تعارفی پیغام
اِس خصُوصی نشِست میں ہم خُدا کی بیٹیوں کے خدشات پر اور اِن کی تنظیموں پر توجہ دے کر اِن کی عزت افزائی کرتے ہیں۔
میری پیاری بہنوں، جب ہم جنرل کانفرنس کے اس منفرد خواتین اجلاس کا آغاز کر رہے ہیں۔، مُجھے صدارت اَوّل کی طرف سے یہ تعارفی پیغام دیتے ہُوۓ بڑی خُوشی ہو رہی ہے۔
ہمارے ہفتے کی نِشت کی ایک تاریخ ہے جس کے مختلف مقاصد اور مختلف سامعین ہیں۔ آج شام ہم اِس تارِیخ میں اضافہ کرتے ہیں جب ہم مستقبل قریب کے لیے ایک نئے مقصد اور طریقہ کار پر عمل پیرا ہوتے ہیں۔ یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل تبدیل نہیں ہوتی۔ اِنجِیلی تعلیم تبدیل نہیں ہوتی۔ ہمارے اِنفرادی عہُود تبدیل نہیں ہوتے۔ بلکہ اِن برسوں کے دوران، ہم اپنے پیغامات کو پُہنچانے کے لیے جو عبادات منعقد کرتے ہیں وہ بدل جاتی ہیں اور امکان ہے کہ آنے والے برسوں میں تبدیلی آتی رہے گی۔
فی الحال، یہ ہفتہ کی شام کا اجلاس مجلسِ عامہ کا اجلاس ہے، کسی تنظیم کا اجلاس نہیں۔ مجلسِ عامہ کی تمام نِشستوں کی طرح، منصُوبہ بندی، مُقرّرین،اور حمدوثنا کو صدارتِ اَوّل کی طرف سے نامزد کیا گیا ہے۔
ہم نے انجمنِ خواتین کی صدر جین بی بنگھم سے کہا ہے کہ وہ اِس نِشست کا انتظام کریں آیندہ سے ہفتہ کی شام کی نِشستیں کلِیسیا کے دُوسرے اعلیٰ افسران میں سے کسی ایک کی وسطاعت سے منعقد کی جا سکتی ہیں، مثلاً اَنجمنِ خواتین کی صدارت کے اَرکان، اَنجمنِ دُختران، اور پرائمری، جن کو صدارتِ اَوّل کی طرف سے نامزد کیا جائے گا۔
آج شام کو، مجلسِ عامہ کی اِس ہفتہ کی شام کے نِشست میں آخری ایّام کی خواتین کے مسائل پر توجہ دی جائے گی۔ اِس میں کلِسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدسینِ آخری ایّام کی تعلیم شامِل ہو گی، کلِیسیا کی حکمتِ عملی خاص طور پر جِن کا تعلُق خواتین سے ہے، اور معاونین کی عمومی ذمہ داریاں اور فرائض جن میں کلِیسیا کی خواتین اور لڑکیاں شامِل ہیں۔ اگرچہ اس مجلس کو مجلسِ عامہ کے تمام سیشنز کی طرح دنیا بھر کے سامعین کے لیے نشر کیا جاتا ہے ، لیکن اس سیشن کے لیے کانفرنس سینٹر میں شرکت کے لیے مدعو سامعین خواتین اور لڑکیاں ہیں جن کی عمریں ۱۲ سال یا اس سے زیادہ ہیں۔ ہم نے بعض کہانتی رہنماؤں کو شامِل کیا ہے جو شراکتی تنظیموں کی صدارت کرتے ہیں۔
ہم یہاں جو شُروع کررہے ہیں وہ خُداوند کی عالم گیر کلِیسیا کی قیادت اور رُکنیت کے لیے دستیاب ابلاغی وسائل کا جواب ہے۔ یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کے عقائد ہرایک کے لیے ہیں، لہذا اِنھیں پھیلانا ہی ہمارا اَصل مقصد ہے۔ اِس خصُوصی نشِست میں ہم خُدا کی بیٹیوں کے خدشات پر اور اِن کی تنظیموں پر توجہ دے کر اِن کی عزت افزائی کرتے ہیں۔
ہم شُکر گزار ہیں کہ نشریاتی ٹیکنالوجی اب کلِیسیا کے راہ نماؤں کومخصُوص سامعین سے خطاب کے ذریعے سے تفصیلی تربیت کا اِنعقاد کرنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔ ہم اِس حقیقت کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں کہ موجودہ سفری وسائل بڑھ رہے ہیں۔ اِس طرح ہم کلیسیائی رہنماؤں کو باقائدہ طور پر رُوبرو قائدین کی تربیت کے لیے موقع فراہم کرتے ہیں۔
یہ خداوند یسوع مسیح کا کام ہے۔ ہم اس کے روح القدس کی ہدایت سے اس کے خادم ہیں۔ ہم ان تنظیموں کے رہنماؤں اور ان وفادار خواتین اور لڑکیوں پر جو ان تنظیموں میں اور اپنی انفرادی زندگیوں میں خداوند کی خدمت کرتے ہیں، اپنے خداوند کی برکات مانگتے ہیں۔۔ یِسُوع مسِیح کے نام پر، آمین۔