مجلسِ عامہ
ویڈیو : ”آپ وہ خواتین ہیں جن کی اُس نے پیش گوئی کی تھی“
مجلسِ عامہ اپریل ۲۰۲۲


ویڈیو : ”آپ وہ خواتین ہیں جن کی اُس نے پیش گوئی کی تھی“

۱۹۷۹ میں، صدر سپینسر ڈبلیو قِمبل ہسپتال میں تھے اور اُنھوں نے اپنی اہلیہ، کمیلا، سے کہا کہ وہ خواتین کی عمومی مجلِس میں اُن کا خطاب پڑھیں۔

بہن کمیلا قِمبل: ”آخِری ایّام میں کلِیسیا میں آنے والی زیادہ تر ترقی اِس لیے ہوگی کیوں کہ دُنیا کی بہت سی اچھی خواتین ( جن میں اکثر رُوحانیت کا ایسا اندرونی احساس ہوتا ہے) بڑی تعداد میں کلیِسیا کی طرف متوجّہ ہوں گی۔ بڑی حد تک کلیِسیا کی یہ خواتین اپنی زِندگیوں میں راست بازی اور فصاحت کا مظہر ہوں گی اور بڑی حد تک کلیِسیا کی خواتین—خُوشگوار طور سے—دُنیا کی خواتین سے الگ اور مُنفرد دِکھائی دیتی ہیں۔“۱

صدر رسل ایم نیلسن: ”میری پیاری بہنو، آپ جو اِس اِختتامی منظر کے دوران میں ہماری اہم ساتھی ہیں، آج وہ دِن ہے جس کی صدر قِمبل نے پیش گوئی کی تھی۔ آپ وہ خواتین ہیں جن کی اُس نے پیش گوئی کی تھی! آپ کی نیکی، نُور، مَحبّت، عِلم، جُرات، کِردار، اِیمان، اور راست زِندگیاں دُنیا کی اچھی خواتین کو، اُن کے خاندانوں سمیت، بےمثال تعداد میں کلِیسیا کی طرف متوجّہ کریں گی!

”ہمیں … آپ کی طاقت، آپ کی تبدیلی، آپ کی وفاداری، آپ کی راہ نمائی کی صلاحیت، آپ کی حِکمت اور آپ کی آوازوں کی ضرورت ہے۔ خُدا کی بادِشاہی اُن خواتین کے بغیر مُکمل نہیں ہے اور نہ ہو سکتی ہے، جو مُقدّس عہُود باندھتی اور پھر اُن پر عمل پیرا ہوتی ہیں، وہ خواتین جو خُدا کی قُدرت اور اِختیار سے بول سکتی ہوں! …

”… آپ کی جو بھی بُلاہٹ ہو، آپ کے جو بھی حالات ہوں، ہمیں آپ کے تاثرات، آپ کی بصیرت، اور آپ کے اِلہام کی ضرورت ہے۔ ہمیں ضرورت ہے کہ آپ حلقہ اور میخ کے مشاورتی اجلاس میں بولیں اور دلیری سے بولیں۔ جب آپ اپنے شوہر کے ساتھ اپنے خاندان کی نگرانی کرنے میں مُتحد ہوں تو ضروری ہے کہ ہر شادی شُدہ بہن ’ایک شراکت دار اور مُکمل حِصّہ دار‘ کی حیثیت سے بات کرے۔ شادی شُدہ یا غیر شادی شُدہ، آپ بہنیں مخصوص صلاحیتوں اور خصوصی بصیرت کی مالک ہیں جو آپ کو خُدا کی طرف سے بطور تحفہ موصُول ہوئی ہیں۔ ہم بھائی آپ کے مُنفرد اثر کی نقل نہیں کرسکتے۔

” ہم جانتے ہیں کہ تمام تخلیق کا حتمی عمل عورت کی تخلیق تھا! ہمیں آپ کی طاقت کی ضرورت ہے! …

”… میں آپ کا شُکر گزار ہوں، میری پیاری بہنو، اور آپ کو برکت دیتا ہوں کہ آپ اپنے پُورے قد تک پہنچیں، اپنی تخلیق کے مَقصَد کو پُورا کریں، جب ہم اِس مُقدّس کام میں ایک دُوسرے کے بازُو پکڑے چلتے ہیں۔ ہم اکٹھے مِل کر دُنیا کو خُداوند کی آمدِ ثانی کے لیے تیّار کرنے میں مدد کریں گے۔“۲

حوالہ جات

  1. کلیسیا کے صدور کی تعلیمات: سپنسر ڈبلیو کِمبل (۲۰۰۶)، ۲۲۲–۲۳۔

  2. رسل ایم نیلسن، “میری بہنوں سے اِک اِلتجا یا لیحونا، نومبر ۲۰۱۵، ۹۶، ۹۷۔

شائع کرنا