مُہر بندی کی قُدرت
مُہربندی کی قُدرت اِنفرادی نجات اور خاندانی سرفرازی کو سارے جہاں میں خُدا کی اُمّت کے لیے مُمکن بناتی ہے۔
کم از کم یسعیاہ۱ کے ایّام سے یہ پیشین گوئی کی گئی ہے کہ آخِری دنوں میں، خُداوند کے عہدِ قدیم کی اُمّت، اِسرائِیل کے گھرانے کو، ”اُن کی طویل پراگندگی میں سے، سَمُندر کے جزائر سے، اور زمِین کی چاروں اطراف سے اِکٹھا کِیا جائے گا“۲ اور ”اُن کی میراث کے مُلکوں میں“ بحال کِیا جائے گا۔۳ صدر رسل ایم نیلسن نے اِس اِجتماع کی بابت اکثر اور پُرزور انداز میں کلام کِیا ہے اور اِس کو ”آج دُنیا میں رُو نُما ہونے والا سب سے زیادہ اہم اَمر“ قرار دیا ہے۔۴
اِس اِجتماع کا مقصد کیا ہے؟
نبی جوزف سمتھ پر نازِل ہونے والے مُکاشفہ میں، خُداوند نے واضح کِیا کہ ایک مقصد عہد کے لوگوں کی حِفاظت ہے۔ اُس نے فرمایا، ”صِیُّون کی سرزمِین پر، اور اُس کی میخوں پر ایک ساتھ اِکٹھا ہونا دفاع کے لیے ہو، اور طُوفان سے، اور قہر سے پناہ کے لیے ہو جب وہ بغیر ملاوٹ کے پُوری زمِین پر نازِل کِیا جائے گا۔“۵ ”قہر“ کو اِس تناظر میں خُدا کے حُکموں اور قوانِین کی وسِیع پیمانے پر نافرمانی کے فِطری نتائج کے طور پر سمجھا جا سکتا ہے۔
اِنتہائی اہم نُقطہ یہ ہے، کہ اِس اِجتماع کا مقصد اُن سب لوگوں کو نجات اور سرفرازی کی برکتیں پہنچانا ہے جو اِن کو قَبُول کریں گے۔ اَبرہام سے کیے گئے عہد کے وعدوں کو اِس طرح پُورا کِیا جائے گا۔ خُداوند نے اَبرہام کو بتایا کہ اُس کی نسل اور کہانت کے وسِیلہ سے، ”زمِین کے سب قبِیلے برکت پائیں گے حتیٰ کہ اِنجِیل کی برکتوں کے ساتھ، جو کہ نجات کی برکتیں ہیں، یعنی کہ اَبَدی زِندگی۔“۶ صدر نیلسن نے اِس کا اِظہار یُوں کِیا: ”جب ہم اِنجِیل کو قبُول کرتے اور بپتِسما لیتے ہیں، تو ہم یِسُوع مسِیح کے مُقدّس نام کو اپنے تئِیں اپناتے ہیں۔ بپتِسما وہ باب ہے جو خُداوند کی طرف سے ابرہام، اِضحاق، یعقُوب اور اُن کی نسلوں کو قدیم میں دِیے گئے تمام وعدوں کے مُشترکہ وارِث بننے کی طرف لے جاتا ہے۔“۷
۱۸۳۶ میں، کرٹ لینڈ کی ہَیکل میں نبی جوزف سمتھ پر مُوسیٰ ظاہر ہُوا اور ”زمِین کے چاروں کونوں سے اِسرائیل کو جمع کرنے کی … کُنجیاں عطا کِیں۔“۸ اِسی موقع پر، اِلیاس ظاہِر ہُوا اور ”اَبرہام کو دی اِنجِیل کا زمانہ سپُرد کِیا، فرمایا کہ ہم اور ہماری اَولاد میں ہمارے بعد کی تمام نسلیں مُبارک ہوں گی۔“۹ اِس اِختیار کے ساتھ، اب ہم یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل—اُس کے وسِیلہ سے مُخلصی کی بشارت—دُنیا کے تمام عِلاقوں اور قَوموں تک لے جاتے ہیں اور اُن سب کو اِکٹھا کرتے ہیں جو اِنجِیل کے عہد میں شامِل ہوں گے۔ وہ ”اَبرہام کی نسل، اور کلِیسیا اور بادِشاہت، اور خُدا کے برگُزیدہ بن جاتے ہیں۔“۱۰
اِسی موقع پر کرٹ لینڈ ہَیکل میں ایک تِیسرا آسمانی پیامبر جوزف سمتھ اور اولیور کاؤڈری پر ظاہر ہُوا۔ مَیں ایلیّاہ نبی کی بات کرتا ہُوں، اور یہ وہ اِختیار اور کُنجیاں ہیں جو اُس نے بحال کیں جِس کی بابت مَیں آج بات کرنا چاہتا ہُوں۔۱۱ کہانت کی تمام رُسُوم کو جائز ٹھہرانے اور اُنھیں زمِین اور آسمان دونوں پر باندھنے کی قُدرت—مُہر بندی کی قُدرت—پردے کے دونوں طرف عہد کی اُمّت کو جمع کرنے اور تیار کرنے کے لیے بُہت ضرُوری ہے۔
برسوں پہلے، مرونی نے جوزف سمتھ پر واضح کر دِیا تھا کہ ایلیّاہ ضرُوری کہانت کا اِختیار لے کر آئے گا: ” مَیں ایلیّاہ نبی کے ہاتھ کے وسیلے، تُم پر کہانت ظاہر کرُوں گا۔“۱۲ جوزف سمتھ نے بعد میں وضاحت فرمائی: ”ایلیّاہ کو کیوں بھیجا؟ کیوں کہ اِس کے پاس کہانت کی ساری رُسُوم کو ادا کرنے کے لیے اِختیار کی کُنجیاں ہیں؛ اور [جب تک] اِختیار عطا نہیں کِیا جاتا، رُسُوم کو راستی سے انجام نہیں دِیا جا سکتا تھا،“۱۳—یعنی، یہ رُسُوم زمانوں اور اَبَدیت کی پابند نہیں ہوں گی۔۱۴
اِس نوِشتہ میں جو اب عقائد اور عہُود میں صحیفہ کا درجہ پا گیا ہے، نبی جوزف سمتھ نے فرمایا: ”بعض کو ایسا لگتا ہوگا کہ بڑی دلیری والی تعلیم ہوگی جس کی ہم بات کرتے ہیں—وہ قُدرت جو زمین پر باندھتی یا رقم کرتی اور آسمان پر بھی باندھتی ہے۔ تو بھی، زمِین کے تمام زمانوں میں، جب بھی خُداوند نے اِنسان کو، یا آدمیوں کے گروہ کو حقیقی مُکاشفے سے کہانت کا زمانہ بخشا ہے، یہ اِختیار ہمیشہ دیا گیا ہے۔ پَس، جو کُچھ بھی اُن آدمیوں نے اِختیار اور خُداوند کے نام پر کِیا، اور اُسے خُلوص اور وفاداری سے نِبھایا، اور اُس کا صحیح طور سے اور اِیمان داری سے اندراج رکھا، وہ زمِین اور آسمان پر قانون بن گیا، اور قادِر یہوواہ کے اِعلان کے مُطابق اُسے منسُوخ نہیں کِیا جا سکتا۔“۱۵
ہم مُہر بندی کے اِختیار کی بابت اِس ڈھنگ سے سوچتے ہیں کہ صِرف ہَیکل کی بعض رُسُوم پر اِس کا اِطلاق ہوتا ہے، بلکہ یہ اِختیار کسی بھی رسم کو زمِین اور آسمان پر جائز اور راست ٹھہرانے کے لیے ضرُوری ہے۔۱۶ مُہر بندی کی قُدرت آپ کے بپتسما کو جائز ٹھہراتی ہے، مثلاً، اِس لِیے کہ یہ یہاں اور آسمان پر قبُول کی جائے۔ بالآخر، تمام کہانتی رُسُوم کلِیسیا کے صدر کی کُنجیوں کے زیرِ سایہ اَدا کی جاتی ہیں، اور جِس طرح صدر جوزف فیلڈنگ سمتھ نے وضاحت فرمائی: ”اُس [کلِیسیا کے صدر] نے ہمیں اِختیار دِیا ہے، اُس نے ہماری کہانت میں مُہر بندی کی قُدرت کو رکھا ہے، کیوں کہ اُس کے پاس وہ کُنجیاں ہیں۔“۱۷
اِسرائِیل کو اِکٹھا کرنے میں ایک اور اہم مقصد جِس کے خاص معنی ہیں جب ہم زمِین اور آسمان پر مُہر بندی کی بات کرتے ہیں—یعنی ہَیکلوں کی تعمیر اور اِنتظامی امُور۔ جِس طرح نبی جوزف سمتھ نے وضاحت فرمائی کہ: ”دُنیا کے کسی بھی زمانہ میں خُدا کے لوگوں … کو اِکٹھا کرنے کا کیا مقصد تھا؟ … مرکزی مقصد یہ تھا کہ خُداوند کا مسکن تعمیر کِیا جائے جہاں وہ اپنے لوگوں پر اپنے گھر کی رُسُوم اور اپنی بادِشاہی کے جلال آشکار کر سکے اور لوگوں کو نجات کی راہ سِکھا سکے؛ پَس بعض ایسی رُسُوم اور اُصُول موجُود ہیں کہ جب اُنھیں سِکھایا اور اُن پر عمل کِیا جاتا ہے تو وہ ایسی جگہ یا مقام پر کِیا جانا چاہیے جسے اُس مخصُوص مقصد کے لیے تعمیر کِیا گیا ہو۔“۱۸
مُہربندی کی قُدرت جو کہانتی رُسُوم کو جائز ٹھہراتی ہے بشمول یقیناً، خُداوند کی طرف سے مُتعیّن کردہ جگہ—اُس کی ہَیکل میں مُرحوموں کے لیے نیابتی رُسُوم زِندہ حضرات ادا کرتے ہیں۔ یہاں ہم مُہربندی کی فضیلت اور تقدیس کو دیکھتے ہیں—یہ اِنفرادی نجات اور خاندانی سرفرازی سارے جہاں میں خُدا کی اُمّت کے لیے جہاں بھی اور جب بھی وہ زمین پر زِندہ رہے ہوں گے فراہم بناتی ہے۔ کوئی اَور اِلہیات یا فلسفہ یا اِختیار تمام مواقعوں کے ساتھ اِس اعزاز کے برابر نہیں ہو سکتا۔ مُہربندی کی یہ قُدرت خُدا کے اِنصاف، رحم اور محبّت کا کامِل اِظہار ہے۔
مُہربندی کی قُدرت تک رسائی کے ساتھ، ہمارے دِل قدرتی طور پر اُن کی طرف مائل ہوتے ہیں جو پہلے گُزر چُکے ہیں۔ عہد کے زیرِ سایہ آخِری ایّام کا اِجتماع پردہ میں سے گُزرتا ہے۔ خُدا کے کامِل نظام میں، زِندگان اپنے ”آبا و اجداد“ سے لازوال بندھن قائم کِیے بغیر اَبَدی زِندگی کا اَحساس نہیں پا سکتے۔ اِسی طرح، جو پہلے ہی دُوسری طرف ہیں، یا جِنھوں نے موت کے پردے سے ابھی گُزرنا ہے مُہربندی کی رحمت کے بغیر اُن افراد کی بڑھوتی، اُس وقت تک نامُکمل ہے، جب تک اِلہٰی نظام کے تحت نیابتی رُسُوم اُنھیں ہمارے ساتھ، اُن کی نسلوں کو اور ہمیں اُن کے ساتھ نہیں جوڑتیں۔۱۹ پردے کے آر پار ایک دُوسرے کو سہارا دینے کے عزم کو عہد کے وعدے کا درجہ دِیا جا سکتا ہے، نئے اور اَبَدی عہد کا حِصّہ۔ جوزف سمتھ کے اَلفاظ میں، ہم چاہتے ہیں کہ ”ہمارے مرحومین ہمارے ساتھ مُہربند ہوں تاکہ پہلی قیامت میں [ہمارے ساتھ] جی اُٹھیں۔“۲۰
مُہربندی کی قُدرت کا سب سے افضل ترین اور مُقدّس ترین اِظہار کسی مرد اور عورت کا ازدواجی بندھن میں اَبَدی ملاپ ہے اور اُن کی ساری نسلوں کے ذریعے سے بنی نوع اِنسان کے ساتھ ہے۔ چُوں کہ اِن رُسُوم کو اَدا کرنے کا اِختیار اِنتہائی مُقدّس ہے، دُوسروں کو اِس کی ذِمہ داری سونپنے کی نگہبانی کلِیسیا کا صدر ذاتی طور پر کرتا ہے۔ صدر گورڈن بی ہِنکلی نے ایک موقع پر فرمایا، ”مَیں نے کئی بار کہا ہے کہ اگر خاندانوں کو ہمیشہ کے بندھن میں باندھنے کے واسطے مُقدّس کہانت کے اِختیار کے علاوہ بحالی کے تمام غموں اور مُشقّتوں اور تکلِیفوں سے کُچھ اور نہ بھی حاصل ہوتا تو بھی اِس کے لیے اَدا کی گئی قیمت قابلِ قدر ہوتی ہے۔“۲۱
اِن مُہربندیوں کے بغیر جو اَبَدی خاندانوں کو خلق کرتی ہیں اور یہاں اور آخِرت میں نسلوں کو جوڑتی ہیں، ہم ہمیشہ کے لیے بغیر جڑوں اور شاخوں کے رہ جائیں گے، یعنی بِنا آبا و اجداد اور آل اولاد۔ یہی بے راہ روی، اَفراد کی کیفیتِ آوارگی ہے، ایک طرف، یعنی تعلُقات جو خُدا کے مُقرّر کردہ ازدواجی اور خاندانی رِشتوں کو پامال کرتے ہیں،۲۲ دُوسری طرف، دُنیا کی تخلیق کے مقصد اور یہاں ہمارے فانی تجربے کو ناکام بنا دیتے ہیں۔ اگر یہ مَعمُول بن جائے، تو یہ دُنیا کو لعنت سے مارے جانے کے مُترادف ہو گا یا خُداوند کی آمد پر یہ دُنیا ”مُکمل طور پر تباہ و برباد“ ہو جائے گی۔۲۳
ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کیوں ”مرد اور عورت کے درمیان بیاہ خُدا کی طرف سے مُقرّر کِیا گیا ہے اور یہ کہ اپنے بچّوں کی اَبَدی تقدِیر کے واسطے خالِق کے منصُوبے میں خاندان مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔“۲۴ ساتھ ہی ساتھ، ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ناقص موجُودہ حالات میں، حقِیقت یہ نہیں ہے یعنی بعض کے لیے حقِیقت پسندانہ امکان بھی نہیں ہے۔ لیکن ہمیں مسِیح پر اُمِّید ہے۔ جِس دوران میں ہم خُداوند کا اِنتظار کرتے ہیں، صدر ایم رسل بیلرڈ ہمیں یاد دِلاتے ہیں کہ ”صحیفے اور آخِری ایّام کے نبی اِس بات کی تصدِیق کرتے ہیں کہ ہر ایک شخص جو اِیمان داری کے ساتھ اِنجِیلی عہُود پر قائم رہتا ہے اُسے سرفرازی کا موقع ملے گا۔“۲۵
بعض نے ناخُوش گوار اور مُضر خاندانی حالات کا تجربہ کِیا ہے اور وہ اَبَدی خاندانی رفاقت کے بُہت کم آرزُو مند ہیں۔ بُزرگ ڈیوڈ اے بیڈنار نے یہ وضاحت فرمائی: ”آپ کے لیے جِنھوں نے اپنے خاندان میں طلاق کا صدمہ سہا ہے یا اِعتماد کو ٹھیس پُہنچنے کی اذیت کو محسُوس کِیا ہے، براہِ کرم یاد رکھیں [کہ خاندانوں کے لِیے خُدا کا نمونہ] آپ کے ساتھ دوبارہ شُروع ہوتا ہے! آپ کی نسلوں کی زنجیر کی ایک کڑی تو ٹوٹ گئی ہو گی لیکن دُوسری راست کڑیاں اور جو سِلسِلہ باقی ہے وہ بہرحال اَبَدی اَہمیت کے حامِل ہیں۔ آپ اپنی زنجِیر کو مضبُوط بنا سکتے ہیں اور شاید ٹوٹے ہوئے رِشتوں کو بحال کرنے میں بھی مدد کر سکتے ہیں۔ یہ امر ایک ایک کر کے پُورا کِیا جائے گا۔“۲۶
گُزشتہ جولائی میں بُزرگ جیفری آر ہالینڈ کی اَہلیہ بہن پیٹ ہالینڈ کی آخِری رُسُومات پر، صدر رسل ایم نیلسن نے سِکھایا: ”مُقرّرہ وقت پر، پیٹریشیا اور جیفری دوبارہ مِل جائیں گے۔ وہ بعد میں اپنے بچّوں اور اپنے عہد کی پاس داری کرنے والی نسل کے ساتھ شامِل ہوں گے تاکہ خُوشی کی مَعمُوری کا تجربہ پائیں جو خُدا نے اپنے اِیمان دار بچّوں کے لِیے محفُوظ کر رکھا ہے۔ یہ جانتے ہُوئے، ہم سمجھتے ہیں کہ پیٹریشیا کی زِندگی میں سب سے اہم تارِیخ اُس کی تارِیخِ پیدایش یا تارِیخِ وفات نہیں تھی۔ اُس کی سب سے زیادہ اہم تارِیخ ۷ جُون، ۱۹۶۳ تھی، جب وہ اور جیف مُہربند ہُوئے تھے سینٹ جارج کی ہَیکل میں۔ … یہ اِس قدر اہم کیوں ہے؟ کیوں کہ دُنیا کی تخلیق اِسی وجہ سے ہُوئی تھی تاکہ خاندانوں کی تشکِیل کی جا سکے اور ایک دُوسرے سے مُہربند ہو سکے۔ نجات شخصی مُعاملہ ہے، مگر سرفرازی خاندانی مُعاملہ ہے۔ تن تنہا کوئی بھی سرفرازی نہیں پا سکتا۔“
کُچھ عرصہ پہلے، عزِیز دوست کے ساتھ میری اَہلیہ اور مَیں باؤنٹی فُل یُوٹاہ کی ہَیکل کے کمرہِ مُہربندی میں گئے۔ اِس دوست سے میری پہلی مُلاقات اُس کے بچپن میں ارجنٹائن کے شہر کورڈوبا میں ہُوئی۔ میرا مُناد ساتھی اور مَیں دفترِ مُنادی سے کُچھ ہی فاصلے پر علاقہ کے لوگوں سے رابطہ کر رہے تھے، اور جب ہم اُس کے گھر پہنچے تو اُس نے دروازے پر جواب دیا۔ مُقرّرہ وقت پر، وہ اور اُس کی والدہ اور بہن بھائی کلِیسیا میں شامِل ہو گئے، اور تب سے وہ فعال اَرکان ہیں۔ وہ اب نیک سِیرت خاتُون ہے، اور اُس دن ہم ہَیکل میں اِس کے مرحُوم والدین کو ایک دُوسرے سے مُہربند ہونے اور پھر اِن کے ساتھ مُہربند ہونے کے لیے گئے تھے۔
ایک جوڑا جو سالہا سال کے دوران میں اُن کا قریبی دوست بن چُکا تھا اُس نے قُربان گاہ پر اُس کے والدین کی نمایندگی کی۔ یہ ایک جذباتی لمحہ تھا جو اور بھی پیارا ہو گیا جب ہماری ارجنٹائنی دوست کو اُس کے والدین کے ساتھ مُہر بند کِیا گیا۔ دُنیا سے دُور پُرسُکون دوپہر کو ہم صِرف چھے افراد موجُود تھے، اور پھر بھی دُنیا میں انجام پانے والے سب سے اہم امُور میں سے ایک انجام پا رہا تھا۔ مُجھے خُوشی ہُوئی کہ میرا کِردار اور مُلاقات کا پُورا حلقہ نوجوان مُناد کی حیثیت سے اُس کے دروازے پر دستک دینے سے لے کر اب تک، اِن کئی برسوں بعد، مُہربندی کی رُسُوم کو انجام دے کر مکمل ہو گیا ہے جِس نے اُسے اُس کے والدین اور اَگلی نسلوں سے جوڑ دیا۔
یہ اَیسا منظر ہے جو پُوری دُنیا کی ہَیکلوں میں مُسلسل انجام پا رہا ہے۔ یہ عہد کے لوگوں کو جمع کرنے کا آخِری مرحلہ ہے۔ یہ یِسُوع مسِیح کی کلِیسیا میں آپ کی رُکنِیّت کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ مَیں وعدہ کرتا ہُوں کہ جب آپ اِیمان داری کے ساتھ اِس عارضی یا اَبَدی اعزاز کو پانے کے لیے کوشاں ہوتے ہیں، تو یقِیناً یہ آپ کا ہوگا۔
مَیں گواہی دیتا ہُوں کہ جوزف سمتھ کے وسِیلہ سے دُنیا میں بحال ہونے والی مُہربندی کی قُدرت اور اِختیار حقیقی ہے، کہ جو کُچھ اُس کے ذریعے سے زمِین پر باندھا گیا ہے وہ واقعی آسمان پر باندھا گیا ہے۔ مَیں گواہی دیتا ہوں کہ صدر رسل ایم نیلسن، کلیِسیا کے صدر کی حیثیت سے، آج اِس دُنیا میں واحد فرد ہیں جو اپنی کُنجیوں کی بدولت اِس اِلہٰی قُدرت کو برُوے کار لانے کی ہدایت دیتے ہیں۔ مَیں گواہی دیتا ہُوں کہ یِسُوع مسِیح کے کَفارہ نے لافانیت کو حقیقت اور سرفراز کِیے گئے خاندانی رِشتوں کے امکان کو حقیقت میں بدلا ہے۔ یِسُوع مسِیح کے نام پر، آمین۔