مجلسِ عامہ
صُلح کی اِنجِیل کی مُنادی
مجلسِ عامہ اپریل ۲۰۲۲


5:34

صُلح کی اِنجِیل کی مُنادی

یہ ہمارا مُقدّس فریضہ ہے کہ ہم یِسُوع مسِیح کی قُدرت اور صُلح کا اِشتراک اُن سب کے ساتھ کریں جو سُنیں گے۔

میرے عزیز بھائیو اور بہنو، مجلس عامہ میں خُوش آمدید ! مَیں بڑی بےچینی کے ساتھ آج کے دن کا منتظر تھا ۔. مَیں ہر روز آپ کے لیے دُعا کرتا ہوں۔ مَیں نے یہ بھی دُعا مانگی ہے کہ یہ مجلِس آپ میں سے ہر ایک کے لیے رُوحانی تجدیدِ تازگی کا وقت ہو ۔.

گُزشتہ مجلِسِ عامہ سے، دُنیا میں مُشکلات جاری ہیں ۔. عالمی وبا اب بھی ہماری زِندگیوں پر اثر انداز ہوتی ہے ۔. اور اب دُنیا ایک ایسی جنگ سے لرز اُٹھی ہے جو لاکھوں معصوم مردوں، عورتوں، اور بچّوں پر دہشت کی بارش برسا رہی ہے۔

انبیاء نے ہمارے زمانے کو پیشتر دیکھا ہے، جب جنگیں اور جنگوں کی افواہیں ہوں گی اور ساری زمِین اَفراتفری کا شکار ہو گی۔ ۔۱ یِسُوع مسِیح کے پیرو کار ہوتے ہُوئے، ہم جنگ کی مذمت کرتے ہیں اور قوموں کے قائدین سے اِلتجا کرتے ہیں کہ وہ اپنے اختلافات کا پُرامن حل تلاش کریں۔ ہم ہر سُو لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ضرورت مندوں کے لیے دُعا کریں، مُصیبت ذدوں کی مدد کے لیے جو وہ کر سکتے ہیں کریں، اور ایسے تباہ کُن تنازعات کو ختم کرنے میں خُداوند کی معاونت کے خواہاں ہوں۔

بھائیو اور بہنو ، یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کی آج کے دور سے زیادہ ضرورت کبھی نہیں رہی ہے۔ تنازعہ ، جھگڑا ، اور جنگ ہر اس بات کی خلاف ورزی کرتی ہے جس کے لیے نجات دہندہ کھڑا تھا اور جو سِکھائی تھی ۔. مَیں خُداوند یِسُوع مسِیح سے پیار کرتا ہُوں اور گواہی دیتا ہُوں کہ اُس کی اِنجِیل اوحد صُلح کا دائمی حل ہے ۔. اُس کی اِنجِیل صُلح کی اِنجِیل ہے۔

اُس کی اِنجِیل ہی واحد جواب ہے جب دُنیا میں بُہتیرے خوف سے حواس باختہ ہیں۔ ۳ یہ خُداوند کی اپنے شاگردوں کو دی گئی ہدایت کی فوری ضرورت کو واضح کرتا ہے کہ ”جاؤ … ساری دُنیا میں، اور ہر مخلُوق کو میری اِنجِیل کی مُنادی دو۔“ ۴ یہ ہمارا مُقدس فریضہ ہے کہ ہم یِسُوع مسِیح کی قُدرت اور صُلح کا اِشتراک اُن سب کے ساتھ کریں جو خُدا کو اپنی زِندگیوں میں سُنتے اور غالِب آنے دیتے ہیں۔

ہر شخص جس نے خُدا کے ساتھ عہُود باندھے ہیں دُوسروں کی دیکھ بھال کرنے اور ضرورت مندوں کی خدمت کرنے کا وعدہ کِیا ہے۔ ہم خُدا پر ایمان کا مُظاہرہ کرسکتے ہیں اور ہمیشہ اُن کو جواب دینے کے لیے تیار رہتے ہیں جو ”اُس اُمید کی جو [ہم] میں ہے“ کے بارے پُوچھتے ہیں۔ “۵ اسرائیل کو اکٹھا کرنے میں ہم میں سے ہر ایک کا کردار ہے ۔.

آج میں اِس بات کی پُرزور تصدیق کرتا ہُوں کہ خُداوند نے ہر لائق، قابل نوجوان کو تبلیغی فریضہ کی تیاری اور خِدمت انجام دینے کے لیے کہا ہے۔ مُقدّسِینِ آخِری ایْام کے نوجوان لڑکوں کے لیے ، تبلیغی خدمت کہانتی ذمہ داری ہے ۔ آج نوجوانوں کو اِس وقت کے لیے مخصُوص کیا گیا ہے جب اِسرائیل کا وعدہ کیا ہُوا اِکٹھا ہونا وقوع پذیر ہو رہا ہے۔ جب آپ تبلیغی خدمت انجام دیتے ہیں ، تو آپ اس نایاب واقعہ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں !

نوجوان اور قابل بہنو، تبلیغ آپ کے لِیے بھی اِنتہائی فائدہ مند ہے، لیکن اختیاری ، موقع ہے ۔. ہم مُبلغ بہنوں سے پیار کرتے ہیں اور اُن کا تہہ دل سے خیرمقدم کرتے ہیں۔ اِس کام میں آپ کا حِصّہ اِنتہائی شان دار ہے! یہ جاننے کے لیے دُعا کریں کہ آیا خُداوند چاہتا ہے کہ آپ تبلیغی خِدمت انجام دیں، اور رُوحُ القُدس آپ کے دل و دماغ کو جواب دے گا ۔

عزیز نوجوان دوستو ، آپ میں سے ہر ایک خُداوند کے لیے اہم ہے ۔ اُس نے آپ کو اِسرائیل کو اِکٹھا کرنے میں مدد دینے کے لیے ابھی تک محفوظ رکھا ہے ۔ مِشن کی خدمت کرنے کا آپ کا فیصلہ، چاہے تبلیغی میدان ہو یا سروس مِشن، آپ کو اور بہت سے دُوسروں کو برکت دے گا۔ ہم عُمر رسِیدہ جوڑوں کو بھی خِدمت کی دعوت دیتے ہیں جس وقت حالات اِجازت دیں گے۔ اُن کی کاوِشوں کا کوئی مُتبادِل نہیں۔

سب مُبلغین نجات دہندہ کی تعلیم اور گواہی دیتے ہیں۔ دُنیا میں رُوحانی تارِیکی یِسُوع مسِیح کے نُور کی ضرُورت کو بہت زیادہ بڑھا دیتی ہے۔ ہر کوئی یسوع مسِیح کی بحال شُدہ اِنجِیل کی بابت جاننے کے موقع کا حق دار ہے ۔ ہر شخص یہ جاننے کا مستحق ہے کہ وہ اَیسا اِطمِینان اور اُمید کہاں سے حاصل کر سکتا ہے جو ”ساری سمجھ سے بِالکُل [بالاتر] ہے۔“۶

دُعا گو ہوں کہ یہ مجلس آپ کے لیے رُوحانی ضیافت اور اِطمِینان کا وقت ہو ۔ دُعا گو ہُوں کہ اِن عِبادات کے دوران میں آپ ذاتی مکاشفہ کے مُشتاق ہوں اور اور قبُول کریں، ، مَیں یِسُوع مسِیح کے مُقدّس نام پر دعا کرتا ہوں ، آمین ۔