مجلسِ عامہ
جناب، ہم یِسُوع کو دیکھنا چاہتے ہیں
مجلسِ عامہ اکتوبر ۲۰۲۳


10:23

جناب، ہم یِسُوع کو دیکھنا چاہتے ہیں

ہم یِسُوع کو دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ کون ہے اور اُس کی محبّت کو محسُوس کرنا چاہتے ہیں۔

رُوحانی اَندھا پَن

1945 کے موسمِ بہاراں میں ایک روز، فوجی ہسپتال میں ایک نوجوان نیند سے جاگا۔ وہ خُوش قِسمت تھا کہ زِندہ تھا—اُسے کان کے بالکل پیچھے گولی لگی تھی، مگر ڈاکٹروں نے آپریشن کر دِیا تھا، اور اَب وہ حسبِ معمُول چل سکتا اور بات کر سکتا تھا۔

بدقِسمتی سے، گولی نے اُس کے دماغ کے اُس حِصّے کو نقصان پُہنچایا جو چہروں کو پہچانتا ہے۔ اَب اُس نے اپنی بیوی کو لاتعلقی کی نظر سے دیکھا؛ وہ اپنی ماں کو بھی پہچان نہ سکا۔ یہاں تک کہ آئینے میں اپنا چہرہ بھی اُس کے لیے اَنجان تھا—وہ یہ نہیں بتا سکتا تھا کہ آیا یہ مَرد ہے یا عورت۔۱

وہ چہروں کو پہچاننے سے قاصِر تھا—ایسی حالت جو لاکھوں لوگوں کو مُتاثر کرتی ہے۔۲

وہ لوگ جو چہروں کو پہچاننے سے شدید قاصِر ہوتے ہیں وہ قوائد و ضوابط کو یاد کر کے دُوسروں کی شناخت کرنے کی کوشِش کرتے ہیں—جیسے کہ بیٹی کو اُس کی چھائیوں سے یا کسی دوست کو اُس کے پاؤں کے گھسیٹنے کی آواز سے پہچاننے کا اُصُول۔

بڑھتے ہُوئے

یہ دُوسری کہانی ہے، اپنے ہی گھر کی: نوجوان لڑکے کی حیثیت سے، مَیں نے اکثر اپنی ماں کو دَستُور ساز کے طور پر دیکھا ہے۔ وہ فیصلہ کرتی تھی کہ کب مَیں کھیل سکتا ہُوں اور کب مُجھے بستر پر جانا ہے یا، اِس سے بھی بَدتر، کہ کب صحن میں گھاس پھوس کو اکھاڑنا ہے۔

وہ بظاہراً مُجھے پیار کرتی تھی۔ مگر اکثر اور اپنی شرمندگی کے باعث، مَیں نے اُسے صرف یُوں دیکھا جیسے ”یہ وہ ہے جس کی ہرصُورت فرماں برداری کی جانی چاہیے۔“

کئی برسوں بعد مَیں نے اُسے حقیقی شخص کے طور پر دیکھا۔ مَیں شرم سار ہُوں کہ مَیں نے واقعی اُس کی قُربانی پر کبھی بھی غور نہیں کِیا یا سوچا کہ کیوں برسوں تک اُس نے صرف وہی دو پُرانی سکرٹیں پہن رکھی تھیں (جب کہ مُجھے سکول کے نئے کپڑے مِلتے تھے) یا کیوں، دِن کے اِختتام پر، وہ تھک ہار جاتی اور مُجھے بستر پر بھیجنے کے لیے بے چین ہوتی تھی۔

ہم شاید چہروں کو پہچاننے سے قاصِر تھے

شاید آپ نے غور کِیا ہو کہ یہ دو کہانیاں واقعی ایک کہانی ہیں—بہت سالوں تک، مَیں، دَر حقیقت، چہروں کو پہچاننے سے قاصِر تھا۔ مَیں اپنی ماں کو حقیقی شخص کے طور پر دیکھنے میں ناکام رہا۔ مَیں نے اُس کے دستُور تو دیکھے مگر اِن میں اُس کی محبّت نہ دیکھی۔

مَیں نے یہ دو کہانیاں آپ کو سُنائیں تاکہ ہم ایک نُکتے پر غور کریں: مُجھے شک ہے کہ آپ کسی کو جانتے ہیں (شاید وہ کوئی آپ ہی ہیں) جو کسی قِسم کے رُوحانی اَندھے پَن میں مُبتلا ہیں۔

آپ کو خُدا کو پیار کرنے والے باپ کے طور پر دیکھنے میں مُشکل پیش آ سکتی ہے۔ آپ شاید آسمان پر نظر ڈالتے اور دیکھ سکتے ہیں مگر محبّت اور رحم کا چہرہ نہیں بلکہ قوائد و ضوابط کا فانُوس جن کی بدولت آپ کو اپنی راہیں سیدھی کرنی ہیں۔ شاید آپ اِیمان رکھتے ہیں کہ خُدا اپنے آسمانوں پر حُکم رانی کرتا ہے، اپنے اَنبیا کے ذریعے کلام کرتا ہے، اور آپ کی بہن سے پیار کرتا ہے، مگر آپ خُفیہ طور پر حیرت زدہ ہیں کہ آیا وہ آپ سے محبّت کرتا ہے۔ ۳ شاید آپ نے اپنے ہاتھ میں لوہے کی سُلاخ کو محسُوس کِیا ہو لیکن اَبھی تک مُنّجی کی محبّت کو محسُوس نہیں کِیا جس کی جانب یہ لے کر جاتا ہے۔۴

مُجھے شُبہ ہے کہ آپ بہت عرصے سے ایسے لوگوں کو جانتے ہیں کیوں کہ، مَیں ایسا شخص تھا—مَیں رُوحانی اَندھے پَن میں مُبتلا تھا۔

مَیں نے سوچا کہ میری زندگی اُصُولوں پر عمل پیرا ہونے اور ذہنی و خیالی معیارات تک پُہنچنے پر مبنی ہے۔ مَیں جانتا تھا کہ خُدا آپ سے کامِل طور پر پیار کرتا تھا مگر ایسا میں نے اپنے آپ کے لیے محسُوس نہیں کِیا۔ مُجھے ڈر ہے کہ مَیں نے اپنے آسمانی باپ کے ساتھ قیام کرنے کی بجائے آسمان میں داخِل ہونے کی بابت زیادہ سوچا۔

اگر آپ، میری طرح، بعض اوقات صِرف ہونٹ ہِلاتے ہیں، مگر ”مُخلصی بخش محبّت کا گیت نہیں گاتے،“۵ تو ہم کیا کر سکتے ہیں؟

جیسا کہ صدر رسل ایم نیلسن ہمیں یاد دِلاتے ہیں کہ، جواب، ہمیشہ یِسُوع ہی ہے۔۶ اور یہ بہت اعلیٰ خُوش خبری ہے۔

جناب، ہم یِسُوع کو دیکھنا چاہتے ہیں

یُوحنّا میں ایک مُختصر آیت ہے جو مُجھے بُہت پسند ہے۔ یہ اجنبیوں کے ایک گروہ کی بابت بتاتی ہے جو اہم درخواست کے ساتھ ایک شاگرد کے پاس آتے ہیں۔ ”جناب،“ اُنھوں نے کہا، ”ہم یِسُوع کو دیکھنا [چاہتے] ہیں۔“۷

یہی ہم سب چاہتے ہیں—ہم یِسُوع کو دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ کون ہے اور اُس کی محبّت کو محسُوس کرنا چاہتے ہیں۔ کلِیسیا میں زیادہ تر اُمُور انجام دینے کی—اور یقیناً ہر عشائے ربانی کی عبادت کی یہی وجہ ہونی چاہیے۔ اگر آپ نے کبھی سوچا ہو کہ کس قِسم کا سبق سِکھانا ہے، کس قِسم کی عِبادت کی منصُوبہ سازی کرنی ہے، اور کیا محض ڈیکنوں کی سرگرمی میں فُٹ بال کھیلنا ہے، تو آپ اِس آیت کو اپنا راہ نُما سمجھ سکتے ہیں: کیا اِس سے لوگوں کو یِسُوع مسِیح کو دیکھنے اور محبّت کرنے میں معاونت مِلے گی؟ اگر نہیں، تو شاید کُچھ اور کوشِش کریں۔

جب مُجھے احساس ہُوا کہ مَیں رُوحانی طور پر اَندھے پَن میں مُبتلا ہُوں، کہ مَیں نے قوانین دیکھے مگر باپ کا رحیم چہرہ نہیں دیکھا، تو مَیں جانتا تھا کہ یہ کلِیسیا کی غلطی نہیں ہے۔ یہ خُدا کی غلطی نہیں تھی، اور اِس کا مطلب یہ نہیں تھا کہ سب کُچھ کھو گیا تھا؛ یہ وہ چیز ہے جو ہم سب کو سیکھنی ہے۔ یہاں تک کہ قیامت اُلمسِیح کے اِبتدائی گواہان اکثر جی اُٹھے خُداوند کے آمنے سامنے آئے لیکن اُسے پہچان نہ پائے؛ قبر سے لے کر گلیل کے ساحل تک، اُس کے پہلے پیروکاروں نے ”یِسُوع کو کھڑے دیکھا اور نہ پہچانا کہ یہ یِسُوع ہے۔“۸ اُنھیں اُس کو پہچاننا سیکھنا تھا، اور ہمیں بھی۔۹

محبّت

جب مُجھے احساس ہُوا کہ مَیں رُوحانی اَندھے پَن کا شِکار ہُوں، تو مَیں نے مورمن کی دُعا کرنے کی مشورت پر عمل کرنا شروع کر دِیا کہ ”دِل کی ساری قُوت سے“ اُس محبّت سے معمُور ہو جاؤں جس کا وعدہ اُس کے شاگِردوں سے کِیا گیا—اُس کے واسطے میری محبّت اور میرے واسطے اُس کی محبّت—اور ”اُسے ویسا ہی دیکھنا جیسا وہ ہے … اور اِس اُمید کو پانا۔“۱۰ مَیں نے برسوں دُعا کی کہ خُدا سے محبّت کرنے کے پہلے عظیم حُکم پر عمل کرنے کے قابل ہو سکُوں اور اُس کو محسُوس کر سکُوں کہ پہلی عظیم سچّائی یہ ہے … کہ خُدا ہم سے اپنے سارے دِل اور اپنی ساری جان اور اپنی ساری عقل اور اپنی ساری طاقت سے محبّت کرتا ہے۔“۱۱

اناجِیل

مَیں نے چاروں اناجِیل کو پڑھا اور دوبارہ پڑھا اور پھر دوبارہ پڑھا—اِس مرتبہ قوانین ڈھونڈنے کے واسطے نہیں بلکہ یہ دیکھنے کے لیے کہ وہ کون ہے اور وہ کس سے محبّت رکھتا ہے۔ اور، وقت کے ساتھ، مَیں محبّت کے دریا میں بہہ گیا جو اُس سے جاری ہوتا ہے۔

یِسُوع نے آغاز ہی میں اِعلان کیا کہ وہ آیا ہے ”شِکستہ دِلوں کو شِفا دینے، قیدیوں کی رہائی کا اعلان کرنے، اور اَندھوں کی بینائی بحال کرنے کے واسطے۔“۱۲

یہ محض کسی کام کی فہرست یا اچھی جان پہچان نہیں تھی بلکہ یہ اُس کی محبّت کی صُورت ہے۔

اناجِیل کو بے ترتیب کھولیں؛ لگ بھگ ہر صفحے پر ہم اُسے سماجی اور جسمانی طور پر مُصیبت زدہ لوگوں کا خیال کرتے ہُوئے دیکھتے ہیں۔ وہ آلودہ اور ناپاک سمجھے جانے والے لوگوں کو چُھوتا۱۳ اور بُھوکوں کو کھانا کِھلاتا ہے۔۱۴

یِسوع کی بابت آپ کی پسندیدہ کہانی کون سی ہے؟ میرا شُبہ ظاہر کرتا ہے کہ خُدا کا بیٹا کسی کو کِنارے سے گلے لگانے یا اُمید کی پیش کش کرنے کے لیے آگے بڑھ رہا ہے—کوڑھی،۱۵ ناپسندیدہ سامری،۱۶، مُلزم اور مکرُوہ گُناہ گار،۱۷ یا قومی دُشمن۔۱۸ اَیسا فضل تعجب خیز ہے۔

ہر بار تحریر کرنے کی کوشِش کریں جب وہ حمد کرتا یا شِفا دیتا یا کسی اجنبی شخص کے ہم راہ کھانا کھاتا ہے، اور لُوقا کی کِتاب سے باہر نکلنے سے پہلے ہی آپ کی سیاہی کم پڑ جائے گی۔

جب مَیں نے یہ دیکھا، اور میرا دِل مضبُوط ہُوا کہ وہ اُن لوگوں جیسا ہی تھا، اور مَیں نے محسُوس کرنا شُروع کِیا کہ شاید وہ مُجھ سے محبّت کر سکتا ہے۔ جیسا کہ صدر نیلسن نے سِکھایا کہ، ”مُنّجی کی بابت آپ جتنا زیادہ جانیں گے، اُس کے رحم، اور اُس کی لازوال محبّت پر توّکل کرنا اُتنا ہی آسان ہو گا۔“۱۹ اور جتنا زیادہ آپ اپنے آسمانی باپ پر بھروسا اور محبّت رکھیں گے۔

بُزرگ ہالینڈ نے سِکھایا ہے کہ، یِسُوع ہمیں بتانے آیا کہ ”خُدا ہمارا اَبدی باپ کون اور کس کی مانند ہے، وہ اپنی اولاد کے واسطے کس قدر مُکمل طور پر وقف ہے“۲۰ ہر دور اور قوم میں۔

پولُس کہتا ہے کہ خُدا ”[سب] رحمتوں کا باپ اور ہر طرح کی تشفّی کا خُدا“ ہے۔۲۱

اگر آپ اُسے مُختلف انداز سے دیکھتے ہیں، تو براہِ کرم کوشِش جاری رکھیں۔

عہُود اور خُدا کی قبُولیت

نبی ہمیں مدعُو کرتے ہیں کہ ہم اُس کے چہرے کے مُشتاق ہوں۔۲۲ مَیں اِسے ایک یاد دہانی کے طور پر سمجھتا ہُوں کہ ہم اپنے باپ کی عِبادت کرتے ہیں، یہ ایک فارمُولا نہیں ہے، اور یہ کہ ہم اُس وقت تک رُکتے نہیں جب تک ہم یِسُوع کو باپ کی محبّت کے چہرے کے طور پر نہیں دیکھتے؛۲۳ اور ہم اُس کی تقلید نہیں کرتے، نہ کہ محض اُس کے قوانین کی۔۲۴

جب نبی اور رُسُول عہُود کی بات کرتے ہیں، تو وہ کھیلوں کے کوچ کی مانند نہیں ہوتے جو (سُرخ مخملی) آرام دَہ مقامات سے چِلاتے ہیں، اور ہمیں یہ بتاتے ہیں کہ ”سخت محنت کریں!“ وہ چاہتے ہیں کہ ہم دیکھیں کہ ہمارے عہُود بُنیادی طور پر تعلقات کے مُتعلق ہیں۲۵ اور یہ کہ اِس رُوحانی اَندھے پن کا علاج ہو سکتا ہے۔۲۶ یہ اُس کی محبّت بٹورنے کے قوانین نہیں ہیں؛ وہ پہلے ہی آپ سے کامِل محبّت کرتا ہے۔ ہمارے لیے مُشکل یہ ہے کہ مَیں اُس محبّت کو سمجُھوں اور اُس کے مُطابق اپنی زندگی کو ڈھالوں۔۲۷

ہم اپنے عہُود کو اِس طرح دیکھتے ہیں، کھڑکی سے جھانکنے کی مانند، باپ کے رَحم کی صُورت دیکھنے کی کاوش کرتے ہیں۔

عہُود خُدا کی قبُولیت کی صُورت ہیں۔

خُدا کی محبت کا دریا

آخِرکار، ہم اُس کی خِدمت کرنے کے وسیلے اُسے دیکھنا سیکھ سکتے ہیں۔ ”پَس اِنسان اُس مالِک کو کیسے جان سکتا ہے جس کی اُس نے خِدمت نہ کی ہو؟“۲۸

چند برس پہلے، مُجھے ایک بُلاہٹ مِلی جس کو مَیں نِبھانے کے قابل نہ تھا۔ مَیں گھبرا کر، جلدی سے جاگا— مگر ذہن میں ایسے فِقرے کے ساتھ جو مَیں نے پہلے کبھی نہیں سُنا تھا: کہ اِس کلِیسیا میں خِدمت کرنا اُس کے بچّوں کے واسطے خُدا کے دریائے محبّت میں کھڑا ہونے کے مُترادف ہے۔ یہ کلِیسیا ایسے لوگوں کی عملی جماعت ہے جنھوں نے کُدال اور بیلچے اُٹھائے ہیں جو صف کے آخِر میں اُس کے بچّوں تک پُہنچنے کی غرض سے خُدا کے دریائے محبّت کو صاف کرنے میں مدد کرنے کی کاوش کر رہے ہیں۔

آپ جو کوئی بھی ہیں، آپ کا جو بھی ماضی ہے، اِس کلِیسیا میں آپ کے لیے گُنجایش ہے۔۲۹

کُدال اور بیلچا اُٹھائیں اور ٹیم میں شامِل ہو جائیں۔ اُس کی محبّت کو اُس کے بچّوں تک لے جانے میں معاونت کریں اور اِس میں سے کُچھ آپ پر بھی اُنڈیلی جائے گی۔۳۰

آئیں ہم اُس کے محبّت بھرے چہرے، اُس کی موعُودہ قبُولیت کے خواہاں ہوں، اور پھر اُس کے بچّوں کے ساتھ شانہ بشانہ ہو کر، اور اِکٹھے مِل کر ہم ”مُنّجیِ اِسرائیل“ گیت گائیں گے۔

میرے پیارے مُنّجی، بحال کر،

اپنے چہرے کا نُور؛

تیری جان کو شادماں اِطمینان نصیب ہو؛

اور شیریں حسرت نصیب ہو

تیرے پاک مقام کے واسطے

میرے اُجڑے دِل میں آس جگا۔۳۱

کاش ہم اُس کے محبّت بھرے چہرے کے طلب گار ہوں اور پھر اُس کے بچّوں کے لیے اُس کے رحم کے پیالے بنیں۔۳۲ یِسُوع مسِیح کے نام پر، آمین۔

حوالہ جات

  1. See Hadyn D. Ellis and Melanie Florence, “Bodamer’s (1947) Paper on Prosopagnosia,” Cognitive Neuropsychology, vol. 7, no. 2 (1990), 84–91; Joshua Davis, “Face Blind,” Wired, Nov. 1, 2006, wired.com.

  2. See Dennis Nealon, “How Common Is Face Blindness?,” Harvard Medical School, Feb. 24, 2023, hms.harvard.edu; Oliver Sacks, “Face-Blind,” New Yorker, Aug. 23, 2010, newyorker.com.

  3. ”کلِیسیا کے بعض اَرکان کانفرنس سنٹر سے اور دُنیا بھر کی مقامی کلِیسیاؤں میں اِس مِنبر سے بار بار بیان کی گئی گواہیوں، سچّائیوں، اور تعلیم کو سچّا مانتے ہیں—اور پھر بھی اِن اَبَدی سچّائیوں کو بالخصُوص اپنی زِندگیوں اور اپنے حالات پر لاگو کرتے ہُوئے اِیمانی کش مکش کا شِکار ہو سکتے ہیں“ (ڈیوڈ اے بیڈنار، ”تُم مُجھ میں اور مَیں تُم میں قائم رہُوں؛ پَس میرے ساتھ چلو،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۳، ۱۲۵)۔

  4. دیکھیں ۱ نیفی ۸‏:۱۹؛ ۱۵‏:۲۳۔ ”خُداوند کے حُکموں پر اِیمان اور توّکل کے بغیر عمل کرنا دُشوار ہے“ (ہینری بی آئرنگ، ”اِیمان مانگنا اور پھر عمل کرنا،“ لیحونا، نومبر ۲۰۲۱، ۷۵)۔

  5. ایلما ۵:‏۲۶۔

  6. رسل ایم نیلسن، ”جواب ہمیشہ یِسُوع مسِیح ہے،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۳ ۱۲۷–۲۸۔

  7. یُوحنّا ۱۲‏:۲۱۔

  8. یُوحنّا ۲۰‏:۱۴۔ اِمّاؤس کی راہ پر اُںھوں نے اُس کو دیکھا مگر پہچان نہ پائے (دیکھیں لوقا ۲۴‏:۱۶)، بند کمرے میں (دیکھیں لُوقا ۲۴‏:۳۷)، گلیل کے ساحل پر (دیکھیں یُوحنّا ۲۱‏:۴)، اور باغ میں قبر پر (دیکھیں یُوحنّا ۲۰‏:۱۴

  9. اگر ہم پُورے دِل سے اُسے ڈھونڈتے، اور اِیمان کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں، تو اُسے پائیں گے۔

    ”کیوں کہ مَیں تُمہارے حق میں، اپنے خیالات کو جانتا ہُوں، خُداوند فرماتا ہے، یعنی سلامتی کے خیالات، بُرائی کے نہیں۔ …

    ”اور تُم مُجھے ڈھونڈو گے، اور پاؤ گے، جب پُورے دِل سے میرے طالب ہو گے“ (یرمیاہ ۲۹‏:۱۱، ۱۳

    ”وہ دِن آتا ہے جب تُم اُسے یعنی خُدا کو قبُول کرو گے، کیوں کہ تُم اُس میں اور اُس کے وسیلے سے جِلائے جاتے ہو۔

    ”تب تُم جانو گے کہ تُم نے مُجھے دیکھا ہے، کہ مَیں ہُوں“ (عقائد اور عہُود ۸۸‏:۴۹–۵۰

    ”ہر وہ جان جو اپنے گناہوں کو ترک کرتی اور میرے پاس آتی، اور میرا نام پُکارتی، اور میری آواز کی فرماں برداری کرتی اور میرے حُکموں کو مانتی ہے، مُجھے رُوبرُو دیکھے گی اور جانے گی کہ مَیں ہُوں“ (عقائد اور عہُود ۹۳‏:۱

  10. مرونی ۷:‏۴۸۔ پولُس واضح طور پر دیکھنے کی ہماری صلاحیت کے ساتھ محبّت کو بھی جوڑتا ہے۔ محبّت کی بابت اپنے عظیم وعظ کے اِختتام پر، وہ لِکھتا ہے کہ اگرچہ ”اب ہم کو آئینہ میں دُھندلا سا، دِکھائی دیتا ہے،“ مگر اُس وقت ”رُوبرُو“ دیکھیں گے: … اُس وقت ایسے پُورے طور پر پہچانُوں گا جیسے مَیں پہچانا گیا ہُوں“ (۱ کرنتھیوں ۱۳‏:۱۲

  11. جیفری آر ہالینڈ، ”کل خُداوند آپ کے درمیان حیرت اَنگیز کام کرے گا،“لیحونا، مئی ۲۰۱۶، ۱۲۷۔ ”’مسِیح کے سچّے عِشق‘ … کی عظیم تعریف … یہ نہیں ہے جس کی ہم بحیثیتِ مسیحی کوشِش کرتے ہیں لیکن زیادہ تر دُوسروں کے ساتھ مُظاہرہ کرنے میں ناکام ہوتے ہیں بلکہ اِس کی بجائے مسِیح مُکمل طور پر ہمارے ساتھ اِس کا مُظاہرہ کرنے میں کامیاب ہُوا۔ حقیقی محبّت صِرف ایک بار جانی جا چُکی ہے۔ یہ مسِیح کی ہمارے واسطے لازم، حتمی، اور کفّارہ بخش محبّت میں کامِل اور خالص طور پر ظاہر کی گئی ہے“ (جیفری آر ہالینڈ، مسِیح اور نیا عہد: مورمن کی کِتاب کا مسِیحی پیغام، ۳۳۶–۳۷)۔

  12. لوقا ۴:‏۱۸؛ نیو کِنگ جیمز ورژن

  13. دیکھیں متّی ۸‏:۳؛ ۹‏:۲۵۔

  14. دیکھیں متّی ۱۴‏:۱۳–۲۱۔

  15. دیکھیں متّی ۸‏:۱–۳۔

  16. دیکھیں یُوحنّا ۴‏:۷–۱۰؛ اُس نے سامری کی تعریف کی (دیکھیں لوقا ۱۰‏:۲۵–۳۷

  17. دیکھیں متّی ۳۱:۲۱؛ لُوقا ۲۷:۷–۵۰؛ ۱:۱۵–۱۰؛ یُوحنّا ۲:۸–۱۲۔

  18. دیکھیں متّی ۸‏:۵–۱۳۔

  19. رسل ایم نیلسن، ”مسِیح جی اُٹھا ہے؛ اُس پر اِیمان پہاڑوں کو سِرکا دے گا،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۱، ۱۰۳۔

  20. جیفری آر ہالینڈ، ”خُدا کی عظمت،“ لیحونا، نومبر ۲۰۰۳، ۷۰۔ ”جس نے مُجھے دیکھا اُس نے باپ کو دیکھا“ (یُوحنّا ۱۴‏:۹

  21. ۲ کرنتھیوں ۱‏:۳۔

  22. دیکھیں زبُور ۲۷‏:۸؛ عقائد اور عہُود ۸۸‏:۶۸۔

  23. دیکھیں ۲ کرنتھیوں ۴‏:۶؛Pope Francis, “Misericordiae Vultus: Bull of Indiction of the Extraordinary Jubilee of Mercy,” Apostolic Letters, vatican.va.

  24. یہ ایک اہم موضوع ہے۔ یہ صرف کارِ نجات و سرفرازی نہیں بلکہ اُس کا کام ہے (دیکھیں عمُومی راہ نُماے کِتاب: کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقّدسِینِ آخری ایّام میں خِدمت کرنا، 1.2، گاسپل لائبریری)۔ مَیں صرف ہَیکل نہیں بلکہ خُداوند کے گھر جاتا ہُوں؛ یہ مورمن کی کلِیسیا نہیں بلکہ یِسُوع مسِیح کی کلِیسیا ہے (دیکھیں رسل ایم نیلسن، ”کلِیسیا کا دُرست ناملیحونا، نومبر ۲۰۱۸، ۸۷–۸۹)۔ ہمارے قائدین ہمیں اُس کی طرف مبذُول کرواتے ہیں اور یہاں تک کہ ہمیں یاد دِلاتے ہیں ”کہ ’کفارہ‘ نامی کوئی بھی فانی ہستی نہیں جس پر ہم مدد، شِفا، مُعافی، یا قُدرت کی بُلاہٹ پا سکیں۔ یِسُوع مسِیح ہی منبع ہے (رسل ایم نیلسن، ”یِسُوع مسِیح کی قُدرت کو اپنی زندگیوں میں سَمونا،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۷، ۴۰)۔

  25. ”راہِ عہد خُدا کے ساتھ ہمارے تعلقات کی بابت ہے“؛ یہ ”محبّت کا راستا ہے … رحم دِلانہ نگہبانی کرنا اور ایک دُوسرے تک پہنچنا“ (رسل ایم نیلسن، ”اَبَدی عہد،“ لیحونا، اکتوبر ۲۰۲۲، ۱۱)۔

    دیکھیں ڈیوڈ اے بیڈنار، ”بابرکت اور شادماں حالت“ (نئے قائدینِ مُنادی کے سیمینار میں دیا گیا خطاب، ۲۴ جون، ۲۰۲۲)؛ Scott Taylor, “Elder Bednar Shares 7 Lessons on ‘the Blessed and Happy State’ of Obedience,” Church News, June 27, 2022, thechurchnews.com.

    پاک عہُود میں شامِل ہونا اور لائق طور پر کہانت کے اُصُولوں کو پانا ہمیں خُداوند یِسُوع مسِیح اور آسمانی باپ سے باندھتا اور جوڑتا ہے۔ اِس کا سیدھا سادا مطلب ہے کہ ہم نجات دہندہ پر اپنے وکیل اور ثالث کے طور پر بھروسا رکھتے ہیں اور زِندگی کے اِس سفر میں مسِیح کی فضیلت، رحمت اور فضل پر توّکل کرتے ہیں۔ …

    ”عہد کے وعدوں کا احترام اور عمل خُداوند کے ساتھ رِشتہ اُستوار کرتا ہے جو اِنتہائی نجی اور رُوحانی طور پر پُختہ ہوتا ہے۔ … یِسُوع پھر کلامِ مُقدّس کی کہانیوں میں مرکزی کِردار سے بڑھ کر کہیں زیادہ بن جاتا ہے؛ اُس کی مثال اور تعلیمات ہماری ہر تمنا، سوچ اور عمل پر اَثر انداز ہوتی ہیں“ (ڈیوڈ اے بیڈنار، ”مگر ہم نے اُن کی پروا نہ کی،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۲)۔

    دیکھیں ڈی ٹاڈ کرسٹوفرسن، ”خُدا کے ساتھ ہمارا تعلق،“ لیحونا،“ مئی ۲۰۲۲، ۷۸–۸۰۔

  26. اور بہر حال رسُوم، اور کہانت کے اختیار کے بغیر، فانیت میں انسانوں پر قُدرتِ الٰہی کا ظہور نہیں ہوتا؛

    ”پَس اِس کے بغیر کوئی شخص خُدا، یعنی باپ کا، دِیدار کر کے زِندہ نہیں رہ سکتا“ (عقائد اور عہُود ۲۱:۸۴–۲۲

  27. جیفری آر ہالینڈ، ”اُمید سے بھرپُور مُستقبل“ (نوجوان بالغِین کے لیے عالم گیر عِبادت، جنوری ۸ ، ۲۰۲۳)، گاسپل لائبریری:

    ”آپ کو [اِس اُمید پہ کہ وہ آپ کی مدد کرے گا] بھاگنے اور پکڑنے کی ضرُورت نہیں ہے؛ آپ نہ تو اِسے بناتے ہیں اور نہ ہی اِسے بنا نہیں سکتے ہیں۔ دائرہِ فضل میں بہتیروں کی مانند، آپ اِسے اپنے زورِ بازُو یا کسی دُوسرے شخص پر تکیہ کر کے حاصِل نہیں کریں گے۔ اِس میں کوئی خُفیہ فارمولے یا طلسمی مَنتر شامِل نہیں ہیں۔ …

    ”دَراصل، ہم جو کِردار اَدا کرتے ہیں وہ اہم ہے مگر دَر حقیقت میں بُہت چھوٹا ہے؛ خُدا کے پاس کام کا بڑا حِصّہ ہے۔ ہمارا حِصّہ فروتنی اور سادگی کے ساتھ اُس کے پاس آنا ہے، پھر ہمیں پریشان نہیں ہونی چاہیے اور ہم خوف نہ کھائیں۔

  28. مُضایاہ ۵‏:۱۳؛ مزید دیکھیں یُوحنّا ۱۷‏:۳۔

  29. صدر نیلسن نے بارہا ہم سے کہا ہے کہ ”پُورے اِنسانی خاندان کو گلے لگانے کے لیے اپنے دائرہِ محبّت کو وسعت دیں“ (”مُبارک ہیں وہ جو صُلح کراتے ہیںلیحونا، نومبر ۲۰۰۲، ۴۱)۔ مئی ۲۰۲۲ میں اُنہوں نے نوجوان بالغان کو بتایا کہ ”لیبل پرکھنے اور دُشمنی کی طرف لے جا سکتے ہیں۔ دُوسروں سے کسی بدسلوکی یا تعصب کی وجہ قومیت، نسل، جنسی رُجحان، جنس، تعلیمی ڈگریاں، ثقافت یا دیگر اہم شناخت کُنندگان ہمارے خالق کو ناگوار ہے۔“ (“Choices for Eternity” [worldwide devotional for young adults, May 15, 2022], Gospel Library). اور خصُوصاً، اُنہوں نے کہا: مُجھے دُکھ ہے کہ دُنیا بھر میں ہمارے سیاہ فام بھائی اور بہنیں تکلیف دہ نسل پرستی اور تعصبی اِمتیازی سلُوک برداشت کر رہے ہیں۔ آج مَیں اپنے اَرکان سے وہ جہاں کہیں بھی ہیں مطالبہ کرتا ہُوں کہ وہ متعصبانہ رویوں اور اقدامات کو ترک کردیں۔ مَیں آپ سے اِلتجا کرتا ہُوں کہ خُدا کے سب بچّوں کے لیے عزت و احترام کو فروغ دیں“ (”خُدا کو غالِب آنے دو،“ لیحونا، نومبر ۲۰۲۰، ۹۴)۔

    ”تعصُب خُدا کے آشکار کردہ کلام کے مُوافق نہیں ہے۔ خُدا کی پسندیدگی یا ناپسندیدگی اُس کے احکام کی اور اُس کی عقیدت مندی پر مُنحصر ہے، نہ کہ کسی شخص کی جِلد کی رنگت یا دیگر صفات پر۔

    ”… اِس میں نسل، نژاد، قومیت، قبیلہ، جنس، عُمر، معذُوری، مُعاشرتی حیثیت، مذہبی عقیدہ یا غیر عقیدہ، اور جنسی رُجحان پر مبنی تعصب شامِل ہے“ (عمُومی راہ نُماے کِتاب، 38.6.14، گاسپل لائبریری)۔

  30. دیکھیں ۱ نیفی ۱۱‏:۲۵۔

  31. مُنّجیِ اِسرائیل،“ گیت، نمبر ۶۔

  32. دیکھیں رومیوں ۹‏:۲۳۔