ ہم ] خوف نہ کھائیں گے ۔ “۴ اس یقین دہانی کے آج گہرے اثرات ہیں ۔. خداوند نے اعلان کیا ہے کہ آج کی بےمثال چنوتیوں کے باوجود ، وہ جو یسوع مسیح پر اپنی بنیادیں قائم کرتے ہیں ، اور سیکھ چکے ہیں کہ کیسے اس کی قدرت پر گامزن ہونا ہے ، انھیں اس دور کی انوکھی بے چینی میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔.
ہیکل کی رسومات اور عہود قدیم ہیں ۔ خداوند نے آدم اور حوا کو ہدایت کی کہ وہ دعا کریں ، عہود باندھیں ، اور قربانیاں پیش کریں ۔۵ یقیناً ، ” جب بھی خداوند کو زمین پر ایسے لوگ ملتے ہیں جو اس کے کلام کی فرماں برداری کریں گے ، تو انھیں ہیکلیں تعمیر کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔“۶ معیاری کام ہیکل کی تعلیمات ، لباس ، زبان اور دیگر حوالہ جات سے بھری پڑی ہیں ۔۷ ہر ہر چیز جس پر ہم ایمان رکھتے ہیں اور ہر وہ وعدہ جو خدا نے اپنے موعودہ بچوں سے کیا ہے وہ سب ہیکل میں اکٹھے ہوتے ہیں ۔ ہر زمانے میں ، ہیکل نے اس بیش قیمت سچائی پر زور دیا ہے کہ جو لوگ خدا کے ساتھ عہود باندھتے اور انہیں پورا کرتے ہیں وہ عہد کے فرزند ہیں ۔
یوں ، خداوند کے گھر میں ، ہم خدا کے ساتھ وہی عہود باندھ سکتے ہیں جو ابرہام ، اضحاق ، اور یعقوب نے باندھے تھے ۔. اور ہم بھی وہی برکات حاصل کر سکتے ہیں !
ہیکلیں ابتدائی دنوں ہی سے اس دور کا حصہ رہی ہیں ۔۸ ایلیاہ نے کرٹ لینڈ ہیکل میں جوزف سمتھ کو سربمہریت کے اختیار کی کنجیاں عطا کیں ۔. کہانت کی معموری ناؤو ہیکل میں بحال ہوتی ہے ۔۹
اپنی شہادت تک ، جوزف سمتھ نے مکاشفے حاصل کرنا جاری و ساری رکھا جن سے عطائیت اور سربمہریت کی رسومات کی بحالی کو مزید وسعت حاصل ہوئی ۔۱۰ تاہم ، اس نے پہچان لیا ، کہ مزید تقلید کی ضرورت پڑے گی ۔. مئی ۱۹۴۲ میں برگہم ینگ کو ودیعت دینے کے بعد ، جوزف نے برگہم کو کہا ، ” یہ اچھا انتظام نہیں تھا، لیکن ہم نے ان حالات میں رہتے ہوئے جو کر سکتے تھے اس کو بہترین طور سر انجام دیا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ آپ اس معاملے کو ہاتھ میں لے کر ان تمام رسومات کی نظام سازی منظم کریں گے ۔ “۱۱
نبی کی وفات کے بعد ، صدر ینگ نے ناؤوہیکل کی تکمیل کی نگرانی کی ۱۲ اور بعد میں یوٹاہ کے علاقہ میں ہیکلیں تعمیر کی ۔. سینٹ جارج ہیکل کی نچلی منزلوں کی تقدیس کے موقع پر ، برگہم ینگ نے ہیکل میں ودیعت کے کام میں بھر پور انداز سے تیزی کا اعلان کیا جب اس نے کہا ، ” جب میں اس موضوع پر سوچتا ہوں ، تو میں چاہتا ہوں کہ میں بلند و بالا آواز سے لوگوں کو جگاؤ ۔“۱۳
اس وقت سے لے کر ، ہیکل کی رسومات بتدریج بہتر ہو رہی ہیں ۔ صدر ہیرلڈ بی ۔لی نے وضاحت کی کہ کیوں طریقہ کار ، پالیسیاں ، اور حتی کہ ہیکل کی رسومات نجات دہندہ کی بحال شدہ کلیسیا میں تبدیل ہونا جاری رہتی ہیں ۔ انھوں نے فرمایا : ” یسوع مسیح کی انجیل کے اصول الہٰی ہیں ۔ خداوند کے مکاشفہ کے علاوہ کوئی بھی کلیسیا کے اصولوں اور [ تعلیم ] کو تبدیل نہیں کرتا ۔ لیکن طریقوں میں تبدیلی آتی ہے جب الہٰامی راہنمائی ان لوگوں کو آتی ہے جو ایک مقررہ وقت پر صدارت کرتے ہیں۔ ۔“۱۴
غور کریں کہ برسوں سے عشائے ربانی کی نظامت کیسے بدلی ہے ۔. پہلے پہل ، عشائے ربانی کا پانی ایک بڑے برتن میں جماعت کو پیش کیا جاتا تھا ۔. ہر کوئی اس سے پیتا تھا۔ اب ہم انفرادی دوبارہ ناقابل استعمال کپ استعمال کرتے ہیں ۔. طریقہ کار بدل گیا ، مگر عہود ویسے ہی رہے ۔.
ان تین سچائیوں پر غور کریں :
-
بحالی ایک عمل ہے ، کوئی واقعہ نہیں ، اور خداوند کی دوبارہ آمد تک جاری رہے گی ۔
-
اسرائیل کو اکٹھا کرنے کا حتمی مقصد ۱۵ یہ ہے کہ خدا کے وفادار بچوں کے لیے ہیکل کی برکات میسر کی جائیں ۔
-
جب ہم اس مقصد کو زیادہ موٗثر طریقے سے پورا کرنے کے خواہاں ہوتے ہیں ، تو خداوند مزید آگاہی عیاں کرتا ہے ۔ جاری شدہ بحالی کو جاری شدہ مکاشفہ کی ضرورت ہے ۔.
صدارتی مجلسِ اعلٰی اور بارہ رسولوں کی جماعت نے اکثر خداوند سے پوچھا ہے کہ ہیکل کی برکات اس کے وفادار بچوں کے پاس لے جانے کے بہتر طریقے کیا ہیں ۔ ہم زبان اور ثقافت میں اختلافات کے باوجود ہیکل کی ہدایات ، عہود ، اور رسومات کی مستقل مزاجی اور عالم گیر درستگی کو یقینی بنانے کے بارے میں باقاعدگی سے ہدایت کے خواہاں ہوتے ہیں ۔
خداوند کی ہدایت سے اور ہماری دعاؤں کے جواب میں ، حال ہی میں کچھ قواعد میں اصلاحات کی گئی ہیں ۔. وہ ہی ہے جو چاہتا ہے کہ آپ بڑے واضح طور سے سمجھیں کہ آپ کیا کرنے کے لئے عہود باندھ رہے ہیں ۔. وہ ہی ہے جو چاہتا ہے کہ آپ مکمل طور پر اُس کی مقدس رسومات کا تجربہ پائیں ۔. وہ چاہتا ہے کہ آپ اپنی مراعات ، وعدوں ، اور ذمہ داریوں کو سمجھیں ۔. وہ چاہتا ہے کہ آپ روحانی آگاہیاں اور بیداریاں حاصل کریں جو آپ نے پہلے کبھی نہ دیکھی ہوں ۔. یہ وہ اُن تمام ہیکل جانے والوں کے لیے چاہتا ہے ، جہاں کہیں بھی وہ رہتے ہوں ۔.
ہیکل کے قواعد میں حالیہ اصلاحات ، اور دیگر جو آنے والی ہیں ، اس بات کا مسلسل ثبوت ہیں کہ خداوند فعال طور پر اپنی کلیسیا کی ہدایت کر رہا ہے ۔. وہ ہم میں سے ہر ایک کو اپنی روحانی بنیادوں کو اضافی تقویت بخشنے اور موثر انداز سے اپنی زندگیوں کو اس کی ہیکل کی رسومات اور عہود پر مرکوز کر نے کے مواقع فراہم کر رہا ہے ۔. جب آپ اپنے ہیکلی اجازت نامہ ، ایک پشیمان دل ، اور متلاشی ذہن کے ساتھ خداوند کے سیکھنے کے گھر میں لاتے ہیں ، تو وہ آپ کو سکھائے گا ۔.
فاصلوں ، صحت کی چنوتیوں ، یا دیگر رکاوٹوں کے باعث کچھ وقت کے لیے آپ ہیکل میں حاضری سے رُکے رہیں ہیں ، تو میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ اپنے ذہن میں ان عہود کی جو آپ نے باندھے ہیں مشق کے لئے باقاعدگی سے وقت مقرر کریں ۔.
اگر آپ ابھی تک ہیکل میں جانا پسند نہیں کرتے ، تو اور زیادہ بار جائیں—کم نہیں ۔. آپ جہاں بھی ہیں خداوند کو ، اپنے روح کے وسیلہ سے ،سکھانے اور الہام بخشنے دیں ۔. میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ، ہیکل آپ کے لئے تحفظ ، اطمینان ، اور مکاشفہ کا مقام بن جائے گی ۔.
اگر میرے لیے ہر بالغ نوجوان کے ساتھ انفرادی طور پر بات کرنا ممکن ہوتا ، تو میں آپ سے التجا کرتا کہ ایک ساتھی کی تلاش کریں جس کے ساتھ آپ ہیکل میں سربمہر ہو سکتے ہیں ۔. آپ حیران ہوں گے کہ یہ آپ کی زندگی میں کیا فرق لائے گا ۔. میں وعدہ کرتا ہوں کہ اس سے واضح فرق پڑ ے گا ! جب آپ ہیکل میں شادی کرتے ہیں اور بار بار واپس لوٹتے ہیں ، تو آپ اپنے فیصلوں میں مستحکم اور ہدایت پا سکیں گے ۔.
اگر میں ان میاں اور بیوی کے ساتھ بات کر سکوں جو ابھی تک ہیکل میں سربمہر نہیں ہوئے ، تو میں آپ سے التجا کرتا ہوں کہ اس تاج پوش، زندگی بدلنے والی رسم کو حاصل کرنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائیں ۔۱۶ کیا اس سے کوئی فرق پڑے گا ؟ صرف تبھی جب آپ ہمیشہ کے لیے ترقی کرنا اور ہمیشہ کے لیے اکٹھے رہنا چاہتے ہیں ۔. ہمیشہ کے لیے اکٹھے ہونے کی خواہش کرنے سے ایسا نہیں ہو گا ۔. کوئی اور تقریب یا معاہدہ ایسا نہیں کر پائے گا ۔۱۷
اگر میں ہر اس مرد یا عورت سے بات کرسکوں جو شادی کی خواہش کرتا ہے مگر ابھی تک ان کو ابدی ساتھی نہیں ملا ، تو میں آپ کو تاکید کروں گا کہ خداوند کے گھر میں شادی اور ودیعت پانے تک انتظار نہ کریں ۔. کہانتی قوت سے مسلح ہونے سے کیا مراد ہے اس کے بارے میں جاننے اور تجربہ کرنے کے لیےابھی سے ابتدا کریں ۔.
اور آپ میں سے ہر ایک سے جس نے ہیکل کے عہود باندھے ہیں ، میں آپ سے التجا کرتا ہوں کہ ہیکل کے عہود اور رسومات کو سمجھنے کے لیے—دعاگو رہیں اور مستقل طور پر—تلاش کریں ۔۱۸ روحانی دروازے کُھلیں گے۔ آپ سیکھیں گے کہ آسمان اور زمین کے درمیان پردہ کیسے چاک کیا جائے ، خدا کے فرشتوں سے ملاقات کو کیسے مانگنا ، اور آسمان سے کیسے ہدایت پانا بہتر ہے ۔. ایسا کرنے کی آپ کی جانفشاں کاوشیں آپ کی روحانی بنیاد کو اضافی تقویت اور مضبوطی بخشیں گی ۔.
میرے پیارے بھائیو اور بہنو ، جب سالٹ لیک ہیکل کی تزئین و آرائش مکمل ہو جائے گی ، تو زلزلے کے دوران اس ہیکل کے علاوہ سالٹ لیک وادی میں اِس سےزیادہ کوئی اور محفوظ جگہ نہیں ہو گی ۔.
اسی طرح ، جب بھی آپ کی زندگی میں کسی قسم کی ہلچل رونما ہوتی ہے ، تو روحانی طور پر محفوظ مقام اپنے ہیکلی عہود کے اندر زندہ رہنا ہے!
مہربانی سے میرا یقین کریں جب میں کہتا ہوں کہ جب آپ کی روحانی بنیاد مضبوطی سے یسوع مسیح پر تعمیر ہو گی، تو آپ کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔. جب آپ ہیکل میں کیے گئے اپنے عہود کے ساتھ سچے ہیں ، تو آپ اس کی قدرت سے مضبوط ہوں گے ۔ پھر ، جب روحانی زلزلے رونما ہوتے ہیں ، تو آپ مضبوط کھڑے ہونے کے قابل ہوں گے کیونکہ آپ کی روحانی بنیاد ٹھوس اور غیر متزلزل ہے ۔.
پیارے بھائیو اور بہنو ، میں آپ سے پیار کرتا ہوں ۔ یہ سچائیاں میں جانتا ہوں : خدا ، ہمارا آسمانی باپ ، چاہتا ہے کہ آپ اس کے پاس گھر آنے کا انتخاب کریں ۔. اس کی ابدی ترقی کا منصوبہ پیچیدہ نہیں ہے ، اور یہ آپ کی آزاد مرضی کی عزت کرتا ہے ۔. آپ انتخاب کرنے میں آزاد ہیں کہ آپ کون ہوں گے—اور آپ کس کے ساتھ ہوں گے— آنے والی دنیا میں !
خُدا زندہ ہے! یِسُوع ہی مسیح ہے! یہ اس کی کلیسیا ہے جو آپ کی الہٰی منزل تک پہنچنے میں مدد کے لیے بحال کی گئی ہے ۔. مَیں یہ گواہی یِسُوع مسِیح کے مُقّدس نام پر دیتا ہُوں، آمین۔