کلِیسیائی اعلیٰ عہدے داران، علاقائی ستر، اور اعلیٰ افسران کی تائید
بھائیو اور بہنو، کلِیسیا کے اعلیٰ عہدے داران، علاقائی ستر، اور اعلیٰ افسران کو آپ کے تائیدی ووٹ کے لیے پیش کرنا میرے لیے اعزاز ہو گا۔
براہِ کرم آپ جہاں کہیں بھی ہیں، حسبِ معمول اپنی حمایت کا اِظہار کریں۔ اگر بعض جو مُخالفت کرتے ہیں، تو ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنی میخ کے صدر سے رابطہ کریں۔
یہ تجویز کیا جاتا ہے کہ ہم رسل میریئن نیلسن کی بحیثیت نبی، رویا بین، اور مُکاشفہ بین اور کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری ایّام کے صدر؛ ڈیلن ہیرس اوکس کی بطور مُشیرِ اَوّل اور ہنری بنین آئرنگ کی صدارتِ اَوّل میں مُشیرِ دوم کے طور پر تائید کریں۔
جو حامی ہیں اِظہار کر سکتے ہیں۔
اگر کوئی، مُخالف ہے، تو اِظہار کر سکتا ہے۔
تجویز پیش کی جاتی ہے کہ ڈیلن ایچ اوکس کی بارہ رسُولوں کی جماعت کے صدر کی حیثیت سے اور ایم رسل بیلرڈ کی بارہ رسُولوں کی جماعت کے قائم مقام صدر کی حیثیت سے تائید کی جائے۔
جو حمایت میں ہیں، مہربانی سے اِس کا اظہار کریں۔
اگر کوئی مُخالف ہے تو اِظہار کرسکتا ہے۔
تجویز پیش کی جاتی ہے کہ بارہ رسُولوں کی جماعت کے اَرکان کے طور پر درج ذیل کی تائید کریں: ایم رسل بیلرڈ، جیفری آر ہالینڈ، ڈئیٹر ایف اُکڈورف، ڈیوڈ اے بیڈنار، کونٹن ایل کک، ڈی ٹاڈکرسٹوفرسن، نیل ایل اینڈرسن، رونالڈ اے ریسبینڈ، گیری ای سٹیونسن، ڈیل جی رینلنڈ، گیرٹ ڈبلیو گانگ، اور اُلیسی ایس سوارز۔
جو حمایت میں ہیں، مہربانی سے اِس کا اظہار کریں۔
اگر کوئی مخالف ہے تو اِظہار کرسکتا ہے۔
تجویز کِیا جاتا ہے کہ ہم صدارتِ اَوّل میں مُشِیروں اور بارہ رُسولوں کی جماعت کی بحیثیتِ نبی، رویا بین، اور مُکاشفہ بین تائید کریں۔
سب جو اِس حق میں ہیں، مہربانی سے اِظہار کریں۔
اگر کوئی، مُخالفت میں ہے، تو اِسی طرح اِظہار کرسکتا ہے۔
جَیسے کہ پہلے اِعلان کر دِیا گیا تھا، ہم الیگزینڈر ڈُشکوُ کو ستر میں اعلیٰ عہدیدار کی حیثیت سے بُلاہٹ دے چُکے ہیں۔
جو حمایت میں ہیں، مہربانی سے اِس کا اظہار کریں۔
وہ جو مُخالفت میں ہیں، اِسی طرح اِظہار کریں۔
ہم پُرتپاک اعزاز کے ساتھ دو علاقائی ستر کے عہدیداران کو سُبکدوش کرتے ہیں اُن کے نام کلِیسیا کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
وہ سب جو ہمارے ساتھ مِل کر اِن بھائیوں کی نمایاں خدمات کے حوالے سے تشکر کا اِظہار کرنا چاہتے ہیں، مہربانی سے اِس کا اِظہار کریں۔
یہ تجویز پیش کی جاتی ہے کہ ہم دیگر اعلیٰ حُکام، علاقائی ستر کی تائید کریں، بشمول دو نئے علاقائی ستر کے عہدیداران جِن کے نام اِس ہفتے کے اوائل میں کلِیسیا کی ویب سائٹ کی اِعلان کردہ فہرست میں دیے گئے ہیں، اور اب وہ اعلیٰ افسران کے عُہدوں پر فائز ہیں۔
سب جو حامی میں ہیں، مہربانی سے ہاتھ اُٹھا کر اِظہار کریں۔
اگر کوئی، مُخالفت میں ہے وہ بھی۔
بھائیو اور بہنو، کلِیسیائی راہ نُماؤں کی جانب سے آپ کے مُسلسل اِیمان اور دُعاؤں کے لیے آپ کا شُکریہ۔
علاقائی ستر کی تبدیلیاں
مندرجہ ذیل علاقائی ستر کی قیادتی نِشست میں جو کہ مجلس عامہ کا حصہ ہے، تائید کی گئی تھی:
روگیریو بوچی اور کرٹ ایل ہوجیز۔
درج ذیل علاقائی ستر کو قیادتی نِشست میں جو کہ مجلس عامہ کا حِصّہ ہے سبکدوش کیا گیا تھا:
ہنری جے آئرنگ اور ینگ جُون کوون۔