مجلسِ عامہ
خُدا کے ساتھ عہُود اَبَدی جلال کے واسطے تقویّت، تحفظ،اور تیاری ہیں
مجلسِ عامہ اپریل ۲۰۲۲


11:59

خُدا کے ساتھ عہُود اَبَدی جلال کے واسطے تقویّت، تحفظ،اور تیاری ہیں

جب ہم آسمانی باپ کے ساتھ عہُود باندھنے کا فیصلہ کرتے ہیں اور اُن پر عمل کرتے ہیں تو، ہمیں اِسی زِندگی میں بُہت زیادہ خُوشی ملے گی اور آنے والی دُنیا میں پُرجلال اَبَدی زِندگی۔

بہنو، دُنیا بھر میں بہنوں کے ساتھ باہم مُلاقات کتنی خوشی کی بات ہے! اُن خواتین کی حیثیت سے جو خُدا کے ساتھ عہد باندھتی ہیں اور اُن پر عمل کرتی ہیں، ہمارے رُوحانی بندھنوں میں یگانگت ہے جو ہمارے دَور کے مسائل و مصائب کا مقابلہ کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں اور ہمیں یِسُوع مسِیح کی دُوسری آمد کے لیے تیار کرتے ہیں۔ اور اُن عہُود پر چلنا ہمیں اَیسی بااثر خواتین ہونے کے لائق بناتا ہے جو دُوسروں کو نجات دہندہ کی طرف لا سکتی ہیں۔

جنھوں نے بپتسما لیا ہے اُنھوں نے اُس ناقابلِ فراموش دِن پر عہد کِیا کہ وہ یِسُوع مسِیح کا نام اپنے تئیں اپنائیں گے، اُس کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، اُس کے حُکموں پر عمل کریں گے، اور آخِر تک اُس کی خدمت کریں گے۔ جب ہم اِن باتوں پر عمل کرتے ہیں، تو آسمانی باپ ہمارے گُناہوں کو مُعاف کرنے اور رُوحُ القُدس کی رفاقت عطا کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔ یہ رحمتیں ہمیں اُس راستے پر گام زن کرتی ہیں کہ، اگر ہم آگے بڑھتے رہیں اور آخِر تک برداشت کرتے رہیں، تو ہمیں سیلیسٹِیئل بادِشاہی میں اپنے اور اپنے بیٹے، یِسُوع مسِیح کے ساتھ رہنے کی اِجازت دیں گی۔ ہر بپتِسما یافتہ شخص کے ساتھ اِن فیوض و فضائل کا وعدہ ہوتا ہے اگر وہ اِس عہد کو قائم رکھتا ہے جو اُس نے خاص دِن کِیا تھا۔

جو لوگ ہَیکل میں مزید عہد باندھتے ہیں وہ شخصی اِیمان داری سے مشرُوط مُقتَدر وعدے پاتے ہیں۔ ہم خُدا کے حُکموں کی فرماں برداری کرنے، یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل پر عمل کرنے، اَخلاقی طور پر پاکیزہ رہنے، اور اپنے وقت اور صلاحیتوں کو خُداوند کی خِدمت کے لیے وقف کرنے کا سنجیدگی سے عہد کرتے ہیں۔ بدلے میں، خُدا اِس زِندگی میں حیرت انگیز رحمتوں کا وعدہ کرتا ہے اور واپس آنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔۱ اِس چارہ جوئی میں، ہمیں اِمتیاز کرنے کی قُدرت عطا کی جاتی ہے، یا بخش دی جاتی ہے تاکہ حق اور باطِل، خیر اور شر میں تمِیز کریں، اُن بےہنگم اور منفی آوازوں میں جو ہم پر حملہ آور ہوتی ہیں۔ کیسی پُرزور نعمت ہے!

ہَیکل میں پہلی بار جانے کی تیاری میں، میری والدہ اور اَنجمنِ خواتین کی تجربہ کار بہنوں نے مُجھے اُن چِیزوں کو چُننے میں مدد کی جن کی مُجھے ضرُورت ہوگی، بشمول خُوب صُورت رسمی لِباس۔ بلکہ سب سے اہم تیاری یہ جاننے سے پہلے ہو گئی تھی کہ کیا پہننا ہے۔ میرا انٹرویو کرنے کے بعد کہ آیا مَیں لائق ہُوں، میرے اُسقُف نے اُن عہُود کو بیان کِیا جنھیں باندھنا تھا۔ اُس کی سنجیدہ وضاحت نے مجُھے اُن عہُود کے بارے میں سوچ بچار کرنے اور اُن کی عہد بندی کے لیے تیار رہنے کا موقع فراہم کیا۔

جب وہ دِن آیا، تو مَیں نے شُکر گُزاری اور تسلّی کے اَحساس کے ساتھ شرکت کی۔ اگرچہ مَیں اپنے کیے ہُوئے عہدوں کی پُوری اہمیت کو سمجھ نہ پائی تھی، لیکن مَیں جانتی تھی کہ مَیں اُن عہُود کے ذریعے سے خُدا سے وابستہ ہو گئی تھی اور مجُھ سے ایسی نعمتوں کا وعدہ کیا گیا تھا جو مَیں اِن کو برقرار رکھنے پر شاید ہی سمجھ سکتی ہُوں۔ اُس پہلے تجربے کے بعد سے، مُجھے مسلسل یقین دِلایا گیا ہے کہ جو عہد ہم خُدا کے ساتھ باندھتے ہیں اُن پر قائم رہنے سے ہمیں نجات دہندہ کی قُدرت تک رسائی حاصل ہوتی ہے، جو ہمیں ہماری ناگُزیر آزمایشوں میں تقوّیت دیتی ہے، دُشمن کے غلبہ سے محفوظ رکھتی ہے، اور ہمیں آیندہ کے اَبَدی جلال کے لیے واسطے تیار کرتی ہے۔۔

زِندگی کے تجربات کا سِلِسلہ ظرافت سے لے کر مُفارقت تک،ظُلمت سے لے کر عظمت تک ہو سکتا ہے۔ ہر تجربہ ہمیں اپنے باپ کی وسیع و رفیع محبّت کا اور نجات دہندہ کی پُرفضل نعمت کے وسِیلے سے ہماری رُجُوع لانے کی لیاقت کا اور زیادہ اِدراک پانے میں مدد کرتا ہے۔ اپنے عہُود پر عمل کرنے سے نجات دہندہ کی قُدرت ہمیں پاک صاف ہونے کے لائق بناتی ہے جیسا کہ ہم فانی زِندگی کے تجربات سے سِیکھتے ہیں— چاہے یہ معمولی غلط فہمی ہو یا کوئی بڑی ناکامی۔ ہمارا نجات دہندہ ہمیں سنبھالنے کے لیے موجُود ہے جب ہم گِرتے ہیں بشرطیکہ ہم اُس کی طرف رُجُوع لائیں۔

ایک چٹان سے نیچے اُترنا

کیا آپ کبھی کسی اُونچی عُمودی چٹان پر کھڑے ہُوئے ہیں جِس کے عین کِنارے پر آپ کے پیروں کی اُنگلیاں اَٹکی ہوں اور آپ کی پُشت نیچے کھائی کی طرف ہو؟ اگرچہ، کوہ پیمائی میں، آپ مضبُوط رسِیوں اور کھونٹیوں کے ایسے پُختہ نظام سے جُڑے رہنے سے بحفاظت نِیچے اُتر سکتے ہیں، پھر بھی عین کِنارے پر کھڑے ہونا دِل کی دھڑکن تیز کر دیتا ہے۔ عُمودی چٹان سے اُلٹے قدموں نِیچے اُترنے اور پتلی ہَوا میں جُھولنے کے لیے لنگر پر اعتماد کی ضرُورت ہوتی ہے، جو کسی ٹھوس شے سے مضبُوطی سے باندھا گیا ہوتا ہے۔ یہ اُس شخص پر بھروسے کا تقاضا کرتا ہے جو آپ کے نِیچے اُترتے وقت رسی پر تناؤ کا اطلاق کرے گا۔ اور اگرچہ آلات نِیچے اُترتے وقت آپ کو کنٹرول کرنے کی کُچھ صلاحیت فراہم کرتے ہیں، آپ کو یہ اعتماد ہونا چاہیے کہ آپ کا ساتھی آپ کو گِرنے نہیں دے گا۔

نیچے اُترنے میں مدد دینے والے لنگر
ایک نواجوان لڑکی چٹان سے نیچے اُتر رہی ہے۔

چند برس پہلے مُجھے اَنجمنِ دُختران کے گروپ کے ساتھ کوہ پیمائی کرنا اچھی طرح یاد ہے۔ مُجھے گروپ میں سے سب سے پہلے نِیچے اُترنا تھا۔ جب مَیں چٹان سے پِچھلے قدموں اُترنے لگی، تو اچانک بےقابُو ہو کر مَیں نِیچے گِرنے لگی تھی۔ شُکر ہے، رسی کو جھٹکا لگا اور میرا بہت تیزی سے اُترنا بند ہو گیا۔ جب مَیں اُونچی عُمودی چٹان کے نوکِیلے پتھروں کے سامنے آدھے راستے سے نیچے لٹک رہی تھی، تو مَیں نے دِل سوزی سے دُعا کی اُس کے لِیے یا جو بھی شے مُجھے نِیچے پتھروں پر گِرنے سے بچا رہی تھی۔

بعد میں، مُجھے معلُوم ہُوا کہ لنگر کے بولٹ کو اچھے طریقے سے کسا نہیں کیا گیا تھا، اور جیسے ہی مَیں کِنارے سے دُور ہٹی تو، جِس شخص نے میری رسی کو ڈھیل دینی تھی اُس کی کمر کو اچانک جھٹکا لگا تو تیزی سے چٹان کے کِنارے کی طرف آ گیا۔ کسی نہ کسی طرح، اُس نے جلدی سے اپنے پاؤں کچھ پتھروں کے سہارے جما لیے۔ اِس پوزیشن میں توازن برقرار کرنے کے بعد، وہ بڑی محنت کے ساتھ مُجھے رسی سے نیچے کرنے میں کامیاب رہا۔ اگرچہ مَیں اُس دیکھ نہیں سکتی تھی، لیکن مَیں جانتی تھی کہ وہ مُجھے بچانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے۔ ایک اور دوست چٹان کے نچلے حِصّے میں تھا، اگر رسی کی گرفت ساتھ نہ دے تو مجُھے پکڑنے کے لیے تیار تھا۔ جُونہی مَیں قریب پُہنچی، اُس نے میری رسی کو تھاما اور مُجھے نِیچے زمِین پر اُتارا۔

جب یِسُوع مسِیح ہمارا لنگر اور کامِل مددگار ساتھ ہے تو، ہمیں آزمایش کے لمحوں میں اُس کی محبّت بھری قُدرت پر توّکل ہونا چاہیے اور اُس کے وسِیلے سے بالآخر رہائی۔ مثلاً صدر ایم رسل بیلرڈ نے سِکھایا: ”خُدا اور اُس کے بیٹے، خُداوند یِسُوع مسِیح پر اِیمان، وہ ۔۔۔ لنگر ہے جو ہماری زِندگیوں میں ہونا چاہیے جو سماجی تلاطُم اور بدی کے دَور میں ہمیں مضبُوطی سے تھامے رکھے۔ ۔۔۔ ہمارا اِیمان … یِسُوع مسِیح پر، اُس کی زِندگی اور اُس کے کَفّارہ پر، اور اُس کی اِنجِیل کی بحالی پر مرکوز ہونا چاہیے۔“۲

وہ رُوحانی سازوسامان جو ہمیں مُصِیبت کی چٹانوں پر شِکست خُوردہ ہونے سے بچاتا ہے وہ یِسُوع مسِیح کے لیے ہماری گواہی اور وہ عہُود ہیں جو ہم باندھتے ہیں۔ ہم ہدایت اور حفاظت کے ساتھ لے جانے کے لیے اِن سہاروں پر بھروسا کر سکتے ہیں۔ ہمارے خیر اندیش مددگار کی حیثیت میں، نجات دہندہ ہمیں اپنی پہنچ سے باہر نہیں گِرنے دے گا۔ یعنی ہمارے دُکھوں اور صدموں کے دوران میں، وہ ہمیں سہارا اور حوصلہ دینے کے لیے موجُود ہے۔ اُس کی قُدرت ہمیں دُوسروں کے تباہ کُن فیصلوں کے مُوذی اثرات سے شِفا دینے میں بھی مدد کرتی ہے۔ بہر کیف، ہم سب کو زرہ بکتر پہننی چاہیے اور اِس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ گِرہیں بڑے مضبُوط طریقے سے باندھی گئی ہوں۔ ہمیں نجات دہندہ کے ساتھ لنگر انداز ہونے کا فیصلہ کرنا ہے، اپنے عہُود کے ذریعے سے اُس کے پیوستہ ہونے کے لیے۔۳

ہم اُس لنگر اندازی کو کیسے مضبُوط کریں؟ ہم فروتن دِل کے ساتھ دُعا کرتے ہیں، صحیفوں کا مُطالعہ اور غور و فکر کرتے ہیں، ہر ہفتے توبہ اور تقدس کے احساس کے ساتھ عِشائے ربانی پاتے ہیں، حُکموں پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اور نبی کی ہدایت پر چلتے ہیں۔ اور جب ہم اپنے روزمرہ کے فرائض کو ”اعلیٰ اور پاکیزہ“۴ طریقوں سے پُورا کرتے ہیں جِنھیں انجام دینے کے لیے کہا گیا ہے تو، ہم نجات دہندہ سے اور زیادہ جُڑ جاتے ہیں اور، بیک وقت، دُوسروں کو اُس کے پاس آنے میں مدد کرتے ہیں۔

”زیادہ افضل اور زیادہ پاکیزہ “ راستہ کیسا دِکھائی دیتا ہے؟ ہم دُوسروں کے ساتھ اپنے سارے مُعاملات میں اِنجِیل کے مُطابق زِندگی بسر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم پُرخلُوس خِدمت گُزاری کی بدولت ضرُورت مندوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں، معمولی خدمت کے ذریعے سے پیار کا اِظہار کرتے ہیں۔ ہم اِنجِیل کی خُوش خبری اُن لوگوں تک پُہنچاتے ہیں جنھیں اپنی زِندگیوں میں امن اور سہارے کی ضرُورت ہے اور وہ ”جانتے نہیں کہ اُسے کہاں ڈُھونڈا جائے۔“۵ ہم پردے کے دونوں اطراف میں خاندانوں کو ہمیشہ کے لیے اِکٹھا کرنے کے لیے فرائض انجام دیتے ہیں۔ اور اُن لوگوں کے لیے جنھوں نے خُداوند کے گھر میں عہد باندھے ہیں، جیسا کہ صدر رسل ایم نیلسن نے وضاحت فرمائی، ”ہر ایک بالغ ہیکل کا کفِیل کہانت کا مُقدّس لباس پہنے گا، [جو] … ہمیں یاد دِہانی کراتا ہے … کہ عہد کے راستے پر ہر روز اعلیٰ اور پاکِیزہ طریقے سے چلیں۔“۶ یہ اعمال صرف کبھی کبھار دِکھاوے کے لیے انجام نہیں دیے جاتے بلکہ ہماری روزمرہ کی خُوشی—اور ہماری اَبَدی شادمانی کے لیے ضرُوری ہیں۔

ہماری اَبَدی بلُوغت کے لیے خُدا کے ساتھ اپنے عہُود کو قائم رکھنے سے زیادہ اہم کوئی اور چِیز نہیں ہے۔ جب ہماری مُقدّس ہیکل کے عہُود عمل میں آتے ہیں، تو ہم پردے کی دُوسری طرف اپنے پیاروں کے ساتھ راحت بخش مِلاپ پر بھروسا کر سکتے ہیں۔ اولاد یا والدین یا شریک حیات جو پہلے ہی فانی زِندگی سے رخصت ہو چکے ہیں اپنے پُورے دِل سے اُمید کر رہے ہیں کہ آپ اُن عہُود سے مُخلص ہوں گے جو آپ کو ایک دُوسرے کے ساتھ باندھتے ہیں۔ اگر ہم خُدا کے ساتھ کِیے گئے اپنے عہُود کو نظرانداز کرتے ہیں یا سنجِیدگی سے نہیں لیتے ہیں تو ہم اُن اَبَدی بندھنوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ توبہ کرنے، تلافی بھرنے، اور دوبارہ کوشش کرنے کا وقت اب ہے۔

اگر ہم وقتی آسانی کی خاطِر اَبَدی خُوشی کی نعمتوں کا تبادلہ کرتے ہیں تو خُوشی کھوکھلی ہے۔ ہماری عُمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ مُطلق سچّائی ہے: دائمی خُوشی کی کلید یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل پر عمل کرنا اور اپنے عہُود کو قائم رکھنا ہے۔ ہمارے نبی، صدر نیلسن نے اِس بات کی توثیق فرمائی ہے کہ ”ہماری حتمی سلامتی اور ہماری واحد دائمی خُوشی یِسُوع مسِیح کی بحال شُدہ اِنجِیل کے لوہے کی باڑ کو تھامے رکھنے میں مُضمر ہے، جو اِس کے عہُود اور رُسُوم کے ساتھ مُکمل ہوتی ہے۔ جب ہم ایسا کرتے ہیں، تو ہم محفوظ طریقے سے شورِش زدہ پانیوں میں سے گُزر سکتے ہیں کیوں کہ ہمیں خُدا کی قدرت تک رسائی حاصل ہے۔“۷

ہم میں سے بہت سے لوگ شورِش زدہ پانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ جب مُصِیبتں کی لہریں ہمیں اُچھالتی ہیں اور بعض اوقات اُن مُصِیبتوں سے آنے والے آنسوؤں کے سیلاب سے اندھے ہو جاتے ہیں، تو ہم یہ نہیں جان پاتے کہ اپنی زِندگی کی کشتی کو کس طرف لے کر جانا ہے۔ ہم یہ بھی سوچ نہ پائیں کہ ہمارے پاس ساحل تک پہنچنے کی ہمت ہے۔ یہ یاد رکھو کہ آپ کون ہیں—خُدا کے پیارے بچّے—آپ زمین پرکیوں ہیں، اور سِیلیسٹِئیل جہاں میں خُدا اور اپنے پیاروں کے ساتھ رہنے کا آپ کا مُقدر آپ کی بصیرت کو صاف شِفاف کر سکتا ہے اور آپ کو صحیح سمت کی طرف اِشارہ کر سکتا ہے۔ طُوفان کے عین درمیان میں بھی درخشاں کِرن ہمیں راستہ دِکھاتی ہے۔ ”مَیں وہ نُور ہُوں جو تارِیکی میں چمکتا ہے،“ یِسُوع نے فرمایا۔۸ جب ہم اُس کے نُور کی طرف دیکھتے ہیں اور اپنے عہُود کی سالمیت کو قائم رکھتے ہیں تو ہمیں حفاظت کی یقین دہانی کرائی جاتی ہے۔

مُختلف قسم کے حالات میں رہنے والی دُنیا بھر سے ہر عمُر کی خواتین سے مُلاقات کرنا اعزاز کی بات ہے جو اپنے عہُود کی پاس داری کر رہی ہیں۔ ہر روز، وہ مقبول میڈیا کی بجائے خُداوند اور اُس کے نبی کی طرف ہدایت و راہ نمائی کے لیے دیکھتی ہیں۔ اپنے اپنے انفرادی مسائل و مُصائب اور دُنیا کے نقصان دہ فلسفوں کے باوجود جو اُنھیں اپنے عہد کی پاس داری سے ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں، وہ اِس عہد کے راستے پر قائم رہنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ وہ اِس وعدے پر توّکل کرتے ہیں ”جو کُچھ [باپ] کا ہے۔“۹ اور آپ کی عُمر کُچھ بھی ہو، آپ میں سے ہر ایک خاتون جس نے خُدا کے ساتھ عہد باندھا ہے وہ خُداوند کے نُور کو تھامے رکھنے اور اپنے چال چلن کے ذریعے سے دُوسروں کو اُس کی طرف لے جانے کے لائق ہے۔۱۰ جب آپ اپنے عہُود کو قائم رکھتے ہیں، وہ آپ کو اپنی کہانت کی قُدرت سے نوازے گا اور آپ کو اُن سب لوگوں پر گہرا اثر پذیر ہونے کے لائق بنائے گا جن کے ساتھ آپ بات چیت کرتے ہیں۔ مثلاً صدر نیلسن نے فرمایا، آپ اَیسی خواتین ہیں جو اِن پیشین گوئیوں کو پُورا کریں گی جن کی پیشین گوئی کی گئی ہے!۱۱

پیاری بہنو، سب سے بڑھ کر، یِسُوع مسِیح کے واسطے عہد کے راستے پر قائم رہیں! ہمیں اَیسے زمانے میں زمِین پر آنے کی توفیق نصِیب ہُوئی ہے جب دُنیا میں ہَیکلوں کی مَعمُوری ہے۔ ہَیکل کے عہُود کو باندھنا اور قائم رکھنا کلِیسیا کے ہر لائق رُکن کو مُیسر ہے۔ نوجوانان، آپ کو اِن مُقدّس عہُدد کو باندھنے کے لیے بیاہ یا فریضہِ تبلیغ تک اِنتظار کرنے کی ضرُورت نہیں ہے۔ آپ نوعُمر خاتون کے طور پر تیاری کر سکتی ہیں تاکہ آپ ۱۸ برس کی عمُر کے بعد ہیکل کے عہُود سے مِلنے والی حفاظت اور قُدرت کو حاصل کر سکیں جب آپ تیار ہو جائیں اور ہیکل کے اُن عہُود کو پانے اور اُن کا احترام کرنے کی خواہش محسُوس کریں۔۱۲ آپ جنھوں نے پہلے سے ہَیکل کی برکات پائی ہیں، آپ کو اُن اَبَدی سچائیوں سے نفرت کرنے والوں یا توجہ ہٹانے والی باتوں میں نہ آئیں۔ آپ نے جو عہُود باندھے ہیں اُن کی مُقدّس اہمیت اور برکات و فیوض کو زیادہ سے زیادہ سمجھنے کے لیے مُستند وسائل کا مُطالعہ کریں اور اُن سے پُوچھیں۔ جتنی بار ہو سکے ہَیکل میں جائیں اور رُوح کو سُنیں۔ آپ شِیریں یقین دہانی پائیں گی کہ آپ خُداوند کے راستے پر ہیں۔ آپ کو آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ دُوسروں کو بھی اپنے ساتھ لانے کی ہمت دے گا۔

مَیں گواہی دیتی ہُوں کہ جب ہم آسمانی باپ کے ساتھ عہُود باندھنے کا فیصلہ کرتے ہیں اور اُن کو قائم رکھنے کے لیے نجات دہندہ کی قُدرت تک رسائی پاتے ہیں تو، ہمیں اِسی زِندگی میں اِس سے اور زیادہ خُوشی ملے گی جس کا ہم تصور نہیں کر سکتے اور آنے والی دُنیا میں پُرجلال اَبَدی زِندگی۔۱۳ یِسُوع مسِیح کے نام پر، آمین۔